Tag: Malik Adnan

  • سانحہ سیالکوٹ: سری لنکن شہری کو بچانے والے ملک عدنان کو گواہ بنانے کا فیصلہ

    سانحہ سیالکوٹ: سری لنکن شہری کو بچانے والے ملک عدنان کو گواہ بنانے کا فیصلہ

    لاہور : پراسکیوشن کی خصوصی ٹیم نے سیالکوٹ واقعے میں سری لنکن شہری کوبچانے والے ملک عدنان کو گواہ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ واقعے میں سری لنکن شہری کوبچانےوالےملک عدنان کوگواہ بنانےکافیصلہ کرلیا گیا ، اس حوالے سے پراسکیوشن کی خصوصی ٹیم نے تفتیشی افسر کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

    ذرائع پراسکیوشن کا کہنا ہے کہ ملک عدنان کو گواہوں کی فہرست میں شامل کیا جائے اور مقدمے کا چالان جنوری کے پہلے ہفتے پراسکیوشن میں جمع کروایا جائے گا۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ چالان میں ویڈیوز ،شواہداوراہم دستاویزات شامل ہوں گی۔

    دوسری جانب سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے قتل کیس میں 33ملزمان کوریمانڈکیلئے اےٹی سی خصوصی عدالت میں پہنچادیا گیا ہے ، اس موقع پر پولیس کی طرف سےسیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ 52ملزمان پہلے ہی جسمانی ریمانڈپرپولیس کی حراست میں ہیں۔

    گذشتہ روز پنجاب کے وزیرقانون راجہ بشارت نے کہا تھا کہ سانحہ سیالکوٹ میں گرفتار ہونے والے کسی بھی ملزم کو ضمانت پر رہائی نہیں ملی مگر 62 افراد کو عدم ثبوت کی بنیاد پر رہا کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ سیالکوٹ میں واقع لیدر فیکٹری میں کام کرنے والے غیرملکی مینیجر پریانتھا کو ملازمین نے توہین مذہب کا الزام لگا کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کیا اور پھر لاش کو چوک پر نذر آتش کردیا تھا۔

  • میں‌ سری لنکن شہری کو بچانا چاہتا تھا: ملک عدنان

    میں‌ سری لنکن شہری کو بچانا چاہتا تھا: ملک عدنان

    اسلام آباد: سیالکوٹ سانحے میں پریانتھا کمارا کو بچانے کی کوشش کرنے والے پاکستانی شہری ملک عدنان نے کہا ہے کہ اس دن ان کا بس یہی ایک جذبہ تھا کہ کسی طرح‌ سری لنکن شہری کو بچا لیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعظم آفس میں ملک عدنان نے وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس دن میرا جذبہ یہی تھا کہ کسی طرح سری لنکن شہری کو بچا لوں، میں چاہتا تھا کہ کوئی ایسا واقعہ نہ پیش آ جائے جس سے ملک کا نام خراب ہو۔

    انھوں نے کہا شاید یہ قتل اب قوم کے لیے ایک ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہو، اور یہ واقعہ پورے پاکستان کی سوچ بدل کر رکھ دے، کیوں کہ سوچ بدلے گی تو آنے والی نسل کی بہتر پرورش ہو سکے گی۔

    دین کے نام پر کسی نے ظلم کیا تو انھیں نہیں چھوڑیں گے: عمران خان

    دریں اثنا، آج مقتول سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں ملک عدنان کو تمام وزرا، اور مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے خوب سراہا، علمائے کرام، سول سوسائٹی، اور میڈیا نے ملک عدنان کی بہادری کی تعریف کی۔

    عمران خان نے کہا ملک عدنان کو دیکھ کر ہمیں فخر ہوا کہ اس نے جان بچانے کی کوشش کی، ملک میں رول ماڈل کی بہت ضرورت ہوتی ہے، مجھے امید ہے ہماری یوتھ ملک عدنان کو دیکھ کر یاد کرے گی کہ ایک انسان تھا جو حیوانوں کے سامنے کھڑا ہوا تھا۔

  • ‘  سری لنکن منیجر کو بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان کے اعزاز میں آج خصوصی تقریب ہوگی’

    ‘ سری لنکن منیجر کو بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان کے اعزاز میں آج خصوصی تقریب ہوگی’

    اسلام آباد : سری لنکن شہری کو بچانےکی کوشش کرنے والے ملک عدنان کے اعزاز میں آج شام وزیراعظم آفس میں خصوصی تقریب ہوگی، جس میں ملک عدنان کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ واقعے میں سری لنکن شہری کو بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان اسلام آباد میں موجود ہے ، وزیراعظم عمران خان نے خصوصی طور پر ملک عدنان کومدعو کیا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان سے ملک عدنان کی ملاقات آج ہوگی جبکہ ملک عدنان کے اعزاز میں آج شام وزیراعظم آفس میں خصوصی تقریب ہوگی ، جس میں ملک عدنان کی سری لنکن شہری کو بچانے کی کاوش پر خراج تحسین پیش جائے گا۔

    ملک عدنان کو سرکاری مہمان کی حیثیت سے وزیراعظم ہاوس میں ٹھہرایا گیاہے ، ملک عدنان نے ہجوم سے سری لنکن شہری کو بچانے کے لیے خود کوڈھال بنائے رکھا تھا۔

    اس سے قبل ملک عدنان کی ویڈیو وزیراعظم تک پہنچی تووزیر اعظم نے تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کیا تھا۔

  • ملک عدنان کو پروٹوکول کے ساتھ وزیر اعظم آفس لایا جائے گا

    ملک عدنان کو پروٹوکول کے ساتھ وزیر اعظم آفس لایا جائے گا

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے سانحہ سیالکوٹ کے ہیرو ملک عدنان کو اسلام آباد بلا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سانحہ سیالکوٹ کے ہیرو اور مقتول سری لنکن شہری کی جان بچانے کی بھرپور کوشش کرنے والے پاکستانی شہری ملک عدنان کو پورے پروٹوکول کے ساتھ وزیر اعظم آفس لایا جائے گا۔

    وزیر اعظم عمران خان ملاقات میں ملک عدنان کو قومی ہیرو قرار دیں گے، اس سلسلے میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ملک عدنان جنھوں نے سیالکوٹ واقعے میں بے مثال بہادری اور شجاعت کا مظاہرہ کیا، وہ آج رات وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم کے خاص مہمان کے طور پر قیام کر رہے ہیں۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ کل وزیر اعظم آفس میں ایک خصوصی تقریب میں ان کی خدمات کو سراہا جائے گا، جب کہ وزیر اعظم نے پہلے ہی انھیں تمغہ شجاعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ آج وزیر اعظم کی زیر صدارت سیکیورٹی اجلاس میں سری لنکن منیجر کو بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

    وزیر اعظم کی زیر صدارت سیکیورٹی اجلاس میں ملک عدنان کی بہادری کی تعریف

    اجلاس میں ملک عدنان کی بہادری اور جرأت کی بھی تعریف کی گئی، اعلامیے میں کہا گیا کہ ملک عدنان نے سری لنکن شہری کو بچانے کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈالی۔