Tag: Manzoor pashteen

  • پی ٹی ایم رہنما محسن داوڑ شمالی وزیرستان سے گرفتار

    پی ٹی ایم رہنما محسن داوڑ شمالی وزیرستان سے گرفتار

    اسلام آباد: پشتون تحفظ موومنٹ کے مفرور رہنما محسن داوڑ کو حراست میں لے لیا گیا ہے، خڑ کمر چیک پوسٹ واقعے کے دن محسن داوڑ انسانی ڈھال کو استعمال کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مخالف پی ٹی ایم کے رہنما محسن داوڑ کو پاک افغان سرحدی علاقے شمالی وزیرستان سے ایک بڑے آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

    محسن داور اتوار کے روز خڑ کمر کےعلاقے میں پاک فوج کی چوکی پر حملے میں عوام کو اکسانے اور مسلح حملہ کرنے میں ملوث تھا۔ واقعے کے ردعمل میں فوج نے گرفتاریاں شروع کیں تو یہ موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

    پاک فوج کی چوک پوسٹ پر حملے کے ردعمل میں فوج نے پی ٹی ایم کے رہنما علی وزیر سمیت آٹھ شرپسندوں کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتار شدگان پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملے اور وہاں موجود سپاہیوں کو زخمی کرنے میں کے جرم میں حراست میں لیا گیا تھا۔

    پاک فوج کے شعبہ نشر و اشاعت کے مطابق میران شاہ کے علاقے میں بویا میں واقع خارکمر چیک پوسٹ پر اتوارکے روز حملہ کیا گیا تھا، حملے کا مقصد ایک روز قبل حراست میں لیے گئے مشتبہ دہشت گردوں کو رہائی دلانا تھا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چوکی پر حملہ آور گروہ کی فائرنگ کے سبب 5فوجی اہلکارزخمی ہوئے ہیں جنہیں سی ایم ایچ ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔فائرنگ کےتبادلےمیں 3حملہ آورمارےگئے جبکہ 10 زخمی بھی ہوئے ہیں۔

    یاد رہے کہ کچھ روز قبل پی ٹی ایم رہنما علی وزیرنے جلسے میں کچھ عرصہ پہلے قومی اداروں کوکھلے عام دھمکیاں بھی دی تھیں کہ میں تمہیں ماروں گا، دوسری جانب محسن داوڑ نے روپوشی کے دوران ایک غیر ملکی نشریاتی ادارے کو دیے انٹرویو میں پاک فوج سے وزیرستان چھوڑنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنی اصلیت ظاہر کردی تھی۔

    شمالی وزیرستان میں پیش آنے والے اس واقعے سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹ کیا ہے کہ معصوم پی ٹی ایم کارکنوں کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے، چند افراد پی ٹی ایم کے معصوم کارکنوں کو استعمال کررہے ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بہادر قبائلیوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا، دہائیوں پر مشتمل جدوجہد کے ثمرات ضائع کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ میجر جنرل آصف غفور نے یہ بھی کہا تھا کہ مٹھی بھر افراد ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کررہے ہیں۔

  • سول جج صوابی کا منظور پشتین سمیت تین افراد کی گرفتاری کا حکم

    سول جج صوابی کا منظور پشتین سمیت تین افراد کی گرفتاری کا حکم

    صوابی: سول جج صوابی نے منظور پشتین، ایم این اے علی وزیر، محسن داوڑ کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

     تفصیلات کے مطابق عدالتی حکم کے باوجود جج کے سامنے پیش نہ ہونے پر سول جج صوابی نے منظور پشتین، ایم این اے علی وزیر اور محسن داوڑ کی گرفتاری کا حکم دے دیا، پولیس کے مطابق پی ٹی ایم کے منظور پشتین کی گرفتاری کا حکم نامہ موصول ہوگیا ہے۔

    واضح رہے کہ 19 ملزمان پر قومی پرچم کی بے حرمتی، اداروں کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال، اجازت نہ ملنے کے باوجود صوابی گراؤنڈ میں جلسہ کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں: پی ٹی ایم گرفتار کارکنوں کی درخواست ضمانت مسترد

    خیال رہے کہ ریاست مخالف نعرے بازی پر پی ٹی ایم گرفتار کارکنوں کی درخواست ضمانت مسترد ہوئی تھی، ملزمان کی فوج مخالف نعروں اور تقاریر کی ویڈیوز عدالت میں دکھائی گئی تھیں۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ ملزمان نے ریاست مخالف تقاریر اور نعرے بازی کی ہے، ملزمان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہونا چاہئے۔

    ملزمان کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے، مقدمہ منظور پشتین سمیت 28 افراد نامزد ہیں، مقدمے میں 27 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جو جیل میں ہیں، ملزمان کی جانب سے پریس کلب کے باہر ریاست مخالف تقریر کی گئی تھی۔

  • قومی اداروں کو بدنام کرنے والی پی ٹی ایم کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا

    قومی اداروں کو بدنام کرنے والی پی ٹی ایم کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا

    شمالی وزیرستان : ملک دشمنوں کی جانب سے قومی اداروں کو بدنام کرنے والے عناصر کا چہرہ شمالی وزیرستان میں جاں بحق ہونے والے مسعود کے والد نے بے نقاب کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا، ملکی اداروں کو بدنام کرنے کی ایک اور کوشش ناکام ہوگئی، وزیرستان میں جاں بحق ہونے والے نوجوان مسعود کے والد کا بیان سامنے آگیا۔

    ان کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا رکشے کی ٹکر سے جاں بحق اور نواسہ زخمی ہوا تھا، ڈرائیور کے خلاف تھانے میں ایف آئی آر بھی درج کرادی ہے، واقعے سے متعلق غلط خبریں چلائی جارہی ہیں، پروپیگنڈا کیا جارہاہے، انہوں نے واضح کیا کہ کوئی تنظیم ہمارا نام لے کر اپنا مذموم مقاصد پورے نہ کرے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غور نے کہا تھا کہ شمالی وزیرستان میں کوئی شخص فورسز کے ہاتھوں جاں بحق یا زخمی نہیں ہوا ہے، وائس آف امریکا دیوا کی خبر جھوٹ پر مبنی ہے۔

    مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان میں‌ کوئی شخص فورسز کے ہاتھوں جاں بحق یا زخمی نہیں ہوا، ڈی جی آئی ایس پی آر

    میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وائس آف امریکا دیوا نے من گھڑت رپورٹنگ کی روایت برقراررکھی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ کسی کورٹ مارشل کی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی گئی جبکہ کیپٹن ضرار کے معاملے پر انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔

  • کرنل شیر خان کے بھائی نے منظور پشتین کو مزار میں داخلے سے روک دیا

    کرنل شیر خان کے بھائی نے منظور پشتین کو مزار میں داخلے سے روک دیا

    صوابی: پاک فوج کے شہید کیپٹن کرنل شیر خان کے بھائی نے پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما منظور پشتین کو اپنے بھائی کے مزار پر حاضری سے روک دیا، منظور پشتین کو مزار میں داخل ہوئے بغیر واپس جانا پڑ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق منظور پشتین مئی اور جولائی 1999 کے درمیان لداخ میں لڑی جانے والی کارگل جنگ کے شہید ہیرو کرنل شیر خان کے مزار میں داخل ہونا چاہتا تھا لیکن ان کے بھائی نے پشتین کو شہید کے مزار میں داخل نہیں ہونے دیا۔

    کرنل شیر خان کے بھائی کا کہنا تھا کہ منظور پشتین پہلے کبھی کیپٹن کرنل شیرخان شہید کے مزار پر نہیں آئے۔ انھوں نے پشتین کو جواب دیا کہ ’تمھاری سرگرمیاں مشکوک ہیں۔‘

    شہید کرنل شیر خان کے بھائی انور شیر خان کا کہنا تھا کہ وہ فیس بک پر منظور پشتین کی سرگرمیاں دیکھ چکے ہیں، وہ جانتے ہیں کہ منظور پشتین کیا کچھ کر رہے ہیں۔

    مزار کے احاطے سے انور شیر کی بلند آواز میں احتجاج نے منظور پشتین کو واپسی کا راستہ دکھا دیا، ان کا مؤقف تھا کہ یہ پاک فوج کے شہید کا مزار ہے، یہاں وزیرستان کے ایک ایسے شہری کا کوئی کام نہیں جس کی سرگرمیاں مشکوک ہیں۔

    اہم پیشرفت: ریاست اور اداروں کے خلاف نعرے نہیں لگیں گے، پشتون تحفظ موومنٹ کی یقین دہانی

    کرنل شیر خان کے بھائی نے منظور پشتین کو مخاطب کر کے کہا ’میں آپ کے وزیرستان بھی گیا ہوں، کرنل شیر کا بھائی ہوں، میں وزیرستان کے پٹھانوں کے ساتھ بھی رہا ہوں، میں نے ریڈیو پر وزیر ستان کے پٹھانوں کے حق کے لیے خود آواز اٹھائی ہے۔‘

    خیال رہے کہ منظور پشتین پاک فوج اور دیگر اداروں کے خلاف اپنے جلسوں میں تقریریں کرتا رہا ہے، انھوں نے اپنے جلسوں میں پاکستانی پرچم لہرانے سے بھی روکا۔

  • محمود خان اچکزئی ملک دشمن منظور پشتین کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے

    محمود خان اچکزئی ملک دشمن منظور پشتین کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے

    پشاور: پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی ملک دشمن عناصر منظور پشتین کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق محمود خان اچکزئی کھل کر ریاست دشمن عناصر کی پشت پناہی کرنے لگے ہیں، فوج کے خلاف نعرے لگانے اور فوج کو بدنام کرنے والے منظور پشتین کی حمایت کے لیے پیغام جاری کردیا، اچکزئی نے نہ صرف پشتونوں کو منظور کی حمایت پر اکسایا بلکہ معاملہ بین الاقوامی سطح پر اٹھانے کی بھی ترغیب دی۔

    محمود خان اچکزئی نے اپنے کارکنوں کو پیغام دیا ہے کہ منظور پشتین کے حق میں گھروں سے باہر آئیں اور معاملہ بین الاقوامی سطح پر اٹھائیں، اچکزئی نےخاص طور پر پشتونوں کو باہر نکلنے کا پیغام دیا۔

    منظور پشتین کی ریاست دشمنی اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہی، اس کے جلسے میں قومی پرچم لانے کی بھی اجازت نہیں دی جاتی اور دوسری طرف محمود اچکزئی بھی زہر آلود تقریروں کی وجہ سے بڑے بدنام ہیں۔


    منظورپشتین کے لئے دروازے کھلے ہیں، مذاکرات کا ایک دور ہوچکا ہے: کور کمانڈر پشاور


    دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل نے پیر کو واضح کیا کہ فوج خود پر الزام برداشت کرلے گی لیکن ریاست مخالف پروپگینڈے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس کے دوران منظور پشتین کے معاملے پر بھی تفصیلی بات چیت کی تھی، انھوں نے کہا تھا کہ منظور پشتین اور محسن داوڑ کی تمام جی او سیز سے بات کرائی گئی، انھیں یقین دلایا گیا تھا کہ مسائل حل ہوں گے۔


    بھارت امن کی خواہش کو ہماری کم زوری نہ سمجھے، میجرجنرل آصف غفور


    انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اس کے بعد منظور پشتین کی سوشل میڈیا پر مہم چل پڑی اور اس کی آئی ڈیز افغانستان اور بیرون ملک سے چلنا شروع ہوگئیں، فوج کے خلاف پاکستان سمیت بیرون ملک مظاہرے کیے گئے، آرٹیکل لکھے گئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔