Tag: MAN OF THE MATCH

  • امام الحق نے فتح کے باوجود قومی ٹیم کی بڑی خامی بیان کردی

    امام الحق نے فتح کے باوجود قومی ٹیم کی بڑی خامی بیان کردی

    کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز امام الحق نے نیوزی لینڈ سے سیریز جیتنے کے بعد ٹیم کی کمزوری کی نشاندہی کردی انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہماری مڈل اوورز کی بولنگ کمزور ہے، ہمارے اسپنرز وکٹ نہیں لے پارہے۔

    پاک نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز میں مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے والے امام الحق نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں تفصیلی گفتگو کی۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ میچز میں ہم اچھی فیلڈنگ نہیں کررہے تھے، آج ہم نے اچھی فیلڈنگ کی اور اس میں مزید بہتری لانا ہے، ہم فیلڈنگ بہتر کرلیں گے تو اہم موقع پر کیچ نہیں چھوڑیں گے۔ اب زیادہ چینجز نہیں کرسکتے کیونکہ ہمارے پاس میچز کم ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہماری مڈل اوورز کی بولنگ کمزور ہے، ہمارے اسپنرز وکٹ نہیں لے پارہے ، ہمیں اسپن ڈپارٹمنٹ میں بہتری لانی پڑے گی۔

    انہوں نے کہا کہ سنچری نہ کرنے کا افسوس ہوتا ہے لیکن مجموعی طور پر پاکستان کے جیتنے کی خوشی ہے، میری یہی خواہش ہے کہ ٹیم کی جیت میں اپنا بھرپور کردار ادا کروں۔

    امام الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے جب کھیلتے ہیں تو پریشر تو ہوتا ہے، نوجوان کھلاڑیوں کے ہونے سے ٹیم میں مقابلہ بڑھ جاتا ہے، اب ہم دونوں اوپنرز100کے اسٹرائیک ریٹ سے اوپر کھیل رہے ہیں۔

    Image

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آج کی کنڈیشن کافی مختلف تھی، اگر آج ہم تھوڑا اور اچھا کھیلتے تو300 رنز سے اوپر جاسکتے تھے۔

    قومی بلے باز نے کہا کہ فخر زمان اور بابر اعظم کے ساتھ کھیلنا تھوڑا مختلف ہے، بابر بہت بولتا ہے جبکہ فخر زمان خاموش رہتا ہے، بابر سے اچھی دوستی ہے لیکن فخر کے ساتھ بھی مزہ آتا ہے۔

  • بابر اعظم کی کشادہ دلی : اپنا ایوارڈ خوش دل شاہ کے نام کردیا

    بابر اعظم کی کشادہ دلی : اپنا ایوارڈ خوش دل شاہ کے نام کردیا

    ملتان : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور بیٹر بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف بہترین کارکردگی پر ملنے والا مین آف دی میچ ایوارڈ خوش دل شاہ کو دے دیا۔

    جیوری کی جانب سے سنچری اسکور کرنے والے کپتان بابراعظم کو مین آف دی میچ ایوارڈ کے لیے بلایا گیا تو انہوں نے کشادہ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان سے کہا کہ میں اپنا یہ ایوارڈ خوش دل شاہ کو دینا چاہتا ہوں۔

    مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے خوش دل شاہ کا کہنا ہے کہ میچ ہاریں ہا جیتیں کوشش یہی تھی کہ آخر تک کھیلوں گا اور ٹیم کو اپنی سو فیصد پرفارمنس دوں گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ملتان میں پاکستان ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

    ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے 306 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر چار گیندیں قبل پورا کرلیا، بابر اعظم 103 اور امام الحق 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    ٹیم کے چار کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد 256رنز پر خوشدل شاہ بیٹنگ کیلئے آئے انہوں نے 23 گیندوں پر41 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور قومی ٹیم کو فتح دلائی۔

  • دبئی ٹیسٹ: پاکستان نے آسٹریلیا کو پہلے میچ میں شکست دے دی

    دبئی ٹیسٹ: پاکستان نے آسٹریلیا کو پہلے میچ میں شکست دے دی

    دبئی : شاہینوں نے ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی سیریز کی شکست کا ادھار چکادیا ،پاکستان نے آسٹریلیا کو ہرا کر ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ جیت لیا،تفصیلات کے مطابق دبئی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلے جارہے ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے 221 رنز سے جیت لیا ہے.

    دبئی ٹیسٹ میں پاکستانی بالرز اور بیٹسمین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔. آسٹریلیا کی ٹیم 438 رنز کے تعاقب میں 216 رنز پر ڈھیر ہوگئی پاکستان کی جانب سے پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے یاسر شاہ نے سات کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جبکہ بہترین کارکردگی پر یونس خان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیاہے۔

    پاکستانی شاہینوں نے بیٹسمینوں اور پھر بولرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا کو دبئی ٹیسٹ چاروں شانے چت کردیا۔دبئی کا میدان پاکستانی شاہینوں کے نام رہا، ٹیسٹ کے آخری اور فیصلہ کن روز مشکلات سے دوچار آسٹریلوی ٹیم کا کڑا امتحان انسٹھ رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع ہوا۔

    اسپنرز نے گھومتی گیندوں کا استعمال کرتے ہوئے ایک ایک کرکے بلے بازوں کو پویلین لی راہ دکھائی۔ اسٹیون اسمتھ اور مچل جانسن نے مزاحمت کرتے ہوئے نصف سنچریاں اسکور کیں لیکن اپنی ٹیم کو شکست کےبھنور سے نہ بچا سکے۔

    پاکستانی اسپنرز کا جادو چلا اور آسٹریلیا دو سو سولہ رنز پر ہمت ہار گیا۔  ذوالفقار بابرنے پانچ اورنوجوان اسپنر یاسر شاہ چار کینگروز کا شکار کرنے میں کامیاب رہے۔ دونوں نے مجموعی طور پر سات سات وکٹیں حاصل کیں۔ سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ تیس اکتوبر کر ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔