Tag: mandatory

  • تمام اسمارٹ فونز کے لیے ایک ہی چارجر لازمی قرار

    تمام اسمارٹ فونز کے لیے ایک ہی چارجر لازمی قرار

    نئی دہلی : بھارت میں حکومت نے تمام اسمارٹ فونز کے لیے ایک ٹائپ سی چارجر کو آئندہ برس جون تک لازمی قرار دینے کے احکامات جاری کردیے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے پہلی بار دسمبر 2022 میں یہ عندیہ دیا تھا کہ تمام فونز کے لیے ایک ہی ٹائپ سی چارجر لازمی قرار دیا جائے گا۔

    اس حوالے سے اور اس وقت کی حکومت نے تمام موبائل کمپنیوں کو اس ضمن میں ایک مراسلہ بھی جاری کر دیا تھا۔

    حکومتی فیصلے کے مطابق تمام موبائل کمپنیاں جون 2025 تک بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیے جانے والے اپنے تمام فونز کو ٹائپ سی چارجر کے ساتھ پیش کریں گی اسی طرح بھارتی حکومت نے تمام لیپ ٹاپس کے لیے بھی ٹائپ سی چارجر لازمی قرار دیا ہے تاہم اس ضمن میں حکومت نے کمپنیز کو جون 2026 تک کا وقت دیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت تیسرے مرحلے میں دیگر الیکٹرانک آلات جن میں ہیڈ فونز اور دوسرے آلات بھی شامل ہیں، ان کے لیے ایک ہی ٹائپ سی چارجر لازمی قرار دے گی، تاہم تیسرے مرحلے کا آغاز 2026 کے بعد ہونے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت سے قبل پہلی بار یورپین یونین نے تمام فونز اور لیپ ٹاپس کے لیے ایک ہی ٹائپ سی چارجر لازمی قرار دیا تھا اور تمام کمپنیاں اب یورپین یونین کے 27 ہی ممالک میں ٹائپ سی چارجر کے ساتھ فونز اور لیپ ٹاپ دسمبر 2024 تک فروخت کے لیے پیش کریں گی۔

  • گھر اور دکان کرائے پر دینے والوں پر بڑی شرط عائد

    گھر اور دکان کرائے پر دینے والوں پر بڑی شرط عائد

    ‌‌لاہور : پنجاب پولیس نے گھر اور دکان کرائے پر دینے یا گروی رکھوانے پر تھانے میں اندراج لازمی قرار دے دیا ، اندراج نہ کرانے والے مالک مکان اور کرایہ دار پرمقدمہ درج ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں گھر اور دکان کرائے پر دینے یا گروی رکھوانے پر تھانے میں اندراج لازمی قرار دے دیا گیا ، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کہا عدم اندراج پر مالک مکان ، کرایہ دار دونوں پرمقدمہ درج ہوگا۔

    غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ مالکان کو کوپہلے کرایہ دار کی اچھی طرح جانچ پڑتال کرنا ہوگی، کیونکہ قبضہ گروپ عموماًکرایہ داروں کےروپ میں قابض ہوتےہیں۔

    سی سی پی او لاہور نے مزید کہا کہ رواں سال کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1091 مقدمات درج ہوئے اور کرایہ داری ایکٹ خلاف ورزی پر2 ہزار182 افرادکوگرفتارکیاگیا۔

    یاد رہے رواں سال وزیراعظم سیٹیزن پورٹل پر قبضہ مافیا کے خلاف شکایات درج کرانے کے لیے نیا سیکشن تشکیل دیا گیا تھا، یہ یونٹ صرف قبضہ مافیا کے خلاف درج ہونے والی شکایات کو دیکھے گا۔

    وزیراعظم ہاؤس میں قائم یونٹ ہر 15 روز بعد قبضہ مافیا کے خلاف درج ہونے والی شکایات پر عمل درآمد کی پیش رفت کے حوالے سے رپورٹ بھی لے گا۔ عدالتی کارروائی میں شامل شکایات کو نہیں چھیڑاجائےگا جبکہ سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی شکایات کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

  • امریکا میں سرکاری ملازمین کے لیے کرونا ویکسی نیشن لازمی قرار

    امریکا میں سرکاری ملازمین کے لیے کرونا ویکسی نیشن لازمی قرار

    واشنگٹن: امریکا میں تمام سرکاری ملازمین کے لیے کرونا ویکسین لازمی قرار دے دی گئی، صدر بائیڈن کا کہنا ہے کہ ویکسین نہ لگوانے والے لوگ پورے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے تمام سرکاری ملازمین کے لیے کرونا ویکسین لگوانا لازمی قرار دے دیا ہے۔

    امریکا میں 1 کروڑ سے زائد سرکاری ملازمین اور کنٹریکٹرز مختلف عہدوں پر تعینات ہیں۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا میں تاحال 8 کروڑ افراد نے کرونا ویکسین نہیں لگوائی، امریکا میں کرونا وائرس کے باعث یومیہ اموات 1 ہزار تک پہنچ گئی۔

    صدر بائیڈن کا کہنا ہے کہ ویکسین نہ لگوانے والے لوگ پورے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

  • وزیراعلیٰ سندھ کی ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے بڑی شرط عائد،بغیر ویکسین سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا نوٹس

    وزیراعلیٰ سندھ کی ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے بڑی شرط عائد،بغیر ویکسین سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا نوٹس

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈرائیونگ لائسنس کیلئے کورونا ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی اور  ایکسپو سینٹرمیں بغیر ویکسین سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی خبر اور پیسوں کےعوض ویکسین لگانے کا نوٹس لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس ایکسپو سینٹرمیں بغیرویکسین سرٹیفکیٹ جاری کرنےکی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ شخص کیخلاف آئی جی،وزارت داخلہ کو سخت کارروائی کی ہدایت کردی۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے ایکسپوسینٹرمیں پیسوں کےعوض ویکسین لگانے کا بھی نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ پولیس کو ملزم کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کوروناکیخلاف جاری کسی کام میں کوئی کرپشن اور نااہلی برداشت نہیں کریں گے جب کہ ڈرائیونگ لائسنس کیلئے کورونا ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی۔

    اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کورونا ٹاسک فورس اجلاس میں تاجروں کو 6 دن کاروبار کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ  صرف اتوارکاروباربند ہوگا اور دیگر دن کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

    دوسری جانب اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ چھٹی سے 8ویں جماعت کی کلاسز 50 فیصدحاضری کیساتھ کل سے کھولی جائیں گی جبکہ کورونا صورتحال میں بہتری کی صورت میں پرائمری کی کلاسز 21جون سےکھولی جائیں گی۔

  • پاکستان کے 11 بڑے شہروں میں کورونا کیسز میں اضافہ،  فیس ماسک پہننا لازمی قرار

    پاکستان کے 11 بڑے شہروں میں کورونا کیسز میں اضافہ، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے گھر سے نکلتے وقت فیس ماسک پہننا لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے 11بڑے شہروں میں کوروناکیسزمیں 80فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراسدعمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا، جس میں وزیرداخلہ اعجازشاہ، سیکریٹری صحت عامر اشرف خواجہ ، سربراہ قومی ادارہ صحت میجرجنرل عامراکرام،سی ای اوڈریپ شریک ہوئے جبکہ صوبائی حکام نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔

    اجلاس میں این سی اوسی نے گھر سے نکلتے وقت فیس ماسک پہننا لازمی قرار دیتے ہوئے کہا عوامی مقامات، رش والی جگہوں پرفیس ماسک لازمی پہنیں جبکہ سرکاری و نجی دفاتر میں ماسک لازمی پہننا ہو گا۔

    اس حوالے سے این سی او سی نے صوبوں کو ہدایات جاری کی ہے کہ صوبے فیس ماسک کا استعمال یقینی بنانے کیلئے سخت اقدامات کریں۔

    اجلاس میں کہا گیا کہ ملک کے 11بڑے شہروں میں کوروناکیسزمیں 80فیصد اضافہ ہوا، جن میں کوئٹہ،لاہور،راولپنڈی ، کراچی، ملتان، پشاور، حیدرآباد، اسلام آباد،گلگت ،مظفرآباد شامل ہیں۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ،مثبت کیسزکی شرح میں اضافہ ہواہے، بازار،شاپنگ مالز،پبلک ٹرانسپورٹ،ریسٹورنٹ میں ماسک کااستعمال لازمی کریں۔

    یاد رہے گذشتہ روز معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں کورونا کی دوسری لہر شروع ہو چکی ہے ،کورونا وبا کی دوسری لہرمیں اموات بھی بڑھ رہی ہیں، کورونا وبا کی دوسری لہر سےنمٹنےکیلئےایس اوپیز پر سختی سےعمل کرناہوگا۔

    ڈاکٹرفیصل سلطان نے کہا کہ ملک میں یومیہ کوروناکیسزکی تعداد400سےبڑھ کر700ہوگئی، حکومت کومجبوری میں سخت اقدامات کرنا ہوں گے۔