Tag: malik matrokai

  • شہید ’ملک متورکئی‘ کی نماز جنازہ ادا، کوئی پی ٹی ایم رہنما شریک نہیں ہوا

    شہید ’ملک متورکئی‘ کی نماز جنازہ ادا، کوئی پی ٹی ایم رہنما شریک نہیں ہوا

    شمالی وزیرستان : ملک دشمن تنظیم ’پی ٹی ایم‘ کی سازش کو بےنقاب کرنے والے شہید ’ملک متورکئی‘ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، نماز جنازہ و تدفین میں پی ٹی ایم کی کسی شخصیت یا رہنما نے شرکت نہیں کی۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے گابیچی میں شہید’’ملک ماتوڑکے‘‘کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، اس موقع پر علاقہ معززین کی بڑی تعداد موجود تھی لیکن نمازجنازہ میں پی ٹی ایم کی کسی شخصیت یا رہنما نے شرکت نہیں کی۔

    واضح رہے کہ پی ٹی ایم کی جانب سے پاک فوج کے افسران پر خواتین سے بدسلوکی کے الزامات پر جرگے کے سامنے حلفیہ طور پر ان الزامات کا دفاع کرنے والے ملک متورکئی کو گزشتہ رات قتل کردیا گیا تھا.

    ماتوڑکے نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ چھاپے کے وقت وہ فوج کے ہمراہ تھا فوجی جوانوں نے خواتین سے کسی قسم کی کوئی بد تمیزی نہیں کی اور نہ ہی وہ زبردستی گھروں میں داخل ہوئے، ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا تھا جیسا کہ پی ٹی ایم کی جانب سے بیان کیا جارہا ہے۔

    مزید پڑھیں : ملک دشمن ’پی ٹی ایم‘ کو بے نقاب کرنے والا ’ملک متورکئی‘ قتل

    یاد رہے کہ پی ٹی ایم کو بےنقاب کرنے والے ملک ماتوڑکے کو ان کے گھر میں ہی قتل کیا گیا تھا، اس حوالے سے ان سوالات نے جنم لیا کہ افغانستان میں مقتول کی غائبانہ نمازجنازہ کیوں ادا نہیں کی گئی؟

    نمازجنازہ افغانستان میں ادا نہ ہونے سے قتل کا پردہ چاک ہوگیا ہے جبکہ مقتول کے لواحقین نے بھی منظور پشتین، محسن داوڑ اور علی وزیر کو قتل کاذمہ دارقرار دیا ہے۔

  • مقتول متورکئی کے بھائی نے قتل کی ذمہ داری  پی ٹی ایم رہنماؤں پر عائد کردی

    مقتول متورکئی کے بھائی نے قتل کی ذمہ داری پی ٹی ایم رہنماؤں پر عائد کردی

    میرانشاہ: خیسور واقعہ پر ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کی رپورٹ سامنے آگئی ہے ،مقتول متورکئی کےبھائی نےذمےداری منظورپشتین، محسن داوڑ اورعلی وزیر پرعائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی حمایت میں بیان دینے والے مقتول متورکئی کےبھائی پرخے جان نے6 افراد پر قتل کی ذمے داری عائد کی ہے، جس میں پاکستان مخالف تنظیم ’پی ٹی ایم‘ سے تعلق رکھنے والے تین رہنما بھی شامل ہیں۔

    اس حوالے سے تحصیلدار میرعلی نے ڈپٹی کمشنر کو رپورٹ جمع کرا دی ہے ، رپورٹ میں مقتول متورکئی کے بھائی پرخے جان کا بیان بھی شامل ہے۔

    یا درہے کہ کچھ عرصہ قبل حیات خان کے غلط بیان پرمبنی ویڈیو سامنے آئی تھی، جس میں پاک فوج پر الزامات عائد کیے گئے تھے۔ مقتول متورکئی نے مشران کے جرگے میں بیان دیا تھا کہ فوج کے چھاپے کے وقت میں وہاں موجود تھا اور ایسا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا تھا۔

    ملک دشمن ’پی ٹی ایم‘ کو بے نقاب کرنے والا ’ملک متورکئی‘ قتل

    مقتول کے بھائی پرخے جان نے اپنےبیان میں کہا ہے کہ میرا بھائی ویڈیو کے حوالے سےتمام دنیا کواصل حقائق بتاناچاہتا تھا۔ پی ٹی ایم نےشامل ہوکر میرااورمیرے بھائی کاگھرگرانے کی کوشش کی، ڈی آئی خان میں بھی وزیرجرگے کے ذریعےہمارے گھر گرانے کی کوشش کی۔

    پرخے جان کا کہنا ہے کہ ناکامی پر مجھے اور بھائی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں، 9 فروری کو 2موٹرسائیکل سواروں نےنورنگ لکی مروت میں مجھ پرفائرنگ کی۔ فائرنگ سے میری جان بچ گئی۔

    مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ 10 فروری کو میرے بھائی گل شماد خان عرف متورکئی کوشہید کردیا،بھائی کے قتل کی ذمے داری منظورپشتین،محسن داوڑ،علی وزیر، مالک نصراللہ پر ہے،ڈاکٹر گل عالم اور عید رحمان بھی اس قتل میں ملوث ہیں۔تمام افراد غیرقانونی جرگے اور خیسور واقعہ کے ذمے دار ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی ایم کی جانب سے پاک فوج کے افسران پر خواتین سے بدسلوکی الزامات پر جرگے کے سامنے حلفیہ طور پر ان الزامات کرنے والے ملک متورکئی  کو ٹارگٹ کلنگ میں قتل کردیا گیا ہے،انہوں نے نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ چھاپے کے وقت وہ فوج کے ہمراہ تھا اور ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا تھا، جیسا کہ پی ٹی ایم کی جانب سے بیان کیا جارہا ہے۔