Tag: malir court

  • صحافی فرحان ملک ایک اور کیس میں جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

    صحافی فرحان ملک ایک اور کیس میں جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

    کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت نے صحافی فرحان ملک کو دوسرے کیس میں پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے سینئر صحافی فرحان ملک کو ایک اور کیس میں عدالت میں پیش کیا جس دوران ایف آئی اے حکام اور فرحان ملک کے وکیل عدال میں پیش ہوئے۔

    ایف آئی اے کی جانب سے عدالت پیش کی گئی کیس ایف آئی آر میں کہا گیا کہ 25 مارچ کو گلشن اقبال میں ایک کال سینٹر پر چھاپا مار کر 2 ملزمان اطیر حسین اور حسن نجیب کو گرفتار کیا۔

    ایف آئی اے نے صحافی فرحان ملک کو گرفتار کرلیا

    ایمنڈ اور پی ایف یو جے کی صحافی فرحان ملک کی گرفتاری کی مذمت ، فوری رہائی کا مطالبہ

    ایف آئی اے کی انکوائری نمبر 485/2025 کے مطابق،کراچی میں سراڈٹیکیز نامی کمپنی کے دفتر سے غیر ملکی شہریوں کے کریڈٹ کارڈز کا خفیہ مالیاتی ڈیٹا چوری کر کے فراڈ میں استعمال کرنے والا گروہ کو بے نقاب کیا گیا۔

    گلشن اقبال میں واقع دفتر پر چھاپے کے دوران ملزمان سید محمد اطیر حسین ولد سید افضال حسین سبزواری، حسن نجیب عالم جعلی کالوں کے ذریعے غیر ملکی شہریوں سے حساس بینکاری معلومات حاصل کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

    ایف آئی اے کے مطابق چھاپے میں غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال ہونے والے ڈیجیٹل آلات، غیر ملکی صارفین کا حساس ڈیٹا اور دھوکہ دہی میں استعمال ہونے والے سافٹ ویئر برآمد کیے گئے۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یہ سرگرمیاں فرحان گوہر ملک کی سرپرستی میں جاری تھیں۔

     ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کی دفعات 3، 4، 6، 13، 14، 16، 26 اور تعزیرات پاکستان کی دفعات 419، 109 اور 420 کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں، ایف آئی اے سائبر کرائم کی جانب سے ملزمان کا چودہ روز کا ریمانڈ مانگا جس پر عدالت نے پانچ روز کا ریمانڈ دیا۔

  • پی ٹی آئی رہنما علی زیدی 3روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    پی ٹی آئی رہنما علی زیدی 3روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    کراچی : پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کو ملیر کورٹ میں پیش کیا گیا، پولیس نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جس کے بعد انہیں 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صوبائی رہنما علی زیدی کو بکتر بند گاڑی میں ملیر کی عدالت میں لایا گیا، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔

    ملیر کورٹ کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کی تعداد موجود تھی انہوں نے علی زیدی کا پرتپاک استقبال کیا اور، پھولوں کی پتیاں نچھاورکیں، اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں نے شدید نعرے بازی کی، عمران اسماعیل، مبین جتوئی، آفتاب صدیقی، خرم شیرزمان، بلال غفار ودیگر موجود تھے۔

    یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں قائم پی ٹی آئی دفتر سے گرفتار کیا گیا تھا، انہیں ایک سال پرانے فراڈ کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔

    علی زیدی کو پولیس کی بھاری نفری کے درمیان ملیر کورٹ پہنچایا گیا، کمرہ عدالت میں شدید بدنظمی اور شور شرابے کے باعث جج اٹھ کر چیمبر میں واپس چلے گئے، جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہا کہ کمرہ عدالت خالی کریں پھر کارروائی ہوگی، پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو عدالت سے باہر نکلنے کی ہدایت کی گئی۔

    مختصر وقفے کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے مقدمے کی سماعت دوبارہ شروع کردی، علی زیدی روسٹرم پر آگئے، پی ٹی آئی رہنماء کو ہٹھکڑیاں لگا کر پیش کیا گیا۔

    پولیس نے پی ٹی آئی رہنماء کا جسمانی ریمانڈ مانگ لیا۔ تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ تحقیقات کرنی ہے سات یوم کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

    علی زیدی نے عدالت روبرو بیان میں کہا کہ میری گرفتاری افطاری سے کچھ دیر پہلے ہوئی لیکن پرچہ رات 12بجے  درج کیا گیا۔

     

  • عمرمعذوری کیس: عدالت نے کے الیکٹر ک کے افسران کی ضمانت مسترد کردی، ملزمان فرار

    عمرمعذوری کیس: عدالت نے کے الیکٹر ک کے افسران کی ضمانت مسترد کردی، ملزمان فرار

    کراچی: کے الیکٹرک کی غفلت سے بچے کے معذور ہونے کے کیس میں عدالت نے کے الیکٹرک کے 9 افسران کی عبوری ضمانت مسترد کردی، ملزمان احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی غفلت سے بچے کی معذوری کے کیس کی سماعت ملیر کورٹ میں ہوئی جہاں عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت مسترد کرکے ان کی گرفتاری کا حکم صادر کیا ۔

    ضمانت مسترد ہونے کاحکم صادر ہوتے ہی تمام ملزمان احاطہ عدالت سےفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، پولیس ملزمان کو گرفتارکرنےمیں ناکام رہی۔

    ملزمان میں جنرل منیجرکریکٹومنٹینس ریاض احمدنظامانی ، ڈپٹی جنرل منیجرضمیر احمد شیخ ،انچارج کےالیکٹرک عمران اسل ، ڈی جی ایم ثاقب عباس،منیجرکریکٹومنٹینس نثار احمد ،سپروائزرارسلان ، شفٹ انچارج سیدشاہ نواز،اسسٹنٹ انجینئررضاحسین اور شفٹ انجینئرشوکت منگی شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ کے الیکٹر ک کی مجرمانہ غفلت سے عمر نامی کم عمر بچے کی ہاتھوں سے محرومی پر مینجمنٹ کے خلاف سپر ہائی وے تھانے میں مقدمہ بچے کے والد محمد عارف کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔مقدمہ نمبر 323 ، 18 دفعہ 337 ایچ 1 کے تحت مجرمانہ غفلت سے نقصان پہنچانے کے زمرے میں درج کیا گی تھا اور اس میں کے الیکٹر ک گڈاپ ٹاؤن کی منیجمنٹ کو نامز د کیا گیا تھا۔

    ایف آئی آرکے مطابق بچہ چیز لینے دکان پر گیا تھا جہاں دکان سے ملحقہ پول سے گیارہ ہزار وولٹ کی تاریں بیٹے پر گریں، بچے کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے بازو کاٹنے کا فیصلہ دیا۔