Tag: manfi propaganda

  • طاہر القادری کے خلاف بغاوت کا مقدمہ بنائیں گے، رانا مشہود

    طاہر القادری کے خلاف بغاوت کا مقدمہ بنائیں گے، رانا مشہود

    لاہور: حکومت پنجاب نے پاکستان عوامی تحریک کے خلاف کریک ڈاؤں کا اعلان کر دیا، وزیر قانون پنجاب رانا مشہود کہتے ہیں آج رات سے گرفتاریاں شروع کر دی جائیں گی، علامہ طاہر القادری کا مقدر جیل کی سلاخیں ہیں، طاہر القادری کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج ہوگا۔

    لاہور میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ طاہر القادری پاکستان کا آئین اور قانون لپیٹنا چاہتے ہیں، ان کی سیاست لاشوں کی سیاست ہے، ان کا ایجنڈا تشدد ہے کیونکہ وہ اپنے کارکنان کو دنگا فساد اور قتل کرنے پر اکسا رہے ہیں اور اپنی تقریر میں کہہ رہے ہیں ڈنڈوں میں کیلیں لگالو تاہم کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، ہم نے آخری حد تک صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا لیکن قانون ہاتھ میں لینے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔

    رانا مشہود کا کہنا تھا کہ طاہر القادری نے انقلاب مارچ کی آڑ میں عوام کی توجہ آپریشن ضرب عضب اور یوم آزادی سے ہٹانے کی کوشش کی، پاکستان عوامی تحریک نے 10 اگست کو پنجاب کے7 شہروں پر حملوں کا منصوبہ بنایا تھا اور آج ان کے کارکنوں نے حد پار کرتے ہوئے پولیس پر تشدد کیا جس میں 7 اہلکار زخمی ہوئے جبکہ انہوں نے ایک تھانہ بھی جلایا مگر پولیس امن کے لئے خاموش رہی تاہم اس غیر قانونی حرکت پر طاہر القادری کے خلاف بغاوت اور دہشت گردی کا مقدمہ ہوگا اور پولیس پر حملہ کرنے والوں کی گرفتاری کا عمل آج رات سے ہی شروع کردیا جائے گا۔

  • حکومت نے ڈاکٹرطاہرالقادری کیخلاف منفی پروپیگنڈا شروع کردیا

    حکومت نے ڈاکٹرطاہرالقادری کیخلاف منفی پروپیگنڈا شروع کردیا

    حکومت نے ڈاکٹرز طاہرالقادری کے خلاف عوام کی رائے تبدیل کرنے کےلئے منفی پراپیگنڈا شروع کردیا۔انقلابی مارچ کیسے روکا جائے؟عوام کےذہنوں سےڈاکٹرطاہرالقادری کی انقلابی سوچ کو کیسے نکالا جائے۔ حکومت نے طاہر القادری کے خلاف منفی پروپیگنڈہ شروع کردیا۔لیگی ارکان طاہرالقادری کی تقاریرکوتوڑ مڑوڑ کے پیش کرکےان کا سیاق و سباق تبدیل کرنے میں مشغول ہوگئے۔

    سانحہ ماڈل ٹاؤن میں سولہ شہادتوں پر نم آنکھوں کے ساتھ غم سے بھرے دل کے ساتھ طاپرالقادری مقدمہ اندراج کا مطالبہ کررہے ہیں۔ طاہرالقادری صوبائی وزیرپنجاب رانا مشہودنےسفیدجھوٹ کہاکہ طاہرالقادری کو جاں بحق کارکنان سے ہمدردی نہیں، طاہرالقادری نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ یوم شہداپر قانون کا احترام کرنے والے پولیس اہلکاروں کو سلام کریں۔

    رانا مشہود کاکہناہے طاہر القادری نےکارکنوں کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہدایت کی ۔ عام پاکستانی کی حالت زارپر افسوس کرتے ہوئےطاہرالقادری نے کہا کہ مغربی ممالک میں کتے کو پاکستانی شہری سے زیادہ حقوق حاصل ہیں ، مسلم لیگ ن کے طلال چوہدری نے الزام لگایا کہ طاہر القادری نےمغربی کتے کو پاکستانی سے بہتر قرار دیا  طاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ درج نہ ہونے پرتنقیدکی ۔ صوبائی وزیر پنجاب رانا مشہود کا کہنا ہے طاہر القادری جمہوری اور آئینی نظام کے خلاف تقریر کرتے ہیں