Tag: mansoora mosque

  • امام کعبہ کی جامع مسجد منصورہ میں نماز فجر کی امامت

    امام کعبہ کی جامع مسجد منصورہ میں نماز فجر کی امامت

    لاہور: امام کعبہ نے لاہور میں جامع مسجد منصورہ میں نماز فجر کی امامت کی، جس میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق امام کعبہ شیخ صالح بن محمد نماز فجرکی امامت کیلئے جامع مسجد منصورہ پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جماعت اسلامی کےسربراہ سراج الحق اوردیگررہنماؤں سمیت بڑی تعداد نے امام کعبہ کی اقامت میں نماز فجر ادا کی۔

    نمازِ فجر کے بعد امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور امام کعبہ شیخ صالح بن محمد نے مختصر خطاب بھی کیا، جس میں امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا گیا۔

    امام کعبہ شیخ صالح بن محمد کا اپنے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ آج کی نماز امت مسلمہ کے اتحاد کی علامت ہے، خانہ کعبہ کو خطرہ امت کو خطرے کے مترادف ہے، دشمن ایمان کے مرکز کو خطرات سے دو چار کررہا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ دین اسلام کا انتہا پسندی اور دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، دشمن عبادت ،عقیدے اور مرکزِ محبت کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔


    مزید پڑھیں : پاکستان مقامات مقدسہ کی حفاظت کی صلاحیت رکھتا ہے، امام کعبہ


    گذشتہ روز امام کعبہ الشیخ صالح محمد بن طالب نے اتوار کے روز لاہور اپنے اعزاز میں منعقد ہونے والی مختلف تقریبات اور اجتماعات میں شرکت کی بادشاہی مسجد لاہور میں منعقد ہونے والے اجتماع میں امام کعبہ نے نماز مغرب کی امامت کی جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

    امام کعبہ صالح محمد بن ابراہیم جمعیت علمائے اسلام کے سو سال مکمل ہونے کے موقع پرمنعقد کردہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسلام پوری انسانیت کےلئے خیر کا دین ہے اور علمائے کرام نبی کریم ﷺکی تعلیمات کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں جب کہ مدارس لوگوں کو دہشت گردی سے دور

    انہوں نے کہا کہ سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان اور ان کے رفقاء وعلماء کی اس خدمت کوتکریم کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان کی دینی، سیاسی اور سماجی خدمات کے معترف ہیں۔

    امام کعبہ کا کہنا تھا  کہ دین کی ترویج میں مدارس بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں اوردنیا بھرمیں حق کی تعلیم لوگوں تک پہنچارہے ہیں جب کہ یہ مدارس ہی ہیں جو لوگوں کودہشت گردی سے دوررہنے کی تعلیمات دے رہے ہیں۔

    امام کعبہ الشیخ صالح محمد بن طالب نے اتوار کے روز لاہور اپنے اعزاز میں منعقد ہونے والی مختلف تقریبات اور اجتماعات میں شرکت کی بادشاہی مسجد لاہور میں منعقد ہونے والے اجتماع میں امام کعبہ نے نماز مغرب کی امامت کی جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی


    مزید پڑھیں : اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف سے امام کعبہ کی ملاقات


    اس سے قبل اسلام آباد میں امام کعبہ نے صدر ممنون حسین ،وزیراعظم نوازشریف اور اہم سیاسی شخصیات سے ملاقات کی اور فیصل مسجد اور پارلیمنٹ میں نماز کی امامت کی، جس میں امت مسلمہ کی خودمختاری اورسلامتی کے لیے بھی دعائیں کی گئیں۔

  • منصورہ میں امام کعبہ کی امامت میں نماز فجر کی ادا کی گئی

    منصورہ میں امام کعبہ کی امامت میں نماز فجر کی ادا کی گئی

    لاہور: امام کعبہ شیخ خالد الغامدی کی امامت میں جامع مسجد منصورہ میں نمازِ فجر ادا کی گئی،اس موقع پرامام کعبہ نے امتِ مسلمہ کے اتفاق کی ضرورت پر زوردیا۔

    نمازِ فجر کے بعد اپنے خطاب میں امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے کہا کہ ہر مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے، انہوں نے کہا کہ یمن کو دہشت گردی کی طرف دھکیلا جارہا ہے، سعودی عرب نے یمنی بھائیوں کی آواز پر لبیک کہا ہے۔

    امام کعبہ کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت اور عوام کو پاکستانی بھائیوں پر ناز ہے۔

    امامِ کعبہ کے خطاب سے قبل امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ آمد پر امام کعبہ کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب مشکل وقت میں خود کو تنہا نہ سمجھے،جو بھی سعودی عرب کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا پاکستان اس کا مقابلہ کریگا۔

    اس موقع پرجماعت اسلامی کے سیکریٹری لیاقت بلوچ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے، نمازِ فجرمیں منصورہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

    نمازکے بعد امام کعبہ نےاجتماعی دعا بھی کرائی، امام کعبہ کی جماعت اسلامی مرکز آمد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔