Tag: Man dies

  • کتے کو بچانے والا خود موت کے منہ میں چلا گیا

    کتے کو بچانے والا خود موت کے منہ میں چلا گیا

    سان فرانسسکو کے ساحل پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص اپنے کتے کو بچانے کے لیے سمندر میں کودا اور ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔

    یہ واقعہ گزشتہ جمعرات، 8 مئی کو پیش آیا جب سان فرانسسکو فائر ڈیپارٹمنٹ کو اطلاع ملی کہ ایک شخص نے اپنے کتے کو بچانے کے لیے گہرے میں پانی میں چھلانگ لگا دی ہے۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پانی میں موجودگی کے دوران وہ شخص اچانک بے ہوش ہو کر گر پڑا لیکن تاحال اس کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

    حکام کے مطابق موقع پر موجود دو خواتین فوراً پانی میں داخل ہوئیں اور اس شخص کو باہر نکالا، 911 پر کال کی اور ابتدائی طبی امداد دینا شروع کی۔

    ڈوبنے والے شخص کو تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔ فی الحال اس کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق جس کتے کو وہ بچانے پانی میں کود گیا تھا، وہ خود ہی باہر نکل آیا اور بالکل محفوظ ہے۔

    سان فرانسسکو فائر ڈیپارٹمنٹ نے بتایا ہے کہ وہ تصدیق نہیں کرسکے کہ کتا اسی شخص کا تھا یا نہیں اور کتے کے مالک کے بارے میں بھی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

  • فلپائن، لاک ڈاؤن : پانی کی بوتل شہری کی موت کا سبب کیسے بن گئی ؟

    فلپائن، لاک ڈاؤن : پانی کی بوتل شہری کی موت کا سبب کیسے بن گئی ؟

    منیلا : کورونا وائرس دنیا میں اب تک لاکھوں جانیں لے چکا ہے، فلپائن میں کورونا قوانین توڑنے والا شہری پولیس کی سزا کے باعث موت کے منہ میں چلا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق فلپائن کے شہر منیلا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سد باب کیلئے لگائے جانے والے لاک ڈاؤن میں پولیس اہلکار لوگوں کو ایس او پیز اور قوانین کی خلاف ورزی پر موقع پر ہی ازخود سزائیں دے رہے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  ایک ایسا ہی واقعہ فلپائن میں پیش آیا جہاں ضرورت کے تحت گھر سے نکلنے پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے دی جانے والی سزا نوجوان کو موت میں منہ میں لے گئی۔

    لاک ڈاؤن کے دوران رات کے وقت ایک28سالہ شہری پانی کی بوتل لینے کے لیے گھر سے نکلا، نوجوان اپنے گھر سے کچھ ہی فاصلے پر تھا کہ ڈیوٹی پر موجود اہلکار پہنچ گئے۔

    پولیس اہلکاروں نے ضرورت کے تحت گھر سے نکلنے والے نوجوان کی ایک نہ سنی اور لاک ڈاؤن توڑنے کی وجہ سے اسے موقع پر ہی سزا سنا دی ۔

    پولیس نے شہری سے 300 اٹھک بیٹھک اور پش اپس لگوائے جس سے شہری مشقت برداشت نہ کرسکا اور دل پر دباؤ پڑنے سے چل بسا۔

    فلپائن کی حکومت نے دارالحکومت اور اس کے اطراف کے علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد قومی لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے کی توسیع کی ہے۔

    فلپائن میں 13،425 اموات کے ساتھ 795،000 سے زیادہ کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو انڈونیشیا کے بعد جنوب مشرقی ایشیاء میں سب سے زیادہ ہیں۔

  • لندن: چاقو زنی کا نشانہ بننے کا والا شہری ہلاک

    لندن: چاقو زنی کا نشانہ بننے کا والا شہری ہلاک

    لندن : شمالی لندن میں واقع میٹرو ٹرن اسٹیشن میں مسلح شخص نے شہری پر حملہ کرکے زخمی کردیا، پولیس نے متاثرہ شخص کو فوری طور اسپتال منتقل کیا تاہم زخمی ہلاک ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے شمال میں واقع ٹیوب اسٹیشن کے قریب چاقو بردار کے حملے میں ایک 30 سالہ شہری شدید زخمی ہوگیا تھا جیسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔

    لندن پولیس کا کہنا تھا کہ ہفتے کے روز لندن پولیس اور ایمبولینس کو گرین لائن اسٹیشن سے ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی تھی جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی کو اسپتال روانہ کیا۔

    میٹرو پولیٹن پولیس کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے 30 سالہ برطانوی شہری کی موت پر قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    خیال رہے کہ لندن کے شمالی علاقے میں چاقو زنی اور گولی لگنے سے قتل ہونے کا یہ 74 واں مقدمہ ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے خیال ہے کہ سیکیورٹی اہلکار مقتول کو جانتے ہیں اور باقی مکمل معلومات پورسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد آئے گی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے کارروائی کا آغٓز جائے وقوعہ سے کرتے ہوئے سڑک کو بند کردیا گیا ہے تاکہ تحقیقات میں کوئی تو کاوٹ نہ آسکے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ لندن کی ایوان میں اراکین اسمبلی نے شمالی لندن میں ہونے والی قتل غارت گری اور دارالحکومت میں جرائم کی سطح میں اضافے پر ہنگامی بنیادوں تحقیقات کرنے کا کہا تھا۔

    خیال رہے کہ برطانیہ میں چاقو زنی کی وارداتوں میں رواں سال اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور متعدد افراد اپنی جان سےجا چکے ہیں جبکہ کئی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ا س حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ لندن کو بندوقوں کے حملوں نے نہیں بلکہ چاقوحملوں نے وارزون میں تبدیل کردیا ہے۔

    خیال رہے کہ رواں برس کے آغاز سے اب تک لندن میں 62 افراد چاقو بردار حملہ آوروں کے حملے میں ہلاک جبکہ 37 افراد شدید زخمی ہو چکے ہیں۔

    ایک رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن نے جرائم کی شرح میں امریکی شہر نیویارک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، برطانوی میڈیا کے مطابق نوجوان گینگ کلچر کا شکار ہورہے ہیں جس کے باعث لندن میں رواں سال چاقو زنی کی وارداتوں میں اب تک 50 افراد قتل ہوچکے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سنہ 2011 سے 2017 تک برطانیہ میں 37 ہزار 443 چاقو زنی کے واقعات پیش آئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریںْ۔

  • کراچی:نارتھ ناظم آباد کےسپراسٹورمیں فیومیگیشن سے ملازم جاں بحق

    کراچی:نارتھ ناظم آباد کےسپراسٹورمیں فیومیگیشن سے ملازم جاں بحق

    کراچی : سپراسٹورمیں فیومیگیشن کے بعد گیس بھرنے سے ایک ملازم جاں بحق جبکہ متعدد کی حالت غیر ہوگئی، پولیس نے منیجر سمیت چارافراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کراچی میں نارتھ ناظم آباد کے ڈپارٹمنٹل اسٹورمیں فیومیگیشن سے ایک ملازم سید یحیحی جان سے گیا جبکہ درجن سے زائدافراد کی حالت غیر ہوگئی۔

    اسٹورکے فلور مینجر نے بتایا فیومیگیشن سے متعددافرادکی حالت خراب ہوئی جبکہ یحیحی کومتلی آئی تو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ راستے میں دم توڑ گیا۔

    گھرکے واحد کفیل کی موت پراہلخانہ پھوٹ پھوٹ کرروتے رہے، یحیحی کے کزن نے واقعہ کو اسٹور انتظامیہ کی نااہلی قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

    اسٹورانتظامیہ نےساراملبہ فیومیگیشن کمپنی پرڈال دیا جبکہ حیدری پولیس نے اسٹورمینیجرسمیت چارافراد کوحراست میں لے کرتفتیش شروع کردی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔