Tag: Manzoor wasan

  • عمران خان کی گرفتاری ، بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

    عمران خان کی گرفتاری ، بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

    حیدرآباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ عمران خان کو گرفتار ہونا ہی ہے، مارچ نہیں تو اپریل میں ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میرے تمام سیاسی خواب درست ہوتے ہیں، میں نے کہا تھا کہ سب کے ساتھ گڑبڑ ہونے والی ہے۔

    منظور وسان کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کے احتساب کی طرح سب کا احتساب ہونا چاہیے۔

    پنجاب اور کے پی میں انتخابات کے حوالے سے صوبائی میشر زراعت نے کہا کہ 2صوبائی اسمبلی کے انتخابات نہیں دیکھ رہا، ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات ہوں گے۔

    عمران خان کی گرفتاری سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو گرفتار ہونا ہی ہے، مارچ نہیں تو اپریل میں ہوں گے، 75 سال میں جو کبھی نہیں ہوا وہ اب ہونے والا ہے۔

  • عمران خان آئندہ ماہ مارچ میں نااہل ہو جائیں گے، منظور وسان کا نیا خواب

    عمران خان آئندہ ماہ مارچ میں نااہل ہو جائیں گے، منظور وسان کا نیا خواب

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے عمران خان کی نا اہلی کا خواب دیکھ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے سیاسی خوابوں کے لیے مشہور پی پی رہنما منظور وسان نے نیا خواب دیکھا ہے جس کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان آئندہ ماہ مارچ میں نااہل ہو جائیں گے۔

    منظور وسان نے کہا کہ عمران خان کے پرانے کیس بھی کھل جائیں گے، وہ نااہل بھی ہوں گے اور جیل بھی جائیں گے۔

    منظور وسان نے مزید کہا کہ عمران خان جب نااہل ہو کر جیل جائیں گے تو ان سے پرانے ساتھی علیحدگی اختیار کریں گے، عمران خان جیل جانے سے ڈر رہے ہیں اسی لیے دوسرے رہنما بھی جیل نہیں جانا چاہتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جیل بھرو تحریک چلانا کوئی آسان کام نہیں، اس کے لیے سب سے پہلے خود کی گرفتاری دینی پڑتی ہے۔

    پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی سے سرکاری ملازمین اور مزدور طبقہ کافی پریشان ہے، انھوں نے مطالبہ کیا کہ نچلے گریڈ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 70 فی صد بڑھائی جائیں، مزدوروں کی مزدوری میں بھی اضافے کا اعلان کیا جائے۔

  • ‘خان صاحب جیل بھرو تحریک تم سے نہیں ہوپائے گی،

    ‘خان صاحب جیل بھرو تحریک تم سے نہیں ہوپائے گی،

    کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما و مشیرزراعت منظوروسان نے عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ خان صاحب جیل بھرو تحریک تم سے نہیں ہوپائے گی، اب پھانسی لگاوٴ تحریک شروع کرو۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما و مشیرزراعت منظوروسان نے اپنے بیان میں کہا کہ جیل بھروتحریک دراصل عمران، گوگی،بزدرار بچاوٴ تحریک ہے،جیل بھروتحریک سے پہلے عمران خان اور شیخ رشید نے کہاتھا کہ سب سے پہلے گرفتاری وہ دیں گے۔

    پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز شیخ رشید سسرال جانے کی بجائے اپنی گاڑی میں بیٹھ کر پتلی گلی سے بھاگ کر گھر روانہ ہوگئے اور عمران خان گرفتاری دینے کے بجائے خود عدالتوں سے ضمانت لیکر ٹانگ پر جعلی پلستر لگواکر چھپ کر بیٹھا ہے۔

    منظوروسان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جن مقاصد کے لئے جیل بھرو تحریک شروع کی وہ مقاصدکبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

    انھوں نے عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ خان صاحب جیل بھرو تحریک تم سے نہیں ہوپائے گی، اب پھانسی لگاوٴ تحریک شروع کرو۔

    مشیرزراعت سندھ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جیل بھروتحریک فلاپ تحریک بن چکی ہے، چند کارکنان کے سوا کوئی گرفتاری دینے نہیں نکلا،جن رہنماوٴں نے گرفتاریاں دی ہیں وہ ضمانتوں کیلئے اب درخواستیں دینے والے ہیں۔

    انھوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا خان صاحب جیل بھرو تحریک میں آپکے بیٹے قاسم و سلیمان، بشری بی بی، فرح گوگی اور علیمہ باجی کہیں نظر نہیں آرہے۔

  • لیاقت علی خان اور بے نظیر قتل میں کون ملوث تھا؟ منظور وسان کا بڑا دعویٰ

    لیاقت علی خان اور بے نظیر قتل میں کون ملوث تھا؟ منظور وسان کا بڑا دعویٰ

    کراچی : خواب دیکھنے کے حوالے سے مشہور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے ایک اور بڑا دعویٰ کردیا۔

    اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ رواں سال لیاقت علی خان اور بینظیر بھٹو کے قتل کی اصل کہانی سامنے آئے گی، اس میں کون کون ملوث تھا اور کس کس نے ان کو قتل کروایا سب منظرعام پر آئے گا۔

    منظور وسان نے کہا کہ ماہ ستمبر اور اکتوبر تک بہت سی چیزیں منظرعام پر آجائیں گی، اس کے علاوہ ملک میں عام انتخابات رواں سال اکتوبر میں ہوسکتے ہیں اور آگے بھی بڑھ سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ رواں سال اور بھی بہت ساری آڈیو اور ویڈیوز آنے والی ہیں، صرف سیاستدان ہی نہیں بہت سے اداروں کی آڈیوز اور ویڈیوز بھی سامنے آئیں گی۔ پی پی رہنما نے کہا کہ مجھے آنے والے عام انتخابات میں عمران خان کا جیتنا مشکل نظر آرہا ہے۔

    فنکشنل لیگ پیپلزپارٹی میں ضم ہوجائے گی، پیرپگارا شامل ہوں گے تو میں تہہ دل سے ویلکم کروں گا، فنکشنل لیگ کے پاس پیپلزپارٹی کے علاوہ اب کوئی اور آپشن نہیں ہے۔

    مشیر زراعت سندھ نے مزید کہا کہ شیخ رشید ہماری قیادت کے خلاف بکواس کررہا ہے، میں بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کا مستقبل اچھا دیکھ رہا ہوں۔

  • 15 نومبر تک ملک میں کچھ بھی ہوسکتا ہے، خطرناک پیش گوئی

    15 نومبر تک ملک میں کچھ بھی ہوسکتا ہے، خطرناک پیش گوئی

    کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ 15 نومبر تک ملک میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے اپنے بیان میں کہا ہے عمران خان لانگ مارچ اسلام آباد تک نہ لے جانے کی کوشش کررہا ہے، عمران خان کوئی نہ کوئی بھانہ بناکراچانک لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان کرسکتا ہے۔

    مشیرزراعت منظور وسان نے پیش گوئی کی کہ 29 نومبرتک مجھے عمران خان اور سیاستدانوں کیلئے دن اچھے نظر نہیں آرہے ہیں، 15نومبرتک ملک میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

    پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ عمران خان کا ایجنڈا کچھ اور ہی ہے ، وہ نہ الیکشن چاہتے نہ ہی لانگ مارچ اسلام آباد لے جانا چاہتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ حالات خراب ہوں اور ملک میں مارشل لالگے،عمران خان کو خوف ہے موجودہ حکومت کہیں ان کے کرپشن کےکیسز نہ کھول دے۔

    منظوروسان نے کہا کہ آگے چل کر کے بہت سےساتھی عمران خان کا ساتھ چھوڑ جائیں گے،جو لوگ عمران خان کولائے وہی عام انتخابات قریب آتے ہی چھوڑجائیں گے۔

  • عمران خان اور ان کی پارٹی کا مستقبل کیا ہوگا؟  بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

    عمران خان اور ان کی پارٹی کا مستقبل کیا ہوگا؟ بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

    کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے عمران خان اور اس کی پارٹی کا مستقبل خطرے میں دیکھ رہا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور مشیر زراعت منظور وسان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان اور اس کی پارٹی کا مستقبل خطرے میں دیکھ رہا ہوں۔

    منظوروسان کا کہنا تھا کہ اب عمران خان اوراس کی جماعت کے لئے مزید مشکلات بڑھیں گی ، کے پی اور پنجاب حکومت کا بھی مستقبل ختم ہوتا نظر آ رہا ہے۔

    یاد رہے رواں سال جون میں منظوروسان نے دعویٰ کیا کہ عام انتخابات 2023 میں ہوں گے ، مہنگائی ملک میں 2 سال سے ہے، بہت جلد کنٹرول ہوجائے گا۔

    تحریک انصاف کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا تھا کہ لگتا ہے پی ٹی آئی کے بڑے کھلاڑی جیل میں ہوں گے اور ہم حکومت کریں گے۔

  • منظور وسان کی پی ٹی آئی کے حوالے سے بڑی پیش گوئی

    منظور وسان کی پی ٹی آئی کے حوالے سے بڑی پیش گوئی

    کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ پی ٹی آئی کے بڑے کھلاڑی جیل میں ہوں گے اور ہم حکومت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی الیکشن ملتوی نہیں ہوں گے اور مخالفین کوشکست دیں گے۔

    منظوروسان نے دعویٰ کیا کہ عام انتخابات 2023 میں ہوں گے ، مہنگائی ملک میں 2 سال سے ہے، بہت جلد کنٹرول ہوجائے گا۔

    تحریک انصاف کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ لگتا ہے پی ٹی آئی کے بڑے کھلاڑی جیل میں ہوں گے اور ہم حکومت کریں گے۔

    عمران خان نےملک کوبہترطریقے سے نہیں چلایا،زراعت تناہ ہوئی، عمران حکومت میں ڈالر مہنگا ہوا، لوگوں کو نہ گھر ملے اور نہ ہی نوکریاں۔

    پی ٹی آئی ایسی پارٹی ہے جو جلدی بنتی ہے اور جلدی ٹوٹ جاتی ہے ، جس کی وجہ سے عمران خان اپنے کسی بھی مقصد میں کامیاب نہیں ہوا۔

  • پی ٹی آئی لانگ مارچ : بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

    پی ٹی آئی لانگ مارچ : بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

    کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنما منظوروسان کا کہنا ہے کہ حالات بتا رہے ہیں حکومت مدت پوری کرے گی لیکن صورتحال میں خسارہ عمران خان کا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیشی کے موقع پر سندھ ہائی کورٹ کےباہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما جیل کے ڈر سے لانگ مارچ میں نہیں جائیں گے اور گھر میں رہ کرپکڑدھکڑ کی ویڈیو وائرل کرتے رہیں گے۔

    شیخ رشید کے حوالے سے منظوروسان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کہتے تھے جیل ان کا سسرال ہے، جب جیل آپ کا سسرال ہے تو پھر کیوں ڈرتے ہو، میں شیخ رشید سے زیادہ جیل میں رہا ہوں۔

    پی پی رہنما نے کہا کہ سندھ حکومت کسی کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی، نمائش چورنگی اس لئے بند ہے کہ یہ لوگ گڑ بڑ کریں گے،منظوروسان

    ان کا کہنا تھا کہ موجوہ صورتحال میں لگتا ہے حکومت ہل گئی ہے ، پہلے کہا تھا انتخابات فروری تک ہو جائیں گے، اب حالات بتا رہے ہیں حکومت مدت پوری کرے گی، اس ساری صورتحال میں خسارہ عمران خان کا ہوگا۔

  • پی ٹی آئی والے جیلوں میں ! منظور وسان نے ایک اور خواب دیکھ لیا

    پی ٹی آئی والے جیلوں میں ! منظور وسان نے ایک اور خواب دیکھ لیا

    کراچی : مشیرزراعت منظور وسان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کو مچھ، خیرپور اوراڈیالہ جیلوں میں دیکھ رہا ہوں ، میرا ہار میری گھڑی میری مرضی ایسا نہیں چلے گا، احتساب سب کا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور مشیرزراعت منظور وسان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کو مچھ، خیرپور اوراڈیالہ جیلوں میں دیکھ رہا ہوں اور مجھے نظر آرہا ہے کہ اب شاید جیلوں میں جگہ بھی کم پڑ جائے۔

    منظور وسان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بہت سے لوگ 5 دن میں ملک سے باہربھاگ جائیں گے اور کچھ لوگ راستےمیں پکڑےجائیں گے، پی ٹی آئی والوں کو میں جیلوں میں کھانا کھلاؤں گا ،انتظام کرلیا ہے۔

    پی پی رہنما نے کہا کہ جب ہمارا احتساب ہورہا تھا تو یہ خوش ہوتے تھے، اب ان کااحتساب ہونے جارہا ہے توعمران خان ناراض ہیں، ابھی تو ابتدا ہوئی ہے، پی ٹی آئی والوں کے بہت کیسز کھلنے والے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران پہلے ہم سے حساب مانگتے تھے، اب ہم گھڑی اور ہار کا حساب مانگ رہےہیں ، میرا ہار میری گھڑی میری مرضی ایسا نہیں چلے گا، احتساب سب کا ہوگا۔

  • منظور وسان  کا عمران خان کو حکومت بچانے کیلئے  مشورہ

    منظور وسان کا عمران خان کو حکومت بچانے کیلئے مشورہ

    کراچی : مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے عمران خان کو حکومت بچانے کیلئے کرشمے کے انتظار کا مشورہ دیتے ہوئے کہا بوریا بستر سمیٹنے کی تیاری کریں اور چلتے بنیں۔

    تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے عمران خان کو حکومت بچانے کیلئے کرشمے کے انتظار کا مشورہ دے دیا۔

    منظوروسان کا کہنا تھا کہ عمران خان کسی لائف لائن کےانتظار میں نہ بیٹھیں، بوریا بستر سمیٹنے کی تیاری کریں اور چلتے بنیں،آپ کی گیم اوور ہوچکی ہے۔

    پی پی رہنما نے کہا عمران خان کا قوم سے خطاب بطور وزیراعظم آخری خطاب تھا اور سوال کیا کہ آپ نے کونسا تیر مارا یا پہاڑ توڑے جو امریکا آپ کا مخالف بن گیا؟

    ان کا کہنا تھا کہ آپ کیلئےایک دوسرامحفوظ گھراڈیالہ جیل ہے، اپوزیشن لگانے والا اب خود پاؤں پکڑ کر این آراو مانگ رہاہے، تحریک عدم اعتماد سے کسی بھی ملک کا تعلق نہیں ہے۔

    جوکہتا تھا کہ میں ان کو رلاؤنگا اب خود رو رہا ہے، وہ اپوزیشن سےمحفوظ راستہ مانگ رہاہے،کپتان میچ ہارچکاہے، آپ نے 4 سالہ کارکردگی بھی بتانی تھی وہ کاغذ کہاں گم ہوگیا؟