Tag: Manila

  • کویت اور فلپائن نے سفارتی بحران ختم کرنے کا اعلان کردیا

    کویت اور فلپائن نے سفارتی بحران ختم کرنے کا اعلان کردیا

    منیلا: خلیجی ریاست کویت اور فلپائن نے دونوں ملکوں کے درمیان جاری سفارتی بحران کے خاتمے سمیت دیگر مسائل کو حل کرنے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ ماہ سے کویت اور فلپائن کے سفارتی تعلقات کشیدہ تھے، جس کے باعث کویت نے فلپائنی ورکرز پر کویت میں عارضی طور پر پابندی عائد کردی تھی تاہم اب دونوں ملکوں کے درمیان ایک معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت لیبرز پر پابندی ختم کرنے سمیت سفارتی بحران کے خاتمے پر اتفاق کیا گیا ہے۔


    کویت میں فلپائنی سفیر کو ملک چھوڑنے کے حکم پر دفتر خارجہ نے وضاحت طلب کر لی


    معاہدے سے متعلق فلپائنی اور کویتی وزیر خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، اس موقع پر کویت کے وزیر خارجہ ’شیخ صباح الخالد‘ کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت کویت میں کام کرنے والے ورکرز پر عائد کردہ پابندی ختم کرنے اور سفارتی بحران کے حل پر اتفاق کیا ہے۔

    مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فلپائن کے وزیر خارجہ ’ آلن پیٹر کائٹانو‘ کا کہنا تھا کہ ہم تعلقات کی بہتری چاہتے ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی مضبوطی سے معیشت پر اثر پڑے گا، تاہم کوشش کر رہے ہیں کہ کویت میں فلپائن کا نیا سفیر تعینات کریں۔


    فلپائنی صدر کے کویت سے تارکین وطن ورکرز کی واپسی کے اعلان پر ہمیں تشویش ہے: ورکر گروپ


    خیال رہے کہ فلپائنی حکومت کے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق کویت میں اس وقت دو لاکھ 65 ہزار سے زیادہ فلپائنی تارکینِ وطن کام کررہے ہیں، علاوہ ازیں جاری کردہ حکومتی اعداد وشمار کے مطابق سو میں‌ سے 65 فی صد گھریلو ملازمین کے طور پر کام کرتے ہیں جبکہ ان تارکین وطن کی کمائی فلپائن میں کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے بڑی اہمیت کی حامل ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کویت میں فلپائنی سفیر کو ملک چھوڑنے کے حکم پر دفتر خارجہ نے وضاحت طلب کر لی

    کویت میں فلپائنی سفیر کو ملک چھوڑنے کے حکم پر دفتر خارجہ نے وضاحت طلب کر لی

    کویت: خلیجی ریاست کویت کی جانب سے فلپائنی سفیر کو ایک ہفتے کے اندر ملک چھوڑنے کے حکم پر فلپائنی دفتر خارجہ نے وضاحت طلب کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق کویت اور فلپائن کے سفارتی تعلقات شدید بحران کا شکار ہیں، گذشتہ دنوں کویت حکام نے فلپانئی سفیر کو ایک ہفتے کے اندر اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد فلپائنی حکام نے معاملے سے متعلق وضاحت طلب کر لی ہے۔

    فلپائنی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ محکمہ خارجہ نے کویت کے سفارت خانے کو ایک سفارتی مراسلہ بھیجا ہے جس میں کویت میں متعین فلپائنی سفیر ریناٹو پیڈرو ویلا کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دینے اور ملک چھوڑنے سے متعلق وضاحت طلب کی گئی ہے۔

    کویت اور فلپائن میں سفارتی بحران شدید: فلپائنی سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم

    مذکورہ مراسلے میں فلپائنی وزیر خارجہ ایلن پیٹر کیٹانو نے کویتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلپائنی سفارت خانے کے چار ملازمین کو حراست میں رکھنے اور تین سفارتی اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی بھی وضاحت کرے۔

    خیال رہے کہ فلپائن کے سفارتی عملے نے گھروں میں کام کرنے والی ملازماؤں کو ناروا سلوک کی اطلاعات پر ریسکیو کے نام پر کویتی حکومت کو اطلاع دیے بغیر نکالنے کی کارروائیاں کی تھیں جس پر کویت نے سفارت خانے سے شدید احتجاج کیا تاہم عملے نے باضابطہ طور پر معذرت کرلی تھی۔

    کویت: حکومت کی جانب سے جارحانہ بیانات پر فلپائنی سفیر دفتر خارجہ طلب

    واضح رہے کہ کویت نے ملازماؤں کو نکالنے کی کارروائیوں میں مصروف سفارتی عملے کے دو ارکان کو گرفتار بھی کیا تھا، فلپائن کے وزیر برائے امور خارجہ نے ہنگامی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ایسے واقعات کا اعادہ نہیں ہوگا اور دونوں ممالک تارکین وطن کے تحفظ کے ایک معاہدے پر کام کر رہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فلپائن میں سمندری طوفان : ہلاکتوں کی تعداد180تک جاپہنچی، متعدد لاپتہ

    فلپائن میں سمندری طوفان : ہلاکتوں کی تعداد180تک جاپہنچی، متعدد لاپتہ

    منیلا : فلپائن میں طوفان ٹیمبن نے تباہی مچادی، جنوبی علاقوں میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات میں اب تک ہلاک افراد کی180ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق فلپائن میں آنے والے سمندری طوفان ٹیمبن نے قیامت صغریٰ بپا کردی، ملک کے جنوبی حصے میں آنے والے طوفان کے نتیجے میں اب تک180افراد لقمہ اجل بن گئے۔ طوفان کے باعث متعدد افراد کے لاپتہ ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    فلپائنی میڈیا کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں منڈانا جزیرے میں ہوئی ہیں، کئی دیہاتی علاقوں میں بارشوں کی وجہ آنے والے اچانک سیلابوں سے بھی تباہی پھیلی۔

    طوفان اپنے ساتھ سیلاب اور مٹی کے تودے لایا جس کی وجہ سے دو علاقے، ٹوبوڈ اور پیاگاپو، بری طرح متاثر ہوئے ہیں جہاں کئی گھر مٹی کے تودے تلے دب گئے ہیں۔

    مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ سمندری طوفان ٹیمبن جزیرہ منڈاناؤ سے گزر کر اب جنوب میں پلاوان کی طرف بڑھ رہا ہے جہاں سے وہ تین روز میں مغرب میں جنوبی ویتنام پہنچے گا۔

    واضح رہے کہ ایک ہفتے قبل ہی کائی تیک نامی سمندری طوفان نے مرکزی فلپائن کو شدید متاثر کیا تھا جس میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

  • آسیان اجلاس: ٹرمپ کی آمد پر فلپائن میں احتجاج

    آسیان اجلاس: ٹرمپ کی آمد پر فلپائن میں احتجاج

    منیلا: فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں سیکڑوں افراد نے امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کے خلاف مظاہرہ کیا‘ امریکی صدرآسیان اجلاس میں شرکت کے لئے منیلا پہنچے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر کی آسیان اجلاس میں آمد کے موقع پرفلپائن کے عوام سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں‘ مظاہرین نے امریکی صدر کے خلاف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور ’ڈمپ ٹرمپ‘ اور ’نو وارٹرمپ‘ کے نعرے بھی لگارہے تھے۔

    امریکی صدرکے خلاف جاری اس احتجاج میں شامل سیکڑوں مظاہرین نے جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی تنظیم کے اجلاس کے مقام تک پہنچنے کی کوشش بھی کی ۔

    اس دورانپولیس اورمظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں‘ اور بالاخر پولیس نے مظاہرین کوکنونشن سینٹرپہنچنے سے روکنے کے لئے واٹرکینن کا استعمال کرتے ہوئے انہیں دھوڈالا۔

    اس ساری صورتحال کے دوران امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اوردیگررہنما آسیان اجلاس میں شرکت کے لئے منیلا میں ہی موجود تھے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال فلپائنی صدر روڈریگو نے امریکا کے ساتھ تعلق ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ چین میں ایک کاروباری فورم سے خطاب کرتے ہوئے فلپائن کے صدر نے کہا تھا کہ امریکا نے فلپائن کے ساتھ فوجی اور معاشی اتحاد کھو دیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • فلپائن: جیل میں قید میئر پولیس کی فائرنگ سے ہلاک

    فلپائن: جیل میں قید میئر پولیس کی فائرنگ سے ہلاک

    منیلا: فلپائنی شہر کے ایک میئر کو دوران قید جیل پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا، فائرنگ سے ایک اور قیدی بھی جان کی بازی ہار گیا، وہ دو ہفتے کے دوران ہلاک ہونے والے دوسرے میئر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق منشیات کی تجارت سے منسلک ایک میئر کو فلپائن پولیس نے جیل میں گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ان کے ساتھ ایک دوسرا قیدی بھی فائرنگ میں ہلاک ہوا ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق وسطی شہر البیورا کے میئر رونالڈو ایسپینوسا نے ان پولیس افسران کو گولی ماری تھی جو اسلحے کے لیے ان کی تلاشی لے رہے تھے۔

    mayor-post-01

    رونالڈو ایسپینوسا کی موت کے بارے میں تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ جیل میں ان کے سیل میں اسلحہ کیسے آیا اور فائرنگ کیوں ہوئی۔

    ایسپینوسا دو ہفتے میں ہلاک ہونے والے دوسرے میئر ہیں۔ اس سے قبل جنوبی فلپائن میں شمس الدین دیموکوم مبینہ طور پر ایک تصادم میں مارے گئے تھے۔ ایسپینوسا نے اگست میں خود کو پولیس کے حوالے کر دیا تھا لیکن انہیں رہا کردیا گیا اورپھر بعد میں منشیات اور اسلحے رکھنے کے الزامات میں انھیں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ فلپائن میں ‘منشیات کے خلاف جنگ’ میں اب تک تقریبا چار ہزار افراد مارے جا چکے ہیں۔