Tag: Manchester

  • مانچسٹر میں درجہ حرارت منفی7 تک گر گیا، نئی یلو وارننگ جاری

    مانچسٹر میں درجہ حرارت منفی7 تک گر گیا، نئی یلو وارننگ جاری

    برطانیہ کے دیگر شہروں کی طرح مانچسٹر میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے، مانچسٹر میں بلیک آئس اور شدید سردی کی نئی یلووارننگ جاری کردی گئی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مانچسٹر میں درجہ حرارت منفی7 تک گر گیا ہے، جس کے سبب 140 اسکول بند کردیئے گئے ہیں۔ شاہراہوں پر برف نے بلیک آئس کی شکل اختیار کرلی ہے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ بھر میں شدید برفباری کے باعث متعدد ٹرینیں منسوخ، پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، لیسٹر شائر میں بھی شدید برفباری اور سیلاب کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

    اہم سڑکیں زیرآب آنے سے برطانیہ بھر میں آمدورفت کا عمل متاثر ہورہا ہے، لنکنشائر مضافات میں سیلاب کے باعث بچے پرائمری اسکول میں پھنس گئے ہیں۔

    سیلاب میں گاڑیاں پھنسنے کے خدشے پر والدین کو اسکول سے بچے نہ لے جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    امریکا میں شدید برفباری کا 32 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    رپورٹس کے مطابق لیسٹرشائرفائر اینڈ ریسکیو سروس نے کئی مقامات پرسیلاب میں پھنسی گاڑیوں کو نکالا ہے، جبکہ میٹ آفس کی جانب سے متعدد نئے ییلو الرٹ جاری کردیئے گئے ہیں۔

  • مانچسٹر سے اسلام آباد آنے والی پرواز سیکیورٹی وجوہ پر منسوخ

    مانچسٹر سے اسلام آباد آنے والی پرواز سیکیورٹی وجوہ پر منسوخ

    مانچسٹر: اسلام آباد کے لیے مانچسٹر ایئر پورٹ سے آنے والی ایک پرواز کو سیکیورٹی وجوہ کی بنا پر منسوخ کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مانچسٹر سے اسلام آباد آنے والی پرواز سیکیورٹی وجوہ پر منسوخ کر دی گئی، ایئر لائن ورجن اٹلانٹک کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ایئر پورٹ کے گرد ہونے والے مظاہروں کے پیش نظر ہماری کارپوریٹ ٹیم نے پرواز منسوخ کر دی ہے۔

    ورجن اٹلانٹک کے مطابق فلائٹ VS0362 کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر روک دیا گیا ہے، ہمارے لیے مسافروں اور عملے کی حفاظت بہت اہم ہے۔

    رپورٹس کے مطابق مسافر چیک اِن کر کے بورڈنگ گیٹس کی طرف جا رہے تھے جب فلائٹ کو کینسل کیا گیا۔

  • مانچسٹر ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے وقت طیارے کے ساتھ دل دہلا دینے والا واقعہ، کمزور دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں

    مانچسٹر ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے وقت طیارے کے ساتھ دل دہلا دینے والا واقعہ، کمزور دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں

    مانچسٹر: برطانیہ میں مانچسٹر ایئرپورٹ پر ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، طیارہ لینڈنگ کے وقت خوفناک طوفانی ہواؤں کی زد میں آ گیا۔

    اس سلسلے میں ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لینڈنگ کے وقت طیارہ بری طرح ناکام رہا، اور ہوائیں اسے بار بار اچھالتی رہیں۔

    برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ ملک نامی طوفان کی تیز ہواؤں کی زد میں آ گیا تھا، جس کی وجہ سے لینڈنگ کے وقت خوف ناک صورت حال پیدا ہو گئی، اور پائلٹ نے بہتیری کوشش کے بعد آخر کار لینڈنگ کا عمل ترک کر دیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طوفانی ہواؤں نے طیارے کی لینڈنگ کس طرح مشکل بنائی، اور پائلٹ کے لیے رن وے پر نہایت کھٹن صورت حال پیدا کر دی۔

    جیٹ 2 طیارے کی بوئنگ 737 کی پرواز ہفتے کی دوپہر کو ایئرپورٹ پہنچی تھی، طیارے کے ٹائر بھی رن وے سے ٹکرا گئے تھے، اور لینڈنگ گیئر مکمل طور پر انگیج تھا، لیکن ہوائیں اسے دائیں سے بائیں اچھال رہی تھیں۔

    حکام کے مطابق لندن ہیتھرو ایئر پورٹ پر 90 کلو میٹر کی رفتار سے ہوائیں چل رہی تھیں، جن میں مسافر بردار طیارہ دائیں بائیں خوف ناک انداز میں ڈولتا رہا، تاہم تجربہ کار پائلٹ کی مہارت سے طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔

  • خاتون مسافر نیند سے جاگی تو اس کے ہوش اُڑ گئے

    خاتون مسافر نیند سے جاگی تو اس کے ہوش اُڑ گئے

    مانچسٹر : جہاز میں سوار خاتون مسافر کو نیند پوری کرنا مہنگا پڑگیا، اسے اس وقت زور کا جھٹکا لگا جب وہ نیند سے بیدار ہوئی، اور خود کو نئی جگہ پایا۔

    کیا آپ تصور کرسکتے ہیں کہ ہوائی سفر کے دوران کوئی مسافر اپنی نشست پر سو جائے اور جب اس کی آنکھ کھلے تو اس وقت اسے معلوم ہو کہ وہ تو اپنی منزل سے 12 سو میل دور پہنچ چکا ہے۔

    ایک خاتون کے ساتھ ایساہی  واقعہ پیش آیا جس کو مانچسٹر سے آئرلینڈ کے دارالحکومت بیلفاسٹ جانا تھا مگر وہ جبرالٹر پہنچ گئی اس وقت اس کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا جب اسے معلوم ہوا کہ وہ غلط پرواز پر سوار ہوکر منزل سے 12 سو میل دور پہنچ گئی۔

    گیما کارگین نامی خاتون ایزی جیٹ کی پرواز میں بغیر کسی روک ٹوک کے سوار ہوگئی تھی اور اسے لگا کہ وہ درست دروازے سے داخل ہوئی ہے۔25سالہ خاتون نے میڈیا کو بتایا کہ ٹی سی اسکرین نے ہمیں بتایا تھا کہ پرواز گیٹ پر نہیں تو مجھے خیال ہی نہیں ہوا کہ میں غلط پرواز پر سوار ہورہی ہوں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حیران کن طور پر خاتون کے بورڈنگ پاس کو بھی اسکین کیا گیا تھا مگر ایئرلائن کے عملے نے غور ہی نہیں کیا کہ مذکورہ خاتون مسافر درست پرواز پر سوار ہوئی یا نہیں۔

    طیارے کے اڑنے سے قبل ہی گیما کارگین اپنی نیند پوری کرنے کیلئےسو گئی تھیں اور درمیان میں جاگنے پر علم ہوا کہ طیارہ ایک گھنٹے اور 15منٹ بعد لینڈ کرے گا۔

    اس کو سن کر ان کے ذہن میں گھنٹی بجنے لگی کیونکہ مانچسٹر سے بیلفاسٹ کی پرواز کا دورانیہ لگ بھگ 40 منٹ کا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عملے نے مجھے بتایا تھا کہ طیارے کی لینڈنگ میں ایک گھنٹہ 15 منٹ باقی ہیں اور میں نے پوچھا کہ کیا یہ پرواز بیلفاسٹ نہیں جارہی۔

    اس وقت گیما کو علم ہوا کہ یہ پرواز جبراٹر جارہی ہے جو اسپین کے جنوبی ساحل میں برطانوی خطہ ہے۔ گیما کو یہ سن کر دھچکا لگا اور پریشانی میں سوچا کہ میں یہ جان کر دنگ رہ گئی اور سوچنے لگی اب میں گھر کیسے جاؤں گی کیا مجھے جبرالٹر میں چھوڑ دیا جائے گا۔

    خوش قسمتی سے فضائی کمپنی نے اسی طیارے سے گیما کو مانچسٹر واپس بھیج دیا مگر اس سے قبل انہوں نے باہر نکل کر تازہ ہوا میں کچھ سانسیں لیں اور ایک سیلفی بھی بنائی۔ اس طرح ان کا ایک گھنٹے بھی کم وقت کا فضائی سفر 12 گھنٹے کا ہوگیا جس کا دورانیہ 2396 میل تھا۔

    کمپنی کی جانب سے اب تحقیقات کی جارہی ہے کہ کس طرح ایئرپورٹ اور کمپنی کے عملے سے یہ غلطی ہوئی کہ گیما کارگین دوسری پرواز پر سوار ہوگئی۔

  • یہ برطانوی شخص روزانہ کباب کیوں کھارہا ہے؟ جان کر آپ بھی داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے

    یہ برطانوی شخص روزانہ کباب کیوں کھارہا ہے؟ جان کر آپ بھی داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے

    لندن: دنیا بھر میں لوگ نیک مقصد کے لئے رقم جمع کرنے کے لئے نئے اور جدید طریقے اختیار کرتے ہیں،
    برطانیہ کے ایک شہری نے بھی ایسا ہی کیا، جسے سوشل میڈیا پر خوب سراہا جارہا ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیرک بریکی نامی شخص نے نیورو ٹیومرز میں مبتلا افراد کے لئے انوکھی مہم شروع کی ہے، اس مہم میں انہوں نے تیس دن کے عرصے میں ساٹھ کباب کھانے کا عہد کیا ہے، جس کا واحد مقصد خیراتی ادارے کے لئے رقم جمع کرنا ہے۔

    ایک ایسی تنظیم ہے جو ایسے لوگوں کو ضروری مدد فراہم کرتی ہے جو نیوروفائبرومیٹوز نامی بیماری کے ساتھ اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔

    ڈیرک اس مہم کے دوران اپنی بھوک بھی جانچنا چاہتے ہیں، ریکی نے بتایا کہ میں اپنے مقصد تک پہنچنے کے لئے ہر روز بہت سارے کباب کھاتا ہوں ، میرا موجودہ ریکارڈ 28 دن میں 39 کباب کھانا ہے، مقصد کو حاصل کرنے کے لئے میں دن میں دو وقت بھی کباب کھاؤں گا۔

    اس مقصد کے لئے بریکی شہر کے مختلف کباب کی دکانوں پر جاتے ہے، جہاں وہ کباب کے علاوہ شوارما، ڈونر اور بہت کچھ کھاتے ہیں ، یہی نہیں جو کچھ بھی میں کھاتا ہوں ، اس کا مکمل جائزہ بھی لیتا ہوں۔

    ڈیرک بریکی کا کہنا تھا کہ اس کی ہدف کی رقم 1000 یورو ہے، یہ ایک قسم کی میراتھن ہے، جس کے لئے ایک پیج قائم کیا گیا ہے، جہاں لوگ مجھے عطیات دیتے ہیں، اب تک میں 485 یورو جمع کرچکا ہوں۔

  • مانچسٹر : انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا : آخری ون  ون ڈے آج کھیلا جائیگا

    مانچسٹر : انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا : آخری ون ون ڈے آج کھیلا جائیگا

    مانچسٹر : انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (آج) بدھ کو اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر کے مقام پر کھیلا جائے گا

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف انگلینڈ میں کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کا آخری اور فائنل مقابلہ اولڈ ٹریفورڈ کے میدان میں سجے گا،دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔

    انگلینڈ کے ون ڈے سکواڈ کی قیادت آئن مورگن کریں گے جبکہ آسٹریلوی ٹیم آرون فنچ کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

    کینگروز نے سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم کو 19 رنز سے شکست دی جس کا حساب میزبان ٹیم نے دوسرے ون ڈے میچ چکتا کر دیا تھا اور مہمان ٹیم کو 24 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی۔

    اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم نے آسٹریلیا کو تین ٹی 20 میچوں کی سیریز میں 2-1 سے شکست دی تھی۔ واضح رہے کہ ون ڈے سیریز کے تینوں میچ اولڈ ٹریفورڈ، مانچسڑ میں کھیلے جا رہے ہیں۔

  • مانچسٹر : سمندر میں ڈوبنے والے دو  پاکستانی نژاد بھائیوں کی لاشیں  مل گئیں

    مانچسٹر : سمندر میں ڈوبنے والے دو پاکستانی نژاد بھائیوں کی لاشیں مل گئیں

    مانچسٹر:سمندرمیں ڈوبنے والے دو پاکستانی نژاد بھائیوں کی لاشیں نکال لی گئیں ، 18سالہ محمداظہر اور 16سالہ علی سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے تھے، دونوں بھائی ڈیوز بری کے رہائشی تھے۔

    تفصیلات کے مطابق مانچسٹر میں کوسٹ گارڈز کو دوران تلاش دو لاشیں ملیں، پولیس نے دونوں لاشوں کی باضابطہ شناخت کے بعد اس بات کی تصدیق کی ہے کہ لاشیں سمندر میں ڈوب کر لاپتہ ہونے والے دو پاکستانی نژاد بھائیوں کی ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو تصدیق کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز ڈیوزبری کے دو پاکستانی نژاد نوجوان نہاتے ہوئے سمندر میں لاپتہ ہوگئے تھے، اٹھارہ سالہ محمد اظہر شبیر اور سولہ سالہ علی اطہر شبیر بلیک پول کے قریب سمندر میں نہا رہے تھے جبکہ دونوں بھائیوں کا ایک پندرہ سالہ کزن بھی ساتھ نہا رہا تھا۔

    تاہم ان کا پندرہ سالہ کزن تیر کر کنارے پہنچ گیا تھا جسے بچا کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ، کزن کے اطلاع پر پولیس رات بھر نوجوانوں کو تلاش کرتی رہی مگر سراغ نہ مل سکا۔

    سمندری اور فضائی آپریشن رات بھر جاری رہا تاہم بعد ازاں پولیس نے آپریشن روک دیا اور لاپتہ نوجوانوں کے نام جاری کر دیئے تھے۔

  • مانچسٹر، کرونا وائرس سے متاثرہ مزید 2 افراد ہلاک

    مانچسٹر، کرونا وائرس سے متاثرہ مزید 2 افراد ہلاک

    لندن: برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں کرونا وائرس سے متاثرہ مزید 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مانچسٹر میں کرونا وائرس سے مزید 2 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد برطانیہ میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔

    برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کے 130 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، این ایچ ایس اب تک 29764 افراد کے ٹیسٹ کرچکا ہے۔

    دوسری جانب کرونا وائرس کے پیش نظر لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی سروسز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ہائی کمیشن لندن کے مطابق ہائی کمیشن کی سروسز غیرمعینہ مدت تک بند رہیں گی، دفتر کے باہر نوٹس آویزاں کردئیے گئے ہیں۔

    پاکستانی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ عوام مزید ہدایات آنے تک آن لائن سروسز سے استفادہ کریں، عوام کو ہائی کمیشن سروسز دوبارہ کھلنے کی اطلاع دی جائے گی۔

    مزید پڑھیں: کرونا وائرس: برطانیہ نے آئی ایم ایف کی مدد کا اعلان کر دیا

    ہائی کمیشن کے مطابق پاکستان ہائی کمیشن لندن کے اہلکار کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ برطانیہ نے کرونا وائرس کے خلاف اقدامات کے لیے آئی ایم ایف کو 15 کروڑ پاؤنڈ فنڈز دینے کا اعلان کیا ہے۔

    خیال رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ تاحال رک نہیں سکا ہے، اب تک ہلاکتیں 4,638 تک پہنچ چکی ہیں، جب کہ مجموعی مریضوں کی تعداد 126,623 ہو چکی ہے۔

    اٹلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں 31 فی صد اضافہ ہو گیا ہے اور ہلاک افراد کی تعداد صرف ایک دن میں 196 سے 827 ہو گئی۔

  • مانچسٹر میں شدید بارشیں : نظام زندگی درہم برہم، کئی علاقے زیر آب

    مانچسٹر میں شدید بارشیں : نظام زندگی درہم برہم، کئی علاقے زیر آب

    مانچسٹر: برطانیہ کے شمال مغربی شہر مانچسٹر کو بھی شدید بارشوں نے لپیٹ میں لے لیا ہے، شہر میں بارشوں کے باعث متعدد علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی شہر مانچسٹر میں گزشتہ روز سے اب تک 60 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد شہر سیلابی صورت حال کی زد پر ہے، بارشوں کے باعث مانچسٹر اور لیڈزمیں ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔

    اس کے علاوہ مضافاتی علاقوں میں شاہراہیں بند کردی گئیں۔ ریلوے لائن زیر آب آنے سے مانچسٹر اور لیڈز میں ٹرینوں کی آمدورفت بھی معطل ہو گئی ہے۔

    موٹر وے اور مرکزی شاہراہوں پر بھی پانی جمع ہو چکا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔ بارش کے باعث بہت سارے گھر اور کاروباری مراکز پانی میں ڈوب چکے ہیں۔

    دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کے باعث انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو سفر سے اجتناب کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ شیفیلڈ میں شاپنگ سینٹر کے اطراف پانی جمع ہونے سے اندر موجود افراد محصور ہوگئے۔

    مانچسٹر پولیس اور ایمرجنسی سروسز امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، اور لوگوں کو ریسکیو کیا جا رہا ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، یہ بھی کہا گیا ہے کہ طوفان برق و باراں سے مسائل شدید ہو سکتے ہیں۔

  • مسئلہ کشمیر : اقوام متحدہ اور عالمی برادری تباہی کے ذمہ دار ہوں گے، نعیم الحق

    مسئلہ کشمیر : اقوام متحدہ اور عالمی برادری تباہی کے ذمہ دار ہوں گے، نعیم الحق

    مانچسٹر : وزیراعظم کے معاون خصوصی اور پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ مودی سرکار مسئلہ کشمیر پر مذاکرات سے انکاری ہے، عالمی طاقتوں نے اقدامات نہ کیے تو اقوام متحدہ اور عالمی برادری خطے کی تباہی کے ذمہ دار ہوں گے۔

    یہ بات انہوں نے مانچسٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، نعیم الحق نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پولیس اسٹیٹ بن چکا ہے، عالمی طاقتوں نے بروقت اقدامات نہ کیے تو کشمیری عوام ایل اوسی توڑ سکتے ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ مودی سرکار مسئلہ کشمیر پر مذاکرات سے مسلسل انکار کررہا ہے، عالمی طاقتوں نے جلد اور مؤثر اقدامات نہ کیے تو عالمی برادری اور اقوام متحدہ خطے کی تباہی کے ذمہ دار ہوں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے تہیہ کر لیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو ہر صورت حل کرنا ہے، وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد سے ملاقات کرکے انہیں مسئلہ کشمیر کی سنگینی صورتحال سے آگاہ کریں گے، دھرنے کی صورت میں حکومت آئین و قانون کے مطابق اقدامات کرے گی۔