Tag: Mango pir

  • منگھوپیر میں پولیس موبائل پر فائرنگ ، اہلکار محفوظ، دہشت گرد جاں بحق

    منگھوپیر میں پولیس موبائل پر فائرنگ ، اہلکار محفوظ، دہشت گرد جاں بحق

    کراچی: منگھوپیر اجتماع گاہ کے قریب پولیس موبائل پر فائرنگ کے بعد اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ملزم زخمی حالات میں گرفتار ہوا جو اسپتال پہنچ کر جاں بحق ہوگیا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چار مسلح موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان کی جانب سے پولیس موبائل پر اُس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ معمول کے گشت پر تھی، فائرنگ کے نتیجے میں تمام اہلکار محفوظ رہے۔

    پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا جس کے قبضے سے اسلحہ اور ہوا ہے، گرفتار ملزم کو سخت سیکیورٹی میں اسپتال منتقلی کے بعد تھانے منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔


    پڑھیں: امجد صابری قتل و دیگر دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث2 دہشت گرد گرفتار، وزیر اعلیٰ سندھ


     پولیس افسران نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا ہے جبکہ دیگر ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

    مزید پڑھیں: فائیو اسٹار چورنگی پر فائرنگ، ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق، آئی جی سندھ کا نوٹس


    مسلح اشخاص کی گرفتاری کے لیے مزید پولیس کی نفری طلب کرلی گئی ہے جبکہ آخری اطلاعات موصول ہونے تک ملزمان کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری تھا۔

  • رینجرز کی منگھو پیر میں کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک

    رینجرز کی منگھو پیر میں کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک

    کراچی : شہر قائد میں منگھو پیر کے علاقے خیرآباد میں رینجرز کے  ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران  4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز کی بھاری نفری نے منگھوپیر کے علاقے خیرآباد میں آپریشن شروع کیا، دوران آپریشن دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ رینجرز کی جانب سے جوابی فائرنگ میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، تاہم علاقے میں سرچ آپریشن کا عمل ابھی بھی جاری ہے۔ دہشت گردوں کے ساتھیوں کے فرار ہوجانے کے بعد رینجرز نے آپریشن کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ’’رینجرز کو دہشت گردوں کی موجودگی کے حوالے سے خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد اس علاقے میں کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے‘‘۔

    ترجمان رینجرز کا مزید کہنا ہے کہ ’’ہلاک ہونے والے دہشت گرد 14 اگست کے موقع پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے اور دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے‘‘۔

    دوسری جانب رینجرز کی بھاری نفری نے کراچی کے علاقے بھیم پورہ میں موجود ہوٹلوں پر چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے، تینوں ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے بتایا گیا ہے، ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی خارجی راستوں کو بند کرتے ہوئے آمد و رفت پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔