Tag: Man shot dead

  • کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 30 سالہ شخص قتل

    کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 30 سالہ شخص قتل

    کراچی(22 اگست 2025): گلستان جوہر میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول کو گھر کے باہر قتل کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک اور ڈکیتی مزاحمت پر قتل کا واقعہ پیش آیا ہے، واقعہ  گلستان جوہر بھٹائی آباد میں پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے ایک شخص کا قتک کردیا، مقتول کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت 30 سالہ نعیم مسیح کے نام سے کی گئی، جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول اور شواہد جمع کر لیے ہیں جبکہ اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔

    مقتول کی لاش قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ واقعے کے وقت مقتول اپنے گھر کے باہر موبائل فون استعمال کر رہا تھا، موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت کی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی، مقتول غیر شادی شدہ تھا۔

  • کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کا قتل، ملزمان 75 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

    کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کا قتل، ملزمان 75 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

    کراچی : کلفٹن شون سرکل کے قریب مسلح ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کردیا اور تقریباً 75 لاکھ روپے لوٹ کرفرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پرشہریوں کی جان لینا معمول بن گیا ، کلفٹن شون سرکل کے قریب مسلح ملزمان نے بینک سے نکلنے والے شخص سے لوٹ مار کی اور مزاحمت کرنے پر شہری کو گولیاں مار دیں جبکہ تقریباً 75 لاکھ روپے کی رقم لوٹ کرفرار ہوگئے۔

    ایس پی کلفٹن ابریز عباسی نے بتایا مقتول قریبی بینک سے رقم نکال کر اپنے بھائی کے ہمراہ جا رہا تھا کہ انڈر پاس سے قبل ملزمان نے روکا اور مزاحمت پر فائرنگ کی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ سے متعلق مزید تفتیش کر رہے ہیں ، گاڑی کے اندر ابھی بھی کافی رقم موجودگی کی اطلاع ہے تاہم اس رقم کا تخمینہ بھی نہیں لگایا گیا۔

    تفتیشی حکام کے مطابق مقتول کی جانب سے 3چیک کے ذریعے 75 لاکھ روپے کی رقم نکالی گئی ، رقم حصول کے دوران 2مشتبہ افراد بینک کے صوفوں پر براجمان رہے ، مشتبہ افراد کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔

  • کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گاڑی پر فائرنگ، بلوچ نوجوان قتل، مقدمہ درج

    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گاڑی پر فائرنگ، بلوچ نوجوان قتل، مقدمہ درج

    کراچی : ڈیفنس میں گاڑی پر فائرنگ کرکے بلوچ نوجوان کو قتل کردیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان رومی کے قریب نا معلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، جاں بحق ہونے والے کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی ہونے والے کا نام رضا ہے۔

    تفتیشی افسر کے مطابق گاڑی پر فائرنگ کا رات ساڑھے گیارہ بجے کالے رنگ کی ڈبل کیبن گاڑی سے کی گئی، گاڑی پر10 سے12گولیوں کےنشانات ہیں جبکہ فائرنگ کا نشانہ بننےوالی گاڑی پرنمبرپلیٹ موجود نہیں۔

    پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مقتول عمران کا تعلق چاغی سے ہے اور وہ اپنے رشتہ داروں کو لیکر سی ویو آیا تھا، واپسی میں2گاڑیوں نےپیچھا کیا ،گاڑی پر فائرنگ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے جبکہ پولیس دیگر پہلووں سے بھی واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔


    مزید پڑھیں : سی ویو: ریس کے دوران اوورٹیک کرنے پر فائرنگ، نوجوان جاں بحق


    پولیس کے مطابق فائرنگ کرنےوالوں کاتعلق بھی بلوچستان سےہے، متاثرین کےمطابق ان کی بلوچستاں میں دشمنی ہے، بلوچستان میں بھی ان کے ساتھ ایسے واقعات ہوچکے ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے مقتول عمران کے قتل کا مقدمہ اس کے کزن مہران شاہ کی مدعیت میں ساحل پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں سامی نامی شخص اور 12 دیگر افراد کو نامزد کیا گیا ہے، نامزد ملزم سامی مقتول عمران کی بہن کا سسر بتایا جاتا ہے ،مقدمے میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔