Tag: malik ahmed khan

  • احسن اقبال پر حملہ ملک کی سلامتی پر حملہ ہے، تمام انکوائری کی جائے گی، ترجمان پنجاب حکومت

    احسن اقبال پر حملہ ملک کی سلامتی پر حملہ ہے، تمام انکوائری کی جائے گی، ترجمان پنجاب حکومت

    لاہور : پنجاب حکومت کے ترجمان ملک احمد خان نے کہا ہے کہ احسن اقبال پر حملہ ملک کی سلامتی پر حملہ ہے، حملے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہے، ابتدائی بیان مذہبی نوعیت پر ہے مگر مکمل رپورٹس کا انتظار کیا جانا چاہیئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ کہ احسن اقبال پر حملے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہے، وہ انتہائی نگہداشت کی وارڈ میں ہیں، حملہ تشویش کا باعث ہے۔

    ملک احمد خان نے کہا کہ احسن اقبال پر حملہ ملک کی سلامتی پر حملہ ہے، تمام انکوائری کی جائے گی پولیس کی جانب سے غفلت ہوئی یا کسی اور سے، کسی صورت بھی سیکورٹی غفلت کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

    ترجمان حکومتِ پنجاب کا حملہ آور کے حوالے سے کہنا تھا کہ ابتدائی بیان مذہبی نوعیت پر ہے مگر مکمل رپورٹس کا انتظار کیا جانا چاہیئے، ابھی تک ملزم عابد کا حتمی بیان نہیں آیا۔

    ملک احمد خان نے کہا کہ احسن اقبال اور ان کے گھرانے کی ختم نبوت کے حوالے سے عقیدت کو سب جانتے ہیں، موجودہ سیکورٹی صورتحال پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اور آل پارٹیز کانفرنس ہونی چاہئے۔


    مزید پڑھیں : وزیر داخلہ احسن اقبال قاتلانہ حملے میں زخمی


    عدالت کی جانب سے سیکیورٹی واپس لینے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ کورٹ نے سکیورٹی واپس لی ہے، اس کا احترام کرتے ہیں، حکومت کی پالیسی بیان کرنے والوں سمیت اہم شخصیات کی سیکیورٹی پر وزیر اعلی سے بات کریں گے، اہم شخصیات کی سیکورٹی کی ذمہ داری حکومت کی ہے، حکومت کو اس پر خود فیصلہ لینا ہوگا۔

    یاد رہے گذشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر ان ہی کے حلقے نارووال میں قاتلانہ حملہ کیا گیا، کنجروڑ میں کارنر میٹنگ میں خطاب کے بعد احسن اقبال کو مسلٖح شخص نے گولی ماری، گولی ان کے دائیں بازو پرلگ کر پیٹ میں لگی جبکہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جھوٹ عمران خان کی رگ رگ میں بس چکاہے، ان کی ذہنی حالت قابل ترس ہے، ملک احمد خان

    جھوٹ عمران خان کی رگ رگ میں بس چکاہے، ان کی ذہنی حالت قابل ترس ہے، ملک احمد خان

    لاہور:ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ عمران خان مسلسل جھوٹ بولنے کے بجائے اپنی کارکردگی بتائیں، جھوٹ رگ رگ میں بس چکاہے، عمران خان کی ذہنی حالت قابل ترس ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے عمران خان کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیازی صاحب حقائق نہیں جھٹلا سکتے، ملتان میٹر و منصوبے پر چینی کمپنی "یابیٹ” پہلے ہی معافی مانگ چکی، چینی ایس ای سی پی نے یا بیٹ کو بلیک لسٹ کرکے جرمانہ کیا۔

    ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ عمران خان مسلسل جھوٹ بولنے کے بجائے اپنی کارکردگی بتائیں، جھوٹ رگ رگ میں بس چکا ہے،عمران خان کی ذہنی حالت قابل ترس ہے، خیبر پختونخوا میں انکی کارکردگی صفرجمع صفر ہے۔

    ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ سرکاری افسران پر الزامات ذہنی پستی کا عکاس ہیں، نیازی صاحب2018کےانتخابات میں شکست ان کیلئے نوشتہ دیوار ہے۔


    مزید پڑھیں :  دونوں بھائی مال بنانے میں لگے ہیں، عمران خان


    یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا  کہ دونوں بھائی مال بنانے میں لگے ہیں ، ایک بھائی وفاق اور ایک صوبائی سطح پر مال بنارہا ہے، نواز شریف کے بعد شہباز شریف بھی پکڑے گئے ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ  ملتان میٹرو کنٹریکٹ پرچینی ایس ای سی پی نے فیصل سبحان کا انٹرویوکیا، فیصل سبحان نے فرنٹ مین ہونے کا اعتراف کیا، شریف برادران کے خلاف گواہی دینے پر کمپنی کا سی ای او ہی لاپتہ ہوگیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔