Tag: Man rapes

  • کراچی کے  یتیم خانے میں 16 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والا  ملزم  گرفتار

    کراچی کے یتیم خانے میں 16 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی : پولیس نے کشمیرروڈ کے قریب واقع یتیم خانے میں 16 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنےوالے ملزم کو گرفتار کرلیا، گرفتارملزم یتیم خانے کا اکاؤنٹنٹ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کشمیرروڈکےقریب واقع یتیم خانے میں 16 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا ، ایس پی فاروق بجارانی نے کہا ہے کہ زیادتی میں ملوث ملزم کوگرفتارکرلیاگیاہے، گرفتارملزم یتیم خانے کا اکاؤنٹنٹ ہے۔

    فاروق بجارانی کا کہنا تھا کہ ملزم نے 26 مئی کوڈرا دھمکا کالڑکی سے زیادتی کی اور 13 جون کوخالہ سے ملاقات پرلڑکی نےزیادتی کابتایا، جس کے بعد متاثرہ لڑکی کی خالہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ ملک میں ریپ کے بڑھتے ہوئے واقعات پر عوام کے سخت ردِ عمل کو دیکھتے ہوئے حکومت نے اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر قانون سازی لانے کا اعلان کیا تھا۔

    بعد ازاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں ریپ کے واقعات کی روک تھام اور اس سے متعلق کیسز کو جلد منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے اینٹی ریپ (انویسٹگیشن اینڈ ٹرائل) آرڈیننس 2020 کی باضابطہ منظوری دی۔

  • بھارت: چار سالہ بچی زیادتی کے بعد ذبح

    بھارت: چار سالہ بچی زیادتی کے بعد ذبح

    نئی دہلی : بھارت میں درندہ صفت شخص نے ماں کے انکار پر 4 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کے بعد بے دردی سے ذبح کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں خواتین اور کمسن بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعات عام ہیں، بھارتی ریاست مہاراشترا میں کمسن بچی کو جنسی زیادتی کے بعد درندے نے بہیمانہ طریقے سے ذبح کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ 27 سالہ مجرم نے مقتول بچی کی ماں کو بد فعلی کے مدعو کیا تھا جس کے انکار پر ظالم نے چار سالہ بچی سے انتقام لینے کا فیصلہ کیا۔

    ملزم نے بچی کو اغواء کرنے کے بعد اپنے گھر میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا بعدازاں اسے باورچی خانے میں استعمال ہونے والی چھری سے ذبح کرکے سربریدہ لاشہ گھر سے 300 میٹر دور پھینک دیا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم شخص نے درندی اور سفاکی کی مثال قائم کرتے ہوئے بچی کے سر کی کھال بھی اتار دی تھی تاکہ کوئی اسے پہچان نہ سکے۔

    میڈیا اداروں کا کہنا ہے کہ یہ بھارت میں جنسی زیادتی کا دوسرا بڑا واقعہ ہے جس پر ہزاروں لوگ سراپا احتجاج ہیں، اس سے قبل بھارتی ریاست اتر پردیش کی حکمران جماعت کے بڑے سیاست دان کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا جس نے دوشیزہ کے ساتھ جبراً بد فعلی کی تھی۔

    نئی دہلی: ایک ہفتے کے دوران لڑکی کو زیادتی، زندہ جلا دینے کا تیسرا واقعہ

    بھارت:16سالہ لڑکی کو زیادتی کے بعد زندہ جلانے والا ملزم گرفتار

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس نے والدہ کی شکایت پر ملزم کو گرفتار کرلیا تھا گرفتاری کے بعد ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق اگر ملزم پر جرم ثابت ہوگیا تو اسے عمر قید کی سزا سنائی جائے گی۔