Tag: mansooba nakam

  • حیدر آباد جیل توڑنے کا منصوبہ ناکام، دہشت گردوں کا گروہ پکڑاگیا

    حیدر آباد جیل توڑنے کا منصوبہ ناکام، دہشت گردوں کا گروہ پکڑاگیا

    حیدرآباد : لطیف آباد سے خطرناک دہشت گردوں کو پکڑ لیا گیا۔ دہشت گرد حیدر آباد جیل توڑنے کا منصوبہ بنا رہے تھے ۔ ایک دہشت گرد مثنٰی نے بیوی سے جیل توڑ کر اس کے بھائی کو چھڑانے کا وعدہ کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق حیدر آباد میں فورسز نے جیل توڑنے کے منصوبہ سازوں کو گرفتار کر لیا۔ حیدرآباد جیل توڑنےکی سازش کرنےوالوں کولطیف آباد کےایک گھرسےپکڑا گیا۔

    گرفتار ہونے والےخطرناک دہشت گرد مثنٰی نے بیوی سے حیدرآباد جیل توڑ کر اُس کے بھائی شہزادکو چھڑانے کا وعدہ کیا تھا جو کور کمانڈر حملہ کیس میں سزا کاٹ رہا ہے ۔

    ،جیل سے ڈینیل پرل کیس کے عمرخالد شیخ کو بھی چھڑانا تھا۔ دہشت گرد مثنٰی بارودی گاڑیاں بنانےکاماہرہے اورکراچی کےاخبارمیں بھی کام کرتا رہا ہے۔

    دہشت گردوں کا یہ ٹولہ پلاسٹک کےبیوپاریوں کے روپ میں لطیف آباد میں رہائش پذیر تھا۔

  • چارسدہ: دہشت گردی کا منصوبہ ناکام،اسکول سے بارودی مواد برآمد

    چارسدہ: دہشت گردی کا منصوبہ ناکام،اسکول سے بارودی مواد برآمد

    چارسدہ : دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا،سیکیورٹی فورسز نےسرکاری اسکول سے ہینڈ گرنیڈ، راکٹ لانچرزاوربارود سے بھرے پریشر ککر برآمد کرلئے۔

    تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے علاقے شب قدر کے سرکاری اسکول میں سیکیورٹی اداروں نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

    پولیس حکام کے مطابق تخریب کاروں کی جانب سے اسکول میں بارودی مواد سے بھرے تین پریشر ککر ز رکھے گئے تھےجو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے منسلک تھے۔

    سیکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ سے پانچ گرنیڈ، دس راکٹ لانچرز ،چار ڈیٹو نیٹرز اور پرائما کارڈ بھی قبضے میں لے لئے ۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق برآمد شدہ بارودی مواد بڑی تباہی کا باعث بن سکتا تھا۔پولیس نے تخریب کاری میں ملوث عناصر سے متعلق تفتیش شروع کردی ہے۔

  • راولپنڈی: دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام،تین دہشت گرد گرفتار

    راولپنڈی: دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام،تین دہشت گرد گرفتار

       راولپنڈی میں یوم آزادی کے موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔ راولپنڈی میں ریلوے اسٹیشن پرلاہور جانے والی ریل کار پر چھاپہ مار کر تین دہشت گرد وں کو گرفتار کر لیا ۔یوم آزادی کے موقع پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ۔راولپنڈی میں چکلالہ ریلوے اسٹیشن پر لاہور جانے والی کار ٹرین پر سیکیورٹی فورسز نے چھاپہ مار کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

    ذرائع کے مطابق، دہشت گردوں کے قبضہ سے خود کش جیکٹس،دستی بم ،خود کار آتشیں اسلحہ اور دہشتگردی سے متعلق دیگر آلات برآمد ہوئے ۔ دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے ان سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں ۔

    ذرائع کا کہنا ہے گرفتاردہشت گردوں کے مزید ساتھی راولپنڈی میں روپوش ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ دہشت گردوں کی گرفتار ی کے بعد لاہور ،راولپنڈی سمیت ملک کے تمام ریلوے اسٹیشنز پرسیکیورٹی کے انتظامات سخت کردئیے گئے ہیں۔