Tag: Manikarnika

  • مانی کارنیکا؛ کوئین آف جھانسی انٹرنیٹ پر لیک

    مانی کارنیکا؛ کوئین آف جھانسی انٹرنیٹ پر لیک

    ممبئی: بالی ووڈ کی دو روز قبل ریلیز ہونے والی فلم مانی کارنیکا؛ کوئین آف جھانسی انٹرنیٹ پر لیک ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کنگ خان کی زیرو، نوازالدین صدیقی کی ٹھاکرے اور اڑی سیکڑ حملے پر بنائی جانے والی فلم کے بعد تامل روکرز نے کنگنا رناوت کی نئی فلم کو بھی لیک کردیا۔

    تامل  راکرز نے کوئین آف جھانسی کو ٹورنٹ اور اپنی ویب سائٹ پر لیک کیا جس کی وجہ سے ہدایت کار اور کنگنا رناوت پریشان ہیں۔

    مزید پڑھیں: نواز الدین صدیقی کی فلم ’ٹھاکرے‘ ریلیز کے چند گھنٹے بعد انٹرنیٹ پر لیک

    یاد ہے کہ مانی کارنیکا؛ کوئین آف جھانسی پر راجپوت برادری نے متنازع کرنے کی کوشش بھی کی تھی، اس ضمن میں ہدایت کار اور پروڈیوسر کو دھمکی آمیز خطوط سمیت عدالت سے بھی رجوع کیا گیا تھا البتہ فلم اپنے مقررہ دن 25 جنوری کو ہی ریلیز ہوئی۔

    بالی ووڈ انڈسٹری میں 25 جنوری اس لیے بھی ایک اہم دن تھا کہ اس روز ہندو انتہاء پسند رہنما بال ٹھاکرے کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم بھی ریلیز ہوئی جس میں نوازالدین صدیقی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تامل راکرز نے گزشتہ برس دسمبر سے ریلیز ہونے والی بالی ووڈ اور ہالی ووڈ فلمیں لیک کیں جس کی وجہ سے انڈسٹری کا کاروبار بھی متاثر ہوا۔

    ہیکرز نے اپنی ویب سائٹ پر پیغام درج کیا ہے کہ وہ ہر آنے والی نئی فلم کو جلد سے جلد لیک کرنے کی کوشش کریں گے کیونکہ اُن کے کام کو عوام بہت زیادہ پسند کررہے ہیں تاہم ٹیکنالوجی کے ماہرین نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ فلم ڈاؤن لوڈ نہ کریں کیونکہ فائل کے ساتھ وائرس ہے جس کی وجہ سے سسٹم اور ڈیٹا ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: مانی کارنیکا؛ کوئین آف جھانسی کے لیے پہلی بڑی خوش خبری

    اسے بھی پڑھیں: اگر کسی نے ہراساں کیا تو سب تباہ کردوں گی، کنگنا رناوت کا انتہا پسندوں کی دھمکیوں پر ردعمل

    دوسری جانب بالی ووڈ تجزیہ نگار ترن آدرش نے ٹھاکرے اور مانی کارنیکا؛ کوئین آف جھانسی کی دو روزہ کمائی کی تفصیلات شیئر کی جس کے مطابق کنگنا رناوت کی فلم نے پہلے روز باکس آف پر 8 کروڑ 75 لاکھ جبکہ دوسرے روز 18 کروڑ 10 لاکھ روپے کمائے، مجموعی طور پر فلم نے 26 کروڑ 85 لاکھ کا بزنس کیا۔

    اسی طرح نوازالدین صدیقی کی فلم ٹھاکرے نے باکس آفس پر دو روز میں 16 کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔

  • مانی کارنیکا؛ کوئین آف جھانسی کے لیے پہلی بڑی خوش خبری

    مانی کارنیکا؛ کوئین آف جھانسی کے لیے پہلی بڑی خوش خبری

    نئی دہلی: ممبئی ہائی کورٹ نے کنگنا رناوت کی نئی آنے والی فلم مانی کارنیکا؛ کوئین آف جھانسی کے خلاف دائر درخواست کو خارج کرتے ہوئے اسے ریلیز کی اجازت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق ممبئی ہائی کورٹ نے فلم کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ سنایا اور درخواست گزار کے وکیل کو مزید وقت دینے سے صاف انکار کیا۔

    عدالت نے فیصلے میں کہا کہ کوئی آف جھانسی پر جو تاریخی حقائق مسخ کرنے کا الزام بے بنیاد ہے لہذا اسے ریلیز سے روکا نہیں جاسکتا۔

    درخواست گزار کے وکیل ایڈوکیٹ وویک ٹمبے نے عدالت میں دعویٰ کیا کہ فلم میں رانی لکشمی بائی اور اُن کے خاندان کو منفی انداز میں پیش کیا گیا جبکہ کوئین آف جھانسی کی پیدائش کا سال 1828 بتایا گیا جبکہ اُن کی پیدائش 1835 کی ہے۔

    مزید پڑھیں: اگر کسی نے ہراساں کیا تو سب تباہ کردوں گی، کنگنا رناوت کا انتہا پسندوں کی دھمکیوں پر ردعمل

    بھارتی سینٹرل بورڈ فلم سرٹیفکیشن (سی بی ایف سی) کے ممبر نے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے سامنے پیش ہوکر دلائل دیے کہ انہوں نے مانی کارنیکا؛ کوئین آف جھانسی کی اسکریننگ کے بعد ہی ریلیز کی اجازت دی۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر نے فلم سے پہلے اور آخر میں ایک نوٹ بھی شمار کیا گیا جس میں یہ کہا گیا ہے کہ اگر کسی کی دل آزاری ہوئی تو ہم اُس سے معذرت خواہ ہیں۔ ہائی کورٹ کے بنچ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا کہ فلم کو ریلیز سے کسی صورت نہیں روکا جاسکتا۔

    یاد رہے کہ راجپوت برادری کی انتہاء پسند تنظیم شری کرنی سینا نے اداکارہ کنگنا رناوت اور فلم پر اعتراض اٹھاتے ہوئے ہدایت کار ، پروڈیوسر اور رائٹر کو دھمکی آمیز خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا کہ اگر ’مانی کارنیکا؛ کوئین آف جھانسی‘  کو ریلیز کیا گیا تو حالات کشیدہ ہوجائیں گے۔

    شری کرنی سینا نے خط میں کہا کہ اگر فلم ریلیز کی گئی تو پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے کیونکہ ’مانی کارنیکا‘ میں رانی لکشمی بائی کی شخصیت کو بگاڑ کر پیش کیا گیا اور انہیں بدنام بھی کیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں: ’ ہراساں‌ کرنے کے معیار ہیں، ہربات می ٹو نہیں ‘

    دوسری جانب کنگنا رناوت نے راجپوت تنظیم کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر فلم میں کاسٹ کسی بھی شخص کو ہراساں کیا گیا تو وہ دھمکی دینے والوں کو تباہ کردیں گی۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہم نے مانی کارنیکا چار تاریخ دانوں کو دکھائی جنہوں نے ہمیں سرٹیفیکٹ جاری کیا ، علاوہ ازیں سینسر بورڈ نے بھی فلم کو کلیئر کیا پھر بھی کچھ لوگ مسلسلس ہراساں کررہے ہیں۔

    یہ بھی یاد رہے کہ فلم 25 جنوری کو ریلیز کی جائے گی جس میں کنگنا رناوت لکشمی بائی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

  • اگر کسی نے ہراساں کیا تو سب تباہ کردوں گی، کنگنا رناوت کا انتہا پسندوں کی دھمکیوں پر ردعمل

    اگر کسی نے ہراساں کیا تو سب تباہ کردوں گی، کنگنا رناوت کا انتہا پسندوں کی دھمکیوں پر ردعمل

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے ہندو انتہاء پسندوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے ’مانی کارنیکا’ کی ریلیز پر اعتراض اٹھایا یا ہراساں کیا تو وہ سب کو تباہ کردیں گی۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق راجپوت برادری کی انتہاء پسند تنظیم شری کرنی سینا نے اداکارہ کنگنا رناوت اور فلم پر اعتراض اٹھاتے ہوئے ہدایت کار ، پروڈیوسر اور رائٹر کو دھمکی آمیز خط بھیجا جس میں کہا گیا کہ اگر ’مانی کارنیکا؛ کوئین آف جھانسی‘  کو ریلیز کیا گیا تو حالات کشیدہ ہوجائیں گے۔

    شری کرنی سینا نے خط میں کہا کہ اگر فلم ریلیز کی گئی تو پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے کیونکہ ’مانی کارنیکا‘ میں رانی لکشمی بائی کی شخصیت کو بگاڑ کر پیش کیا گیا اور انہیں بدنام بھی کیا گیا۔

    راجپوت تنظیم نے لکشمی بائی کے رومانی مناظر اور رقص پر اعتراض اٹھایا جبکہ یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ شری کرنی کے سربراہ ریلیز سے قبل فلم دیکھیں گے۔

    مزید پڑھیں: کنگنا رناوت کی ملکہ کے لباس میں تصاویر وائرل

    یہ بھی پڑھیں: پدماوت کے بعد فلم ’ مانی کارنیکا، کوئین آف جھانسی‘ کو بھی دھمکیوں کا سامنا

    کنگنا رناوت نے راجپوت تنظیم کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر فلم میں کاسٹ کسی بھی شخص کو ہراساں کیا گیا تو وہ دھمکی دینے والوں کو تباہ کردیں گی۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہم نے منی کارنیکا چار تاریخ دانوں کو دکھائی جنہوں نے ہمیں سرٹیفیکٹ جاری کیا ، علاوہ ازیں سینسر بورڈ نے بھی فلم کو کلیئر کیا پھر بھی کچھ لوگ مسلسلس ہراساں کررہے ہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ دھمکیاں دینے والوں کو یہ بتا دینا چاہتی ہوں کہ میں بھی راجپوت ہوں، اگر کسی نے میری طرف آنکھ بھی اٹھائی وہ کچھ ہوجائے گا جس کا شاید کوئی اندازہ نہیں لگا سکتا۔

    فلم 25 جنوری کو ریلیز کی جائے گی جس میں کنگنا رناوت لکشمی بائی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔