Tag: Manny Pacquiao

  • فلپائنی باکسر کا دعویٰ، تاریخ کی مہنگی ترین فائٹ متنازع

    فلپائنی باکسر کا دعویٰ، تاریخ کی مہنگی ترین فائٹ متنازع

    لاس ویگاس: فلپائنی باکسر کے دعوے کے بعد تاریخ کی مہنگی ترین فائٹ متنازع ہوگئی۔

    فلپائنی باکسر نے ہار تسلیم کرنے سے انکار کردیا، انکا کہنا ہے کہ فائٹ میں جیتا ہوں، مے ویدر کے جیتنے کا یقین نہیں آرہا۔

    مینی پیکیو کے بیان سےتاریخ کی مہنگی ترین فائٹ متنازع ہوگئی، مینی پیکیو نے کہا کہ مجھے لگا فائٹ میں جیت گیا، مے ویدر نے کچھ خاص نہیں کیا، میں نے پوری فائٹ میں مے ویدر پر بہت مکے برسائے، مے ویدر میرے موکوں سے بچتا رہا۔

    دوسری جانب مہنگا ترین مقابلہ جیتنے والے فلائیڈ مے ویدر نے جیت پر خدا کا شکر ادا کرنے کے ساتھ مداحوں کا بھی شکریہ کیا اور کہا کہ پیکیو ٹف فائٹر ہے، اسے ہرا کرخوشی ہوئی، پیکیو میری ٹیکنک کو نہیں سمجھ سکا، ہر فائٹ جیتنے کیلئے رنگ میں اترتا ہوں۔

    امریکہ کے گرینڈ گارڈن ارینا میں تاریخ فائٹ کو ہزاروں افراد جب کہ کروڑوں افراد نے ٹیلی ویژن پر براہ راست میچ دیکھا۔

    مے ویدرکو فائٹ جیتنے پر اٹھارہ کروڑ ڈالر اور پیکیو کو سولہ کروڑ ڈالر انعامی رقم دی گئی ہے۔

  • فلائیڈ مے ویدر نے فائٹ آف دی سنچری کا ٹائٹل جیت لیا

    فلائیڈ مے ویدر نے فائٹ آف دی سنچری کا ٹائٹل جیت لیا

    لاس ویگاس: امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر نے فلپائنی باکسر کو شکست دے کر فائٹ آف دی سنچری کا ٹائٹل جیت لیا۔

     لاس ویگاس میں ناقابل شکست امریکی باکسر فلائڈ مے ویدر نے صدی کی بہترین فائٹ میں فلپائن کے مینی پیکیو کو دھول چٹا کر فائٹ آف دی سنچری کا ٹائٹل جیت لیا۔

    دنیا کے سب سے امیر باکسر فلائڈ مے ویدر اور فلپائن کے میني پیكیو کے درمیان مقابلہ باکسنگ کی ایک سو پچپس سالہ تاریخ کا سب سے مہنگا مقابلہ قرار دیا گیا۔بارہ راؤنڈ پر مشتمل فائٹ پہلے راؤنڈ سے ہی سنسنی خیز رہی۔

    دونوں باکسر نے ایک دوسرے پر موکوں کی برسات کردی لیکن تجربے، طاقت اور زیانت کی بنیاد پر مے ویدر کو پوری فائٹ میں برتری رہی۔

    بارہ راؤنڈ پر مشتمل فائٹ میں مینی پیکو کے پاس مے ویدر کی بجلی سی تیزی اور طاقت ور مکوں کا کوئی جواب نہ تھا۔

     مے ویدر نے مینی پیکیو کو پوائنٹس کی بنیاد پر شکست دی، ججز نے مے ویدر کو ایک سو اٹھارہ، ایک سو دن، ایک سو سولہ ،ایک سو بارہ اور ایک سو سولہ ، ایک سو بارہ کے پوائنٹس سے فاتح قرار دیا۔