Tag: Manchester United

  • مانچسٹر یونائٹیڈ کے فٹ بالر بھی مسکان کی حمایت میں سامنے آگئے

    مانچسٹر یونائٹیڈ کے فٹ بالر بھی مسکان کی حمایت میں سامنے آگئے

    لندن: بھارتی ریاست کرناٹک میں انتہا پسند جتھے کے سامنے حجاب کی حمایت میں نعرہ تکبیر بلند کرنے والی بہادر طالبہ مسکان کی حمایت سڑکوں سے نکل کر کھیل کے میدانوں تک جاپہنچی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مانچسٹر یونائٹیڈ کے فٹ بالر پال پُوگبا بھی ہندو انتہا پسندوں کے خلاف بول پڑے اور وہ مسلم طالبات کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے۔

    فٹ بالر پال پُوگبا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انتہا پسندوں کے مسلم طالبات کو ہراساں کرنے کی وڈیو شئیر کردی، ویڈیو کے کیشن میں انہوں نے لکھا کہ بھارت میں ہندوتوا کے حامی طلبا حجاب پہن کر کالج آنے والی لڑکی کو ہراساں کررہے ہیں۔

    ایک منٹ دورانیے کی ویڈیو میں مسلم فٹ بالر نے (اسلام میرا مذہب) کا ٹیگ استعمال کیا۔

    یاد رہے کہ گذشتہ سال مئی میں اسٹار فرانسیسی فٹ بالر پال پوگبا اور آئیوریئن ونگر عماد ڈیلو نے انگلش پریمیر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے فلہم کے خلاف میچ 1-1 سے برابر ہونے کے بعد اولڈ ٹریفورڈ پچ پر فلسطین کا جھنڈا اٹھاکر میدان کا چکر لگایا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:’خود کو ہندو کہتے شرم آتی ہے‘، لڑکی مسکان کی حمایت میں بول پڑی

    مسلم فٹ بالر نے یہ اقدام اس تناظر میں کیا تھا جب غزہ پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی شدید بمباری کے نتیجے میں ایک ہفتے کے دوران 213 فلسطینی شہید ہوگئے تھے جن میں 61 بچے بھی شامل تھے۔

    یاد رہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک میں کالج میں طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی عائد کی گئی جس پر ایک مسلم لڑکی مسکان حجاب پہنے موٹر سائیکل پر کالج پہنچی اور ہندو انتہا پسندوں کے سامنے اللہ اکبر کے نعرے لگا ئے تھے۔

    مشتعل ہجوم کے آگے نعرہ تکبیر کی صدا بلند کرنے والی مسکان کی دیدہ دلیری نے انہیں دنیا بھر میں ایک نئی پہنچان دے دی ہے اور دنیا کے ہر گوشے میں جہاں مسلمان بستے ہیں دل کھول کے مسکان کی ہمت کی داد دے رہے ہیں۔

  • مانچسٹر یونائیٹڈ کے میچ میں شائقین کا کھلاڑی پر حملہ

    مانچسٹر یونائیٹڈ کے میچ میں شائقین کا کھلاڑی پر حملہ

    مانچسٹر: مانچسٹر یونائٹیڈ کی فتح مخالف ٹیم کے شائقین سے ہضم نہ ہوئی، تماشائی کھلاڑی سے الجھ پڑا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق پریمیئر لیگ میں مانچسٹر یونائٹیڈ اور ویسٹ ہیم کے درمیان کھیلے گئے میچ میں فتح مانچسٹر یونائٹیڈ کے نام رہی، میچ کے اختتام پر ٹیم خوشگوار موڈ میں واپس ڈریسنگ روم جا رہی تھی کہ شائقین کی جانب سے پال پوگبا کے لیے غلیظ الفاظ اور مغلظات کا استعمال کیا گیا، جس پر کھلاڑی حیران دکھائی دئیے۔

    اس سے پہلے کہ پال پوگبا اس رویے کا جواب دیتے ساتھی کھلاڑی اور ٹیم کوچ زبردستی انہیں ڈریسنگ روم لے گئے۔

    پال پوگبا کا تعلق فرانس سے ہے۔ وہ دو ہزار نو سے دوہزار گیارہ تک مانچسٹر یونائیٹڈ کی جونیئر اور 2011 سے 2012 تک سینئر ٹیم کا حصہ رہے، کچھ عرصہ یووینٹس کے ساتھ کھیلنے کے بعد انہوں نے 2016 میں ایک بار پھر مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ معاہدہ کیا اور اب تک اسی کلب کا حصہ ہیں۔

    مانچسٹر یونائیٹڈ کی طرف سے 139 میچوں میں 28 گول کر چکے ہیں۔

    یاد رہے کہ رواں سال جون میں فرانسیسی فٹبال ٹیم کے مڈ فیلڈر پال پوگبا نے بھی میچ کے بعد ہونے والی پریس کانفرنس کے دوران انتظامیہ کی جانب سے رکھی جانے والی بیئر کی بوتل اُٹھا کر نیچے رکھ دی تھی۔

  • محمد بن سلمان نے مانچسٹر یونائیٹڈ خریدنے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع

    محمد بن سلمان نے مانچسٹر یونائیٹڈ خریدنے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع

    لندن : سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے متعلق ٹویٹر پر خبریں گردش کررہی ہے ’مانچسٹر یونائیٹڈ فٹبال کلب خریدنے کے خواہش مند ہیں‘۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کا معروف مانچسٹر یونائیٹڈ فٹبال کلب اب تک 20 مرتبہ انگلش پریمئیر لیگ جیت کر اپنے نام کرچکا ہے جس کے مالک امریکا کا گلیزر خاندان ہے، جس نے سنہ 2005 میں مذکورہ کلب کو 79 کروڑ پاؤنڈز میں خریدا تھا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ان دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ٹاپ ٹرینڈ بنے ہوئے ہیں جس کی وجہ ان کے نام سے منسوب فٹبال کلب خریدنے کی خبریں ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 3.8 ارب پاؤنڈز کے عوض خریدنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم مانچسٹر یونائیٹڈ کے ترجمان نے مذکور خبروں کو مسترد کیا ہے لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ شاید وہ 3 ارب پاؤنڈز سے زائد کی رقم کے عوض کلب فروخت کردیں۔

    برطانوی اخبار کا کہنا تھا کہ محمد بن سلمان کو اس لیے بھی مانچسٹر یونائیٹڈ فٹبال کلب میں دلچسپی ہے کیونکہ مانچسٹر سٹی کے مالک ابوظہبی کے منصور بن زائد ال نہيان کی ملکیت ہے اور وہ ان کا مقابلہ کر سکیں۔

    مانچسٹر یونائیٹڈ کے ایک مداح نے کہا کہ کلب کے کھلاڑیوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسی ٹیم میں نہ آئیں اگر آگئے تو وہ ایسی حکومت کی حمایت کریں گے جو جب چاہے بے گناہ لوگوں کو قتل کردیتا ہے۔