Tag: Man arrested

  • ڈبلیو ڈبلیو ای کی مشہور خاتون ریسلر کو اغواء کرنے کی کوشش

    ڈبلیو ڈبلیو ای کی مشہور خاتون ریسلر کو اغواء کرنے کی کوشش

    فلوریڈا : معروف ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار سونیا ڈیول کے گھر میں گھس کر ان کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے والا شخص پکڑا گیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم خاتون کو پسند کرتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای کی اسٹار خاتون ریسلر کو اغوا کرنے ان کے گھر پہنچنےوالا ان کا مداح پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا، 24سالہ فلپ اے خاتون ریسلر کا زبردست شیدائی ہے۔

    پولیس کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار سونیا ڈیول کے گھر میں گھس کر اغوا کرنے کے الزام میں کیلی فورنیا پولیس نے لوٹس فلا کے ایک شہری کو گرفتار کر لیا ہے، جس گھر سے گرفتاری کی گئی ہے وہ سونیا ڈیول کے نام ہے۔

    ذرائع کے مطابق چوبیس سالہ فلپ اے پچھلے آٹھ مہینوں سے اس اغوا کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ وہ خاتون کو ایک طویل عرصہ سے سوشل میڈیا پر فالو کر رہا تھا۔

    پولیس کے مطابق فلپ آدھی رات کو سونیا کے گھر میں گھسا حالانکہ جیسے ہی وہ کھڑکی کا شیشہ کھول کر اندر گھسا تو ایمرجنسی الارم بج گیا جس کی آواز سننے کے بعد گھر میں موجود افراد نے فلپ کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ فلپ سونیا کے پیچھے پاگل تھا وہ انہیں سوشل میڈیا پر فالو کرتا تھا، پولیس کو اس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اندازہ ہوا کہ وہ ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار کو کافی پسند کرتا تھا۔

  • بھارت: شادی کی سائٹ کے ذریعے متعدد خواتین سے لاکھوں روپے کا فراڈ

    بھارت: شادی کی سائٹ کے ذریعے متعدد خواتین سے لاکھوں روپے کا فراڈ

    نئی دہلی: بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک شخص نے شادی کی ویب سائٹس کے ذریعے متعدد غیر شادی شدہ، طلاق یافتہ اور بیوہ خواتین کو دھوکا دے کر ان سے لاکھوں روپے ہڑپ کرلیے، پولیس نے فراڈ شخص کو گرفتار کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مہیش عرف جگناتھ رشتوں کی سائٹ کے ذریعے خواتین سے رابطے میں آتا اور ان سے لاکھوں روپے ہڑپ کر غائب ہوجاتا۔ پولیس کے مطابق وہ خواتین کو یہ باور کرواتا کہ وہ ایک امیر شخص ہے۔

    ایسی ہی ایک کارروائی کے دوران مہیش نے 29 سالہ ایک خاتون سے روابط قائم کیے، کچھ عرصہ بعد مہیش نے اپنے معاشی حالات خراب ہونے کا ڈرامہ رچایا، خاتون نے اس پر یقین کرلیا اور اسے 7 لاکھ روپے دیے۔

    رقم ملنے کے بعد مہیش نے اپنا فون بند کیا اور غائب ہوگیا۔

    فراڈ کا علم ہونے پر خاتون نے پولیس کو شکایت درج کروائی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جلد ہی مہیش کو گرفتار کرلیا۔

    ابتدائی تحقیقات میں پولیس کو علم ہوا کہ مہیش نے کم از کم 10 سے زائد خواتین کو دھوکہ دے کر ان سے 25 لاکھ روپے لوٹے، علاوہ ازیں 5 خواتین سے شادی بھی کی۔

    پولیس نے مہیش کے قبضے سے 6 لاکھ روپے مالیت کی کار، 2 موبائل فون، 25 سم کارڈز، 22 اے ٹی ایم کارڈز، اور 3 مختلف شناختی دستاویز ضبط کی ہیں۔

  • دبئی:جعلی دستاویزات پر گاڑیاں کرائے پر لینے والا گروہ گرفتار‘عدالت میں پیش

    دبئی:جعلی دستاویزات پر گاڑیاں کرائے پر لینے والا گروہ گرفتار‘عدالت میں پیش

    دبئی: جعلی کاغذات کا استعمال کرکے گاڑیاں رینٹ پر لینے اور کرایہ ادا کرنے سے انکار اور دھوکہ ہی میں ملوث پاکستانی گروہ کو پولیس نے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا تاہم ملزمان نے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارلحکومت دبئی میں مقیم دو پاکستانیوں نے مبینہ طور پر رینٹ اے کار کی کمپنی سے کسی اور شخص کی دستاویزات کا استعمال کرکے کرائے پر گاڑیاں لی اور کمپنی کو واپس کرنے اور گاڑی کا کرایہ دینے سے بھی انکار کردیا۔

    مقامی عدالت کے ریکارڈ کے مطابق گاڑیاں لینے کے لیے دھوکا دہی میں ملوث 37 سالہ اور 50 سالہ پاکستانی اشخاص نے جعلی اماراتی شناخی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس اور تصاویر کا استعمال کیا۔

    دھوکہ دہی میں ملوث اس گروہ نے دبئی کی بیشتر رینٹ اے کار کی ایجنسیوں سے گاڑی لیتے وقت کنٹرکٹ کے کاغذات پر بھی کسی اورشخص کی تفصیلات درج کی اور جعلی دستاویزات کی بنیاد پر متعدد گاڑیاں نکلوائی ہیں۔

    دبئی کی عدالت میں دونوں ملزمان کے خلاف دھوکہ دہی، جعلی دستاویزات اور گاڑی کا کرایہ دینے انکار کرنے کےمقدمے درج ہوئے ہیں۔ جبکہ مذکورہ ملزمان نے عدالت میں اپنے اوپُر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

    دبئی کے خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ شخص کے کاغذات استعمال ہوئے اس کا کہنا تھا کہ سنہ 2014 میں مذکورہ ملزمان کی مجھ سے ملاقات ہوئی تھی جس میں اِنہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ایک بینک میں نوکری کرتے ہیں مجھے قرضہ دلوانے میں مدد کرسکتے ہیں۔

    متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ ’مشتبہ شخص نے مجھ سے پاسپورٹ کی کاپی، یو اے ای کے شناختی کارڈ کی کاپی، ڈرائیونگ لاسئنس، لیبر کارڈ، اور ماہانہ تنخواہ کا سرٹیفیکیٹ مانگا تھا تاکہ بینک کا درخواست فارم پُر کیا جاسکے، میں نے تمام کاغذات اس کے حوالے کردیے تھے‘۔

    شکایت کنندہ نے بتایا کہ کچھ وقت گزرنے کے بعد میرے پوچھنے پر مشتبہ شخص نے جواب دیا کہ بینک نے میری قرض کی درخواست مسترد کردی ہے اور میری دستاویزات کی کاپیاں بھی واپس نہیں مل سکتی۔

    پبلک پراسیکیوشن کا کہنا تھا کہ متاثرہ شخص کے خلاف متعدد شکایت درج ہوچکی ہیں اور اس پر پورے دبئی کی رینٹ اے کار کمپنیوں سے اپنے ہی کاغذات کا غلط استعمال کرتے ہوئے گاڑیاں لینے کے الزامات بھی عائد ہیں۔

    متاثرہ شخص نے عدالت کو بتایا کہ اس نے اصل شناختی کارڈ اور ڈرائیونگ لاسئنس دبئی پولیس کو دکھایا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ شخص دھوکہ دہی سے گاڑیاں کرائے پر لینے میں ملوث نہیں ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • زینب قتل کیس، فوٹیج والے شخص سے مشابہہ مشتبہ شخص گرفتار

    زینب قتل کیس، فوٹیج والے شخص سے مشابہہ مشتبہ شخص گرفتار

    لاہور : زینب قتل کیس میں لاہور پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے ، گرفتار شخص سی سی ٹی وی فوٹیج والے شخص سےمشابہت رکھتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق زینب قتل کیس میں کئی مشتبہ افراد حراست میں لئے گئے مگرپنجاب پولیس کے ہاتھ مجرم تک نہ پہنچ سکے، لاہور میں شمالی چھاؤنی سے ایک اور مشتبہ شخص کو گرفتارکرلیا گیا۔

    پولیس کے مطابق زیرحراست مشتبہ شخص جاری کردہ خاکےسےمشابہت رکھتاہے۔

    لاہورپولیس نے مشتبہ شخص کو قصور پولیس کے حوالے کردیا ہے، مشتبہ شخص کے خلاف تحقیقات جاری ہے، گرفتار مشتبہ شخص سےمتعلق جیوفینسنگ رپورٹ آگئی۔

    رپورٹ کےمطابق واقعےکے روز گرفتارشخص کی لوکیشن قصورمیں پائی گئی، مشتبہ شخص کا ڈی این اے،پولی گرافک ٹیسٹ آج کیا جائےگا۔

    دوسری جانب زینب قتل کےحوالے سےمزید سترافرادکےڈی این اے حاصل کر لئے گئے ہیں۔


    مزید پڑھیں :  زینب قتل کیس، 4جنوری کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر


    خیال رہے کہ ایک نہیں دو نہیں چار سی سی ٹی فوٹیج منظر عام پر آئی لیکن پولیس زینب کے قاتل کو ڈھونڈ نہ سکی، تمام شواہد کے باوجود قاتل آزادگھوم رہا ہے۔

    گذشتہ روز سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت پر چیف جسٹس نے کہا قاتل گرفتارنہ ہواتو ذمہ دارپولیس ہوگی، ملزم سیریل کلر ہےزیادہ وقت نہیں دےسکتے۔اصل ملزم چاہئے۔

    یاد رہے اس سے قبل بھی سی سی ٹی وی فوٹیج سے مشابہت رکھنے والا ایک شخص پکڑا گیا تھا، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کا ڈی این اے میچ نہیں ہوا تھا۔

    زینب قتل کیس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے مزید 48 گھنٹے کی ڈیڈلائن دیدی ہے جبکہ قصور میں اب تک دو سو سے زائد مشتبہ افرادکا ڈی این اےٹیسٹ کرایاگیا اور شہریوں کی چیکنگ بھی جاری ہے۔


    مزید پڑھیں : زینب قتل کیس : مشابہت رکھنے والے شخص کا ڈی این اے میچ نہیں ہوا


    واضح رہے کہ قصور میں 7 سالہ زینب 5 جنوری کی شام ٹیوشن پڑھنے کے لیے گھر سے نکلی تھی اور پانچ دن بعد اس کی لاش کچرا کنڈی سے ملی تھی، بچی کی لاش ملنے پر قصور میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔

    سات سالہ زینب کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوئی تھی اور بتایا گیا تھا زینب کو زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر ہلاک کیا گیا جب کہ زینب کی نازک کلائیوں کو بھی تیز دھار آلے سے کاٹنے کی کوشش کی گئی اور بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی نمایاں تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم کودوران پرواز ہراساں کرنے والا شخص گرفتار

    بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم کودوران پرواز ہراساں کرنے والا شخص گرفتار

    نئی دہلی : بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم کو دوران پرواز ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتارکرلیا گیا، جسے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم کو دوران پرواز ہراساں کرنے والے انتالیس سالہ ملزم وکاش سچ دیو کوممبئی سے گرفتارکیا گیا، ملزم کو ٹکٹ کی مدد سے شناخت کیا گیا، وکاش سچ دیو ایک کاروباری شخص ہے۔

    عامرخان کی فلم دنگل سے شہرت پانے والی سترہ سالہ اداکارہ زائرہ وسیم کوگزشتہ روزدہلی سے ممبئی جاتے ہوئے دوران پرواز مین ہراساں کیا گیا تھا اور مسافروں اورعملے نے ان کی کوئی مدد نہیں کی تھی۔

    زائرہ نے واقعہ سے متعلق ویڈیو انسٹاگرام پر جاری کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔


    مزید پڑھیں : بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم سے دوران پرواز نازیبا چھیڑ چھاڑ، ویڈیو وائرل


    اداکارہ زائرہ وسیم کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ نئی دہلی سے ممبئی کی پروازکے دوران ایک شخص نے ہراساں کیا،مشکوک شخص نے گردن اور کمر کو کئی بار چھوا، اداکارہ نے فلائٹ کے کیبن کریو کو بلایا لیکن کسی نے کوئی کارروائی نہ کی۔

    اداکارہ نے روتے ہوئے اپنی کہانی سناتے ہوئے کہا کہ وہ بہت زیادہ پریشان ہیں، کیا گھر کی خواتین کو بھی یہ لوگ ایسے ہی عزت دیتے ہیں۔

    دوسری جانب نجی ایئر لائن انتظامیہ نے زائرہ کی شکایت پر رد عمل دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ تحقیقات جاری ہیں

    واضح رہے کہ اداکارہ نے دنگل میں گیتا پھوگاٹ کا کردار نبھایا، جو اکھاڑے میں مرد پہلوانوں کو چت کرتی تھی، زائرہ وسیم سیکریٹ سپر اسٹار میں بھی ایک مضبوط لڑکی کا کردار ادا کرچکی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سوشل میڈیا پر یو پی کے وزیراعلی پر تبصرہ، مسلمان نوجوان گرفتار

    سوشل میڈیا پر یو پی کے وزیراعلی پر تبصرہ، مسلمان نوجوان گرفتار

    اترپردیش : بھارت میں انتہاپسندی کا راج ہے، کسی بھی معاملے پر رائے کا اظہار جرم بن گیا، سوشل میڈیا پر اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدیتیہ ناتھ کے بارے میں تبصرہ کرنے پر مسلمان نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    نام نہاد سیکولر بھارت کا انتہا پسند چہرہ دن بدن دنیا کے سامنے بے نقاب ہو تا جا رہا ہے، مسلمانوں سے آزادی اظہار کا حق بھی چھن گیا، بھارتی ریاست اتر پردیش میں بائیس سال کے راحت خان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    راحت خان کا جرم صرف اتنا تھا کہ اس نے سوشل میڈیا پر وزیراعلی یوگی آدیتیہ ناتھ کے بارے میں رائے ظاہر کی تھی، جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور راحت خان کو گرفتار کرلیا، انتہاپسند ہندو یوگی آدیتیہ ناتھ کے اترپردیش کا وزیراعلی بنتے ہی ریاست میں مسلمانوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے۔


    مزید پڑھیں : بھارت میں انتہا پسند بے قابو، گوشت کی دکانوں کو آگ لگا دی


    یاد رہے کہ آدیتیہ ناتھ کے حکم پرلکھنو سمیت مختلف شہروں میں مذبحہ خانے اور گوشت کی دکانیں بند کردی گئیں اور ہندو انتہا پسندوں نے ہیتھراس کے علاقے میں گوشت کی دکانوں کو آگ لگا دی تھی۔

    واضح رہے کہ مسلمانوں کے خلاف زہراگلنے والے یوگی آدیتیہ ناتھ کٹر ہندوتوا نظریے کی وجہ سے مشہور ہیں اور کئی بار مسلمانوں اور دیگر اقلیتی برادریوں کے خلاف سخت بیانات دے چکے ہیں جبکہ انتخابی تقریروں میں اقتدارسنبھالنے کے بعد ذبیحہ پرپابندی لگانے کا اعلان پہلے ہی کرچکے ہیں۔

    سال 2007 میں یوگی آدیتیہ ناتھ مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی اور مزار کے گرد جلاؤ گھیراؤ کرنے کے الزام میں جیل بھی جاچکے ہیں۔ شاید انہی سب کارناموں کی وجہ سے مودی سرکار نے یوگی ادتیا ناتھ کو بھارت کی سب سے بڑی ریاست سونپنے کا ارادہ کیا ہے۔

    ریاستی انتخابات میں بی جے پی نے اترپردیش سے تین تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی، اترپردیش بھارت کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست ہے، جس کی آبادی 20 کروڑ سے زائد ہے اور اس میں مسلمانوں کی آبادی تقریباً 19 فیصد ہے۔

  • فیس بک  پر لڑکی کو بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار

    فیس بک پر لڑکی کو بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار

    کراچی: جعلی فیس بک اکاؤنٹ بنا کر لڑکی کو بلیک میل کرنے والے شخص گرفتار کرلیا گیا۔

    کراچی کے علاقے کورنگی بلال ٹاؤن کے رہائشی 22 سالہ نوید احمد نے لڑکی کے مسترد کئے جانے پر بدلہ لینے کی ٹھانی اور فیس بک پر جعلی پروفائل بناکر اسے بلیک میل کرنا شروع کر دیا۔

    لڑکی کے والد کی شکایت پر ایف آئی اے نے تحقیقات کی اور الیکٹرانک ٹرانزیکشن ایکٹ کی دفعات 36 اور 37 کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد احمد ضعیم کا کہنا ہے کہ نوید کافی عرصے سے فیس بک پر جعلی اکاؤنٹ بنا کر صرف لڑکی کو نہیں بلکہ اس کے سارے خاندان کو بدنام کر رہا تھا۔

    ایف آئی اے نے جعلی فیس بک اکاؤنٹ کا پاسورڈ، ای میل ایڈریس اور اس کی ہارڈ ڈسک کا ڈیٹا حاصل کرکے فائنل رپورٹ کے لئے فرانزک لیب بھیجا جائے گا۔

    ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق رواں سال 25 سے زائد سوشل میڈیا کے ذریعے بلیک میل ہونے والے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔