Tag: Malika Bukhari

  • "بڑے بڑے ان پڑھ دیکھے مریم نواز جیسا نہیں دیکھا”

    "بڑے بڑے ان پڑھ دیکھے مریم نواز جیسا نہیں دیکھا”

    مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کے بیان پر پی ٹی آئی کی خواتین رہنماؤں نے اپنے شدید درعمل کا اظہار کیا ہے۔

    رہنما تحریک انصاف عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ بڑے بڑے ان پڑھ دیکھے، مریم نواز سے کم علم کوئی نہ دیکھا، مریم نواز کے پاس کوئی بیانیہ نہیں، مظلوم بننے کا ڈرامہ رچا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اب کرپٹ لیگ اور بھگوڑوں کی باتوں میں آنے والےنہیں، مریم نواز کی ناکام لانچنگ پر جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما ملیکہ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز نااہل سابق مجرمہ ہے، مریم نواز نے نیب ترامیم پاس کروا کر عدالت سے این آر او ٹو حاصل کیا۔

    انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو والد کی جھوٹی تیمارداری کیلئے ضمامت نہیں ملنی چاہئے تھی، مریم نیب پرحملہ آور ہوئی، وہ عدالتوں اور ججز کیخلاف منظم مہم چلانے میں پیش پیش رہی۔

    ملیکہ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز پر ان تمام معاملات پر توہین عدالت لگنی چاہئے کیونکہ اس کی گفتگو توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے،۔

    رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ کیا مریم نواز قانون اور آئین سےبالاترہے؟ عدلیہ سے مؤدبانہ استدعا ہے کہ مریم نواز کے ان بیانات کا نوٹس لیا جائے۔

  • ملیکہ بخاری نے مریم نواز کو کھری کھری سنادیں

    ملیکہ بخاری نے مریم نواز کو کھری کھری سنادیں

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی رہنما اور پارلمیانی سیکرٹری ملیکہ بخاری نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی پریس کانفرنس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف نے ایک بار کلبھوشن کا نام نہیں لیا۔

    وہ لوگ آج ہمیں مودی کے نام کے طعنے دے رہے ہیں جو چار سال تک اپنا وزیر خارجہ تعینات نہ کر سکے وہ خارجہ پالیسی کی بات کس منہ سے کرتے ہیں؟،مسلم لیگ ن میں اب شہباز شریف اور مریم نواز گروپ ہے ، چچا بھتیجی دونوں اپنے مقاصد کے حصول کے لئے لڑ رہے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ملیکہ بخاری کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بھی عمران خان کا نام ہی گونجے گا،مودی کو اپنے گھر بلانے، گلابی رنگ کی پگڑیاں پہنانے والے کس منہ سے کشمیریوں کا سامنا کریں گے؟

    انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان انتخابات میں عوام کے ہاتھوں مسترد ہونے والے کشمیر میں بھی شکست کھائیں گے، نواز شریف کی خارجہ پالیسی یہ تھی کہ وزارت خارجہ کو کچھ پتہ نہ تھا کہ کون سی پالیسی چلا رہے ہیں، نواز شریف کی خارجہ پالیسی یہ تھی کہ ان کے بھارتی کاروباری دوست خاموشی سے آتے اور ڈیل کر کے چلے جاتے۔

    پارلمیانی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن میں مریم نواز اور شہباز شریف دونوں وزیراعظم بننا چاہتے ہیں، عوام نے پوری جماعت کو مسترد کر دیا ہے، اداروں کو متنازعہ بنانے والے اب مفاہمت کی بات کر رہے ہیں، مریم نواز کا مزاحمت کا بیانیہ اب مفاہمت میں بدل چکا ہے، عوام بھی ان کو پہچان گئی، سارا مقصد اقتدار کا حصول ہے۔

  • خواتین پر حملہ ، پارلیمنٹ پرحملہ قرار

    خواتین پر حملہ ، پارلیمنٹ پرحملہ قرار

    اسلام آباد: پی ٹی آئی خاتون ارکان قومی اسمبلی نے گذشتہ روز قومی اسمبلی میں ہونے والے واقعے کو پارلیمنٹ اور خواتین پر حملہ قرار دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گذشتہ روز کے واقعے میں زخمی ہونے والی رکن قومی اسمبلی ملیکہ بخاری نے کہا کہ کل جوہوا وہ پارلیمان کیلئے سیاہ دن تھا، میری ذاتی طورپر تذلیل ہوئی، پارلیمان میں خاتون رکن پر کتاب پھینکی اور گالیاں دی گئیں۔

    ملیکہ بخاری نے کہا کہ کل جو نون لیگ نےکیا وہ کوئی نئی بات نہیں، ہنگامہ آرائی کرنے والے اس جماعت کے رکن ہیں،جنہوں نےماڈل ٹاؤن واقعہ کیا، ہم جانتےہیں کہ شیریں مزاری کیساتھ کیاکیا؟ ہم جانتےہیں آپ نے محترمہ بینظیربھٹو کیساتھ کیا کیا؟جب بینظیربھٹوپارلیمنٹ میں آتی تھیں توکن القابات سےنوازاجاتاتھا؟۔

    زخمی رکن قومی اسمبلی نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آپ سمجھتےہیں کہ جمہوری تقاضے وہی ہیں جو آپ طےکرینگے، اگر آپ گالیاں دینگے،سیٹیاں اور کتابیں پھینکیں گےتو ری ایکشن آئےگا، کیاسوچتی ہوگی دنیا پاکستان میں ممبران پارلیمان بھی محفوظ نہیں۔

    ملیکہ بخاری کا کہنا تھا کہ پارلیمان کوگالی نہ دیں پارلیمان بلند ادارہ ہے، طےکرلیں کہ کیا قواعدضوابط ہیں آگےبڑھنےکے، کل جو مچھلی بازار لگا افسوسناک ہے، میرےلیڈرنےتلقین کی جب حق سچ پرہوں تودلائل سےبات کریں۔

    ملیکہ بخاری نے نون لیگ پر عورت کارڈ کھیلنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ لیگی ارکان کہتےہیں کہ مریم نوازکویہ نہ بولوتو وہ نہ بولو، کیا ہم عورت نہیں کیاہماری عزت نہیں ہے؟مریم نوازپاناماکیس میں جےآئی ٹی کےسامنے پیش نہیں ہوتی تھیں، مریم نوازاس لئےپیش نہیں ہوتی تھیں کہ مردوں نےسوال کرناتھا۔

    https://twitter.com/MunazaHassan/status/1404845377766019076?s=20

    اس موقع پر وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے اپوزیشن پر خوب برسی اور کہا کہ اپوزیشن کے رویئےسےکوئی خاتون رکن پارلیمنٹ محفوظ نہیں، اسمبلی اجلاس میں ن لیگ نےخواتین سے متعلق بد زبانی کی، ن لیگ بدتمیزوں، ہلڑبازی اور حملہ کرنیوالوں کی جماعت بن گئی ہے، ن لیگ کاوطیرہ بن گیاہے کہ خواتین سےبداخلاقی کرو۔

    زرتاج گل نے الزام عائد کیا کہ بیواؤں،یتیموں کی زمینوں پر قبضہ کرنیوالوں کو پارلیمنٹ میں چھوڑ دیاگیا، ن لیگ کا لیڈر ملک سے باہرہے،یہ قوم کاپیسہ لوٹ کرباہربیٹھےہیں۔

    وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی کا کہنا تھا کہ نون لیگ نے رات تین بجےتنظیم سازی کرنےوالےکوترجمان بنادیا، آپ کی اپنی خواتین آپ کےہاتھوں میں محفوظ نہیں ہے، ہمیں اللہ نےعزت دی آپ کون ہو ہم سےعزت چھیننے والے؟ ہم کسی صورت سیاست سےپیچھےنہیں ہٹیں گے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن کے اراکین کی ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں تحریک انصاف کی خاتون رکن اسمبلی ملیکہ بخاری زخمی ہوئیں تھی۔