Tag: malik riaz announce

  • کراچی : ملک ریاض کا چھت گرنے والی مسجد کی دوبارہ تعمیر کااعلان

    کراچی : ملک ریاض کا چھت گرنے والی مسجد کی دوبارہ تعمیر کااعلان

    کراچی : چیئرمین بحریہ ٹاون ملک ریاض نے نارتھ ناظم آباد میں شیڈ گرنے والی مسجد کی دوبارہ تعمیر کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد کی مسجد عثمان میں شیڈ گرنے سے شہید افراد کی موت پر ملک ریاض نے اظہار افسوس کیا، چئیرمین بحریہ ٹاون نے چھت گرنے والی مسجد کی دوبارہ تعمیر کااعلان کردیا، چھت کی تعمیر کے لئے ٹیمیں جامع مسجدعثمان کے لئے روانہ ہوگئیں۔

    گذشتہ روز نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں واقع مسجد کی چھت گرنے سے پانچ نمازی شہید جب کہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

    نارتھ ناظم آباد میں لنڈی کوتل چورنگی کے قریب واقع جامع مسجد عثمان میں نماز جمعہ ادا کی جا رہی تھی کہ مسجد کی چھت کا ایک حصہ زمین بوس ہو گیا جس کے نتیجے میں 5 نمازی شہید جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں کی جانب سے ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ عباسی شہید اسپتال کے ذرائع کے مطابق پانچ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں مسجد کی چھت گرگئی،6 شہید متعدد زخمی

    پولیس کے مطابق مسجد میں ہزار سے بارہ سو نمازیوں کی گنجائش تھی لیکن نمازیوں کی تعداد گنجائش سےزیادہ تھی۔ ایس ایس پی سنٹرل کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا جائے گا۔

  • ملک ریاض کی بلیک میلرزکے خلاف تھانہ لوہی میں درخواست

    ملک ریاض کی بلیک میلرزکے خلاف تھانہ لوہی میں درخواست

    کراچی: ملک ریاض نے پانچ کروڑ روپے بھتہ طلب کرنےوالوں کےخلاف تھانہ لوہی میں درخواست دے دی۔

    بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض نے اپنے وکیل بابراعوان کے ہمراہ اسلام آباد کے تھانہ لوہی میں بلیک میلز کے خلاف درخواست دی۔

    درخواست میں ریٹائرڈ کرنل شفیق، رشید اورطارق کمال پر بلیک میلنگ کے الزامات لگائے گئے ہیں، تھانہ لوہی میں درخواست جمع کرانے بعد بابراعوان نے میڈیا سے بات چیت میں بتایا ملک ریاض نےضابطہ فوجداری کے درخواست کیساتھ ثبوت بھی دیے۔

    بابراعوان نے بتایا ڈیوٹی افسر نے درخواست کا اندراج کر لیا ہے، عدلیہ، قانون کے رکھوالے اور میڈیا حقائق عوام کے سامنے لائیں۔

     ملک ریاض بابراعوان کے ساتھ میڈیا سے بات چیت میں موجود تھے، لیکن انہوں نے پوچھے گئے سوال پر جواب دیا کہ وکیل بابر اعوان بتائیں گے۔

     بابراعوان کا کہنا تھا یہ ایک فوجداری جرم ہےجس کا مقدمہ درج ہوناچاہئے۔

  • بحریہ ٹاؤن کی جانب سےٹمبرمارکیٹ کے متاثرین میں چیک تقسیم

    بحریہ ٹاؤن کی جانب سےٹمبرمارکیٹ کے متاثرین میں چیک تقسیم

    کراچی: بحریہ ٹاؤن کی جانب سےکراچی ٹمبرمارکیٹ کے متاثرین اور شہید پولیس اہلکاروں کے ورثا میں چیک تقسیم کردیئے گئے۔

    ٹمبرمارکیٹ کے متاثرین میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب گورنرہاؤس کراچی میں ہوئی جس میں گورنرسندھ ،چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض ،شرجیل میمن اور تاجروں ،صنعتکاروں نے شرکت کی۔

    اس موقع پرگورنرسندھ نے ملک ریاض کی متاثرین کیلئے خدمات کوسراہا اور متاثرین کویقین دلایا کہ حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

     چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کاکہناتھا جب بھی مشکل پڑے حکومتوں کوتاجروں کےساتھ کھڑا ہوناچاہئے امید ہے حکومت وعدے پورے کرے گی،ملک ریاض نے کراچی کو دبئی اورہانگ کانگ کی طرزکاشہر بنانے کےعزم کابھی اظہارکیا۔

     وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کاکہناتھا ٹمبرمارکیٹ کےمتاثرین نقصانات کاتخمینہ لگاکردیں ازالہ کریں گے، سینٹرل پولیس آفس میں شہید پولیس اہلکاروں کے ورثا میں دس لاکھ روپے کے چیک اور بحریہ ٹاؤن میں ایک سوپچیس گز کے پلاٹ کے کاغذات دینے کی تقریب ہوئی۔

    جس میں آئی جی سندھ سمیت دیگرافسران شریک ہوئے،بحریہ ٹاؤن کےوائس چیف ایگزیکٹیو زین ملک نے بتایا ملک ریاض کاوژن ہے کہ شہدا کی قربانیوں کو نہ بھلایاجائے۔

    اس موقع پر آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی کاکہناتھا شہدا کوخون رائیگاں نہیں جائے گا۔

  • ملک ریاض کا متاثرین ٹمبرمارکیٹ کو دس لاکھ روپے فی کس دینے کااعلان

    ملک ریاض کا متاثرین ٹمبرمارکیٹ کو دس لاکھ روپے فی کس دینے کااعلان

    کراچی: سندھ اورمرکزی حکومت کی بے حسی کوبھانپتے ہوئے ملک ریاض نے متاثرین ٹمبر مارکیٹ کو دس لاکھ روپے فی کس دینے کااعلان کیا ہے۔

    کراچی ٹمبرمارکیٹ میں کروڑوں کاسامان جل کرراکھ ہوگیا لیکن مرکزی اور صوبائی حکومتیں زبانی جمع خرچ سے آگے نہ بڑھ سکیں،کسی وزیر کودادرسی کی توفیق ہوئی نہ کوئی مشیر متاثرین کے زخموں پرمرہم رکھنے نہ پہنچا۔

    حکومت سندھ کمیٹی بنا کربری الذمہ ہوگئی تو وفاقی نمائندوں نے صرف ٹیلی فونک گفتگو کرپراکتفا کیا، لیکن عملی اقدامات کسی نے نہ کیے،دن رات کروڑوں میں کھیلنے والوں کو روڈ پرآگئےتو چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض آگے بڑھے اور ہرمتاثرہ دکاندار کیلئے دس لاکھ روپے کااعلان کردیا۔

  • ملک ریاض کا مجبورخاندان کی ہرممکن امداد کا اعلان

    ملک ریاض کا مجبورخاندان کی ہرممکن امداد کا اعلان

    کراچی: اے آر وائی نیوز پر نشر ہونے والی خبر کا بحریہ ٹاون کے سربراہ ملک ریاض حسین اور انکی صاحبزادی عنبر ملک ریاض نے نوٹس لے لیا اور مجبور خاندان کی ہر ممکن امداد کا اعلان کیاہے۔

    اے آر وائی نیوز نے لاہور کے رہائشی موسی خان کے دو جواں سال بیمار بیٹوں اور انکے پریشان کن گھریلو حالات پر رپورٹ نشر کی تھی۔ جس کے بعد بحریہ ٹاون کے سربراہ ملک ریاض حسین اور انکی صاحبزادی عنبر ملک ریاض نے نوٹس لیتے ہوئے مجبور خاندان کے دو بیمار نوجوانوں کے علاج اور انکی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

    عنبر ملک ریاض کا کہنا ہے کہ بحریہ ٹاون دونوں بیمار نوجوانوں کے علاج اور مجبور خاندان کی مالی امداد میں بھر پور تعاون کریگا، بحریہ ٹاون کے سربراہ ملک ریاض کے مجبور اور مفلس گھرانوں کی میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے رہتے ہیں اور اے آر وائی نیوز کی متعدد رپورٹس پر وہ غریب خاندانوں کی مالی امداد کر چکے ہیں۔

  • ملک ریاض کاسی ویو متاثرین کیلئےفی خاندان10لاکھ روپے امداد کا اعلان

    ملک ریاض کاسی ویو متاثرین کیلئےفی خاندان10لاکھ روپے امداد کا اعلان

    اسلام آباد: سربراہ بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے سمندر میں ڈوبنے سے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے دس لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیا۔

    بحریہ ٹاؤن نے ایک مرتبہ پھر انسانی المیے پر لواحقین کا غم بانٹنے کیلئے سانحہ سی ویو کیلئے امداد کا اعلان کردیا، ملک ریاض کا کہنا ہے کہ سمندر میں ڈوبنے سے جاں بحق افراد کےلواحقین کو فی خاندان دس لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔