Tag: mansoora

  • نااہل قیادت کی وجہ سے پاکستان کا جغرافیہ اور نظریہ خراب ہوگیا، سراج الحق

    نااہل قیادت کی وجہ سے پاکستان کا جغرافیہ اور نظریہ خراب ہوگیا، سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ قوموں کی ترقی کا راز اچھی قیادت ہوتی ہے، نااہل قیادت کی وجہ سے پاکستان کا جغرافیہ اور نظریہ خراب ہوگیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں دعوت افطار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سراج الحق نے کہا کہ اسلامی نظام کے مخالف امریکی ایجنٹ ہیں، کرپشن کا خاتمہ نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ میں ہے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ رمضان میں ہمیشہ بڑے بڑے انقلاب برپا ہوئے ہیں، ان میں سب سے بڑا انقلاب قرآن شریف کا نزول ہے، بدر کا معرکہ رمضان میں ہوا، 313 نے ہزاروں کو شکست دی، رمضان میں فتح مکہ ہوا، سندھ میں محمد بن قاسم نے راجا داہر کو شکست دی، ہندوستان کے مسلمانوں کو رمضان میں آزادی ملی۔

    [bs-quote quote=”اسلامی نظام کے مخالف امریکی ایجنٹ ہیں، کرپشن کا خاتمہ نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ میں ہے” style=”default” align=”left” author_name=”سراج الحق” author_job=”امیر جماعت اسلامی”][/bs-quote]

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں اسلامی نظام کے رائج ہونے میں رکاوٹ ہیں، ہم ملک سے وی آئی پی کلچر کا خاتمہ چاہتے ہیں، 70 سال گزر گئے ملک میں اسلامی نظام رائج نہ ہوسکا۔

    ان کا کہنا تھا کہ رمضان کریم کا پیغام اللہ کو راضی کرنا ہے، رمضان کا مہینہ قرآن کا مہینہ ہے، قرآن ہماری زندگی گزارنے کا چارٹر ہے. رمضان جہاد کامہینہ ہے، قوم آئندہ انتخابات میں اسلامی نظام کو ووٹ دے۔

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کے نام پر اب تک اتفاق نہ ہونا افسوسناک بات ہے، سیاست دان کسی معاملے پر متفق نہیں ہوتے تو پھر فیصلے کہیں اور ہوتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پی ٹی آئی نے چیئرمین سینیٹ کو ووٹ اوپر والوں کے کہنے پر دیا، سراج الحق کا دعویٰ

    پی ٹی آئی نے چیئرمین سینیٹ کو ووٹ اوپر والوں کے کہنے پر دیا، سراج الحق کا دعویٰ

    لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ووٹ اوپر والوں کے کہنے پر دئیے تھے، ضمیر خرید کر بننے والے چیئرمین سینیٹ کو کیسے تسلیم کریں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سراج الحق نے انکشاف کیا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے جب چیئرمین سینیٹ کی حمایت کے لیے ووٹ مانگا تو اس وقت وہ خود صادق سنجرانی کا نام تک نہیں جانتے تھے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ صادق سنجرانی کے چیئرمین سینیٹ بننے کے بعد پی ٹی آئی والوں نے بتایا کہ سنجرانی کو جتوانے کے لیے اوپر والوں نے کہا تھا، ضمیر خرید کر بننے والے چیئرمین سینیٹ کی بات کوئی نہیں مانے گا، سینیٹ کے اندر بیٹھے لوگ ایک دوسرے سے آنکھیں نہیں ملا سکتے۔

    سراج الحق نے کہا کہ وفاداریاں تبدیل کرنے والے کسی بھی واشنگ مشین سے نہیں دھل سکتے جبکہ لاہور میٹرول کی نقل کرتے ہوئے پشاور شہر برباد کردیا گیا، شہر کی خوبصورتی دیکھنی تھی تو چیف جسٹس دو سال پہلے وہاں جاتے پشاور منفرد نظر آتا۔

    انہوں نے کہا کہ وی آئی پیز سے پولیس گارڈز واپس لینے کے چیف جسٹس ثاقب نثار کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور اس فیصلے کو سراہتے ہیں۔

    سراج الحق کے لہجے میں ن لیگ بول رہی ہے، فواد چوہدری کا ردعمل

    دوسری جانب پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سراج الحق ن لیگ کے اتحادی ہیں ان لیے ان کے لہجے میں ن لیگ بول رہی ہے، سراج الحق کا بیان جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سراج الحق کی غلط بیانیوں نے جماعت اسلامی کا بیڑہ غرق کردیا ہے، جماعت اسلامی آزاد کشمیر میں ن لیگ اور کے پی میں پی ٹی آئی کی اتحادی ہے جبکہ پنجاب میں ان کا ناظم شیر کے نشان پر جیتا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • این اے 120میں اپوزیشن کا مشترکہ امیدوارسامنے لائینگے، سراج الحق

    این اے 120میں اپوزیشن کا مشترکہ امیدوارسامنے لائینگے، سراج الحق

    لاہور: جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی آپس میں چپقلش کی وجہ سے اپوزیشن قائد ایوان کے لیے مشترکہ امیدوار نہ لا سکی، کوشش کریں کرینگے کہ این اے 120 میں اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار سامنے لائیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، جماعت اسلامی کی مرکز مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹرسراج الحق نے کہا کہ نو منتخب وزیر اعظم پر ابھی صرف الزامات ہیں اور کرپشن کے الزامات کی بنیاد پر کسی کو نا اہل قرار نہیں دیا جا سکتا۔

    انہوں نے کہا کہ نو منتخب وزیر اعظم کا سب سے بڑا امتحان یہ ہو گا کہ وہ اداروں کو مستحکم کریں، امیر جماعت اسلامی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کی آپس کی چپقلش کی وجہ سے اپوزیشن قائد الوان کے لیے مشترکہ امیدوار نہ لا سکی تاہم ہماری کوشش ہو گی کہ این اے 120میں اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار سامنے لائیں۔

    سراج الحق نے کہا کہ نواز شریف نا اہل ہو گئے ہیں تاہم یہ سپریم کورٹ کا امتحان ہے کہ پاناما لسٹ میں شامل دیگر لوگوں کے خلاف بھی تحقیقات کا آغاز کرے تاکہ قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جا سکے۔ کلرک سے لے کر جرنیل اور وزیراعظم تک سب کو احتساب سے گزرنا پڑے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل باسٹھ ٹریسٹھ کو آئین سے نکالنا منہ پر لگی سیاسی دھونے کی بجائے آئینہ توڑنے کے مترادف ہے، کرپشن کے خلاف ہماری تحریک جاری رہے گی، ہم پانامہ لیکس میں موجود تمام افراد کے احتساب کے لیے دوبارہ عدالت سے رجوع کریں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ نئے وزیراعظم کو پہلے قائداعظم ؒ یا علامہ اقبال ؒ کے مزار پر جاناچاہئیے تھا لیکن انہوں نے نوازشریف کے پاس مری جا کر بھی کوئی غیر آئینی کام نہیں کیا۔

  • مسئلہ کشمیرکے ایجنڈے کی تکمیل برطانیہ پرقرض ہے، سراج الحق

    مسئلہ کشمیرکے ایجنڈے کی تکمیل برطانیہ پرقرض ہے، سراج الحق

    لاہور : جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے نامکمل ایجنڈے کو پورا کرنا برطانیہ پر قرض ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں برطانوی ہائی کمشنرسے ملاقات کے موقع پر کیا، اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، ڈائریکٹر امور خارجہ عبدالغفارعزیز، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اصغر و دیگر بھی موجود تھے۔

    سراج الحق نے برطانوی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے گفتگو کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے اور اس کی تکمیل کرنا برطانیہ پر قرض ہے۔


    حکمراں نہ حقوق اللہ ادا کرتے ہیں نہ حقوق العباد‘ سراج الحق


    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کرپٹ لوگ سیاسی وفاداریاں بدل کر نئی پناہ گاہوں میں جگہ بنا رہے ہیں، وقت آگیا کہ قومی دولت لوٹنے والوں کو نشان عبرت بنا دیا جائے۔


    جے آئی ٹی کو دھمکیاں دینے والوں کا مستقبل اڈیالہ جیل ہے، سراج الحق


     انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے بعد سابقہ حکمرانوں کابھی احتساب کیاجائے، سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن آئندہ الیکشن سے قبل انتخابی اصلاحات کویقینی بنائے اور نئی مردم شماری کے مطابق ووٹر لسٹیں ترتیب دی جائیں۔
  • پاکستانی حکومت کشمیرایشو پر تماشا کررہی ہے، سراج الحق

    پاکستانی حکومت کشمیرایشو پر تماشا کررہی ہے، سراج الحق

    لاہور : امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی جغرافیائی شہ رگ ہے، مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ لوگ مر رہے ہیں اور پاکستانی حکومت تما شا کررہی ہے۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ لاہور میں ایک خصوصی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، پاکستان سے الحاق اور محبت کے لیے کشمیری عوام قربانیاں دے رہی ہے، مقبوضہ کشمیر کی عوام کو پاکستان کی سپورٹ کی ضرورت ہے۔

    Siraj1

    سراج الحق نے کہا کہ میں تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتا ہوں کہ اس مشکل گھڑی میں کشمیری عوام کا ساتھ دیں، انہوں نے اعلان کیا کہ 24 جولائی کو بھارتی سفارت خانے تک مارچ کیا جائے گا۔

    انہوں نے بتایا کہ 29 جولائی کو آل پارٹی کانفرنس بلوا رہے ہیں، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کشمیر سے بھارتی فوج کے نکلنے تک بھارت سے دوستی اور تجارت سمیت ہر معاہدے کو معطل کیا جائے۔

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں مردم شماری کا فوری طور پر اہتمام کیا جائے، پانامہ لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے ٹی او آرز کو تسلیم کرلے اور کمیشن بنانے میں مزید تاخیر نہ کرے.

     

  • ایم کیوایم نے کراچی پرقبضہ کیا ہوا ہے،سراج الحق

    ایم کیوایم نے کراچی پرقبضہ کیا ہوا ہے،سراج الحق

    لاہور : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ایم کیوایم نے کراچی پر قبضہ کیا ہوا ہے۔

    یہ بات انہوں نے منصورہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے اسٹیبلشمنٹ سے تو معافی مانگ لی ۔

    انہوں نے کہا کہ کیا متحدہ کے قائد الطاف حسین نو اپریل کو زندہ جلائے گئےوکلاء کے لواحقین اور بلدیہ ٹاؤن  فیکٹری میں جلائے گئے مزدوروں کے ورثاء اور عوام سے بھی معافی مانگیں گے؟

    ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی طاقتوں نے کراچی پرایم کیوایم کاقبضہ کرایا۔

  • حکومت عدلیہ کو بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہے، سراج الحق

    حکومت عدلیہ کو بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہے، سراج الحق

    لاہور: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ اورسندھ حکومت کے ایک دوسرے پر لگائے جانے والے بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اورکرپشن کے الزامات درست ہیں، وفاقی حکومت عدلیہ کو بدنام کررہی ہے۔

    منصورہ میں جماعت اسلامی شوریٰ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ایم کیو ایم اور سندھ حکومت کے ایک دوسرے پر کراچی اور سندھ کو برباد کرنے کیلئے لگائے جانے والے الزامات سو فیصد درست ہیں۔

    امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت عدلیہ کو بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہے، عدالتوں نے آٹھ ہزارافراد کو سزائے موت دی لیکن سول حکومت اپنی کمزوریوں کے باعث اس پرعملدرآمد نہیں کراسکی۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس اب قیام امن کیلئے کوئی عذر باقی نہیں رہا۔ اٹھارہ جنوری سے پہلے حکومت اورعمران کے درمیان معاملات طے پا جائیں گے۔

  • سندھ کی تقسیم خطرناک بات ہے، سراج الحق

    سندھ کی تقسیم خطرناک بات ہے، سراج الحق

    نواب شاہ: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے نواب شاہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بھتہ خوری اور رشوت خوری کا کمیشن راج ہے ملک میں موت سستی اور قلم اور کتاب مہنگی ہوچکی ہے۔

    امیر جماعت اسلامی نے نواب شاہ میں جلسے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک میں جنرلوں کی حکومت اور جمہوریت کی حکومت رہی لیکن عوام کی حالت نہیں بدل سکی سندھ موہن جو دارو کا نقشہ پیش کر رہا ہے، اس سے پہلے مٹیاری میں مخدوم امین فہیم سے ملاقات کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا سندھ کی تقسیم خطرناک بات ہے،امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کچھ لوگ پچاس صوبوں کی بات کرتےہیں ان لوگوں سےچارصوبےنہیں چلائےجارہے۔

  • دھرنوں کےحل کیلئےرابطے ازسرِنوبحال کریںگے،سراج الحق

    دھرنوں کےحل کیلئےرابطے ازسرِنوبحال کریںگے،سراج الحق

    لاہور: جماعتِ اسلامی پاکستان کےامیرسراج الحق نے کہا ہے کہ سیاسی بحران کی وجہ سے ہردن ایک قیامت گزررہی ہے اس لئے ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ موجودہ سیاسی بحران کے حل کے لئے فریقین سے رابطے ازسرِنو بحال کریں گے، یہ بات انہوں نے منصورہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ گذشتہ اڑسٹھ سال سے پاکستان میں مفاد پرستوں نے سیاست جمہوریت، معاشی اداروں اورعوام کویرغمال بنا رکھا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اب تک کئی صحافیوں کو قتل کیا جا چکا ہے لیکن بد قسمتی سے آج تک کسی صحافی کے قاتل کو گرفتارنہیں کیا جاسکا،کیونکہ پاکستان میں غریب کے خون کی کوئی قیمت نہیں،سراج الحق نے کہا کہ دھرنوں سے سب سے زیادہ نقصان عوام کا ہوا ہے،ہم کسی ایسے اقدام کی حمایت نہیں کریں گے کہ جس سے آئین اورجمہوریت پرضرب پڑتی ہو۔

    امیرجماعتِ اسلامی نے کہا کہ ملک کے حالات کو بہتربنانے اورپاکستان کو قائدِ اعظم محمد علی جناح کے اصولوں کے مطابق بنانے کیلئے نومبر کے مہینے میں مینارِپاکستان پر جلسے کاانعقاد کیا جائیگا،جس میں تحریکِ پاکستان کے کارکنان کومدعوکیا جائیگا، اورہم ایک نئے جذبے کے ساتھ تحریک پاکستان کا آغازکریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غریبوں کی نہیں جاگیرداروں کی حکومت ہے، ہم الیکشن کمیشن کی تمام خرابیوں کو دور کرنے کیلئے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت کریں گے۔

  • آصف زرداری کی سراج الحق سےمنصورہ میں ملاقات

    آصف زرداری کی سراج الحق سےمنصورہ میں ملاقات

    لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےکہاہےکہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں ذاتی سیاسی و جماعتی وابستگی سے بالاتر ہو کر آئین و جمہوریت کے لیے ایک ہیں۔

    منصورہ میں سابق صدراورچیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ایک پرامن و باعزت طریقے سے قوم کو اس بحران سے نکالا جائے اور فریقین کو ایک عزت کا راستہ طے کرنے میں معاونت فراہم کی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کی موجودہ سیاسی بحران سے نمٹنے کے لیے چار رکنی کمیٹی بنائی ہے جو موجودہ سیاسی بحران کے حل میں ہم سے معاونت کریگی، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے قومی اسمبلی کے اسپیکر سے اپیل کی کہ وہ تحریک انصاف کے اراکین کی جانب سے دیئے گئے استعفے کو منظور کرنے میں عجلت سے کام نہ لیں۔

    امیر جماعت اسلامی نے فریقین کی جانب سے مذاکرات کی میز پر بیٹھنے پر راضی ہونے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک بہت بڑی کامیابی قرار دیا۔