Tag: malik rafiq rajwana

  • اسمگلنگ کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، ملک رفیق رجوانہ

    اسمگلنگ کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، ملک رفیق رجوانہ

    لاہور : گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ اسمگلنگ اور انڈرانوائسنگ نے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، جس کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں ایف پی سی سی آئی کے ریجنل آفس میں منعقدہ تقریب میں صنعتکاروں اور تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں بلوچستان کو نظر انداز کیا گیا جس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے، پنجاب بڑا بھائی ہے، اسے دیگر تینوں صوبوں کو ساتھ لیکر چلنا ہوگا۔

    اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اسمگلنگ اور انڈر انوائسنگ نے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایاہے، جسے روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    گورنر پنجاب نے کہا کہ ہمیں ملکی اشیاء کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا اور پاکستانی انڈسٹری کی بقاء کے لیے پرتعیش غیر ملکی اشیاء کا استعمال روکنا ہو گا۔

    انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں سے معیشت اپنے ٹریک پر چڑھ گئی ہے، انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آنے والے دو سالوں میں پاکستان کے حالات مزید بہتر ہوں گے۔

     

  • تعلیمی معیارکو بہتر بنانا اولین ترجیح ہے، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ

    تعلیمی معیارکو بہتر بنانا اولین ترجیح ہے، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ

    لاہور: گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ صوبے میں اعلی تعلیم کا فروغ حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس میں منعقدہ  ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    رفیق رجوانہ نے کہا کہ ’’تعلیم کے بغیر ترقی کا خواب کبھی پورا نہیں ہوسکتا، تعلیم و تحقیق کی سہولتیں دیے بغیر معاشرتی ترقی حاصل کرنا ناممکن ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ترقی یافتہ دور میں دنیا کا مقابلہ کرنے کے لیے معیاری تعلیم اوراس کی اہمیت کو اجاگر کرنا بے حد ضروری ہے۔

    تعلیمی اداروں میں جدید سہولیات کی فراہمی اور بالخصوص ان کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے حوالے سے حکومتِ پنجاب خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

    آپریشن ضرب عضب سے حاصل ہونے والی کامیابیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ سیکورٹی اداروں نے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

    رفیق رجوانہ نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب شروع ہونے کے بعد سے پاک فوج کو ناقابل فراموش کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اس کے علاوہ دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے بیرونی سرمایہ کاری میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

     

  • عمران خان نے حکومت کی اقتصادی پالیسی پر سوالات اٹھا دیے

    عمران خان نے حکومت کی اقتصادی پالیسی پر سوالات اٹھا دیے

    اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حکومت کی اقتصادی پالیسی پر سولات اٹھا دیے،عمران خان نے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسی ایک خاص اور چھوٹے طبقے کو فائدہ پہنچا رہی ہیں ۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں سے عام آدمی کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے حکومت براہِ راست ٹیکس اکھٹا کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، اوربالواسطہ ٹیسکز سے عوام پر بوجھ ڈال رہی ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات میں حالیہ اضافے کی کوئی ضرورت نہیں تھی،عمران خان نے سوال کیا کہ حکومت ایل این جی کی قیمتوں پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے سے کیوں گھبرا رہی ہے، پیٹرولیم مصنوعات اور ٹیکسز میں اضافے کے خلاف پی ٹی آئی پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر احتجاج کرے گی۔

    عمران خان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی معاشی حماقتوں کو میڈیا اور پارلیمنٹ میں سامنے لاتی رہے گی۔

  • عمران خان کو الزامات کی سیاست سے باہر آنا چاہیئے، ملک رفیق

    عمران خان کو الزامات کی سیاست سے باہر آنا چاہیئے، ملک رفیق

    لاہور : گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو الزامات کی سیاست سے باہر آنا چاہیئے، پی ٹی آئی کے سربراہ نے دھرنے کے اختتام کا اعلان شادی کے بعد کیا تھا، اب طلاق کے بعد اگلے دھرنے کا وہ اور ان کی مطلقہ ہی بتا سکتے ہیں۔

    لاہور میں یونیورسٹی آف اینیمل سائسنز کے زیراہتمام غذائی ضروریات کانفرنس سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کا کہنا تھا کہ ہر الیکشن کے بعد دھاندلی کے الزامات عائد کرنا اچھا رویہ نہیں۔

    تحریک انصاف کو الزامات کی سیاست سے باہر آنا چاہیئے۔ جیتنے اور ہارنے والے ملکی مفادات کیلئے کام کریں۔ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے غیر قانونی کیمپس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نیب اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے، طلباء کے مستقبل کے بارے میں ہمدردانہ غور کیا جانا چاہیئے۔

    انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ بچوں کے داخلے سے پہلے تعلیمی ادارے کی قانونی حیثیت سے متعلق تحقیقات کر لیا کریں۔

    اس سے پہلے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے غذائی تحفظ کیلئےاچھے اقدامات کئے ہیں، میڈیا کو بھی فوڈ سکیورٹی پر عوام کی رہنمائی کرنی چاہیئے۔

  • حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے، رفیق رجوانہ

    حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے، رفیق رجوانہ

    لاہور : گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے، آج میڈیا جس قدر آزاد ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔

    لاہور میں پریس کونسل آف پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر رانا محمد شمیم سے ملاقات میں گورنر پنجا ب نے کہا کہ حکومت میڈیا کی مثبت تنقید پر نہ صرف یقین رکھتی ہے بلکہ اس پر اعتماد بھی کرتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میڈیا ریاست کا اہم ستون ہونے کے باعث ملک کو درپیش مسائل کی نشاندہی کومؤثر طریقے سے اجاگر کرنے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت صحافت کے شعبے سے وابستہ افراد کی فلاح و بہود کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے گی۔

    اس موقع پرڈاکٹر شمیم نے گورنر پنجاب کو نئی ذمہ داریاں سنھبالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لوگوںکے مسائل کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کر سکیں گے۔

  • گورنر پنجاب کا بھاری بھرکم پروٹو کول کے ساتھ ملتان کا دورہ

    گورنر پنجاب کا بھاری بھرکم پروٹو کول کے ساتھ ملتان کا دورہ

    ملتان : مراعات نہ لینے کا وعدہ کرنے والے گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ ملتان میں بھاری پروٹوکول کے ساتھ گھومتے رہے۔

    ، اپنے گورنر کو دیکھ کر ملتانی عوام دنگ رہ گئے، با ادب با ملاحظہ اور ہوشیار کے مصداق  گورنر پنجاب کی شاہی سواری بھاری بھرکم پروٹوکول ساتھ ملتان پہنچی تو ایک دو نہیں بلکہ گورنرپنجاب کے ساتھ پولیس موبائلوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی تھیں ۔

    پولیس اہلکار شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار کی علامت بنے ہوئے تھے، مراعات نہ لینے کا اعلان کرنے والے گورنر صاحب بھول گئے کہ عوام کے ساتھ انہوں نے کبھی کوئی وعدہ  کیا تھا۔


    Governor Punjab Rafiq Rajwana Protocol by arynews