Tag: Manghopir

  • سی ٹی ڈی نے منگھوپیر میں ایک مکان پر چھاپے میں 3 دہشت گرد مار دیے

    سی ٹی ڈی نے منگھوپیر میں ایک مکان پر چھاپے میں 3 دہشت گرد مار دیے

    کراچی (28 جولائی 2025): سی ٹی ڈی نے منگھوپیر میں ایک مکان پر چھاپے میں 3 دہشت گرد مار دیے۔

    تفصیلات کے مطابق منگھوپیر میں سی ٹی ڈی کے ایک مکان پر چھاپے کے دوران پولیس اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جن کی لاشیں سول اسپتال کی منتقل کی گئیں۔

    ڈی ایس پی سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے سول اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ چھاپا کالعدم تنظیم کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر مارا گیا تھا، ایک ہلاک دہشت گرد کی شناخت زعفران کے نام سے ہوئی جس پر حکومت نے 2 کروڑ روپے انعام رکھا ہوا تھا، جب کہ دوسرے دہشتگرد کی شناخت قدرت اللہ کے نام سے ہوئی، ہلاک تیسرے دہشت گرد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔


    جرگے کے حکم پر قتل ہونے والی 19 سالہ سدرہ کی قبر کشائی، اہم اپڈیٹ


    انچارج سی ٹی ڈی نے بتایا ہلاک دہشت گرد میں ایک خود کش حملہ آور بھی شامل ہے، ایک ہلاک دہشت گرد نے گزشتہ سال چینیوں پر حملہ کیا تھا، دہشت گردوں سے ڈائری ملی ہے جس میں ٹارگٹ لکھے ہوئے تھے، اور مکان سے 3 گرینیڈ، کلاشنکوف، خود کش جیکٹس اور دیگر اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

    راجہ عمر خطاب نے کہا کہ گھر میں موجود تمام دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں، وہ جس گھر میں چھپے ہوئے تھے اس کے مالک کے بارے میں تفصیلات لے رہے ہیں۔

  • منگھو پیر میں انسداد منشیات اسپتال کا افتتاح

    منگھو پیر میں انسداد منشیات اسپتال کا افتتاح

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں منشیات کے علاج کے اسپتال کا افتتاح کردیا گیا، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم سب ساتھ مل کر صوبے اور ملک کو ڈرگ فری بنائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے منگھو پیر میں بے نظیرشہید ماڈل ایڈکشن ٹریٹمنٹ اینڈ ری ہیبلی ٹیشن سینٹر کا افتتاح کیا گیا، تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

    صوبائی وزرا شرجیل میمن، مرتضیٰ وہاب، سعید غنی اور مکیش کمار چاولہ جبکہ گیسٹ آف آنر وفاقی وزیر نارکوٹکس کنٹرول نوابزادہ شاہ زین بگٹی بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

    اسپتال میں نشے کے عادی افراد کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ مریضوں کو سماجی سرگرمیوں کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔

    افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم سب ساتھ مل کر صوبے اور ملک کو ڈرگ فری بنائیں گے۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ معاشرے میں بیشتر گھرانوں کے افراد نشے کی لت میں مبتلا ہیں، نشے کی روک تھام اور ترسیل کے سدباب کے لیے ہنگامی اقدامات ناگزیر ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ نشے کا معاملہ پوری دنیا کے لیے سنگین مسئلہ بن چکا ہے، چند پیسوں کی خاطر لوگ اپنے ضمیر کا سودا کرتے ہیں۔

  • منگھوپیر میں پولیس مقابلہ : تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    منگھوپیر میں پولیس مقابلہ : تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    کراچی : منگھوپیر میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان ہونے والے مقابلہ میں بدنام زمانہ ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے، اسلحہ اور موٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی وہیلنگ لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) کی ٹیم نے کراچی کے علاقے منگھوپیر میں موٹرسائیکل لفٹر گینگ سے مقابلے کے بعد تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی اے وی ایل سی بشیربروہی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ انتہائی مطلوب ملزم راشد بٹ سمیت 3ملزمان کو زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شہر میں موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہے ہیں، ملزمان سے موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

    ایس ایس پی بشیر بروہی نے بتایا کہ ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار کی کوشش کی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان زخمی ہوگئے۔

    گرفتار ملزمان راشدبٹ، عدنان اور شاہد سے دو مسروقہ موٹرسائیکلیں اور پستول برآمد کی گئی ہے، ملزم عدنان لاہور پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔

    بشیر بروہی کے مطابق راشدبٹ، شاہد اے وی ایل سی کے ہاتھوں پہلے بھی گرفتار ہوچکے ہیں، تینوں ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی موجود ہے، ملزمان کے خلاف منگھوپیر تھانے میں مقدمات درج ہیں۔

  • کراچی میں خاتون سمیت دو افراد کا لرزہ خیز قتل، سنسنی خیز انکشافات

    کراچی میں خاتون سمیت دو افراد کا لرزہ خیز قتل، سنسنی خیز انکشافات

    کراچی: رات گئے اورنگی ٹاؤن میں خاتون سمیت دو افراد کا قتل نیا رخ اختیار کرگیا ہے، قتل کیس میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔

    پولیس ذرائع کے مطابق رات گئے اورنگی ٹاؤن کے علاقے خیرآباد میں گھر سےخاتون اور مرد کی لاشیں ملی تھیں، مقتولین کو تشدد کے بعد تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔

    واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا اور قتل کے محرکات جاننے کے لئے تفتیش کا آغاز کیا۔

    پولیس نے قتل کے محرکات جاننے کے لئے متاثرہ گھر کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور مقیم افراد سے پوچھ گچھ کی تو سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے۔

    اورنگی ٹاؤن پولیس نے اپنے بیان میں بتایا کہ چار بھائیوں نے گھر کی خواتین کے ساتھ مل کر اپنی بہن سمیت دو افراد کو قتل کیا، خاتون کو بھائیوں اور بھابیوں نےگھر میں قتل کیا جبکہ مرد کو مقتولہ کے بھائیوں نےاس کےگھر کےدروازے پر قتل کیا۔

    پولیس کے مطابق مقتولہ کی بھابیوں نے ثبوت مٹانے کےلیےفرش دھو ڈالا، مقتول خاتون شادی شدہ ہیں، ان کا شوہر سعودی عرب میں مقیم ہے ، قتل ہونے والے مرد اور خاتون آپس میں رشتے بھی تھے۔

  • منگھو پیر کا شیدی میلہ: روایات اور عقیدت کے حسین رنگ

    منگھو پیر کا شیدی میلہ: روایات اور عقیدت کے حسین رنگ

    کراچی : شہر قائد کے علاقے منگھو پیر میں مشہور زمانہ شیدی میلے کا آغاز ہوگیا۔ میلے کا محور پہاڑ کی چوٹی پر واقع خواجہ حسن سخی سلطان منگھو پیربابا کا مزار اور اس ے ملحقہ تالاب میں موجود درجنوں مگرمچھ ہیں۔

    تفصیلات مطابق صدیوں قدیم مگرمچھوں کے تالاب کے لیے معروف منگھو پیر بابا کے مزار پر شیدی میلہ شروع ہوگیا ہے۔یہ مزار شیدی کمیونٹی کے لیے خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔ شیدی کراچی کے قدیم باشندے ہیں، ان کا تعلق بلوچی قبائل کی ایک شاخ سے ہے، جو صدیوں سے اس مزار کے عقیدت مند ہیں ۔ان کے طرز زندگی پر افریقی رنگ غالب ہے۔ شیدیوں کے اجداد نے برسوں قبل افریقہ سے ہجرت کی تھی۔

    میلے میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے۔ عقیدت مند جلوس کی صورت میں ڈھول بجاتے مزار پر آئے، انھوں نے مزار پر چادر چڑھائی، جانور ذبح کئے اور گوشت مگرمچھوں کو کھلایا۔

    واضح رہے کہ اس میلے کا منگھوپیر بابا کے عرس کی تاریخ سے تعلق نہیں، جوذوالحج میں منعقد ہوتا ہے۔ شیدی میلے کی تاریخ کا تعین اس قبیلے کی بزرگوں کی جانب سے کیا جاتا ہے۔

    منگھو پیر کا تالاب اور مگرمچھ

    عرس اور شیدی میلے کے موقع پر تالاب میں موجود مگرمچھ ملکی و غیرملکی میڈیا کی خصوصی توجہ کامرکز ہوتے ہیں۔ ان سے کئی دلچسپ روایات جڑی ہیں۔مورخین کے مطابق یہ مگرمچھ یہاں کئی صدیوں سے موجود ہیں۔ 19ویں صدی کی تحریروں میں مزار کا ذکر ملتا ہے۔چند ماہرین آثاریات کا دعویٰ ہے کہ یہاں سے مگرمچھوں کی ہزاروں سال پرانی باقیات ملی ہیں ۔

    عقیدت مندوں کے مطابق ان مگرمچھوں نے ان پھولوں سے جنم لیا، جومنگھو پیر بابانے تالاب میں پھینکے تھے، کچھ حلقوں کا خیال ہے کہ یہ دراصل جوئیں تھیں۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ منگھو پیر بابا ان کے سواری کرتے تھے۔

    میلے کے شرکا ان مگرمچھوں کو گوشت کھلاتے ہیں، ان پر پھولوں اور سیندو ڈالتے ہیں۔ انھیں یقین ہے کہ ان مگرمچھوں کو نذرانے چڑھانے سے ان کی مرادیں پوری ہوں گی۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ تالاب کے پانی سے نہانے سے کئی موذی امراض سے نجات مل جاتی ہے۔

    گو یہاں کبھی مگرمچھ کے حملے کا واقعہ پیش نہیں ہوا،البتہ مجاور عقیدت مندوں کو خبردار رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق مگرمچھ انسانوں سے مانوس ہو چکے تھے اور خوراک کے لیے بزرگ کے پیروکاروں پر انحصار کرتے ہیں۔


    پانچ سال بعد منگھو پیرمیں حضرت سخی سلطان کا میلہ


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • کراچی: منگھوپیر میں گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑادی

    کراچی: منگھوپیر میں گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑادی

    کراچی: شہرقائد کے علاقے منگھوپیر میں نامعلوم شرپسندوں نے گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑادیا‘ مرمت کا کام جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق منگھوپیر میں حب ندی کے قریب دہشت گردوں نے 16 انچ قطر کی پائپ لائن کو نشانہ بنایا جس کے سبب اطراف میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    دھماکے کے بعد پولیس او بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ جائے وقوعہ پرپہنچ گیا‘ بی ڈی ایس کے مطابق آئی ای ڈیوائس کے ذریعے دھماکا کیا گیا جبکہ دھماکے میں پانچ سو گرام بارودی مواد استعمال ہوا۔

    دوسری جانب سوئی سدرن گیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے متاثر ہونے والی گیس لائن پر مرمت کا کام جاری ہے گیس کی بحالی میں مزید چھ گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

  • خود کش حملہ آورساتھی سمیت گرفتار، سنسنی خیزانکشافات

    خود کش حملہ آورساتھی سمیت گرفتار، سنسنی خیزانکشافات

    کراچی : محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کرکے خود کش حملہ آور کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا، ملزمان کا تعلق لشکر جھنگوی گروپ سے ہے، خود کش جیکٹس اور بارودی مواد بھی برآمد کرلیا گیا، دوران تفتیش آٹھ بڑی کارروائیوں کا اعتراف کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے منگھو پیر میں سی ٹی ڈی کی جانب سے چھاپہ مارا گیا جس کے نتیجے میں ایک خود کش بمبار سمیت 2 دہشت گرد وں کوگرفتارکرلیا گیا۔ خودکش حملہ آور نے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔

    ایس ایس پی سی ٹی ڈی پرویز چانڈیو نے نیوز کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ خود کش حملہ آور شوکت اور اس کے ساتھی عبدالغی کو منگھو پیر کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش آٹھ بڑی کارروائیوں کا اعتراف کیا ہےاور اپنا نیٹ ورک کراچی اور بلوچستان کے بارڈر پر قائم کیا ہوا ہے اور ان کے گینگ ارکان کا تعلق شکار پور، جیکب آباد اور بلوچستان سے ہے۔

    ایس ایس پی پرویز چانڈیو نے کہا ہے کہ ملزم شوکت بڑی دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا،دہشت گردوں نے سکھر سی آئی اے سینٹر میں بارود سے بھری گاڑی ٹکرائی تھی۔

    ملزمان کا گروپ شکار پور بم دھماکے علاوہ 2013 میں ڈاکٹر ابراہیم جتوئی کی گاڑی پر حملے میں بھی ملوث ہے۔پولیس نے گرفتار ملزمان کو نا معلوم مقام پر منتقل کرکے ان سے مزیدتفتیش شروع کردی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لشکر جھنگوی کے ماسٹر مائنڈ افغانستان سے ہدایات لے کر کارروائیاں کرتے ہیں۔ ایس ایس پی پرویز چانڈیو کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے خود کش جیکٹس اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ جبکہ تین مفرور ملزمان کی تلاش بھی جاری ہے۔

  • سی ٹی ڈی سے مقابلہ : دو دہشت گرد ہلاک، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

    سی ٹی ڈی سے مقابلہ : دو دہشت گرد ہلاک، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

    کراچی : منگھوپیر میں سی ٹی ڈی سے مقابلہ میں دو ملزمان مارے گئے، گلبار پولیس نے کارروائی کرکے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ سپر ہائی وے سے ایک بچی کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے منگھوپیر کے علاقے خیرآباد میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو مسلح افراد نے فائرنگ کردی اور سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ میں دوملزمان مارے گئے۔

    انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔ ہلاک دہشتگردوں کے مزید ساتھی بھی شہر میں موجود ہیں جن کی تلاش کے لئے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مارے گئے افراد دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

    دوسری جانب گلبہار پولیس نے کارروائی کے بعد اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، گرفتار ملزمان مختلف علاقوں میں جرائم کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

    بلاول کالونی پولیس نے بھی ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ دوسری جانب سپر ہائی وے پر گلشن معمار تھانے کی حدود سے ایک سات سالہ بچی کی تشدد زدہ لاش ملی ہےْ۔

    پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے بچی کو ذیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا، بچی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے.

     

  • رینجرز سے مقابلہ: تین دہشت گرد ہلاک، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

    رینجرز سے مقابلہ: تین دہشت گرد ہلاک، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

    کراچی : منگھوپیرمیں رینجرز سے مقابلے میں تین ملزمان مارے گئے، ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد، خود کش جیکٹ اور ڈیٹو نیٹر برآمد کرلیے گئے، کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے منگھوپیر کے علاقے میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو مسلح افراد نے فائرنگ شروع کردی، رینجرز کی جوابی فائرنگ میں تین ملزمان مارے گئے ۔

    مارے گئے ملزمان کے قبضے سے بارودی مواد، ڈیٹو نیٹر ، خودکش جیکٹ، اور بال بیرنگ برآمد ہوئے ، آخری اطلاعات تک علاقے میں سرچ آپریشن جاری تھا ۔

    علاقے میں مزید ملزمان کی موجودگی کی اطلاع ہے۔ علاوہ ازیں کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

    لیاری میں پولیس کے چھاپے کے دوران ایک ملزم چھت سے گرکر جاں بحق ہوگیا، پولیس حکام کے مطابق بن قاسم کے علاقے پپری میں ایک شخص کی لاش ملی ہے جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

    مقتول کی شناخت زبیر گل کے نام سے ہوئی ہے ، سپر ہائی وے ایوب گوٹھ میں ذاتی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے اٹھارہ سالہ خاتون فریدہ جاں بحق ہوگئی۔

    لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں پولیس نے کارروائی کے دوران ایک عمارت پر چھاپہ مارا اس دوران ملزم نے برابر والی بلڈنگ میں چھلانگ لگانے کی کوشش کی اور گرکر ہلاک ہوگیا۔

     

  • کراچی میں پولیس مقابلہ، دو طالبان دہشت گرد ہلاک

    کراچی میں پولیس مقابلہ، دو طالبان دہشت گرد ہلاک

    کراچی : کراچی میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد مارے گئے۔ رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے نو جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں قیام امن کے لئے قانون نافذ کرنے والے متحرک ہوگئے ۔ منگھوپیر کی اجتماع گاہ روڈ پر پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ ہوگیا۔

    دہشت گردوں کی جانب سے پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ۔پولیس کی جوابی کارروائی اور فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گردمارے گئے۔

    ملزمان کے قبضے سے موٹر سائیکل اور دستی بم برآمد ہوئے، پولیس کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان عابد مچھڑ گروپ ہے۔

    صوبائی وزیر داخلہ کی جانب سے کارروائی میں حصہ لینے والے اہلکاروں کے لئے انعام کا اعلان کیا گیاہے، دوسری جانب رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے نو جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کے ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے ۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا، ساؤتھ پولیس نےبھی متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ۔گرفتار ملزمان میں آٹھ خواتین بھی شامل ہیں۔