Tag: maliyati packeg

  • پاکستان اسٹیل کیلئے خام لوہے کے 2 بحری جہازدرآمد کرلئے

    پاکستان اسٹیل کیلئے خام لوہے کے 2 بحری جہازدرآمد کرلئے

    کراچی: پاکستان اسٹیل کے لئے ماریطانیہ سے خام لوہا لے کردوبحری جہاز پورٹ قاسم پرپہنچ گئےہیں۔

    اسٹیل مل کے ترجمان کے مطابق ستر ہزارمیٹرک ٹن خام لوہا درآمد کیا گیا ہے، رواں ماہ آسٹریلیا سے دو بحری جہازوں کے ذریعے ایک لاکھ دس ہزارمیٹرک ٹن میٹالرجیکل کول لایا گیا تھا، ترجمان کا کہنا تھا کہ اسٹیل ملز کے پاس ایک لاکھ ساٹھ ہزار میٹرک ٹن سے زائد میٹالرجیکل کول اورباون ہزار میٹرک ٹن سے زائد خام لوہا موجود ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹیل میں خام مال کی مسلسل درآمد کی بدولت رواں ماہ25 فیصد پیداوار حاصل کرچکی ہے، پاکستان اسٹیل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ظہیر احمد خان کے مطابق پاکستان اسٹیل حکومتی مالیاتی پیکیج کی بروقت حصول کے باعث مقررہ پیداواری اہداف کو حاصل کر لے گی۔

  • اسٹیل ملزکومالیاتی پیکیج کی پانچویں قسط جلد ملے گی

    اسٹیل ملزکومالیاتی پیکیج کی پانچویں قسط جلد ملے گی

    کراچی: ملازمین کو عیدالاضحی سے قبل تنخواہیں ادا کرنے کیلئے اسٹیل ملز کو مالیاتی پیکیج کی پانچویں قسط رواں ہفتے مل جائے گی ، قسط کا حجم ایک ارب پچھتر کروڑ روپے ہے۔

    پاکستان اسٹیل کے اعلامیہ کے مطابق حکومت کے منظور کردہ اٹھارہ ارب پچاس کروڑ روپے کا مالیاتی پیکیج کی پانچویں قسط ایک ارب پچھتر کروڑ روپے رواں ہفتے مل جائے گی۔

    اس رقم سے ملازمین کو ڈیڑھ ماہ کی تنخواہیں ادا کردی جائیں گی ، اسٹیل ملز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ظہیراحمد خان کا کہنا تھا کہ حکومتی مالیاتی پیکیج کی بدولت خام مال کی مسلسل آمد سے رواں ماہ ستمبرمیں اسٹیل ملز کی پیداوار تیس فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ آئندہ ماہ کیلئے پیداواری ہدف چالیس فیصد مقرر کیا گیا ہے۔

  • مالیاتی پیکج کی چوتھی قسط اسٹیل ملز کو موصول

    مالیاتی پیکج کی چوتھی قسط اسٹیل ملز کو موصول

    حکومتِ پاکستان سے منظور شدہ مالیاتی پیکیج 18.5ارب روپے کی چوتھی قسط2.87ارب اسٹیل ملز کو موصول ہو گئی ہے۔ملازمین کو ڈیڑھ ماہ تنخواہ ادا کر دی گئی ،حکومت کی جانب سے پاکستا ن اسٹیل کی بحالی اورترقی کے لئے منظور شدہ 18 ارب 50 کروڑ روپے میں سے 2ارب87 کروڑ روپے کی چوتھی قسط پاکستان اسٹیل کو موصول ہوگئی۔

    موصول ہونے والی رقم میں سے ادارے کے ملازمین کو ڈیڑھ ماہ کی تنخواہ ادا کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق رقم کی وصولی کے بعد درآمدی خام مال کے حصول کے لئے انتظامیہ پاکستان اسٹیل نے اقدامات مزید تیز کردیئے ہیں،جبکہ اسی منظور شدہ رقم میں سے یوٹیلیٹی بلز کے واجبات کی ادائیگیاں بھی کی جائیں گی۔