Tag: malik ishaq

  • لاہور سے ملک اسحاق کا قریبی ساتھی اکبرمعاویہ گرفتار

    لاہور سے ملک اسحاق کا قریبی ساتھی اکبرمعاویہ گرفتار

    لاہور : کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرکےغازی آباد کے قبرستان سے ملک اسحاق کے قریبی ساتھی اکبر معاویہ کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے کالعدم لشکرجھنگوی کے سرگرم رکن اورسنگین وارداتوں میں  مطلوب ملزم اکبر معاویہ کو  حراست میں لے لیا۔

    ذرائع کے مطابق اکبر معاویہ پولیس کو متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا جو ملک اسحاق کی مظفرگڑھ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کے بعد سےروپوش تھا۔

    کاﺅنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے خفیہ اطلاع ملنے پر غازی آباد کے ایک قبرستان میں چھاپہ مار کر اکبر معاویہ کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

    ملک اسحاق جو کہ گزشتہ ماہ پولیس مقابلے کے دوران مارا گیا تھا اکبر معاویہ اس کا قریبی ساتھی بتایا جاتا ہے اور قتل کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔ ملزم اکبر معاویہ کے دو بھائی پہلے ہی مختلف مقدمات میں جیل میں قید ہیں۔

  • لشکرجھنگوی کا سربراہ ملک اسحاق پولیس مقابلے میں بیٹوں سمیت ہلاک

    لشکرجھنگوی کا سربراہ ملک اسحاق پولیس مقابلے میں بیٹوں سمیت ہلاک

    مظفرگڑھ :انسداد دہشت گردی کے محکمےکے ساتھ مبینہ مقابلے میں کالعدم تنظیم کے امیرملک اسحاق سمیت سولہ دہشت گرد ہلاک جبکہ چھ پولیس اہلکارزخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ کے تھانہ صدرکی حدود میں عالمی دہشت گردی کی فہرست میں شامل ملک اسحاق بیٹوں سمیت مارا گیا.

    پولیس کے مطابق جس وقت پولیس کا قافلہ ملک اسحاق اور کچھ دیگر ملزمان کے ہمراہ اسلحہ برآمد کرنے جارہا تھا تو ان کے ساتھیوں نے  پولیس پرفائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں چھ پولیس اہلکارزخمی ہوئے اور ملک اسحاق اور ان کے ساتھی موقع سے فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ پولیس نے جوابی کاروائی کی۔

    جوابی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے امیرملک اسحاق، ان کے دو بیٹوں سمیت 16 دہشت گرد مارے گئے۔

    پولیس حکام کے مطابق ہلاک شدگان جنوبی پنجاب میں دہشت گردی کی بڑی منصوبہ بندی کررہے تھے، مرنے والےدہشت گردوں کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان تھیں۔

    مقابلے میں دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں دستی بم اورخودکش جیکٹس بھی برآمد کی گئیں۔

    دہشتگردوں کی لاشیں ڈی ایچ کیو منتقل کردی گئی، ملک اسحاق کے خلاف قتل کے 100 سے زائد مقدمات درج تھے۔