Tag: mangopir

  • کراچی میں خاتون کا قتل، بچی کی لاش کے ساتھ ویڈیو وائرل

    کراچی میں خاتون کا قتل، بچی کی لاش کے ساتھ ویڈیو وائرل

    شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں قتل کی لرزہ خیز واردات نے کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق منگھوپیر ونگی گوٹھ میں پلاٹ سے خاتون کی لاش ملی ہے، خاتون کو تشدد کے بعد گولی مار کر قتل کیا گیا ہے فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی۔

    پولیس نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے ایک بچی زندہ حالت میں ملی ہے جو کہ خاتون کی لاش کے ساتھ بیٹھی ہوئی تھی، ریسکیو ذرائع نے فوری طور پر بچی کوحفاظتی تحویل میں لیکر پولیس کے حوالے کیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کہتی ہے کہ پاپا نے مارا ہے، بچی کے بیان پر تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے،حکام نے اسے غیرت کے نام پر قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے۔

    واقعے کے بعد پولیس نے اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

  • کراچی: منگھوپیر میں پولیس آپریشن ، 7 مغوی بازیاب

    کراچی: منگھوپیر میں پولیس آپریشن ، 7 مغوی بازیاب

    کراچی: منگھوپیر سے پولیس اور سی پی ایل سی نے مشترکہ کارروائی کے بعد گزشتہ روز بلوچستان سے کراچی آنے والے فیکٹری کے سات ملازمین کو بازیاب کرالیا گیا۔

    پولیس کے مطابق گزشتہ روز نادرن بائی پاس کے قریب سے مسلح افراد نے بلوچستان سے کراچی آنے والے فیکٹری کے سات ملازمین کو اغواء کرلیا، رات گئے سی پی ایل سی اور پولیس نے منگھوپیر کے علاقے میں ملزمان کی گرفتار ی کیلئے چھاپہ مارا جہاں فائرنگ کے تبادلے کے بعد سات ملازمین کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا جبکہ ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    بازیاب ہونے والے ملازمین میں ،کاشف رحمان، ریحان ،خرم خان ،سلمان علی ، واجد اور فیروز ڈرائیور شامل ہیں ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔