Tag: manasika hajj

  • لبیک اللھم لبیک کی صدائیں، مناسک حج کا آغاز ہوگیا

    لبیک اللھم لبیک کی صدائیں، مناسک حج کا آغاز ہوگیا

    مکہ مکرمہ : لبیک اللہم لبیک کی صدائیں، مناسک حج کا آغاز ہوگیا، حجاج کرام منیٰ پہنچ گئے، فرزندان اسلام رکن اعظم وقوف عرفہ کل ادا کریں گے۔ مناسک حج بارہ ذوالحج تک جاری رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلامی تاریخ کے1430 ویں حج کے مناسک کا آغاز ہوگیا، فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے آئے 20 لاکھ سے زائد عازمین حج لبیک اللھم لبیک کی تسبیح پڑھتے ہوئے منی پہنچ رہے ہیں۔

    عازمین حج مکہ مکرمہ سے منیٰ پہنچنے پر پورا دن ایمان افروز اور روح پرور ماحول میں ذکر و اذکار اور عبادات میں مصروف رہیں گے۔ منیٰ میں ایک دن اور رات گذارنے کے بعد کل 9 ذوالحجہ کو حج کارکن اعظم ’’وقوفِ عرفہ ‘‘ اداکرنے کیلئے میدان عرفات کا رُخ کریں گے۔

    میدان عرفات کی مسجد نمرہ میں عازمین خطبہ حج سنیں گے اور نماز ظہر و عصر ایک ساتھ ادا کریں گے، عازمین میدان عرفات میں حکمِ خداوندی کے مطابق سورج غروب ہونے تک لازمی قیام کریں گے، حجاج کرام کی غروب آفتاب کے بعد مزدلفہ روانگی شروع ہوگی، جہاں وہ نماز مغرب اور عشاء ملاکر پڑھیں گے اور رات بھر کھلے آسمان تلے قیام کریں گے۔

    دس ذوالحج کو طلوع آفتاب کے بعد حجاج کرام مزدلفہ سے کنکریاں اکٹھی کرکے جمرات (شیطان) کو ماریں گے اور قربانی کرنے کے بعد سر منڈوا کر احرام کھول دیں گے جبکہ خواتین بھی سر کے بالوں کی نوکیں کاٹیں گی، جس کے بعد حجاج مسجد حرام پہنچ کر طواف زیارت کریں گے۔

    سعودی حکومت کی جانب سے عازمین حج کی سیکیورٹی کے لیے پانچ ہزار کیمرے نصب کیے گئے ہیں اور ایک لاکھ اہلکار سیکیورٹی پر تعینات کیے گئے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • عازمینِ حج آج سے مناسکِ حج کی ادائیگی شروع کریں گے

    عازمینِ حج آج سے مناسکِ حج کی ادائیگی شروع کریں گے

    مکہ: دنیا بھر سے آئے ہوئےلاکھوں مسلمان آج سے مناسکِ حج کی ادائیگی شروع کریں گے، حج کا رکنِ اعظم وقوف عرفات جمعہ کو ہوگا۔

    دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں عازمینِ حج مناسکِ حج ادائیگی کے لئے مکہ پہنچ گئے ہیں، جو مکہ مکرمہ سے منیٰ پہنچیں گے، اس سال ایک لاکھ 75ہزار سے زائد پاکستانی فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے حجاز مقدس پہنچے ہیں۔

    حاجی منیٰ میں قیام کے بعد جمعہ کو میدان عرفات پہنچیں گے، جہاں حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ہوگا، حجاج کرام مسجد نمرہ میں خطبہ حج سننے کے ساتھ نماز ظہر اور عصر میدان عرفات میں ادا کریں گے۔

    دن بھر عبادت اور دعاؤں میں مشغول رہیں گےاور سورج ڈھلنے کے بعد حاجی مزدلفہ کے لئے روانہ ہوں گے، دس ذوالحج کو نماز فجر کی ادائیگی کے بعد حاجی واپس منیٰ پہنچیں گے، جہاں رمی جمرات کے بعد قربانی کی جائے گی۔