Tag: mall road

  • لاہور:ضلعی حکومت کا پی اے ٹی کو مال روڈ پر جلسے کی اجازت سے دینے سے انکار

    لاہور:ضلعی حکومت کا پی اے ٹی کو مال روڈ پر جلسے کی اجازت سے دینے سے انکار

    لاہور : لاہور کی ضلع حکومت نے پاکستان عوامی تحریک اور متحدہ اپوزیشن کومال روڈ پر جلسےکی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورمیں سیاسی کشمکش اپنےعروج پرپہنچ گئی، ضلع حکومت نے پاکستان عوامی تحریک اور متحدہ اپوزیشن کومال روڈ پر جلسےکی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

    ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے مال روڈ پر احتجاج پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

    یاد رہے کہ پی اے ٹی کی جانب سے مال روڈ پر جلسے کیلئے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی گئی تھی۔

    دوسری جانب ضلعی حکومت نے متحدہ اپوزیشن کو احتجاج روکنے کیلئے 25نکات پر مشتمل نوٹس جاری کردیا۔

    ضلعی حکومت لاہور کی جانب سے متحدہ اپوزیشن کو مال روڈ پر احتجاج روکنے کیلئے بھجوائے جانے والے نوٹس میں لاہور ہائی کورٹ کے حکم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ عدالت عالیہ کی جانب سے مال روڈ پر ہر قسم کی سیاسی سرگرمی اور احتجاج پر پابندی ہے۔

    نوٹس میں واضح کیا گیا کہ اگر مال روڈ پر احتجاج کے دوران حالات کشیدہ ہوئے تو اسکی ذمہ داری متحدہ اپوزیشن پر عائد ہو گی۔

    ڈپٹی کمشنر کے نوٹس میں دئیے جانے والے ضابطہ اخلاق کے تحت اگر مال روڈ پر جلسے کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ یا توڑپھوڑ ہوئی تو ذمہ دار متعلقہ سیاسی جماعتیں ہوں گی۔

    نوٹس کے مطابق پنجاب پولیس کو احتجاج کرنے والوں کی فہرست فراہم کی جائے مال روڈ پر تمام کاروبارکوبندکرنے پرزور نہیں دیاجائے گا، سیاسی دفاتر کے باہر نعرے بازی کی اجازت نہیں ہوگی، سیاسی احتجاج میں کسی بھی شخص کو زبردستی نہیں لایاجاسکے گا۔ فول پروف سکیورٹی کےلئے انتظامیہ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرے، احتجاجی شرکا کو پرامن رہنے کی ہدایت کی جائے۔

    ڈپٹی کمشنر کے نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ مال روڈ پر احتجاج کی سکیورٹی پنجاب حکومت نہیں بلکہ منتظمین پر ہو گی لیکن پنجاب پولیس بھی سکیورٹی فراہم کرے گی ۔

    خیال رہے کہ پنجاب حکومت سے احتجاج کےلئے 6جماعتوں جن میں پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی، ق لیگ، پاکستان عوامی تحریک، مجلس وحدت المسلمین اور عوامی مسلم لیگ نے اجازت مانگی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • طاہر القادری کا پہلا جلسہ‘ سیاسی قائدین کا خطاب

    طاہر القادری کا پہلا جلسہ‘ سیاسی قائدین کا خطاب

    لاہور: عوامی مسلم لیگ ن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی پاکستان آمد کے موقع پر جلسے سے شیخ رشید سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین نے خطاب کیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے مال روڈ پر ناصر باغ کے مقام پر ہونے والے اس جلسے میں عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید‘ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی اور چودھری سرور حاضرین کا لہو گرماتے رہے۔

    ان کے علاوہ متحدہ مجلسِ عمل کے علامہ رضوی ‘ سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا اور چودھری ظہیر نے بھی ماڈل ٹاؤن جلسے سے خطاب کیا۔

    مسلم لیگ ن جمہوریت کے خلاف خود سازش کررہی ہے: شاہ محمود قریشی


    پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما اور نائب صدر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی طرح پی اےٹی بھی احتساب کامطالبہ کرتی ہے‘ ڈاکٹر طاہر القادری تنہا نہیں ہم ان کے ساتھ ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے وزراء کل ہونے والے دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کرنے نہیں گئے ‘ لیکن نمبر بنانے کے لیےبینرزلگانےمیں مصروف تھے۔ لاہور کا میئر جلسے کے لیے خاکروبوں کو پیسے دے کر جمع کررہا ہے۔

    انہوں نے کیپٹن (ر) صفدر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’وہ بھٹوکی شہادت کی بات کرتےہیں،کیامنہ اورکیامسورکی دال‘ کیا بھول گئے مسلم لیگ ن بھٹو کی بیٹی کے ساتھ کیا سلوک کیا تھا‘‘۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ نظریاتی سیاسی کارکن مک مکا کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے‘سپریم کورٹ میں سپوت ہیں جواللہ کےعلاوہ کسی سےنہیں ڈرتے۔ شاہ محمود قریشی نے سابق وزیراعظم کو مخاطب کرکے کہا کہ لاہور میں داخل ہورہے ہو‘ یاد رکھو یہاں 14 معصوم انصاف کا تقاضا کررہے ہیں۔

    نوازشریف فوج سے این آراو مانگ رہے ہیں: شیخ رشید


    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ناصر باغ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوا زشریف کو ماڈل ٹاؤن کے شہدا کی بددعا لگی ہے ‘ یہ گلی گلی،سڑک سڑک چکرکاٹیں گےبددعانہیں چھوڑےگی‘نوازشریف فوج سےاین آراومانگ رہےہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن والے یہ چاہتےہیں کہ عدلیہ نظریہ ضرورت اورفوج پنجاب پولیس بن جائے‘ ان کا کہنا تھا کہ شریف برادران چاہتےہیں نیب ریفرنس میں ہمیں نہ بلایاجائےاورکچھ نہ پوچھاجائے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نےنیب کوریفرنس کھولنےکی ہدایت کی تھی‘ ریفرنس نہیں کھولےگئےتومیں عدلیہ کادوبارہ دروازہ کھٹکھٹاؤں گا۔

    انہوں سابق وزیراعظم کو مخاطب کرکے کہا کہ ’جی ٹی روڈپراگر کوئی حادثہ پیش آیاتوتمہارےاوپرایف آئی آرکٹے گی‘۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے نو منتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پر الزام عائد کیا کہ وہ دنیا کی سب سے مہنگی ایل این جی پاکستان لائے اور 13 فیصد کمیشن حاصل کیا‘ ان کا کہنا تھا کہ مہنگی ایل این جی لینے سے ملک کا خسارہ اربوں میں چلا گیا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا شاہدخاقان عباسی کانہ صرف اس معاہدے میں کمیشن ہے بلکہ وہ اس معاہدےمیں پارٹنربھی ہے۔

    برطانیہ کی پارلیمنٹ میں قرآن پر حلف لینے والا پہلا شخص ہوں: چودھری سرور


    پاکستان تحریک انصاف (پنجاب ) کے صدر چودھری سرور کا کہنا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کےمتاثرین کوآج تک انصاف نہیں دیاگیا‘ ماڈل ٹاؤن میں معصوم لوگوں کوبربریت اورظلم سےشہیدکیاگیا۔

    انہوں نے اعلان کیا کہ پی ٹی آئی انصاف ملنےتک پی اےٹی کےشانہ بشانہ کھڑی رہےگی، ہمارامطالبہ ہےجسٹس باقرنجفی کی رپورٹ شائع کی جائے۔

    پی ٹی آئی اورپی اےٹی احتجاج کرتی تھیں توالزامات لگائےجاتےتھے‘مسلم لیگ ن بتائےاب وہ کس کےخلاف احتجاج کررہےہیں؟،کیا مسلم لیگ ن عدلیہ یافوج کےخلاف احتجاج کررہی ہے؟۔

    چودھری سرور نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ ن والےسن لیں ہم عدلیہ اورفوج کےساتھ کھڑے ہیں ‘ پانامالیکس کاانکشاف پی ٹی آئی یا پی اےٹی نےنہیں کیا‘ پانامالیکس کاانکشاف ایک عالمی ادارےنےکیاتھا۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں برطانیہ کی آٹھ سو سالہ تاریخ میں منتخب ہونے والا پہلا مسلمان رکنِ پارلیمنٹ ہوں اور میں وہ پہلا شخص ہوں جس نے اس پارلیمنٹ میں کھڑے ہوکر قرآن پر حلف لیا ‘ آج بھی وہ قرآن وہاں محفوظ ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔