Tag: mansehra

  • مانسہرہ: کار کھائی میں گرنے سے میاں بیوی جاں بحق، ڈیڑھ سالہ بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا

    مانسہرہ: کار کھائی میں گرنے سے میاں بیوی جاں بحق، ڈیڑھ سالہ بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا

    مانسہرہ میں کاغان لڑی کے قریب کار کھائی میں گرنے سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے جبکہ ڈیڑھ سالہ بچہ حادثے میں محفوظ رہا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ مانسہرہ میں میں کاغان لڑی کے قریب پیش آیا جاں بحق میاں بیوی کا تعلق اٹک کے علاقے حضرو سے ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں میاں بیوی جاںبحق ہوگئے تاہم کار سوار ڈیڑھ سالہ بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا ہے۔

    کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایمرجنسی یونٹ نے لاشوں اور بچے کو کھائی سے نکال لیا ہے، معمولی زخمی بچےکو کاغان اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مانسہرہ میں جیپ کھائی میں گرنے سے 4 خواتین جاں بحق ہوگئیں، پولیس کا اس حوالے سے بتانا تھا کہ حادثہ مانسہرہ میں کن چھجڑی کے مقام پر پیش آیا جہاں جیپ سنڈی سے جبوڑی جارہی تھی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ حادثہ جیپ کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آٰیا جس کے نتیجے میں 4 خواتین جاں بحق اور 6 افرا زخمی ہوئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/sukhiki-interchange-husband-wife-die-in-accident/

  • پولیس نے نوری ٹاپ پر پھنسے 8 افراد کو ریسکیو کر لیا، آکسیجن کی کمی سے ایک جاں بحق

    پولیس نے نوری ٹاپ پر پھنسے 8 افراد کو ریسکیو کر لیا، آکسیجن کی کمی سے ایک جاں بحق

    مانسہرہ: پولیس نے سیاحتی مقام نوری ٹاپ پر پھنسے 8 افراد کو ریسکیو کر لیا، تاہم آکسیجن کی کمی سے ایک جاں بحق ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مانسہرہ پولیس نے نوری ٹاپ پر کامیاب ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے برف پوش علاقے میں پھنسے آٹھ افراد کو بہ حفاظت نکال لیا ہے۔

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کے مطابق بدقسمتی سے ان میں سے ایک شخص گل زادہ آکسیجن کی کمی کے باعث جاں بحق ہو گیا۔ جب کہ دیگر تمام افراد کو ناران پہنچا کر اُنھیں آبائی علاقوں کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔

    ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والے تمام اداروں اور جوانوں کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو بھر پور سراہا گیا۔


    لکی مروت میں خاتون سمیت 3 افراد قتل کر دئیے گئے


    مانسہرہ پولیس کا کہنا ہے کہ جنگی خطرات کے باعث شادرہ نیلم ویلی سے جلکڈ 22 افراد پیدل آ رہے تھے، تاہم راستہ معلوم نہ ہونے کے باعث کچھ افراد بھٹک گئے تھے، کے ڈی اے ریسکیو اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے آپریشن کر کے سیاحوں کو بچا لیا۔

    شہریوں کا کہنا تھا کہ پولیس کی بروقت کارروائی نے ہمیں مشکل سے نکالا، جس پر ہم ان کے بے حد شکر گزار ہیں، پولیس نے یہ اطلاع بھی دی کہ شدید سردی اور برفباری سے ایک شخص کی جاں بحق ہو گیا ہے۔

  • ’سومی سرکار‘ کے حجرے پر چھاپا، غیر قانونی اسلحہ برآمد

    ’سومی سرکار‘ کے حجرے پر چھاپا، غیر قانونی اسلحہ برآمد

    مانسہرہ: خیبر پختونخوا کے شہر مانسہرہ میں پولیس چھاپے کے دوران ’سومی سرکار‘ کے حجرے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق مانسہرہ میں سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضلعی پولیس نے کارروائی کی ہے۔

    ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش اور عوامی شکایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا، پکھوال چوک کے قریب ذیشان عرف سومی سرکار نامی شخص کے حجرے پر چھاپا مار کر بڑی تعداد میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا۔

    پولیس نے غیر قانونی اسلحے کے جرم میں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، دوران چھاپا برآمد کیے گئے اسلحے میں تین پستول، رپیٹر، رائفل، متعدد کارتوس اور تلوار شامل ہے۔

    ملزمان کے خلاف اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔

  • جرمن ٹراؤٹ مچھلی کے 5 ہزار بچے دریائے کنہار میں چھوڑ دیے گئے

    جرمن ٹراؤٹ مچھلی کے 5 ہزار بچے دریائے کنہار میں چھوڑ دیے گئے

    مانسہرہ: 5 ہزار جرمن ٹراؤٹ مچھلی کے بچے دریائے کنہار میں چھوڑ دیے گئے، ٹراؤٹ فِش کی افزائش سے علاقے کی سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے مانسہرہ کے پُر فضا سیاحتی مقام ناران کے دریائے کنہار میں پلنے والی نایاب براؤن ٹراؤٹ کی افزائش کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

    مانسہرہ کے سیاحتی مقام ناران کو بے پناہ خوب صورتی کی وجہ سے ارض پاک پر قدرت کا ایک انمول تحفہ سمجھا جاتا ہے، جب کہ برفانی پانی میں پیدا ہونے والی دنیا کی نایاب ٹراؤٹ مچھلی کو یہاں کی قیمتی اور بہترین سوغات تصور کیا جاتا ہے۔

    چیئرمین کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی ڈاکٹر ایمل زمان کی جانب سے عطیہ کی گئی براؤن ٹراوٹ مچھلی کی نسل بڑھانے کے لیے دوسرے مرحلے میں پانچ ہزار جرمن ٹراؤٹ مچھلی کے بچے دریائے کنہار میں چھوڑے گئے۔

    ڈاکٹر ایمل زمان کے مطابق ٹرؤاٹ مچھلی کی افزائش بڑھانے سے ناران میں سیاحت کو بین الاقوامی سطح پر فروغ کے لیے دور رس نتائج مرتب ہوں گے۔

  • مانسہرہ اور ہزارہ ڈویژن میں زمین لرز اٹھی، عوام خوف زدہ

    مانسہرہ اور ہزارہ ڈویژن میں زمین لرز اٹھی، عوام خوف زدہ

    اسلام آباد: پاکستان کے بالائی علاقوں مانسہرہ اور ہزارہ ڈویژن کے دیگر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

    زلزلہ پیمامرکز کے مطابق مانسہرہ اور ہزارہ ڈویژن کے دیگر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3ریکارڈ کی گئی۔

    زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلےکا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 170 کلومیٹر تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: سوات : مینگورہ شہر اور گردونواح میں 4.5شدت کا زلزلہ

    زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، فوری طور پر زلزلے کے باعث کسی جانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

    رواں سال جنوری میں بھی مینگورہ، سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی علاقہ تھا جبکہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5ریکارڈ کی گئی تھی جس کی گہرائی 120کلو میٹر زیر زمین تھی ۔

  • شہباز شریف چوہا نمبر ون ہے، وزیر اعظم بننے کا خواب دیکھ رہا تھا: وزیر اعظم

    شہباز شریف چوہا نمبر ون ہے، وزیر اعظم بننے کا خواب دیکھ رہا تھا: وزیر اعظم

    مانسہرہ: وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر اپوزیشن رہنما پر سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف چوہا نمبر ون ہے، وزیر اعظم بننے کا خواب دیکھ رہا تھا۔

    مانسہرہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف کہتا ہے میں اگر ہوتا تو ایبسولوٹلی ناٹ نہ کہتا امریکیوں کو ناراض نہ کرتا، وہ کہتا ہے امریکی یا یورپی دیکھوں تو بوٹ پالش شروع کر دیتا ہوں۔

    عمران خان نے خطاب میں کہا شہباز شریف کا نام میں چیری بلاسم رکھ دیتا ہوں، شہباز شریف اچکن سنبھال کر رکھو وہ کسی اور کو دینا پڑے گی، 27 تاریخ کو اسلام آباد جلسے کے لیے پوری قوم کو دعوت دیتا ہوں۔

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ضمیر کو خریدنے کے لیے 20 کروڑ روپے صالح محمد کے سامنے رکھے گئے تھے، لیکن میں انھیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں، انھیں 50 کروڑ بھی آفر کرتے تب بھی وہ آج پی ٹی آئی ہی میں ہوتے۔

    انھوں نے کہا میں ہر جلسے میں اپنے آپ کو کہتا ہوں فضل الرحمان کو ڈیزل نہیں کہوں گا، لیکن جب تقریر کے لیے کھڑا ہوتا ہوں تو پنڈال سے ڈیزل کی آوازیں آتی ہیں، برے اور مشکل وقت میں پوری کوشش کی کہ ڈیزل کی قیمت کم کی جائے۔

    انھون نے کہا اللہ نے مجھ سے اور میری حکومت سے وہ کام لیا جو کسی حکومت نہیں کیا، ہم نے اسلاموفوبیا کے خلاف اقوام متحدہ میں قرارداد منظور کرائی، پوری دنیا میں 15 مارچ ہر سال اسلاموفوبیا کے خلاف دن منایا جائے گا، صرف ریاست مدینہ کے اصولوں پر چل کر ہی دنیا میں ہرے پاسپوٹ کی عزت ہو سکتی ہے۔

    وزیر اعظم نے کہا تین چوہے مل کر میرا شکار کرنے آ رہے ہیں لیکن ہم ان کو شکست دیں گے، یہ ایک چیز چاہتے ہیں کسی طرح ان کے کرپشن کے کیسز ختم کر دوں لیکن ان کے کرپشن کے کیسز ختم کرنا ملک سے بڑی غداری ہوگی۔

    انھوں نے کہا جب امریکا نے ڈرون حملے کیے اس وقت ان 3 میں سے 2 چوہے ملک کے سربراہ تھے، انھوں نے اپنا پیسہ سوئس اکاؤنٹ، آف شور کمپنیوں میں رکھا مگر ایک بار ڈرون حملوں کی مذمت نہیں کی، ان کو شرم نہیں آتی کم سے کم منہ سے تو بول سکتے تھے۔

  • وزیراعظم عمران خان  کل  مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کریں گے

    وزیراعظم عمران خان کل مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کریں گے

    اسلام آباد : منڈی بہاالدین، میلسی، دیر، حافظ آباد،سوات، درگئی میں کامیاب جلسوں کے بعد وزیراعظم عمران خان کل مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی عوامی رابطہ مہم جاری ہے ، سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اب باری ہے مانسہرہ کی، آئیں مل کر اپوزیشن کو عدم اعتماد لانے پر شکریہ بولیں۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ منڈی بہاالدین،میلسی،دیر،حافظ آباد،سوات،درگئی میں کامیاب جلسوں کے بعد کل وزیراعظم مانسہرہ میں جلسےسےخطاب کریں گے،
    عوام کا وزیراعظم پر بھرپور اعتماد ہے۔

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو میں واضح کیا تھا کہ کسی بھی صورت استعفیٰ نہیں دوں گا، ووٹنگ سے ایک دن پہلے اپوزیشن کیلئے سرپرائز ہے۔

    عمران خان نے کہا تھا تحریک انصاف کی مقبولیت میں حالیہ دنوں بےپناہ اضافہ دیکھنے کو آیا، 27مارچ کوعوام کو سمندراسلام آباد میں ہوگا، اتنا بڑا جلسہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا ہوگا، پاکستان میں سب سے بڑےجلسے میں نے کیے ہیں، مینارپاکستان کو بھرنے کا کریڈٹ بھی مجھے جاتا ہے۔

  • ہزارہ یونیورسٹی 10 روز کے لیے بند

    ہزارہ یونیورسٹی 10 روز کے لیے بند

    مانسہرہ: صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر مانسہرہ کی ہزارہ یونیورسٹی 10 روز کے لیے بند کردی گئی، یونیورسٹی میں 7 فروری کو ہونے والے امتحانات 15 فروری کو ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کی ہزارہ یونیورسٹی کرونا کیسز رپورٹ ہونے پر 10 روز کے لیے بند کردی گئی، ضلعی انتظامیہ نے یونیورسٹی کو سیل کیا ہے۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرونا کیسز اساتذہ اور طلبا میں رپورٹ کیے گئے، متعلقہ اداروں کو یونیورسٹی عمارات کو ڈس انفیکٹ کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

    جامعہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جامعہ کی بندش کے پیش نظر امتحانات بھی ملتوی کیے جارہے ہیں، یونیورسٹی میں 7 فروری کو ہونے والے امتحانات 15 فروری کو ہوں گے۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں کمی دیکھی جارہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 4 ہزار 874 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 14 لاکھ 59 ہزار 773 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے باعث 30 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 29 ہزار 478 ہوگئی۔

  • مانسہرہ میں غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی قتل، تین ملزمان گرفتار

    مانسہرہ میں غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی قتل، تین ملزمان گرفتار

    پشاور : پولیس نے ایبٹ آباد میں شادی شدہ جوڑے کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے پانچ میں سے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں لڑکی کے والدین بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں چند روز قبل غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی کو قتل کردیا گیا تھا،
    پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت صبا اور راشد کے نام سے ہوئی تھی۔

    ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں کے گاؤں برج میں فائرنگ سے قتل ہونے والے شادی شدہ جوڑے نے چند روز قبل پسند کی شادی کی تھی واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جہانگیر نامی شخص مقتولہ کا بھائی ہے، ملزم نے وقعے والے روز گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور اپنی بہن اور اس کے شوہر کو قتل کرکے فرار ہوگیا۔

    پولیس نے والدین سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، مزید ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    مزید پڑھیں : ایبٹ آباد میں غیرت کے نام پر شادی شدہ جوڑا قتل

    علاوہ ازیں خان پور میں پنچایت کے حکم پر نوجوان پربدترین تشدد کیا گیا، نوجوان کے سر کے بال کاٹ کر اس کی مونچھیں اور بھنویں بھی کاٹ دی گئیں، پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

  • مدرسے میں بچے سے زیادتی کی تصدیق : ملزم کا ڈی این اے میچ کرگیا

    مدرسے میں بچے سے زیادتی کی تصدیق : ملزم کا ڈی این اے میچ کرگیا

    پشاور : مانسہرہ میں مدرسے کے قاری کی بچے سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی، مرکزی ملزم کا ڈی این اے لیبارٹری رپورٹ میں میچ کرگیا، روتے رہنے سے بچے کی آنکھوں میں خون آگیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور: مانسہرہ میں مدرسہ تعلیم القرآن ٹھاکر میرا پڑھنہ میں 10 سالہ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کے مقدمے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، تحقیقات کے دوران بچے سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔

    اس حوالے سے متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم قاری شمس الدین کا ڈی این اے لیبارٹری رپورٹ میں میچ کرگیا ہے، عینی شاہدین نے بھی قاری شمس الدین کو ملوث قرار دیا تھا۔

    ملزم نے نہ صرف زیادتی کی بلکہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا، روتے رہنے سے بچے کی آنکھوں میں خون آگیا تھا،ملزم کےخلاف چالان پرسوں پیش کیا جائے گا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ خصوصی عدالت میں چلایا جائے گا،وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کے مشیراحمد حسین شاہ نے بچے کے والد سے ملاقات کی اور انہیں ایک لاکھ روپے کی امداد دی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال 23 دسمبر کو مانسہرہ میں قاری نے بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، بچے کے چچا علی گوہر نے رپورٹ درج کرائی تھی کہ اس نے اپنے بھتیجے کو تین ماہ قبل مدرسہ تعلیم القرآن ٹھاکر میرا پڑھنہ میں دینی تعلیم حاصل کرنے کے لیے داخل کرایا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ بھتیجے کو جب اسپتال لایا گیا تو وہ بے ہوش تھا، ہوش آنے پر اس نے بتایا کہ 23 دسمبر کو مدرسہ کے ایک قاری شمس الدین نے اسے مدرسے سے دور لے جاکر میرے ساتھ ناصرف زبردستی بدفعلی کی بلکہ جسمانی تشدد بھی کیا۔

    مزید پڑھیں: مدرسے کے قاری نے 10 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا

    بچے کا کہنا تھا کہ شور شرابہ کرنے پر دو سے تین افراد موقع پر آگئے اور وہ بھی مجھ پر تشدد کرنے لگے۔ ہزارہ اسٹوڈنٹ سوسائٹی نے واقعے کے خلاف احتجاج کیا اور ملزم قاری شمس الرحمان کو گرفتار کرکے فی الفور پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔