Tag: many injured

  • آزاد کشمیر: باراتیوں‌ کی بس کھائی میں جاگری، 22 افراد جاں‌ بحق

    آزاد کشمیر: باراتیوں‌ کی بس کھائی میں جاگری، 22 افراد جاں‌ بحق

    پلندری: آزاد کشمیر کے ضلع پلندری میں باراتیوں‌ سے بھری ایک بس کھائی میں‌جاگری جس کے سبب 22 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ متعدد افراد کے زخمی اور کئی کی حالت تشویش ناک ہونے کی اطلاعات ہیں

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بس باراتیوں‌کی تھی جو پلندری سے ہجیرہ جارہی تھی کہ جنجال ہل کے مقام پر ایک خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے بس کھائی میں جاگری، نتیجے میں‌ 22 افراد جاں‌بحق اور 30 زخمی ہوگئے، بس میں خواتین اور بچوں‌سمیت قریبا چالیس افراد سوار تھے ، متعدد زخمیوں‌کی حالت تشویش ناک ہے

    ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ اندھیرے کے سبب امدادی کاموں‌میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم زخمیوں‌اور لاشوں‌ کو پلندری کے اسپتال منتقل کردیا گیا، امدادی ادارے اپنے کاموں میں‌ مصروف ہیں

    اطلاعات ہیں کہ ہلاکتوں‌کی تعداد 25 کے قریب ہے تاہم اس بات کی تصدیق کی جارہی ہے جبکہ شدید زخمیوں‌کو پلندری کے بجائے اسلام آباد کے پمز اسپتال منتقل کیا گیا ہے

  • لیبیا میں بم دھماکا، 22 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

    لیبیا میں بم دھماکا، 22 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

    طرابلس: لیبیا میں بم دھماکے کے سبب 22 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق لیبیا کے شہر بن غازی میں دھماکا ہوا جس میں 22 افراد ہلاک ہوئے، اطلاعات ہیں کہ بم کار میں نصب تھا۔

    دھماکے کے سبب درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں اور لاشوں کو امدادی اداروں نے اسپتال منتقل کرنا شروع کردیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ کا گھیراؤ کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    لیبیا کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا خود کش حملہ ہے تاہم مزید تحقیقاتی جاری ہیں۔

  • کراچی:عمارت کی دوسرے منزل منہدم، 2 ہلاک، 8 زخمی

    کراچی:عمارت کی دوسرے منزل منہدم، 2 ہلاک، 8 زخمی

    کراچی: شہر قائد میں آئی آئی چندریگر روڈ پر شاہین کمپلیکس کے نزدیک واقع عمارت کی دوسری منزل گرنے سے 2 شخص ہلاک اور متعدد ملبے تلے دب گئے، لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کام شروع کردیا۔

    امدادی ادارے کے مطابق عمارت گرنے سے ایک خاتون اورایک مرد ہلاک شخص جب کہ دس سے زائد افراد زخمی ہوگئے، ملبے تلے متعدد افراد کے دبے ہونے کا خدشہ تھا تاہم امدادی اداروں اور لوگوں نے ملبے تلے دبے افراد کو نکال لیا۔

    اطلاعات کے مطابق عمارت انتہائی قدیم تھی جسے مخدوش قرار دیا جاچکا تھا لیکن پھر بھی لوگ کئی برس سے اس میں مقیم تھے۔ عمارت گرائونڈ پلس ون تھی جس کے اوپر مزید کمرے بنالیے گئے، گرائونڈ پلس ون کی چھت گرنے کے ساتھ اوپر بنے کمرے بھی گرگئے جس کے سبب لوگ دبے تھے جنہیں نکال لیا گیا۔

    اطلاعات ہیں کہ مذکورہ عمارت ان عمارتوں میں سے ایک ہے جو انتہائی قدیم ہیں اور انہیں رہائش کے لیے مخدوش قرار دے دیا جاچکا۔

  • امریکی ریاست مشی گن میں فائرنگ، تین افراد ہلاک، متعدد زخمی

    امریکی ریاست مشی گن میں فائرنگ، تین افراد ہلاک، متعدد زخمی

    مشی گن: امریکی ریاست مشی گن میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم ہلاک ہوگیا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق مشی گن کے شہر سینٹ جوزف میں فائرنگ ایک عدالت کے باہر کی گئی جس میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق فائرنگ کرنے والا شخص پولیس کی جوابی فائرنگ سے مارا گیا جس کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔

    عینی شاہدی کے مطابق ملزم نے عدالتی اہلکار سے پستول چھین کر فائرنگ کی جس سے دو اہلکار ہلاک ہوئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کی وجوہات کا فوری طور پر علم نہیں‌ہوسکا تاہم تحقیقات جاری ہیں کہ ملزم نے عدالتی اہلکاروں‌ پر حملہ کیوں‌ کیا اور اس کے مشتعل ہونے کا سبب کیا تھا۔

    اطلاعات کے مطابق ملزم کی شناخت ہوتے ہی اس کے گھر پر چھاپہ مارکر اسی کے زیر استعمال اشیا اور دستاویزات کو قبضے میں لے کر ملزم کی ذہنی کیفیت کا اندازہ کیا جاسکے۔

  • ڈھاکہ ریسٹورینٹ حملہ، 20 غیرملکی سمیت حملہ آور 6 دہشت گرد بھی ہلاک

    ڈھاکہ ریسٹورینٹ حملہ، 20 غیرملکی سمیت حملہ آور 6 دہشت گرد بھی ہلاک

    ڈھاکا:بنگلہ دیش کے سفارتی علاقے میں ریسٹورنٹ پر حملے کے بعد یرغمال بنائے گئے تیرہ افراد کو بازیاب کرالیا گیا،اس دوران 20 غیر ملکی ہلاک ہوگئے،بنگلہ دیش آرمی کی کارروائی میں چھ حملہ آورہلاک اور ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کے دارلحکومت ڈھاکہ میں واقع ریسٹورینٹ پر 7 دہشت گردوں نے حملہ کرکے متعدد غیر ملکیوں کومحصور کر لیا جس کے بعد بنگلہ دیش آرمی کے کمانڈوز نے آپریشن کر کے غیر ملکی ریسٹورنٹ سے مغویوں کو بازیاب کراکے علاقے کو کلیئر قرار دے دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں دو پولیس اہلکا جان بازی ہار بیٹھے اس دوران دہشت گردوں نے 20 غیر ملکیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا، بنگلہ دیش آرمی نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 7 میں سے 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا جب کہ ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    بنگلہ دیش کی ریپڈ ایکشن بٹالین کے کمانڈر توہن محمد مسعود کے مطابق تین غیر ملکی شہریوں سمیت تیرہ افراد کو بازیاب کرلیاگیا،غیر ملکی شہریوں میں جاپانی، بھارتی، اور ارجنٹائن کا شہری شامل ہے۔

    دوسری جانب بنگلہ دیشی فوج کے ترجمان کرنل راشد الحق نے بتایا کہ ‘آپریشن ختم ہوگیا اور صورتحال مکمل طور پر کنٹرول ہے۔

    یاد رہے کہ دارالحکومت ڈھاکا کے سفارتی علاقے کے مشہور ریسٹورنٹ پر رات گئے مسلح افراد نے حملہ کرکے وہاں موجود لوگوں کو یرغمال بنالیا تھا،جس کے بعد پولیس نے ریسٹورنٹ میں یرغمالیوں کو بازیاب کرانے کے لیے آپریشن شروع کیا تھا۔

    پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے اللہ اکبر کا نعرہ لگایا اور اس کے بعد ریسٹورنٹ پر حملہ کردیا،حملہ آوروں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس افسر ہلاک جبکہ 30 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔

    پاکستان نے بنگلا دیش میں غیر ملکی ریسٹورنٹ پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہر قسم کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں بنگلہ دیش کے ساتھ ہیں۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈھاکا میں تمام پاکستانی سفارت کار اور ان کے اہلخانہ محفوظ ہیں.انہوں نے مزید کہا کہ ڈھاکا کے ریسٹورنٹ پر حملے کے بعد پاکستان کے سفارتی عملے نے اپنی نقل و حرکت محدود کردی ہے۔

    واضح رہے کہ ڈھاکہ میں جمعے کی رات کو ریسٹورنٹ پر کیے جانے والے حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے۔