Tag: mansha pasha

  • منشا پاشا کی بھارتی گانے پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ منشا پاشا کی بھارتی فلم کے مشہور گانے پر رقص کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ منشا پاشا نے قریبی عزیز کی ڈھولکی میں رقص کرنے کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کردی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    اداکارہ کو بھارتی فلم ’اومکارہ‘ کے گانے ’اتنی سردی ہے کسی کا لحاف لے لے‘ پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mansha Pasha (@manshapasha)

    منشا پاشا نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’پیرو اور عظیمیٰ کی ڈھولکی۔‘ اداکارہ نے شوہر و سماجی رہنما جبران ناصر کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کیں۔

    واضح رہے کہ جبران ناصر اور اداکاہ منشا پاشا گزشتہ سال اپریل میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mansha Pasha (@manshapasha)

    منشا پاشا اور جبران ناصر کی منگنی دسمبر 2019 میں ہوئی تھی۔

    اس سے قبل انہوں نے 10 لاکھ کی انسٹاگرام فیملی کے لیے اپنی سریلی آواز میں ماضی کا مقبول گانا گنگنا کر ان کا شکریہ ادا کیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mansha Pasha (@manshapasha)

    منشا پاشا نے فالو کرنے والے 10 لاکھ مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ’آپ کی نظروں نے سمجھا پیار کے قابل مجھے‘ گنگنایا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mansha Pasha (@manshapasha)

    اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’یہ میرا پسندیدہ گانا ہے جو میں اپنے مداحوں کے لیے گنگنا رہی ہوں۔ منشا پاشا کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ مداحوں کی جانب سے دیے جانے والے پیار اور سپورٹ کی شکر گزار رہیں گی۔

  • معروف اداکارہ نے والد کے نام پر مسجد تعمیر کروا دی

    معروف اداکارہ نے والد کے نام پر مسجد تعمیر کروا دی

    کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ منشا پاشا نے اپنے مرحوم والد کی یاد میں مسجد تعمیر کروا دی، مداحوں نے ان کے نیک کام پر انہیں بے حد سراہا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ منشا پاشا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک مسجد کی تصاویر شیئر کیں۔

    تصویر کے کیپشن میں انہوں نے قرآن پاک کی ایک آیت شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس مقدس مہینے میں انہوں نے اور ان کی بہنوں نے اپنے والد کی یاد میں ایک مسجد تعمیر کروائی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mansha Pasha (@manshapasha)

    یہ مسجد کراچی سے 4 گھنٹے کی ڈرائیو پر ایک گاؤں میں ہے جس کی تعمیر کافی عرصے سے جاری تھی اور یہ اب مکمل ہوئی ہے۔

    منشا نے ان کارکنوں اور خیر خواہوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے لیے دعا کی اور انہیں سپورٹ کیا۔

    مسجد کا نام مسجد طارق رکھا گیا ہے، اس مسجد کو منشا اور ان کی بہنوں زینت، ماریہ اور حنا نے مکمل کروایا ہے۔

  • جبران ناصر نے تقریب نکاح کی ویڈیو شیئر کردی

    جبران ناصر نے تقریب نکاح کی ویڈیو شیئر کردی

    کراچی : معروف سماجی رہنما جبران ناصر اور اداکارہ منشا پاشا جو گزشتہ روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، ان کی شادی کی مکمل ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سماجی کارکن جبران ناصر نے اداکارہ منشا پاشا کے ساتھ ہونے والے نکاح کی مکمل ویڈیو شیئر کی ہے جسے ان کے مداحوں نے بے حد پسند کیا۔

    اس سے قبل انہوں نے تقریب کی تصاویر پوسٹ کی تھی جس کے بعد اب نکاح کی ویڈیو بھی مداحوں کیلئے شیئر کردی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس خوبصورت جوڑی کا نکاح معروف اسلامی اسکالر جاوید غامدی پڑھا رہے ہیں۔

    ویڈیو کے کیپشن میں جبران ناصر نے لکھا کہ جاوید غامدی صاحب کی جانب سے میاں بیوی کے مساوی حقوق سے متعلق دیا گیا خوبصورت بیان۔

    ان مزید کہنا تھا کہ ہم جاوید غامدی صاحب کی جانب سے بتائی گئی میاں بیوی کے مساوی حقوق اور ذمہ داریوں سے متعلق یہ خوبصورت اسلامی تعلیمات آپ سب سے شیئر کرنا چاہتے تھے۔

    لگ بھگ سات منٹ کی اس ویڈیو میں سماجی رہنما جبران ناصر اور اداکارہ منشا پاشا کے نکاح اور اس موقع پر کیا جانے والا بیان بھی موجود ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو خوب پسند کیا جا رہا ہے ان کے مداح اس خوبصورت جوڑی کیلئے مبارکباد، نیک تمناؤں اور دعاؤں کا تحفہ دے رہے ہیں۔

  • وقت سے پہلے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنا بڑی غلطی ثابت ہوگی، منشا پاشا

    وقت سے پہلے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنا بڑی غلطی ثابت ہوگی، منشا پاشا

    کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منشا پشا کا کہنا ہے کہ وقت سے پہلے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنا بڑی غلطی ثابت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ منشا پاشا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر دعائیہ پیغام شیئر کیا اور کہا کہ امید ہے کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں پورا ملک متحد ہوجائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ فیصل ایدھی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث پاکستان کے سینئر آفیسرز کو کرونا ٹیسٹ کروانے کی ضرورت پیش آئے گی۔

    اداکارہ منشا پاشا کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں ماضی کی رنجشوں کو بھلا کر ہمیں اپنی بقا کی خاطر متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

    مزید پڑھیں: کوروناوائرس کی تشخیص کے بعد فیصل ایدھی کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

    واضح رہے کہ آج فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا، انہوں نے دو دن قبل ٹیسٹ کروایا تھا، وہ اسلام آباد میں مقیم ہیں، ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ، فیصل ایدھی کا ٹیسٹ شفا انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد میں کیا گیا تھا۔

    ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ 5 دن قبل فیصل ایدھی نے اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی، دو روز قبل انہوں نے کرونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی آج رپورٹ آئی ہے۔

  • کرونا وائرس کے باوجود شادیوں کے انعقاد پر معروف اداکارہ پریشان

    کرونا وائرس کے باوجود شادیوں کے انعقاد پر معروف اداکارہ پریشان

    لاہور: معروف اداکارہ منشا پاشا کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باوجود لوگوں کے اجتماع اور شادیوں کے انعقاد پر پریشان ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ منشا پاشا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ میں لاہور میں ہونے والی شادیوں کی ویڈیوز دیکھ رہی ہوں جن میں رقص کیا جارہا ہے اور شادی ہال لوگوں سے بھرے ہوئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یار اب اس طرح تو نہ کرو۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ سنیما، شادی ہالز اور پارکس بھی بند کردیے گئے ہیں۔

    اس کے باوجود اکثر مقامات پر پابندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں اور تقریبات کا انعقاد معمول کے مطابق کیا جارہا ہے، پولیس نے کچھ مقامات پر شادی ہالز پر چھاپے مار کر مالکان کو گرفتار بھی کیا ہے۔

  • اداکارہ منشا پاشا اور جبران ناصر کی منگنی کی خبریں زیر گردش

    اداکارہ منشا پاشا اور جبران ناصر کی منگنی کی خبریں زیر گردش

    کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ منشا پاشا اور سماجی رہنما جبران ناصر کی منگنی کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ منشا پاشا اور سماجی رہنما جبران ناصر کی منگنی کی کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں منگنی کی تاریخ 22 دسمبر درج ہے تاہم اداکارہ کی جانب سے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

    منگنی کے کارڈ میں لکھا ہے کہ ’جبران اور منشیا 22 دسمبر 2019 کو آپ کو اپنی منگنی میں کھانے پر مدعو کرنا چاہتے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل کارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ منگنی دوپہر میں رکھی گئی ہے اسی لیے لنچ کا ذکر کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال فائزہ سلیم کی شادی کے موقع پر جبران اور منشا کی ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

    اداکارہ منشا پاشا کی اگست 2013 میں اسد فاروقی سے شادی ہوئی تھی، اداکارہ اپنی نجی زندگی کے بارے میں کم ہی گفتگو کرتی ہیں اسی وجہ یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ وہ ابھی تک شادی شدہ ہیں یا اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرچکی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر صارفین منگنی کی خبریں سن کر بہت خوش ہیں اور دونوں کو نئے سفر کے آغاز کے لیے دعائیں دے رہے ہیں۔