Tag: mangal bagh

  • حکومت نے 100دہشتگردوں کے سر کی قیمت مقرر کردی

    حکومت نے 100دہشتگردوں کے سر کی قیمت مقرر کردی

    اسلام آباد: حکومت نے سو دہشتگردوں کے سرکی قیمت مقرر کردی، سرفہرست ملافضل اللہ اور منگل باغ ہیں ، جن کے سر کی قیمت ایک ایک کروڑ روپےمقرر کی گئی ہے۔

    دہشتگردوں کی سرکوبی کیلئے ملک بھر میں مختلف اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، وہیں مطلوب دہشتگردوں کی فہرستیں بھی بنالی گئی ہیں ۔ حکومت کی جانب سے دہشتگردوں کے سروں کی قیمت لگا کر نئی فہرست جاری کردی گئی۔

    فہرست میں سو دہشتگردوں کے نام شامل ہیں، دہشتگردی کے ایک سو اناسی مقدمات میں مطلوب کالعدم تحریکِ طالبان کے سربراہ ملافضل اللہ کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپےمقرر کی گئی ہے جبکہ کالعدم لشکرِ اسلام کے منگل باغ کے سر کا انعام بھی ایک کروڑ روپے مقرر کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل پاکستان میں پہلی بار چھ سو پندرہ دہشتگردوں کی تصاویر پر مشتمل البمز بھی جاری کئے جا چکے ہیں۔

    اس سے قبل خیبر پختونخواہ حکومت نے ملا فضل اللہ اور منگل باغ سمیت چھ سو پندرہ دہشت گردوں کی سروں کی قیمت مقرر کی تھی۔

    خیبر پختونخوا حکومت نے بھی تحریکِ طالبان پاکستان کے امیر ملا فضل اللہ کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی تھی جبکہ صوبائی حکومت نے ملا فضل اللہ کو زندہ یا مردہ پکڑنے میں مدد فراہم کرنے والے کو ایک کروڑ روپے انعام دیا جائے گا۔

  • پاکستان میں پہلی بار دہشت گردوں کی تصویری البم تیار

    پاکستان میں پہلی بار دہشت گردوں کی تصویری البم تیار

     خیبر پختونخوا :انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی تصاویر پر مشتمل البم تیار کرلیا گیا ہے، دہشتگردوں کی تصاویر اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

    دہشتگردی کا خاتمہ کیسے ممکن ہوگا ور مطلوب دہشتگردوں کو شکنجے میں کیسے پھانسا جائے گا، جہاں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں، وہیں پہلی بار ملک میں چھ سو پندرہ دہشتگردوں کی تصاویر پر مشتمل البمس مرتب کر لئے گئے ہیں۔

    ایک سو ایک تصاویر پر مبنی پہلا فوٹو البم جاری کردیا گیا ہے، انوکھے فوٹو البم میں سب سے پہلی تصویر کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ کی ہے جبکہ دوسری کالعدم لشکر اسلام کے منگل باغ کی لگائی گئی ہے۔

    کالعدم تنظیموں کے انتہائی مطلوب دہشتگردوں کا تعلق خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے ہے، جن کے سروں کی قیمت ایک کروڑ سے لیکر دس لاکھ روپے تک مقرر ہے ۔

    دہشتگردوں کی تصاویر نادرا سمیت دیگر تحقیقاتی اداروں سے اکٹھی کی گئیں ہیں، دہشتگردوں کے فوٹو البمز صوبے بھر کے ڈی پی اوز اور پولیٹیکل انتظامیہ کو ارسال کئے جائیں گے ۔

    سرکاری ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری پر اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔