Tag: Manchester Airport

  • مانچسٹر ایئرپورٹ پر پاکستانی نژاد فیملی پر تشدد، باکسر عامر خان کا رد عمل

    مانچسٹر ایئرپورٹ پر پاکستانی نژاد فیملی پر تشدد، باکسر عامر خان کا رد عمل

    برطانیہ کے مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس کی جانب سے پاکستانی نژاد فیملی کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے معاملے پر باکسر عامر خان نے بھی رد عمل دیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق باکسر عامر خان نے واقعہ کو ناگوار رویہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مانچسٹر ایئرپورٹ پر جو ہوا وہ انتہائی افسوسناک ہے۔

    باکسر عامر خان نے کہا کہ امید ہے جن لڑکوں پر تشدد ہوا وہ خیریت سے ہونگے، انہوں نے کہا کہ مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس نے والدہ کے سامنے بیٹوں پر تشدد کیا، مانچسٹر ایئرپورٹ پر جو ہوا اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز برطانیہ کے مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس نے پاکستانی نژاد فیملی کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ایئرپورٹ پولیس کے اہلکاروں نے پاکستانی نژاد فیملی کے 2 نوجوانوں پر تشدد کیا۔ اہلکار زمین پر گرے نوجوان کو لاتوں سے مارتے رہے جبکہ ماں اپنے بیٹے کو تشدد سے بچانے کی کوشش کرتی رہی۔

    واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر تشدد کرنے والے 5 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا جبکہ ملوث 7 اہلکاروں کے خلاف تحقیقات جاری ہے۔

    گریٹر مانچسٹر پولیس نے واقعے پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ایئرپورٹ پر مسافروں میں جھگڑا ہوا تھا جہاں پولیس موقع پر پہنچی، مطلوبہ شخص نے گرفتاری کی کوشش پر اہلکاروں پر حملہ کیا تھا۔

    نیویارک کے ایئرپورٹ پر آگ بھڑک اٹھی

    پولیس نے بتایا کہ ہاتھا پائی میں 3 اہلکار زخمی ہوئے جبکہ خاتون اہلکار کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی، آرمڈ پولیس نے 4 افراد کو گرفتار کر کے حالات قابو میں کیے، ایئرپورٹ پر پولیس تشدد کی ویڈیو کا متعلقہ محکمہ جائزہ لے رہا ہے۔

  • مانچسٹر ایئرپورٹ پر مسافروں کی لمبی قطاریں، وجہ سامنے آگئی

    مانچسٹر ایئرپورٹ پر مسافروں کی لمبی قطاریں، وجہ سامنے آگئی

    مانچسٹر: بارڈرفورس کے سسٹم میں خرابی کے باعث مانچسٹر ایئرپورٹ پر مسافروں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ بارڈر فورس کو قومی سطح پر اس تکنیکی خرابی کا سامنا ہے، مسافروں کی مینؤل امیگریشن کی جا رہی ہے۔

    ایئرپورٹ حکام کے مطابق مانچسٹر ایئرپورٹ پر سسٹم کی خرابی کو دور کرنے کے لیے کام جاری ہے۔

    گزشتہ دنوں بھی برطانیہ کے مانچسٹر ایئرپورٹ کو طیارے میں بم کی اطلاع پر عارضی طور پر بند کردیا گیا تھا، جس کے باعث موقع پر موجود مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

    ٹرمپ کیلئے نئی مشکل، فحش فلموں کی اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

    گریٹر مانچسٹر پولیس کی جانب سے واضح کیا گیا تھا کہ مکمل تلاشی کے بعد بھی تاحال طیارے سے کوئی بم نہیں ملا، طیارے میں بم کی اطلاع پولیس کو ای میل کے ذریعے بھیجی گئی تھی۔