Tag: mandi bahaud din

  • وزیراعظم آج منڈی بہاؤالدین میں جلسہ عام  سے خطاب کریں گے

    وزیراعظم آج منڈی بہاؤالدین میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج بروز جمعہ 18 فروری کو پنجاب کے شہر منڈی بہاؤالدین میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، منڈی بہاؤالدین کیلئے30ارب کےترقیاتی پیکج کا اعلان کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم دن ایک بجے قائداعظم گراؤنڈ پہنچیں گے، جلسہ عام سے خطاب کرکے وزیراعظم عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں گے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے مطابق اپنے خطاب میں وزیراعظم منڈی بہاءالدین شہر کیلئے30 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کریں گے۔جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، جب کہ انتظامیہ کی جانب سے گراؤنڈ میں10 ہزار کرسیاں لگانے کا دعویٰ کیا ہے۔

    جلسے عام کے سلسلے میں قائداعظم گراؤنڈ کو پینا فلیکس، ہورڈنگ بورڈز، بینرز اور پارٹی پرچموں سے سجا دیا گیا ہے۔

    جلسہ عام کے موقع پر ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا تاہم بعد ازاں تعطیل کا نوٹی فیکیشن واپس لے لیا گیا، جلسے سے قبل شہر میں جگہ جگہ رنگ و روغن اور سڑکوں کی صفائی کا کام شروع کیا گیا۔

  • منڈی بہاؤالدین : شادی کی پہلی رات دلہا دلہن دم گھٹنے سے جاں بحق

    منڈی بہاؤالدین : شادی کی پہلی رات دلہا دلہن دم گھٹنے سے جاں بحق

    منڈی بہاوالدین : دم گھٹنے کے باعث شادی کی پہلی رات کو ہی دلہا دلہن جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق رات جہاں شہنائی بج رہی تھی، صبح وہاں ماتم بپا ہوگیا، منڈی بہاؤ الدین کے گاﺅں کٹھیالہ سیداں کے رہائشی شہباز کی گزشتہ روز فرزانہ نامی لڑکی سے شادی ہوئی تھی۔


    Bride, groom found dead on first night of… by arynews

    سہاگ رات کی صبح نوبیاہتا جوڑا سو کرنہیں اٹھا تو گھر والوں کو تشویش ہوئی، بعد ازاں گھر والوں نے کمرے کا دروازہ توڑا تو اندر دونوں دلہا دلہن کی لاشیں پڑی تھیں۔

    افسوس ناک واقعہ کے بعد خوشیوں بھرا گھر ماتم کدہ بن گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بارش میں بجلی جانے پرجنریٹر کمرے میں رکھ دیا گیا تھا۔

    جنریٹرکے دھوئیں سے دونوں کا دم گھٹ گیا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، ذرا سی غفلت نے دو انسانوں کی جان لے لی بدنصیب جوڑے کا آج ولیمہ تھا۔

     

  • اٹک حملے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے،  چوہدری نثار

    اٹک حملے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے، چوہدری نثار

    منڈی بہاؤالدین : وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا دشمن ڈرپوک اور بے اصول ہے جو دوستی کی بات بھی کرتا ہے اور ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر سول آبادیوں کو نشانہ بھی بناتا ہے۔

    ایم کیو ایم نے مائنس ون فارمولا میڈیا اور الطاف حسین سے سنا ہے, ان خیالات کا اظہار انہوں نے منڈی بہاؤالدین میں رینجرز اکیڈمی کی بیسویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    چودھری نثار علی خان نے کہا کہ پاکستانی قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ اسلام امن پسند مذہب ہے مگر افسوس کہ دہشت گردی پھیلانے والے ہم میں ہی چھپے ہیں اور اسلام کا نام استعمال کررہے ہیں۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ کسی بھی طرح کا جرم کوئی بھی کرے نہیں بخشیں گے ،دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اٹک حملے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے، سیکیورٹی ادارے شجاع خانزادہ شہید پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

    پنجاب کے وزیر داخلہ کم سکیورٹی رکھنے کے عادی تھے اور عموماً جب سیاستدان اپنے حلقوں میں جاتے ہیں تو سکیورٹی اہلکار ساتھ نہیں رکھتے مگر اب اس پر نظر ثانی کرنا پڑے گی۔

    چودھری نثار نے قوم کو مایوس نہ ہونے کا مشورہ دیا اور بتایا کہ ادارے درست سمت میں تفتیش کر رہے ہیں ، دہشت گرد گلی کوچوں سے بھاگ چکے ہیں ۔

    ان کا نیٹ ورک توڑ دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے استعفوں کی واپسی کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کام کررہے ہیں اگر استعفوں کی واپسی پر کوئی غیر قانونی کام ہوا تو عدالتیں اور الیکشن کمیشن کارروائی کرسکتے ہیں۔

    جنرل ظہیر الاسلام کے متعلق سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے عمران خان کا نام لئے بغیر کہا کہ جنھوں نے کنٹینر پر چڑھ کر گالیاں دیں ، حکومت گرانے کی دھمکی دیں حکومت نے تو انہیں بھی درگزر کر دیا۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کسی حکومتی ذمہ دار نے ایم کیو ایم کے لئے مائنس ون فارمولے کا ذکر نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی ہر کارروائی اس کے خلاف لڑنے کے عزم کو مزید پختہ کر دیتی ہے۔

  • منڈی بہاؤالدین : نواز لیگ نے این اے 108 کی نشست جیت لی

    منڈی بہاؤالدین : نواز لیگ نے این اے 108 کی نشست جیت لی

    منڈی بہاؤالدین : ضمنی الیکشن میں نواز لیگ نے میدان مار لیا، تحریک انصاف کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق این اے ایک سو آٹھ منڈی بہاؤالدین میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں غیر سرکاری نتائج  کے مطابق نواز لیگ کے ممتاز تارڑ کوبرتری حاصل ہوگئی ہے۔

    مسلم لیگ نواز کے ممتاز تارڑ 77884ووٹ لے کامیاب قرار پائے، جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار طارق تارڑ 40570 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، پیپلز پارٹی کے آصف بشیر نے 29618 ووٹ حاصل کئے ۔

    کامیابی کے بعد ن لیگ کے کارکنوں نے بھرپور انداز میں جشن منایا۔ شاندار آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

    ن لیگ کے ورکرز اپنی پارٹی کے جیتنے پر بہت خوش دکھائی دے رہے تھے، اس موقع پر کارکنان نے نواز شریف کے حق میں زبر دست نعرے بازی کی۔

  • منڈی بہاؤالدین : نواز لیگ، پی ٹی آئی کارکنان میں تصادم، فائرنگ سے تین زخمی

    منڈی بہاؤالدین : نواز لیگ، پی ٹی آئی کارکنان میں تصادم، فائرنگ سے تین زخمی

    منڈی بہاؤاُلدین :ضمنی الیکشن میں ن لیگ اور تحریک انصاف کا کارکنوں میں تصادم فائرنگ کے تبادلے میں ن لیگ کے تین کارکن زخمی ہوگئے حلقہ ایک سو آٹھ میں ن لیگ اور تحریک انصاف میں کانٹے کا مقابلہ جاری تھا، پولنگ کا وقت ختم ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤاُلدین کے حلقہ ایک سو آٹھ کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ اور تحریک انصاف کے کا رکنوں میں مسلح تصادم کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر تین سیاسی کارکن زخمی ہوگئے۔

    منڈی بہاواُلدین کے حلقہ این اے ایک سو آٹھ کے ضمنی انتخاب میں ووٹروں کی لائنیں لگ گئیں کارکنوں کا جوش اتنا بڑھا کہ پولنگ اسٹیشن 80راکھ بلوچ میں تصادم کی شکل اختیا ر کرگیا۔

    ایک دوسرے کے انتخابی کیمپ اُکھاڑ دیئے گئے۔ ن لیگ اورتحریک انصاف میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہو۔ جس سے تحریک انصاف کے دو اور ن لیگ کا ایک کارکن زخمی ہوگیا۔ پولیس نے بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش کی مگر بات نہ بنی تو رینجرز کو آنا پڑا ۔

    منڈی بہاواُلدین کی نشست تحریک انصاف کے اُمیدوار اعجا ز احمد چوہدری کو نااہل قرار دیئے جانے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ مختلف جماعتوں کے ااُمیدوار میدان میں تھے مگر اصل مقابلہ ن لیگ اور تحریک انصاف میں تھا۔

  • منڈی بہاؤالدین میں ضمنی الیکشن: ن لیگ اور پی ٹی آئی مد مقابل

    منڈی بہاؤالدین میں ضمنی الیکشن: ن لیگ اور پی ٹی آئی مد مقابل

    منڈی بہاؤالدین : حلقہ این اے ایک سو آٹھ منڈی بہاؤالدین میں ضمنی الیکشن کا معرکہ آج ہوگا۔ حکمران جماعت ن لیگ اور تحریک انصاف کےدرمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

    قومی اسمبلی کی نشست این اےایک سو آٹھ۔ میں ضمنی الیکشن کادنگل آج آٹھ جون کو سجےگا .اصل مقابلہ حکمراں جاعت ن لیگ کےممتاز احمدتارڑ اورتحریک انصاف کےمحمدطارق تارڑکے درمیان ہوگا،

    ضمنی الیکشن کی نشست پر پیپلزپارٹی جماعت اسلامی، ق لیگ راہ حق پارٹی اور ایک آزاد امیدوار بھی شامل ہے۔حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرزکی تعدادچارلاکھ اکتیس ہزاردوسوانہترہے۔جبکہ دوسونواسی پولنگ اسٹیشن میں سے باسٹھ کوحساس قراردیاگیا۔

    پولنگ عمل مکمل کرانےکیلئے عملےمیں شامل افراد کی تعداددوہزار چھپن ہے، دوہزار تیرہ کے عام انتخابات میں این اے ایک سو آٹھ سے اعجازاحمد چوہدری آزاد حیثیت سےکامیاب ہونے کے بعدتحریک انصاف شامل ہوگئے۔

    الیکشن کمیشن نے اعجازچوہدری کی کامیابی کو جعلی ڈگری ثابت ہونے پرکالعدم قراردےدیا تھا، جس کے بعد مذکورہ نشست خالی تھی۔

  • عمران خان خیبر پختونخوا میں دوبارہ بلدیاتی الیکشن کیلئے تیار

    عمران خان خیبر پختونخوا میں دوبارہ بلدیاتی الیکشن کیلئے تیار

    منڈی بہاؤالدین : پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ری الیکشن کیلئے تیار ہیں لیکن اپوزیشن خوفزدہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤالدین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کپتان نےنقادوں کوخوب باؤنسر مارے خیبر پختونخوا کےانتخابات میں دھاندلی کا الزام لگانے والوں کو چیلنج کردیا کہ دوبارہ میچ کھیلنے کیلئے تیار ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف امیروں سے پیسہ اکٹھا کر کے غریبوں پر خرچ کرے گی اور باہر جو بھی ناجائز پیسہ موجود ہے اسے واپس لے کر آئیں گے۔

    مغرب میں امرا سے ٹیکس لے کر عوام پر خرچ کیا جاتا ہے ہمارے ہاں غریبوں کے پیسوں پر امیر عیش کرتے ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا دھاندلی کے لئے ہم نے آواز اٹھائی۔خیبر پختونخوا میں دھاندلی کے الزامات سے خوفزدہ نہیں۔

    عمران خان نے کہا اے این پی والوں نے پچھلے پانچ سالہ اقتدار کے باوجود بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں کرائے اگر تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات کروا دیئے ہیں تو اب کہا جا رہا کہ دھاندلی ہو گئی ہے۔چند دن میں یہ بھی پتہ چل جائے گا کہ دو ہزار تیرہ کے انتخابات میں کیا ہوا۔

    عمران خان نے کہا اے این پی والوں نے پچھلے پانچ سالہ اقتدار کے باوجود بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں کرائے اگر تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات کروا دیئے ہیں تو اب کہا جا رہا کہ دھاندلی ہو گئی ہے۔

    کپتان نےمنڈی بہاؤالدین کےعوام کوکہاکہ ضمنی انتخاب میں بلے پر مہر لگانے کے ساتھ اسی سال عام انتخابات کی تیاری بھی کر لیں،انہوں نے وعدہ کیا کہ ٹیکس پر ٹیکس نہیں لگائیں گے ،دبئی کا پیسہ واپس لائیں گے۔

    ری الیکشن کی بات پر عمران خان کو کرکٹ میچ کا قصہ یاد آگیا، دوبارہ الیکشن کی بات نکلی تو عمران خان نے انڈیا کے بیٹسمین سری کانت کو آؤٹ کے دوبارہ باری دینے کا قصہ سنایا، انہوں نے کہا کہ جو جماعتیں دھاندلی کا الزام لگارہی ہیں ان کو کہتا ہوں کہ آؤ دوبارہ میچ کھیلو۔

  • چلڈرن ہسپتال منڈی بہاؤالدین: 23روزمیں 17بچے جاں بحق

    چلڈرن ہسپتال منڈی بہاؤالدین: 23روزمیں 17بچے جاں بحق

    منڈی بہاؤالدین :گورنمنٹ چلڈرن ہسپتال میں سہولیات کے فقدان کی وجہ سے 23روز میں 17بچے جاں بحق ہوگئے،فنڈزمختص نہ کرنے کی وجہ سے اسپیشلسٹ ڈاکٹرزسمیت 37آسامیوں پربھرتی نہ ہوسکی۔

    چلڈرن ہسپتال لیبارٹری اورایکسرے مشین سے محروم  ،ورثاءکاشدیداحتجاج،حکومت پنجاب سے نوٹس لینے کامطالبہ،تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤالدین میں گورنمنٹ چلڈرن ہسپتال میں رواں ماہ 23روزکے دوران 17بچوں جاں بحق ہوگئے۔

    لواحقین کا کہنا ہے کہ بچوں کی اتنی بڑی تعدادمیں اموات  ہسپتال میں سہولیات کافقدان ہونے کی وجہ سے ہوئی،ہسپتال کو قائم ہوئے دو سال ہو گئے ہیں،اسپیشلسٹ ڈاکٹرنہ ہونے کی وجہ سے بچوں کی اموات میں اضافہ ہو رہا ہے اورہسپتال میں 37سیٹوں پرآج تک تعیناتیاں نہیں کی جاسکی ہیں۔،

    ڈائریکٹرہیلتھ سروسزگجرانوالہ ڈویژن ڈاکٹرپرویزنذیرتارڑنے کہاہے کہ بچوں کی ہلاکت پر حکومت پنجاب نے اسکی رپورٹ طلب کی ہے،اور حکومت پنجاب نے جس جس شہر میں بچوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں وہاں کے ڈی سی او کو ذمہ دار ٹھہرا یاگیا ہے اس دوران جاں بحق ہونے والے بچوں کے ورثا ءنے سہولیات کے فقدان پرشدیداحتجاج کیاہے۔