Tag: malware

  • سوشل میڈیا پر ملازمت ڈھونڈنے والوں کیلئے اہم خبر

    سوشل میڈیا پر ملازمت ڈھونڈنے والوں کیلئے اہم خبر

    سائبر سیکیورٹی کے محققین نے بدنیتی پر مبنی ایک اور فیس بک اشتہاری مہم کو بے نقاب کیا ہے جو دھوکہ دہی کے ذریعے صارفین کی ونڈوز ڈیوائس میں میلویئر انسٹال کردیتی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹرسٹ ویوز اسپائیڈر لیبز کی ٹیم نے انکشاف کیا ہے کہ کس طرح ایک گمنام شخص نے ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ ملازمتوں کے لیے ایک فیس بک مہم کا آغاز کیا۔

    protection

    اس کے بنائے گئے مذکورہ اشتہار پر کلک کرنے والوں کو ایک ایمبیڈڈ "ایکسیس ڈاکومنٹ” کی پی ڈی ایف فائل کا بٹن دیا جاتا ہے جسے کلک کرنے سے ایک سلسلہ شروع ہوجاتا ہے جو صارف کی معلومات چرانے والا پروگرام فعال کردیتا ہے۔ جسے Ov3r_Stealer
    کہتے ہیں۔

    ٹرسٹ ویو اسپائڈر لیبز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ یہ میلویئر پاسورڈ اور کرپٹو والٹ کی معلومات کو چرانے کے لیے بنایا گیا ہے اور یہ معلومات اکٹھی کرکے ایک ٹیلی گرام چینل پر بھیجتا ہے جہاں یہ گمنام شخص اس معلومات کو دیکھتا ہے۔

    Fake Job

    پاسورڈ اور کرپٹو والٹ ڈیٹا کو چرانے کے علاوہ Ov3r_Stealer آئی پی ایڈریس پر مبنی مقام کی معلومات، ہارڈویئر کی معلومات، کوکیز، کریڈٹ کارڈ ڈیٹا، آٹو فلز، براؤزر ایکسٹینشن، مائیکرو سافٹ آفس ڈاکیومنٹ اور ونڈوز ڈیوائس میں انسٹال کی گئی اینٹی وائرس اشیاء کی فہرست بھی چرا سکتا ہے۔

  • مقبول اینڈرائیڈ ایپ کیم اسکینر میں میل وئیر کی موجودگی کا انکشاف

    مقبول اینڈرائیڈ ایپ کیم اسکینر میں میل وئیر کی موجودگی کا انکشاف

    نیویارک : گوگل نے اینڈرائیڈ فونز میں استعمال ہونے والی ایک مقبول ایپ کیم اسکینر کو پلے اسٹور سے نکال دیا ہے۔ یہ ایپ پی ڈی ایف دستاویزات اسکین کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے اور اب میل وئیر پھیلا رہی تھی۔

    دتف کے مطابق2010 سے یہ ایپ موجود ہے اور اسے 10 کروڑ سے زائد بار ڈاﺅن لوڈ کیا جاچکا ہے اور حالیہ دنوں میں اینٹی وائرس کمپنی کاس پیرسکے نے دریافت کیا تھا کہ اس پلیکشن نے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں میل وئیر پھیلانا شروع کردیا ہے۔

    اس رپورٹ کے بعد گوگل نے پلے اسٹور سے کیم اسکینر کو نکال دیا ہے،اس ایپ میں مشتبہ کڈ ایک ایڈ لائبریری سے ذریعے دیا گیا ہے جو مختلف اشتہارات دکھانے کے ساتھ صارفین کو پیڈ سبسکرائپشن پر سائن اپ کردیتا ہے۔

    اس میل وئیر کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے جو صارف کے سرور سے کنکٹ ہوکر ایڈیشنل کوڈاﺅن کرتا ہے جبکہ کیم اسکینر ایپ میں حالیہ اپ ڈیٹس کو بھی اس میل وئیر نے ریموو کردیا۔

    گوگل پلے پر 18 لاکھ ریویوز اس ایپ پر موجود تھے جن میں سے بیشتر مثبت تھے مگر اینٹی وائرس کمپنی نے اس کے خلاف تحقیقات اس وقت شروع کی جب منفی ریویوز کی تعداد بڑھنے لگی۔

    اس سے ثابت ہوتا ہے کہ مقبول اور طویل عرصے سے موجود ایپس بھی میل وئیر کے حملوں سے محفوظ نہیں۔

  • ڈھائی کروڑاینڈرائیڈ موبائل ’مالویئر‘ سے متاثر ہونے کا انکشاف

    ڈھائی کروڑاینڈرائیڈ موبائل ’مالویئر‘ سے متاثر ہونے کا انکشاف

    واشنگٹن: رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ نیا مالویئر صارف کا ڈیٹا چوری نہیں کرتا بلکہ ایپس ہیک کرتا ہے اور زیادہ اشتہارات ڈسپلے کرتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایک نیا اینڈرائیڈ مالویئر دریافت کیا گیا ہے جس نے ڈھائی کروڑ سے زائد ڈیوائسز کو ایپس بدل کر متاثر کیا ہے۔ یہ بات آن لائن سیکیورٹی کمپنی چیک پوائنٹ کی ایک رپورٹ میں سامنے آئی ہے جسے ایجنٹ اسمتھ کا نام دیا گیا ہے جس کی وجہ اس کا کسی ڈیوائس پر حملے کا طریقہ اور پکڑے جانے سے بچنا ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ مالویئر صارف کا ڈیٹا چوری نہیں کرتا بلکہ ایپس ہیک کرتا ہے اور زیادہ اشتہارات ڈسپلے کرتا ہے تاکہ مالویئر کے آپریٹر ان ویوز سے منافع حاصل کرسکیں۔

    چیک پوائنٹ کے مطابق یہ مالویئر کسی ڈیوائس میں مختلف ایپس جیسے واٹس ایپ کے کوڈ میں کچھ حصوں کو بدل دیتا ہے اور انہیں اپ ڈیٹ ہونے سے روکتا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اس مالویئر نے بھارت اور اس کے ارگرد کے ممالک ممکنہ طور پر پاکستان بھی میں صارفین کو زیادہ متاثر کیا ہے، جس کی وجہ اس خطے میں ایک تھرڈ پارٹی ایپ اسٹور 9 ایپس کی مقبولیت ہے۔

    چیک پوائنٹ کے مطابق یہ مالویئر فوٹو یوٹیلیٹی، گیمز اور سیکس پر مبنی ایپس میں چھپا ہوسکتا ہے اور جب کوئی صارف اسے ڈاؤن لوڈ کرلیتا ہے تو یہ خود کو گوگل کی ایپ کی شکل میں ظاہر کرتا ہے اور اپنا نام گوگل اپ ڈیٹر بتاتا ہے، جس کے بعد دیگر ایپس کے کوڈ بدلنے کا عمل شروع ہوجاتا ہے۔

    رپورٹ میں تبایا گیا ہے کہ اس مالویئر کو آپریٹرز نے گوگل پلے اسٹور تک توسیع دینے کی کوشش کی تھی اور 11 ایپس میں اس کے سادہ ورژن کا کوڈ شامل کردیا تھا تاہم گوگل نے اب ان تمام مشتبہ ایپس کو پلے اسٹور سے ڈیلیٹ کردیا ہے۔

    اس مالویئر سے اینڈرائیڈ 5 اور 6 پر کام کرنے والی ڈیوائسز زیادہ متاثر ہوئی ہیں تاہم چیک پوائنٹ کا کہنا تھا کہ اپنی ایپس کو اپ ڈیٹ کردینا اس سے تحفظ دے سکتا ہے۔

  • سائبرحملوں کی تعداد بڑھنے والی ہے

    سائبرحملوں کی تعداد بڑھنے والی ہے

    واشنگٹن: بڑھتے ہوئے سائبر حملوں پردنیا بھر میں تشویش پائی جاتی ہے اور سیکیورٹی ماہرین نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سال 2015 میں یہ سلسلہ بد سے بد ترین ہوجائے گا۔

    ’میک آفی‘ نامی ادارے نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ آئندہ سال میں ہیکرز نئی تکنیک استعمال کرتے ہوئے سائبر حنلے جاری رکھیں گے اور قیمتی ڈیٹا چرانے کی کوشش کریں گے۔

    رپورٹ کے مطابق اس میدان کے پرانے کھلاڑی حساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہوں گے جب کہ ہیکنگ کے میدان میں نوارد پیسے چرانے اور اپنے مخالفین کے کام میں خلل ڈالنے میں اپنی توانیاں صرف کریں گے۔

    میک آفی کے مطابق چھوٹے ممالک اور دہشت گرد گروہ اس میدان میں زیادہ سرگرم ہوں گے اور اس مقصد کے لئے وہ ’مال ویئر ‘ نامی تکنیک کا استعمال کرکے اپنے مخالفین کے ڈیٹا بیس کو تباہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

    رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سائبر کرمنلز اپنی شناخت چھپانے کے لئے زیادہ بہتر طریقہ کار استعمال کریں گے تاکہ وہ ایک طویل عرصے تک ڈیٹا بیس تک رسائی رکھ سکیں۔