Tag: MAMNOON HASSAIN

  • اسلام آباد: صدر ممنون حسین کا سرحد یونیورسٹی کاونوکیشن خطاب

    اسلام آباد: صدر ممنون حسین کا سرحد یونیورسٹی کاونوکیشن خطاب

    اسلام آباد: صدر ممنون حسین نے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے جدید علوم سے آگاہی ضروری ہے تربیت کے بغیر تعلیم کا عمل نا مکمل رہتا ہے خواتین کی تعلیم کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی ضرورت ہے۔

    اسلام آباد میں سرحد یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب میں صدر مملکت نے کہا کہ تعلیم کے فروغ سے منفی سوچ کے حامل عناصرکی حوصلہ شکنی کی جاسکتی ہے،دنیا میں بغیر تعلیم انسانی ترقی ممکن نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سرحد یونیورسٹی کا نمایاں کارنامہ فاصلاتی نظام تعلیم ہے،ملالہ جیسی کئی بیٹیاں خیبر پختونخواہ میں تعلیم حاصل کررہی ہیں، فاٹا کی مختلف ایجنسیوں میں تعلیمی مراکز قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

    صدر کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ کے عوام نے زندگی کے ہر شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھائی،مشکل حالات میں خیبر پختونخواہ کے طلباء اور اساتذہ نے حوصلہ نہیں ہارا،اقتصادی راہداری سے ترقی اور امکانات کے نئے باب کھلیں گے۔

  • امیر قطر شیخ تمیم بن حمادالثانی کی پاکستان آمد، گارڈ آف آنر پیش

    امیر قطر شیخ تمیم بن حمادالثانی کی پاکستان آمد، گارڈ آف آنر پیش

    اسلام آباد : امیر قطر شیخ تمیم بن حمادالثانی دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ۔وزیراعظم نواز شریف نے نور خان ایئر بیس پر امیر قطر شیخ تمیم بن حماد کا استقبال کیا

    ۔تفصیلات کے مطابق امیرقطرشیخ تمیم بن حمادالثانی دوروزہ دورےپراسلام آبادپہنچ گئے، اسلام آباد پہنچنے پر امیر قطر شیخ تمیم بن حماد کو اکیس توپوں کی سلامی اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

    امیرقطر نے صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ اموراورمختلف شعبوں میں تعاون بڑھانےپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    امیرقطرشیخ تمیم بن حمدالثانی کا اس موقع پر کہنا تھا مضبوط اور مستحکم پاکستان قطری حکومت اورعوام کی خواہش ہے۔ شیخ تمیم بن حمادالثانی اپنے اس دورے سے قبل دوہزار دس میں قطر کے ولی عہد کے طور پربھی پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں۔

  • چینی وزیرخارجہ کی صدر ممنون حسین سے ملاقات

    چینی وزیرخارجہ کی صدر ممنون حسین سے ملاقات

    اسلام آباد: صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ  پاکستان اور چین دہشتگردی، انتہاپسندی اور علیحدگی کی تحریکوں کے خلاف تعاون جاری رکھیں گے۔

    اسلام آباد میں  صدر ممنون حسین نے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات میں ان کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملک دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں اوریہ رشتہ ہرآزمائش پرپورا اترا ہے۔

     صدر مملکت کا کہناتھا کہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن ضرب عضب پوری قوت سے جاری ہے اور تمام دہشتگرد تنظیموں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جارہی ہے۔

    انہوں  نے کہا کہ پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکیورٹی حکومت کی ترجیح ہے، چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں آنے والی تبدیلیوں پر پاکستان اور چین دونوں کی نظر ہے، پاک چین اسٹریٹیجک شراکت داری اور اقتصادی تعاون وقت کے ساتھ بڑھے گا۔

  • صدر نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے دو آرڈیننس جاری کر دیئے

    صدر نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے دو آرڈیننس جاری کر دیئے

    اسلام آباد:بلدیاتی انتخابات کیلئے صدرمملکت ممنون حسین نے دو صدارتی آرڈیننس جاری کردیئے،حلقہ بندیوں اورانتخابی فہرستوں کی تیاری کا اختیارالیکشن کمیشن کو سونپ دیا گیاہے۔

    صدر مملکت ممنون حسین نے ملک میں بلدیاتی ا نتخابات کے حوالے سے دو ترمیمی آرڈیننس جاری کردیے،صدارتی آرڈیننس دو ہزار چودہ کے مطابق الیکشن کمیشن کو بلدیاتی حلقہ بندیاں کرنے کے اختیارات حاصل ہوگئے ہیں،الیکشن کمیشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بلدیاتی حلقہ بندیوں کا کام جلد مکمل کرے،اس کے علاو ہ حلقہ بندیوں سے متعلق تنازعات کے حل کا اختیار بھی الیکشن کمیشن کو مل گیا ہے۔

    ترمیمی آرڈیننس دو ہزار چودہ کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹر لسٹوں کی تیاری کا کام بھی الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہوگی۔