Tag: Man arrested

  • ویڈیو : لندن کے کلاک ٹاور پر فلسطینی پرچم لہرانے والے شخص کے ساتھ کیا ہوا؟

    ویڈیو : لندن کے کلاک ٹاور پر فلسطینی پرچم لہرانے والے شخص کے ساتھ کیا ہوا؟

    لندن میں واقع بِگ بین ٹاور پر فلسطینی پرچم تھامے چڑھنے والا شخص 16 گھنٹے بعد اترنے پر آمادہ ہوگیا جسے اترتے ہی گرفتار کرلیا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لندن کے ویسٹ منسٹر پیلس میں واقع الزبتھ ٹاور (بگ بین) کی بلند و بالا عمارت پر فلسطینی پرچم لے کر چڑھنے والے شخص کو 16 گھنٹے بعد گرفتار کرلیا گیا۔

    اتوار کو آدھی رات کے تک ایمرجنسی سروسز کے اہلکار کلاک ٹاور پر چڑھے شخص کے اُترنے کے منتظر تھے بعد ازاں ایمرجنسی سروس کی اسنارکل کے ذریعے نیچے اُتارا گیا۔

    کلاک ٹاور پر چڑھے شخص کو نیچے اترنے کیلئے قائل کرنے والے اہلکار اس بات کرنے کیلئے میگا فون کا استعمال کر رہے تھے، اور بالآخر وہ نیچے آگیا۔

    میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کے اترنے اور اس کی گرفتاری کے بعد تمام سڑکیں ٹریفک کیلیے دوبارہ کھول دی گئی ہیں۔

    قبل ازیں جائے وقوعہ پر موجود صحافیوں نے بتایا کہ اس شخص کے پاؤں سے خون بہہ رہا تھا، اس دوران وہاں لوگوں کا ہجوم اکھٹا ہوگیا جو پولیس کے گھیرے کے پیچھے کھڑا تھا۔

    مزید پڑھیں : فلسطینی پرچم تھامے نوجوان بگ بین ٹاور پر چڑھ گیا ویڈیو وائرل

    فلسطینی پرچم تھامے ایک نوجوان صبح 7 بجے پارلیمنٹ کے بگ بین ٹاور پر چڑھ کر کھڑا ہوگیا، اور رات گئے تک موجود رہا۔

  • سلمان خان کو قتل کی دھمکی  دیکر تاوان طلب کرنے والا ملزم گرفتار

    سلمان خان کو قتل کی دھمکی دیکر تاوان طلب کرنے والا ملزم گرفتار

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکارسلمان خان کو گزشتہ روز 2 کروڑ تاوان اور قتل کی دھمکیاں دینے والے ملزم کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سلمان خان کو ایک بار پھر جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی اور دھمکی دینے والے نامعلوم افراد نے سپر اسٹار سے 2 کروڑ روپے تاوان کا تقاضہ کیا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق ملزم کی جانب سے ممبئی ٹریفک پولیس کو بھیجے گئے واٹس ایپ پیغامات میں کہا گیا تھا کہ اگر پیسے ادا نہیں کیے گئے تو دبنگ خان کو جان سے مار دیا جائے گا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع اور ملزم کو دھر لیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے ملزم کی شناخت اعظم محمد مصطفیٰ کے نام سے ہوئی ہے جو باندرا کا رہائشی بتایا جارہا ہے۔

    2 روز قبل بھی دبنگ خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم کو اترپردیش کے شہر نوائیڈہ سے حراست میں لیا گیا تھا، ملزم نے بابا صدیقی کے بیٹے ذیشان صدیقی کو بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں دی تھیں۔

    دو کروڑروپے دو ورنہ مار ڈالیں گے، سلمان خان کو پھر قتل کی دھمکی

    واضح رہے کہ رواں ماہ ہی دبنگ خان کے قریبی دوست و مسلمان سیاستدان بابا صدیقی کو ممبئی میں قتل کیا گیا تھا جس کی ذمہ داری بھی بشنوئی گینگ نے قبول کی تھی۔

  • داتا دربار کے قریب لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

    داتا دربار کے قریب لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

    لاہور: سیف سٹی ورچوئل ویمن پولیس نے داتا دربار کے قریب لڑکی کو ہراساں کرنے والے  ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں سیف سٹی ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے کارروائی کرتے ہوئے داتا دربار کے قریب لڑکی کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس کے مطابق ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں خاتون نے بس میں ہراسگی کی شکایت درج کروائی تھی، خاتون نے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کو متعلقہ بس کی لوکیشن بتائی۔

     پولیس نے بتایا کہ سیف سٹی نے کیمروں کے ذریعے بس کو فالو کیا اور پولیس کو موقع پربھیجا، بس کے اسٹاپ پر پہنچتے ہی خاتون کی نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

  • لفٹ دینے کے بہانے خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے کے ساتھ کیا ہوا؟

    لفٹ دینے کے بہانے خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے کے ساتھ کیا ہوا؟

    متھرا: بھارت میں ملزم کافی دنوں سے لفٹ دینے کے بہانے خواتین کو پہلے لوٹتا اور پھر اسے زیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر متھرا  کے مہاواں پولیس حکام نے یمنا ایکسپریس وے کے قریب ملزم کو پکڑا، ملزم تنہا خواتین کو لفٹ دینے کے بہانے موٹر سائیکل پر بٹھاتا تھا، خاتون سے زیورات، رقم لوٹنے کے بعد عصمت دری کرتا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جب ملزم کو اس کی گرفتاری کا پتہ چلا تو وہ بھاگنے لگا اس دوان پولیس نے اس کی دونوں ٹانگوں میں تین گولیاں لگیں جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔

    بھاری پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مجرم منوج گاؤں شیر گڑھ کا رہنے والا تھا، اس کے پاس سے مسروقہ موٹر سائیکل، پستول وغیرہ بھی برآمد ہوا ہے جبکہ پولیس کافی دنوں سے اس کی تلاش میں تھی۔

  • سدھو موسے والا قتل کیس میں اہم پیش رفت، پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی

    سدھو موسے والا قتل کیس میں اہم پیش رفت، پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی

    نئی دہلی: پنجابی گلوکار سدھو موسے والا قتل کیس میں پولیس نے اہم گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب کے مشہور گلوکار سدھو موسے والا کے دن دیہاڑے قتل پر پولیس مجرمان کی گرفتاری کے لئے سرگرم عمل ہے اور تابڑ توڑ چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے، ایسی ہی ایک کارروائی شملہ بائی پاس نیا گاؤں چوکی کے قریب کی گئی جس کے نتیجے میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اتراکھنڈ ایس ٹی ایف اور پنجاب ایس ٹی ایف نے ہیم کُنڈ صاحب یاترا سے واپس پنجاب جانے والے راستوں کی ناکہ بندی کے دوران ایک گاڑی کو روکا جس میں پانچ افراد سوار تھے، ان میں سے ایک شخص کو پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا گیا، ملزم پر الزام ہے کہ اس نے سدھو موسے والا کے مرکزی ملزم کو گاڑی اور پناہ دی تھی، گرفتاری کی باضابطہ تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: سدھو موسے والا کے قتل کے پیچھے کون تھا ؟ اعتراف سامنے آگیا

    واضح رہے کہ بھارتی نژاد کینیڈین شہری گولڈی برار مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کی ذمہ داری قبول کرچکا ہے، گینگسٹر گولڈی برار کا اصل نام ستیندر سنگھ ہے، وہ بھارت میں کئی دیگر مجرمانہ مقدمات میں مطلوب ہے۔

    گولڈی اس وقت کینیڈا میں مقیم ہے، پنجاب کے فیروز پور کی ایک عدالت نے یوتھ کانگریس کے ضلع صدر گرلال سنگھ پہلوان کے قتل کے الزام میں گولڈی برار کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں۔

    گولڈی برار نے ایک فیس بک پوسٹ کے ذریعے گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کا اعتراف کیا تھا جس کے بعد وہ دوبارہ شہہ سرخیوں میں آئے۔

  • پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے مسلح شخص  گرفتار

    پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے مسلح شخص گرفتار

    اسلام آباد : پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے مسلح شخص کو گرفتار کرلیا گیا ، مسلح شخص کلاشنکوف لے کر مظاہرے میں گھس گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر مسلم لیگ ن کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ جاری ہے، اس دوران ایک مسلح شخص کلاشنکوف لےکرمظاہرےمیں گھس گیا تھا، جس کے پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔

    پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر مسلح شخص کو گرفتار کیا تاہم مسلح شخص مفتی کفایت اللہ کا گارڈ نکلا، گرفتار شخص کو اسلحے کی نمائش پر گرفتار کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اسلحہ لہرانے پر پولیس نے گن مین کو گرفتار کر کے تھانہ منتقل کردیا گرفتار شخص کو اسلحےکی نمائش پر گرفتار کیا گیا کیونکہ پارلیمنٹ کے باہر لائسنس یافتہ اسلحہ کی نمائش ممنوع ہے۔

    یاد رہے گذشتہ سال جولائی میں اسی طرح کا ایک اور واقعہ پیش آیا تھا، جس میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر فلمی انداز میں سڑک پر گھومنے والے مسلح شخص کو حراست میں لے کر پسٹل برآمد کرلی گئی تھی۔

    بعد ازاں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہراسلحے کی نمائش کرنے والا ذہنی مریض نکلا تھا ، پولیس کا کہنا تھا کہ بظاہر گرفتار ملزم کا ذہنی توازن خراب ہے ، ملزم ملک سہیل چکری کا رہائشی اور عمر45 سال ہے۔

  • لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک کرنیوالے گروہ کا سرغنہ گرفتار

    لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک کرنیوالے گروہ کا سرغنہ گرفتار

    کوئٹہ: پولیس نے لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بناکر بلیک کرنیوالے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر کے بڑی تعداد میں نازیبا ویڈیوز برآمد کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بناکر بلیک کرنیوالے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے بڑی تعداد میں نازیبا ویڈیوز برآمد ہوئی جبکہ ملزم کا لیپ ٹاپ،موبائلز،مختلف ڈیوائسز بھی ضبط کرلی گئیں ہیں۔

    حکام کے مطابق ملزم نوکری کا جھانسہ دےکر نشہ آورمواددیتاپھر نازیبا ویڈیوز بناتاتھا، ملزم پر 2لڑکیوں کے اغواکا بھی الزام ہے جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ ایف آئی اے نے نوعمرلڑکیوں سے زیادتی کرکے ویڈیوز بنانیوالے بلیک میلنگ گینگ کو گرفتار کیا تھا ، گینگ میں مبینہ طور پر پنجاب پولیس کے 2اہلکار بھی شامل تھے۔

    ایف آئی اے سائبرکرائم ٹیم نے ایک لڑکی کی درخواست پر کارروائی کی تھی ، لڑکی کی جانب سے درخواست میں کہا گیا تھا کہ ملزم سبحان مختلف نمبرز سے فون کرکے نازیباویڈیوزبھجواتاتھا ، ملزم نے فون کرکے مجھے اور میری ایک دوست کو ملنے کا کہا۔

    درخواست میں بتایا گیا تھا کہ ملزم نے ہمیں گاڑی پراٹھایا اور ایک دوست عدنان کے گھر لے گیا ، جہاں ملزم اوراس کے دوست نے ہم سے زیادتی کی۔

  • کراچی میں انسداد پولیو مہم کے دوران قطرے پلانے سے انکار پر ایک شخص گرفتار

    کراچی میں انسداد پولیو مہم کے دوران قطرے پلانے سے انکار پر ایک شخص گرفتار

    کراچی : شہر قائد میں انسدادپولیو مہم میں قطرے پلانے سے انکار پر ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ، ہیلتھ ٹیم کا کہنا ہے کہ 3سال سے علاقے کے کچھ لوگ قطرے پلانے سے انکار کررہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسدادپولیو مہم جاری ہے ، مہم کے دوران ایف بی ایریا بلاک 20 میں ہیلتھ ٹیم نے پولیس کیساتھ کارروائی کی ، جس قطرے پلانے سے انکار پر ایک شخص گرفتار کرلیا۔

    ہیلتھ ٹیم نے بتایا کہ 3سال سے علاقےکےکچھ لوگ قطرےپلانےسے انکار کررہے تھے، ڈی سی اور ڈی ایچ او نے پوری ٹیم کے ساتھ ایکشن کیا۔

    ٹیم کے مطابق 12گھروں میں 3سالوں سے پولیو ٹیم جاتی تھی مگر انکار کیا جاتا تھا۔

    خیال رہے ملک بھر میں انسداد پولیو مہم جاری ہے، جس میں4کروڑ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ مہم میں 2 لاکھ65 ہزار پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے۔

    انسداد پولیو پروگرام کے کو آرڈینیٹر ڈاکٹر شہزاد بیگ کا کہنا تھا کہ مذکورہ مہم میں 2 لاکھ65 ہزار پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے، اس کے ساتھ بچوں کو وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جارہی ہے۔

  • کراچی : شارع فیصل پر خاتون  ٹیچر  کو ہراساں کرنے والا ملزم  گرفتار

    کراچی : شارع فیصل پر خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی : پولیس نے شارع فیصل پر خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ، گزشتہ روز ملزم اور اس کے ساتھی نے خاتون کو ہراساں کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے شارع فیصل پر خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے کے واقعے میں ملوث ملزم حمزہ مغل کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا ہے۔

    گزشتہ روزخاتون کو شارع فیصل پرملزم اور اسکےساتھی ہراساں کرتےرہے تھے جبکہ اے آروائی نیوز نے گزشتہ روز خاتون کو ہراساں کرنے کی خبر نشر کی تھی۔

    اوباش نوجوانوں نے رکشے میں سوار خاتون اسکول ٹیچر کو مسلسل ہراساں کیا اور رکشہ کو روکنے کی کوشش کی جبکہ رکشے میں سوار خاتون نے ان اوباش نوجوانوں کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی تھی۔

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا کہ موٹر سائیکلوں پر سوار چند نوجوان مسلسل خاتون کو ہراساں کرتے، نازیبا جملے کستے اور سیٹیاں بجارہے ہیں ، ان میں سے ایک نوجوان نے ڈرائیور کو رکشہ روکنے کا کہا مگر رکشہ ڈرائیور نے ان کی ایک نہ سنی۔

  • نوکری کا جھانسہ دیکر نوجوان کا گردہ نکلوانے والا ملزم گرفتار

    نوکری کا جھانسہ دیکر نوجوان کا گردہ نکلوانے والا ملزم گرفتار

    لاہور: نوکری کا جھانسہ دیکر نوجوان کا گردہ نکلوانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، جنرل اسپتال کے ڈرائیور نذیر نے بلال کا گردہ نکلوا دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں پولیس نے نوکری کا جھانسہ دیکر نوجوان کا گردہ نکلوانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ، کاہنہ پولیس نے ڈرائیور نذیر کو حراست میں لیا۔

    ایس ایس پی احسن سی کا کہنا ہے کہ ملوث خاتون سمیت 4ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

    گذشتہ روز لاہور کے علاقے کاہنہ میں جنرل اسپتال میں 20 سالہ نوجوان کو ڈرائیور کی نوکری کا جھانسہ دے کر خون کے نمونے لیے اور کچھ روز بعد اغوا کرکے گردہ نکال لیا۔

    مزید پڑھیں : لاہور میں‌ نوکری کا جھانسہ دے کر نوجوان کا گردہ نکال لیا گیا

    پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ نوجوان کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، گردہ نکالنے کی واردات میں خاتون سمیت 5 ملزمان ملوث ہیں۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق جنرل اسپتال کا عملہ مبینہ طور پر گردہ فروشی کے کام میں ملوث ہے، 20 سالہ نوجوان بلال کو نوکری کا جھانسہ دیا گیا تھا کچھ روز بعد بیہوش کرکے گردہ نکال لیا گیا۔

    پولیس نے مقدمے میں جنرل اسپتال کے ڈرائیور نذیر کو بھی نامزد کیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ گردہ فروشی میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا، ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔