Tag: Manchester schools closed for 2 weeks as concerns grow over spread of COVID-19

  • کرونا وائرس نے برطانیہ کے اسکولوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا

    کرونا وائرس نے برطانیہ کے اسکولوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا

    لندن : کرونا وائرس کی وبا نے برطانیہ میں تعلیمی اور عدالتی نظام کو بھی متاثر کردیا، لارڈ چیف جسٹس نے تین دن سے طویل کیسز مؤخر کرنے کا فیصلہ کرلیا، اسکولوں میں طلبا اور عملہ وائرس سے متاثر ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق اٹلی اور اسپین کی طرح برطانیہ نے بھی کرونا وائرس کی روک تھام کےلیے مختلف اقدامات اٹھائے ہیں لیکن عدالتی کارروائی پھر بھی جاری تھیں اب انہیں بھی مؤخر کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    برطانیہ لارڈ چیف جسٹس نے اعلان کیا ہے کہ تین دن سے طویل ٹرائل مؤخر کردئیے جائیں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مانچسٹر کے دو اسکولوں میں بھی کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کی تصدیق ہوئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وائرس کی تشخیص ایک طالبعلم اور 2 اسٹاف ممبران میں ہوئی ہے۔

    برطانوی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ مہلک ترین وائرس کوویڈ 19 کی وبا کو مزید پھیلنے سے روکنے کےلیے ایک اسکول کو دو ہفتے جبکہ دوسرے کو تاحکم ثانی بند کردیا گیا ہے۔

    برطانیہ میں وزیر صحت کے بعد دوسری بڑی شخصیت میں کرونا کی تشخیص

    خیال رہے کہ برطانیہ میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 71 ہوگئی ہے۔ برطانیہ میں کرونا وائرس کے 1950 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔