Tag: mamoo

  • این اے 122 : ماہر نجوم نے ایاز صادق کی جیت کی پیش گوئی کردی

    این اے 122 : ماہر نجوم نے ایاز صادق کی جیت کی پیش گوئی کردی

    لاہور : ماہرعلم نجوم اے ایس چوہدری عرف ماموں نے این اے 122 میں سردار ایاز صادق کی جیت کے امکان کو ظاہر کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے ایک سوبائیس کے ضمنی انتخاب میں جہاں نواز لیگ کے سردار ایاز صادق اور پی ٹی آئی کے علیم خان کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔

    ماہرنجوم اے ایس چوہدری عرف ماموں نے ستاروں کی چال دیکھ کر ایاز صادق کو فیورٹ قراردیا ہے۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر متوالے ایاز صادق اور کھلاڑی علیم خان کے جیت کی پیشگوئی کررہے ہیں۔

    حلقے میں پی ٹی آئی اور ن لیگ میں کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے، جبکہ ماموں کا کہنا ہے کہ ستارے تو ایاز صادق کے حق میں ہیں، لیکن کیا پتہ کب ستاروں کا موڈ تبدیل ہو جائے۔

    دوسری جانب سوشل میڈیا پر ٹیوٹر اور فیس بک پر دونوں جماعتوں کے حامی اپنے اپنے امیدواروں کے جیتنے کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔

    ایک منچلے نے ٹوئٹ کیا کہ ووٹ فار نیا پاکستان ۔ ووٹ فار علیم خان۔ اس جواب میں ٹوئٹ آیا کہ ایاز صادق ہی جیت کے اصل حقدارہیں ۔

    اب دیکھنا یہ ہے کہ وقت کیا فیصلہ کرتا ہے، اس بڑے معرکہ میں کس کے سر جیت کا تاج ہوگا اور کون شکست سے دوچار ہوگا۔

  • ایم کیوایم سینٹرل پنجاب کے صدرعامربلوچ پرفائرنگ،ماموں جاں بحق

    ایم کیوایم سینٹرل پنجاب کے صدرعامربلوچ پرفائرنگ،ماموں جاں بحق

    لاہور: سندھ اور پنجاب میں دہشت گردسرگرم ہوگئے، تفصیلات کے مطابق سکھرمیں جے یوآئی کے رہنماخالد سومرو کے قتل کےبعدلاہورمیں ایم کیوایم سینٹرل پنجاب کے صدر عامر بلوچ پر بھی قاتلانہ حملہ کیا گیا۔

    وہ لاہور گرین ٹاؤن کے علاقے میں ماموں کے ہمراہ جارہےتھے کہ گھات لگا کر بیٹھے موٹرسائیکل سوارپانچ مسلح دہشت گردوں نےگاڑی پراندھا دھندفائرنگ کردی،

    دہشت گردی کی کارروائی میں عامر بلوچ معجزانہ طور پر محفوظ رہے لیکن ان کے ماموں گولیاں لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگئے،واقعے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس نے موقع پر پہنچ گئی، اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔

    اس سے قبل اٹھارہ جون دوہزار چودہ کو بھی ایم کیوایم کی پنجاب سے تعلق رکھنے والی رکن قومی اسمبلی آصفہ طاہر کو بھی لاہور میں ٹارگٹ کیاگیا تھا۔