Tag: manzoor wasan dream

  • سندھ میں ہماری کارکردگی پر 2018پیپلز پارٹی کا سال ہوگا، منظور وسان

    سندھ میں ہماری کارکردگی پر 2018پیپلز پارٹی کا سال ہوگا، منظور وسان

    کراچی : خوابوں کے سوداگر منظور وسان کا کہنا ہے کہ سندھ میں ہماری کارکردگی پر دو ہزار اٹھارہ پیپلز پارٹی کا سال ہوگا۔
    پاکستان میں ہمارا ووٹ بینک بڑھ رہا ہے۔

    سندھ کے وزیر صنعت و تجارت منظور حسین وسان نے پیپلز پارٹی کے اقتدار کا خواب دیکھ لیا، کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے منظور وسان کا کہنا ہے کہ دو ہزار اٹھارہ پیپلز پارٹی کا سال ہے، پورے ملک سے پیپلز پارٹی کو ریکارڈ ووٹ ملیں گے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کو موقع ملا تو سندھ کی طرح ترقی دلائیں گے۔


     مزید پڑھیں :  اب بڑی مچھلیوں پر ہاتھ ڈالا جائے گا، صوبائی وزیرمنظوروسان کا خواب


    چوہدری نثار کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ چوہدری صاحب پتہ نہیں کن مقاصد کیلئے ایسا کر رہے ہیں۔

    منظور حسین وسان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی سرگرمیوں نے ملک بھر میں لوگوں کو حیران کردیا ہے، پورے ملک سے انھیں فون آرہے ہیں‌۔

  • منظور وسان کا ایک اور خواب، این اے246میں صرف50ہزار ووٹ ہی کاسٹ ہوں گے

    منظور وسان کا ایک اور خواب، این اے246میں صرف50ہزار ووٹ ہی کاسٹ ہوں گے

    کراچی: خواب دیکھنے میں ماہر منظور وسان نے خواب دیکھ لیا، انکا کہنا ہے کہ این اے دو سو چھالیس سے جس امیدوار نے چھبیس ہزار ووٹ حاصل کرلیے، وہ سرخرو ہوجائے گا۔

    وسان صاحب کے خواب کے مطابق این اے دو سو چھیالیس میں صرف پچاس ہزار ووٹ ہی کاسٹ ہوں گے،  سپنوں کے شہنشاہ نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے چار مہینے کچھ مشکل نظر آرہے ہیں، کوئی جیل جائے گا تو کوئی ملک سے باہر جائے گا۔

      جب منظور وسان سے پوچھا گیا کہ جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے کوئی پیشگوئی ہے تو انکا کہنا تھا کہ کچھ دن بعد بتاؤں گا۔

      خوابوں کی دنیا میں رہنے والے منظور وسان پہلے بھی ایسے کئی سیاسی خواب دیکھ چکے ہیں۔