Tag: mandi bahauddin

  • گجرات: تعمیراتی ٹھیکوں کی مد میں سوا ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف

    گجرات: تعمیراتی ٹھیکوں کی مد میں سوا ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف

    لاہور: صوبہ پنجاب میں تعمیراتی ٹھیکوں کی مد میں سوا ارب روپے کی کرپشن کے بعد، قومی ادارہ احتساب (نیب) نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور دیگر افراد کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر گجرات اور منڈی بہاؤ الدین میں تعمیراتی ٹھیکوں کی مد میں 1 ارب 25 کروڑ روپے کی کرپشن کی شکایت سامنے آئی ہے۔

    قومی ادارہ احتساب (نیب) نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی، علی افضل ساہی و دیگر افراد کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، ملزمان پر 226 ٹھیکوں میں فرنٹ مین کے ذریعے سوا ارب کی کرپشن و کک بیکس کا الزام ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ رشوت وصولی کے لیے سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کی نگرانی میں پورا گروہ سرگرم رہا۔

    ایکسیئن رانا اقبال کے خلاف پنجاب ہائی وے ڈپارٹمنٹ کے افسران اور اہلکاروں سے تبادلوں پر بھی رشوت لینے کا الزام ہے۔

    نیب کی جانب سے محکمہ مواصلات و دیگر اعلیٰ حکام کے خلاف تحقیقات کے لیے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

  • روزگار کیلئے بیرون ملک جانے والا نوجوان کراچی میں قتل

    روزگار کیلئے بیرون ملک جانے والا نوجوان کراچی میں قتل

    کراچی : پنجاب سے روزگار کیلئے بیرون ملک جانے والا نوجوان کراچی میں قتل کردیا گیا، مقتول کی لاش نیشنل ہائی وے ملیرندی سے ملی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر منڈی بہاءالدین سے روزگار کیلئے بیرون ملک جانے والے نوجوان عمر مختار کو نامعلوم افراد  نے کراچی میں قتل کردیا، نوجوان کی لاش گزشتہ روز شاہ لطيف تھانے کی حدود سے ملی۔

    نوجوان کے قتل کا مقدمہ اس کے والد کی مدعیت میں شاہ لطیف تھانے میں درج کرلیا گیا، اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ منڈی بہاءالدین کا نوجوان عمر مختار پہلے حیدرآباد پھر کراچی کپڑا خریدنے آیا تھا۔

    مقتول عمر مختار منڈی بہاءالدین کارہائشی ہے، مقدمے میں قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں، والد کے مطابق بیٹا تعلیم مکمل کرنے کیلئے بیرون ملک جانے کی تیاری کررہا تھا، وہ کپڑے کا کام کرتا تھا، یہ کہہ کر گیا تھا حیدرآباد جارہا ہے پھرکراچی جائیگا۔

    اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ 2مارچ کو عمر نے کراچی پہنچ کر مجھے بتایا کہ خیریت سے پہنچ گیا ہے، ہم نے بیٹے کو کپڑاخریدنے کیلئے ایک لاکھ 10ہزار روپے ٹرانسفر کیے۔

    3مارچ کو تھانے سے پتا چلا کہ نیشنل ہائی وے ملیرندی سے اس کی لاش ملی ہے، مقتول کی جیب سے شناختی کارڈ اوردیگرچیزیں ملی ہیں۔

    مقتول کے والد نے بتایا کہ میرے بیٹے کو نامعلوم ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنا کرقتل کیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔

  • کھیت سے آٹھ سالہ بچے کی لاش برآمد، اہل خانہ غم سے نڈھال

    کھیت سے آٹھ سالہ بچے کی لاش برآمد، اہل خانہ غم سے نڈھال

    منڈی بہاؤالدین: صوبہ پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین میں دلخراش واقعہ رونما ہوا ہے، جہاں لاپتہ بچے کی لاش کماد کی فصل(گنے) سے برآمد ہوئی ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق مونگ کے قریب کماد کی فصل سےآٹھ سالہ بچےکی لاش ملی ہے، مقامی زمیندارکا بیٹاگزشتہ روزسے لاپتہ تھا۔

    لواحقین نے الزام عائد کیا کہ بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا، پولیس نے جائے حادثے پر پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کیا اور جائے حادثے سے شواہد جمع کرتے ہوئے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے پنجاب حکومت نے خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زیادتی کے معاملے پر ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: کراچی میں خاتون کا قتل، بچی کی لاش کے ساتھ ویڈیو وائرل

    صوبائی وزیر داخلہ عطاءاللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب سے حکومت میں آئے ہیں امن وامان کی صورتحال ابتر ہے، روزانہ کی بنیاد پر زیادتی کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، پچھلے ساڑھے تین سال میں ان کیسز میں بے تحاشا اضافہ ہوا۔

    یاد رہے کہ سینیٹ نے قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچی زینب سے منسوب اور بچوں کے تحفظ سے متعلق زینب الرٹ بل 2020 کثرت رائے سے منظور کررکھا ہے، زینب الرٹ بل کے تحت بچوں کے خلاف جرائم کے مرتکب ہونے والوں کو سزائے موت سے لے کر عمر قید یا پھر زیادہ سے زیادہ 14 سال اور کم سے کم سات سال قید کی سزا ہے۔

  • سیکیورٹی خدشات کے باوجود مریم نواز منڈٰی بہاالدین میں جلسہ کرنے پر بضد

    سیکیورٹی خدشات کے باوجود مریم نواز منڈٰی بہاالدین میں جلسہ کرنے پر بضد

    لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سیکیورٹی خدشات کے باوجود کل منڈی بہاالدین میں جلسہ کرنے کی ضد لگالی ، منڈی بہاالدین انتظامیہ نےمسلم لیگ ن کوجلسےکی اجازت سے انکار کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن عوامی رابطہ مہم کا کل سے آغاز کرے گی ، مریم نواز کل منڈی بہاالدین میں جلسےسے خطاب کریں گی۔

    منڈی بہاالدین انتظامیہ نے سیکیورٹی خدشات پر ن لیگ کو قائد اعظم اسٹیڈیم جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ہر صورت جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ اتوارکومنڈی بہاوالدین جائیں گی اور ضرور جائیں گی۔

    یاد رہے 16 مئی نواز شریف نے رہنماؤں سے ملاقات میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے اور حکومت کے خلاف عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    اس موقع پر نوازشریف نے کہا تھا مسلم لیگ ن اب مہنگائی پرمزیدخاموش نہیں رہےگی، حکومت نےعوام کیساتھ جورویہ اپنایاوہ کسی صورت قبول نہیں۔

  • آئینی لحاظ سے الیکشن میں تاخیر کا کوئی راستہ نظر نہیں آ رہا: بلاول بھٹو

    آئینی لحاظ سے الیکشن میں تاخیر کا کوئی راستہ نظر نہیں آ رہا: بلاول بھٹو

    منڈی بہاؤ الدین: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ آئینی لحاظ سے الیکشن میں تاخیر کا کوئی راستہ نظر نہیں آرہا۔ پیپلز پارٹی جب الیکشن لڑ رہی تھی اس وقت اب کے مقابلے میں زیادہ دہشت گردی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو منڈی بہاؤ الدین کی تحصیل پھالیہ پہنچے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی ممبر شپ کے لیے منڈی بہاؤ الدین کا دورہ کرنے آئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی احسن اقبال پر حملے کی مذمت کرتی ہے۔ مطالبہ کرتے ہیں کہ احسن اقبال پر حملے کی تحقیقات ہونی چاہیئے۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں اعتدال پسندی کا خاتمہ ہو رہا ہے۔ نفرت کی سیاست نے ملک کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے۔ نفرت کی سیاست کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینا چاہیئے۔ ’احسن اقبال پر حملہ نفرت کی سیاست کا نتیجہ ہے‘۔

    انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو نفرت کی سیاست پر نہیں ڈالنا چاہیئے۔ ’نواز شریف پاناما اسکینڈل چھپانے کے لیے محاذ آرائی کر رہے ہیں، انہوں نے محاذ آرائی کا راستہ اپنایا جو ملک کے لیے نقصان دہ ہے‘۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے معاملات بہتر ہونے چاہئیں۔ عراق اور افغانستان میں بھی الیکشن ہوتے رہے ہیں۔ آئینی لحاظ سے الیکشن میں تاخیر کا کوئی راستہ نظر نہیں آ رہا۔ پیپلز پارٹی جب الیکشن لڑ رہی تھی اس وقت زیادہ دہشت گردی تھی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن سے پہلے تحریک انصاف سے اتحاد نہیں ہوسکتا۔ ’پیپلز پارٹی الیکشن میں پورے ملک سے سرپرائز دے گی۔ منڈی بہاؤ الدین پیپلز پارٹی کا علاقہ ہے عوام میرے ساتھ ہوں گے‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دھاندلی کا شور مچانے والے ایک ثبوت تک نہ پیش کر سکے، حمزہ شہباز

    دھاندلی کا شور مچانے والے ایک ثبوت تک نہ پیش کر سکے، حمزہ شہباز

    منڈی بہاؤالدین : پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان نے دھاندلی پر واویلا تو کیا لیکن وہ جوڈیشل کمیشن میں کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے۔

    مسلم لیگ نون اپنے دور اقتدار میں لوڈشیدنگ کا خاتمہ کرے گی۔ یہ بات انہوں نے منڈی بہاؤالدین کے حلقہ این اے 108 کے ضمنی الیکشن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

    رکن قومی اسمبلی حمزہ شہبازکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ایک عرصے تک دھاندلی کا شور مچاتی رہی لیکن جوڈیشل کمیشن میں ایک ثبوت بھی پیش نہیں کر سکی۔

    ان کا کہنا تھا کہ زبانی جمع خرچ سے کام نہیں چلے گا، کسی کے پاس دھاندلی کا کوئی ثبوت ہے تو پیش کرے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون پر دھاندلی کا الزام لگانے والوں نے خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی انتہا کر دی ہے۔

    حمزہ شہباز نے کہا کہ مسلم لیگ نون اپنے دور اقتدار میں ہی لوڈشیڈنگ ختم کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

    حمزہ شہباز نے منڈی بہاؤالدین میں اسپورٹس کمپلیکس بنانے کا بھی اعلان کیا۔

  • اعجازچوہدری نوازلیگ چھوڑکرپی ٹی آئی میں شامل

    اعجازچوہدری نوازلیگ چھوڑکرپی ٹی آئی میں شامل

    منڈی بہاؤالدین : کپتان کا جادو ایک اور مسلم لیگی ایم این اے پر چل گیا۔اعجاز احمد چوہدری نے مسلم لیگ کو خیر باد کہ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ۔

    حکومت کی جانب سے مسلسل نظر انداز کیے جانے پر منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والے نواز لیگ کے رکن قومی اسمبلی اعجاز احمد چوہدری تحریک انصاف کا حصہ بن گئے۔

    اعجاز چوہدری منڈی بہاؤالدین سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے منتخب ہوئے تھے۔تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اعجاز چوہدری کے گھر پہنچے تو ان کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔

    اعجاز چوہدری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی اپنے مفاد کیلئے کام نہیں کیا میرے حلقے کے لوگ سیلاب کی وجہ تباہ ہوگئے،لیکن یہاں پر کوئی ترقیاتی کام نہیں کئے گئے۔

    منڈی بہاؤالدین کے عوام کو عمران خان سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں لہٰذا میں نے اپنا استعفیٰ عمران خان کے حوالے کردیا ہے،اس موقع پر انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

    اس موقع پرعمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل جب ہی حل ہوتے جب وہ اپنے ہی وسائل سے اپنے مسائل حل کریں،اس کا واحد حل بلدیاتی انتخابات ہیں،جس میں مقامی لوگ فنڈ کا استعمال اپنی ضروریات کے مطابق کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد اعجاز چوہدری قومی اسمبلی کی نشست خالی کردیں گے۔