Tag: Manora

  • منوڑہ کے سمندر سے مزید ایک نوجوان کی لاش مل گئی، تعداد 3 ہو گئی

    منوڑہ کے سمندر سے مزید ایک نوجوان کی لاش مل گئی، تعداد 3 ہو گئی

    کراچی: منوڑہ کے سمندر سے مزید ایک نوجوان کی لاش مل گئی، تعداد 3 ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں منوڑہ کے سمندر سے مزید ایک نوجوان کی لاش ریسکیو ٹیم نے نکال لی، کل صبح سے اب تک سمندر سے ملنے والی لاشوں کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔

    ڈوبنے والے لڑکوں کی شناخت 15 سالہ انیس، 16 سالہ حسن اور 25 سالہ مبشر کے نام سے ہوئی ہے، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید ایک نوجوان کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

  • منوڑہ پر 28 فٹ سے زیادہ لمبی مردہ وہیل پائی گئی

    منوڑہ پر 28 فٹ سے زیادہ لمبی مردہ وہیل پائی گئی

    کراچی: شہر قائد کے جزیرے منوڑہ کے ساحل پر ایک بڑی مردہ وہیل پائی گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ماہی گیروں نے منوڑہ پر ایک 28 فٹ لمبی وہیل کو پایا، جو مردہ حالت میں ساحل پر لہروں میں بہہ کر آ گئی تھی۔

    ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ دھاری دار مردہ وہیل سات سے آٹھ فٹ چوڑی اور اٹھائیس فٹ سے زیادہ لمبی ہے، اور اسے وسر کہتے ہیں، منوڑہ سے اسے ماہی گیر ہی کھینچ کر فش ہاربر پر لے آئے ہیں۔

    مردہ وہیل کے بارے میں کے پی ٹی اور محکمہ فشریز سمیت کسی متعلقہ ادارے کو تاحال خبر نہیں ہو سکی ہے، ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ منوڑہ سے فش ہاربر تک 28 فٹ سے زائد لمبی مردہ وہیل کو کھینچ کر لایا گیا لیکن کسی ادارے نے نوٹس نہیں لیا۔

    تمام ادارے بے خبر رہے اور ماہی گیر کسی ادارے کی مداخلت کے بغیر منوڑہ سے ایک عظیم الجثہ مچھلی کو کھینچ کر لے آئے۔

  • عوام کی تفریح کے لیے بڑا قدم، منوڑہ بیچ پر ترقیاتی کام اور تزئین و آرائش مکمل

    عوام کی تفریح کے لیے بڑا قدم، منوڑہ بیچ پر ترقیاتی کام اور تزئین و آرائش مکمل

    کراچی: منوڑہ بیچ پر ترقیاتی کام اور تزئین و آرائش مکمل ہو گیا، جلد عوام کے لیے کھولا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق منوڑہ بیچ پر ترقیاتی کام مکمل ہو گیا، ساحل کو خوب صورتی سے سجا دیا گیا ہے، ساحل پر اینٹوں کا ایک پلیٹ فارم بھی بنایا گیا ہے۔

    منوڑہ بیچ پر بچوں کے لیے خوب صورت جھولے، دھوپ سے بچاؤ کی چھتریاں، کرسیاں، بینچز لگائی گئی ہیں، باتھ روم بھی بنائے گئے، ساحل پر رنگ برنگی خوب صورت لائٹس بھی نصب کر دی گئی ہیں، کھانے پینے کے اسٹالز بھی تعمیر ہو گئے۔

    کے ڈی اے نے رواں سال منوڑہ ساحل کے ترقیاتی کاموں کا آغا کیا تھا، جو مکمل ہو گئے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ساحلی پروجیکٹ کا افتتاح ہفتے کی شام کو کریں گے۔

    عوام کے منوڑہ بیچ پر پہنچنے کے لیے سندھ حکومت نے ماریپور سے سینڈزپٹ تک سڑک بھی تعمیر کر دی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ منوڑہ بیچ کی جدید تعمیر سے سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔

    منوڑہ بیچ پر جدید منوڑہ بیچ ریزارٹ کی تعمیر کے لیے کنٹونمنٹ بورڈ نے نیلامی کا اشتہار بھی جاری کیا تھا، جدید بیچ ریزارٹ میں دو فلور پر مشتمل بلڈنگز بنائی جائیں گی اور گراؤنڈ فلور پر ٹک شاپس تعمیر کی جائیں گی۔

    پانچ سالہ مدت کے لیے جدید بیچ ریزارٹ ایک نجی کمپنی بنا رہی ہے، انفرا اسٹرکچر کنٹونمنٹ بورڈ منوڑہ تعمیر کر کے نجی شعبے کے حوالے کر دے گی۔