Tag: Mandate

  • اسرائیل کا الخلیل شہر سے عالمی مبصرین کو بے دخل کرنے کا اعلان

    اسرائیل کا الخلیل شہر سے عالمی مبصرین کو بے دخل کرنے کا اعلان

    اوسلو : ناروے نے مغربی کنارے پر واقع شہر الخلیل سے عالمی مبصرین کی بے دخلی کے اسرائیلی اعلان کو اوسلو معاہدے کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کی جانب سے مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں موجود عالمی امن مبصرین کو بے دخل کرنے کے اعلان پر ناروے نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    ناورے کی وزیر خارجہ نے نیتین یاہو کے اعلان پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ الخلیل میں امن مشن ختم کرکے عالمی مبصرین کو بے دخل کرنا اوسلوں معاہدے کی خلاف ورزی ہے، مغربی کنارے کے جنوبی شہر میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر عالمی مبصرین کو اس طرح الخلیل سے بے دخل کیا گیا تو ظلم و بربریت کا شکار فلسطینی شہریوں کی تشویش میں مزید اضافہ ہوگا۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل غٓصب صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیر اعظم نے الخلیل میں تعینات عالمی مبصرین کو یہ کہتے ہوئے بے دخل کرنے کا اعلان کیا تھا کہ اسرائیل میں کسی بھی ایسے عالمی مشن کی اجازت نہیں دیں گے جو اسرائیل کے خلاف استعمال ہو۔

    نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ امن مشن کیلئے کے تعینات عالمی مبصرین کے دستے اسرائیل کے خلاف سرگرم ہیں جنہیں یہاں سے نکال دیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ صیہونی ریاست اسرائیلی حکومت اس سے قبل بھی عالمی مبصرین پر جانبداری اور فلسطینیوں کی حمایت کا الزام عائد کرچکا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امن مشن کےلیے عالمی مبصرین کو سنہ 1994 میں غاصب اسرائیلیوں کے ہاتھوں ابراہیمی مسجد میں عبادت میں مشغول 29 فلسطینیوں کے قتل عام کے بعد تعینات کیا گیا تھا، مذکورہ امن مشن کی مدت میں پر چھ ماہ بعد توسیع کی جاتی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق امن مشن کیلئے عالمی مبصرین کے دستے میں ناروے، ڈنمارک، سوئیڈن، سوئیٹزرلینڈ، اٹلی اور ترکی کے مبصرین شامل ہیں۔

  • 80 ارکانِ اسمبلی کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں ہے، رانا ثناء اللہ

    80 ارکانِ اسمبلی کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں ہے، رانا ثناء اللہ

    اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں پہنچنے والے 80 اراکین کے پاس عوام کا مینڈیٹ ہی نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما و سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے حلف اٹھانے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نو منتخب اراکین قومی اسمبلی پر گولہ باری کرتے ہوئے کہا تھا کہ حالیہ الیکشن کے بعد منتخب ہونے والے 80 اراکین اسمبلی کے پاس کے عوامی مینڈیٹ نہیں ہے۔

    سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز ایسے اراکین کو جن کے پاس عوامی مینڈیٹ موجود نہیں انہیں اراکین سے نکالنے کے لیے بھرپور جدو جہد کریں گے۔


    قومی اسمبلی کا اجلاس‘ نومنتخب اراکین نےحلف اٹھالیا


    یاد رہے ملک کی 15 ویں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق نے نومنتخب اراکین سے حلف لیا، جس کے بعد ارکان کی جانب سے باری باری رجسٹرمیں دستخط کیے جا رہے ہیں۔

    خیال رہے قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف ایک سواٹھاون نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہےجب کہ مسلم لیگ (ن) بیاسی نشستوں کے ساتھ دوسرے، پیپلز پارٹی ترپین نشستوں کے ساتھ تیسر ے نمبر پر ہے۔

    متحدہ مجلس عمل پندرہ نشستوں کے ساتھ چوتھے، متحدہ قومی موومنٹ سات نشستوں کے ساتھ پانچویں، مسلم لیگ (ق) پانچ نشستوں کے ساتھ چھٹے، بلوچستان عوامی پارٹی پانچ نشستوں کے ساتھ ساتویں اور بلوچستان نیشنل پارٹی چار نشستوں کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔

    جی ڈی اے نے قومی اسمبلی میں کل تین نشستیں حاصل کیں جب کہ عوامی نیشنل پارٹی، عوامی مسلم لیگ اور جمہوری وطن پارٹی نے ایک ایک نشست حاصل کی ہے

  • ناکام جلسے نے ن لیگ کے جعلی مینڈیٹ کو بے نقاب کر دیا: مولا بخش چانڈیو

    ناکام جلسے نے ن لیگ کے جعلی مینڈیٹ کو بے نقاب کر دیا: مولا بخش چانڈیو

    لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ہمیشہ پنجاب کے ایک مخصوص علاقے کو ترجیح دی، ملتان کے ناکام جلسے نے مسلم لیگ ن کے جعلی مینڈیٹ کو بے نقاب کر دیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواز شریف کے ملتان میں خطاب کے ردعمل میں اپنے جاری کردہ بیان میں کیا، مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کی خدمت کبھی ن لیگ کی ترجیح نہیں رہی، جنوبی پنجاب کے عوام نے آج نواز شریف سے بدلہ لیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ملتان کے عوام نے آج مسترد کر دیا، المیہ یہ ہے کہ چھوٹے بھائی نے بھی نواز شریف کے بیانیے کو مسترد کر دیا ہے، نواز شریف نے جعلی مینڈیٹ حاصل کی اس بات کا اندازہ ملتان کے ناکام جلسے سے لگایا جاسکتا ہے، آج ملتان کی عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔


    ن لیگ پارلیمنٹ میں آکر نااہلی کا فیصلہ ختم کر دے گی: نواز شریف


    نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف صبح سے شام تک مجھے کیوں نکالا کا راگ آلاپ رہے ہیں، انہوں نے ثابت کر دیا ان میں قومی لیڈر والی خوبی نہیں، نواز شریف جسے سازش قرار دے رہے ہیں وہ خود یہی کرتے آئے ہیں۔

    خیال رہے کہ آج مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ملتان میں جلسہ منعقد کیا گیا تھا، جبکہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نےکہا تھا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں، جنوبی پنجاب ان کا ہے، مگر آج جنوبی پنجاب میرے سامنے ہے، دل چاہتا ہے باقی زندگی یہیں گزار دوں، جنوبی پنجاب کے ٹھیکے دارو، آؤ دیکھ لو یہاں کے لوگ ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • لندن قیادت کا فیصلہ، رکن قومی اسمبلی کا مستعفیٰ ہونے کا اعلان

    لندن قیادت کا فیصلہ، رکن قومی اسمبلی کا مستعفیٰ ہونے کا اعلان

    کراچی: لندن قیادت کے اعلان کے بعد ایم کیو ایم کے اراکین پارلیمنٹ اور سینیٹرز  استعفیٰ دینے یا نہ دینے کے لیے تذبذب کا شکار ہوگئے تاہم قومی اسمبلی حلقہ این اے 247 سے منتخب ہونے والے ایم کیو ایم کے امیدوار سفیان یوسف نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لندن رابطہ کمیٹی کے بیان اور ایم کیو ایم کو تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد اراکین اسمبلی و سینیٹرز تذبذب کا شکار نظر آرہے ہیں کیونکہ کنونیئر ایم کیو ایم نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا تھاکہ ’’اسمبلی مینڈیٹ الطاف حسین کی وجہ سے ملا ہے، قائد ایم کیو ایم کے خلاف اسمبلی میں قرار داد کے بعد اب اراکین کو اُس کا حصہ نہیں رہنا چاہیے‘‘۔

    پڑھیں: لندن قیادت کا متحدہ ارکان اسمبلی سے استعفی کا مطالبہ

    لندن قیادت کی جانب سے فیصلے کے کچھ دیر بعد ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی سفیان یوسف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ایم کیو ایم کا مینڈیٹ الطاف حسین کا ہے اور میں جلد ہی اسمبلی سے استعفیٰ دے دوں گا‘‘۔

    Sufiyan-Yousuf-1

    ذرائع کے مطابق لندن رابطہ کمیٹی کے بیان کے بعد کچھ اراکین اسمبلی نے اپنے موبائل فون بند کردئیے ہیں تاہم بعض کا کہنا ہے کہ ’’مینڈیٹ عوام کی امانت ہے اور خدمت کے لیے حاصل کیا گیا ہے، نشست سے استعفیٰ دینا عوام کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہوگا۔ ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ اراکین اسمبلی اور سینیٹرز استعفوں سے متعلق ایک دو روز میں فیصلہ کرلیں گے جس کے بعد صورتحال واضح ہوجائے گی۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے لندن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہم نے اللہ کا نام لے کر قوم کو بکھرنے سے بچانے کے لیے 23 اگست کو بڑا قدم اٹھایا۔ لندن کے بیان کے بعد ہمارے درمیان انتشار ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملے گا اور تمام اراکین اسمبلی اپنی ذمہ داریاں اسی طریقے سے انجام دیتے رہیں گے۔

    مزید پڑھیں: تمام شعبہ جات ہماری بات مانیں گے، فاروق ستار

    یہ بھی پڑھیں: قائد متحدہ کا امریکا میں خطاب معافی سے پہلے کا ہے، ندیم نصرت

    بعد ازاں ندیم نصرت نے اے آر وائی کے پروگرام الیونتھ آر میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہمارے ذرائع اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ ایم کیو ایم پاکستان پر کچھ طاقتوں کا دباؤ ہے تاہم آج اسمبلی میں جو ہوا ہمیں اُس کی امید نہیں تھی‘‘۔