Tag: Manzoor wasan

  • مجھے نواز شریف 2018 کے عام انتخابات میں نظر نہیں آرہے، منظور وسان کی پیش گوئی

    مجھے نواز شریف 2018 کے عام انتخابات میں نظر نہیں آرہے، منظور وسان کی پیش گوئی

    کراچی : سندھ کے وزیر صنعت منظور حسین وسان نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نواز شریف دو ہزار اٹھارہ کے عام انتخابات میں نظر نہیں آرہے۔

    تفصیلات کے مطابق منظور وسان نے نواز شریف کی نااہلی سےمتعلق نئی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف2018کےانتخابات میں نظرنہیں آرہے، نواز شریف کی نااہلی لمبی جائے گی۔

    راؤ انوار کے حوالے سے وزیر صنعت کا کہنا تھا کہ راؤانوارکی گرفتاری نہ ہونا چیلنج ہے، پولیس سمیت تمام ادارے راؤ انوار کی گرفتاری کے منتظر ہیں۔

    منظور وسان نے کہا کہ نوازشریف نے سندھ آنےمیں بہت دیرکردی، نواز شریف نے کبھی سندھ کے مسائل حل نہیں کیے، نوازشریف کی اس بار پیر پگارا سے ملاقات متوقع نہیں۔


    مزید پڑھیں : نواز شریف جیل ضرور جائے گا،منظور وسان


    انکا کہنا تھا کہ تیسری قوت نواز شریف کی ملاقات پیر پگارا سے فی الحال نہی چاہتی فنکشنل لیگ والے تیسری قوت کے اشاروں پر چلتے ہیں۔

    جہیز بل کے حوالے سے منظور وسان نے کہا کہ میری شادی میں پچاس ہزار سے زیادہ خرچہ ہوا تھااب اس دور میں پچاس ہزار میں کسی کی شادی ہونا ممکن نہیں جہیز بل پر فیصلہ نہیں ہوا ابھی بحث ہوئی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیسبک وال پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف جیل ضرور جائے گا،منظور وسان

    نواز شریف جیل ضرور جائے گا،منظور وسان

    کراچی : وزیرصنعت سندھ منظوروسان کا کہنا ہے کہ نواز شریف جیل ضرور جائے گا، عمران خان کا کام پوراہوجائے گاتووہ خودچلاجائے گا، مستقبل میں نئی ایم کیو ایم کا سربراہ دبئی سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرصنعت سندھ منظوروسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے خلاف جام صادق کے دور میں اتحاد بنے تھے ، نوازشریف کی طبیعت کواچھی طرح جانتاہوں ، نوازشریف ٹکراؤکے بغیر نہیں رہ سکتے ہیں، ٹکراؤ شروع ہے ختم نہیں ہوگا۔

    منظوروسان کا کہنا تھا کہ نواز شریف وطن آئے تو پھر شاید واپس نہیں جاسکیں گے، نواز شریف جیل ضرور جائے گا، مستقبل میں مریم نواز یا شہباز شریف وزیراعظم بن سکتے ہیں۔

    عمران خان کے حوالے سے وزیرصنعت نے کہا کہ عمران خان کا کام پورا ہو جائے گا تو وہ خود چلاجائے گا، خوابوں کا دور ختم ہوگیااب پرڈیکشن کرتاہوں، عمران خان کہتےہیں زرداری جیل جائےگا ،میں کہتاہوں عمران جیل جائےگا۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ جی ڈی اے والوں کو بھی جیل جانے کیلئے تیار رہنا چاہئے ، جی ڈی اے کو آئندہ الیکشن میں ایک بھی سیٹ نہیں ملے گی۔

    ایم کیو ایم سے متعلق منظوروسان نے پیش گوئی کی کہ ایم کیوایم کا مستقبل نظر نہیں آرہاہے ، مستقبل میں نئی ایم کیو ایم کا سربراہ دبئی سے ہوگا۔


    ملک کے لیے اگست،ستمبر ،اکتوبر بہت اہم ہیں، منظور وسان


    یاد رہے چند روز قبل صوبائی وزیر منظور وسان کا کہنا تھا کہ ہم کیسز سے نہیں ڈرتے لیکن نیب کا پنجاب میں الگ اور سندھ میں الگ نظام ہے، احتساب صرف سیاست دانوں کا ہی نہیں سب کا ہونا چاہیے، احتساب کا دہرا نظام ملک کے لیے بہتر نہیں ہے۔

    خیال رہے کہ رواں سال 4 اگست کو صوبائی وزیرتجارت منظور وسان نے پیشگوئی کی تھی کہ ملک کے لیےاگست، ستمبر،اکتوبربہت اہم ہیں، 3 ماہ میں احتساب میں بہت سےلوگ نااہل ہوں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف کی جگہ مریم نوازلیں گی ، منظوروسان کی نئی پیش گوئی

    نوازشریف کی جگہ مریم نوازلیں گی ، منظوروسان کی نئی پیش گوئی

    کراچی : وزیرصنعت سندھ اور پیپلز پارٹی کے رہنما نے نئی پیش گوئی کردی، انکا کہنا ہے کہ نوازشریف کی جگہ مریم نوازلیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرصنعت سندھ اور پیپلز پارٹی کے رہنما منظوروسان کی ملک کی سیاسی صورتحال پر پیشگوئیاں جاری ہے، منظوروسان کا کہنا ہے کہ این اے 120 پر کامیابی کیلئے ملنے والے ووٹ کافی نہیں، شہباز شریف اور نواز شریف کی لڑائی نئی بات نہیں، شہباز شریف نواز شریف کے علاوہ کسی کو برداشت نہیں کرسکتے۔

    وزیرصنعت سندھ نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں مشترکہ حکومت بنے گی، نواز شریف کو وطن واپس آنے میں وقت لگےگا ، نواز شریف کے بعد احتساب سب کا ہوگا۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں ن لیگ ،پی ٹی آئی کی حکومت نہیں ہوگی، سیاستدانوں کیلئے ملک میں خطرے کی گھنٹی بجتی دیکھ رہا ہوں۔


    مزید پڑھیں : 3ماہ میں احتساب میں بہت سے لوگ نااہل ہونگے، منظور وسان


    اس سے قبل منظور وسان کا کہنا تھا ملک میں الیکشن وقت سے پہلے ہونگے، نوازشریف نے ٹکراؤ کیا تو الیکشن میں تاخیر ہوگی، نوازشریف ملک سے باہر چلے گئے تو جیل سےبچ سکتے ہیں، احتساب ہونے کے بعد صاف ستھرے لوگ آئیں گے۔

    اس سے قبل وزیرصنعت سندھ منظوروسان نے پیشگوئی کی تھی کہ ملک کے لیےاگست،ستمبر ،اکتوبر بہت اہم ہیں، 3 ماہ میں احتساب میں بہت سےلوگ نااہل ہونگے۔

    پی پی رہنما نے کہا کہ احتساب کا جو سلسلہ چل پڑا ہے وہ سیاستدانوں تک محدود نہیں رہے گا، اس میں سب آئیں گے، اینٹی کرپشن اب آنٹی نہیں ہوگی اصل اینٹی ہوگی، ندھ میں حکومت بنانے کیلئے پی پی پی مخالف اتحاد بنایا جارہاہے، ایم کیو ایم دھڑے الیکشن سے پہلےایک ہوجائیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ملک میں الیکشن وقت سےپہلے ہونگے، منظور وسان کا نیا خواب

    ملک میں الیکشن وقت سےپہلے ہونگے، منظور وسان کا نیا خواب

    کراچی : وزیرصنعت سندھ منظوروسان نے نیا خواب دیکھ لیا ، انکا کہنا ہے کہ ملک میں الیکشن وقت سے پہلےہونگے، سیاستدانوں کیلئے 2ماہ اہم ہیں ، عید پر بڑوں کی قربانی ہوگی‌‌۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرصنعت سندھ اور پیپلز پارٹی کے رہنما منظوروسان کی ملک کی سیاسی صورتحال پر پیشگوئیاں جاری ہے، منظوروسان کا کہنا ہے ملک میں الیکشن وقت سے پہلے ہونگے، نوازشریف نے ٹکراؤ کیا تو الیکشن میں تاخیر ہوگی، نوازشریف ملک سے باہر چلے گئے تو جیل سےبچ سکتے ہیں۔

    وزیرصنعت سندھ نے کہا کہ سیاستدانوں کیلئے نومبر ،اکتوبر اہم ہیں ، عید پر بڑوں کی قربانی ہوگی، کچھ رہیں گے اور کچھ چلے جائیں گے،احتساب ہونے کے بعد صاف ستھرے لوگ آئیں گے۔

    ٹرمپ کے پاکستان پر الزامات کے حوالے سے منظور وسان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ بیان نہ دیتا تو احتساب کا عمل تیز ہوتا،ٹرمپ کے بیان کے داخلی وخارجی صورتحال پر اثرات پڑیں گے، پاکستان کی پوزیشن ڈاؤن کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔


    مزید پڑھیں : ملک کے لیے اگست،ستمبر ،اکتوبر بہت اہم ہیں، بہت سے لوگ نااہل ہونگے، منظور وسان


    انھوں نے کہا کہ سندھ میں حکومت بنانے کیلئے پی پی پی مخالف اتحاد بنایا جارہاہے، ایم کیو ایم دھڑے الیکشن سے پہلےایک ہوجائیں گے۔

    اس سے قبل وزیرصنعت سندھ منظوروسان نے اپنے بیان میں پیشگوئی کی تھی کہ ملک کے لیےاگست،ستمبر ،اکتوبر بہت اہم ہیں، 3 ماہ میں احتساب میں بہت سےلوگ نااہل ہونگے۔

    منظوروسان کا کہنا تھا کہ عید میں بڑی قربانیاں شروع ہوں گی، احتساب کا جو سلسلہ چل پڑا ہے وہ سیاستدانوں تک محدود نہیں رہے گا، اس میں سب آئیں گے، اینٹی کرپشن اب آنٹی نہیں ہوگی اصل اینٹی ہوگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • چوہدری نثارکا سیاسی مستقبل تاریک ہے، منظوروسان کا خواب

    چوہدری نثارکا سیاسی مستقبل تاریک ہے، منظوروسان کا خواب

    کراچی: صوبائی وزیر منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ چوہدری نثار کا سیاسی مستقبل تاریک جبکہ بلاول کا مستقبل روشن ہے اور ملک میں صورت حال ٹکراؤ کی طرف جارہی ہے۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا، اپنے خوابوں کے حوالے سے پیش گوئیاں کرنے والے سندھ کے صوبائی وزیر منظور وسان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کا سیاسی مستقبل خسارے میں دیکھ رہا ہوں۔

    ان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا مستقبل روشن ہے جبکہ آئندہ کے سیاسی منظر نامے میں عمران خان نہیں ہیں، وزیر صنعت سندھ نے اپنی گفتگو میں کچھ سیاسی رہنماؤں کو مفید مشورے بھی دے ڈالے۔

    انہوں نے کہا کہ چوہدری نثارکو میرا مشورہ ہے کہ وہ باربار پریس کانفرنسز نہ کریں بلکہ اپنے ترجمان کے ذریعے سے ہی اپنےجذبات کا اظہارکرتے رہا کریں۔

    منظور وسان نے مزید پیش گوئی کی کہ چوہدری نثاراور شہبازشریف کی وزیراعظم بننے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی، ملک میں صورتحال ٹکراؤ کی طرف جارہی ہے، ن لیگ کے قومی اداروں سے ٹکراؤ کے نتیجے میں آئندہ عام انتخابات تاخیر کا شکار ہوسکتے ہیں۔

    نااہل وزیراعظم نوازشریف کی ہٹ دھرمی جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی پلاننگ ہوسکتی ہے، میرا نوازشریف کو مخلصانہ مشورہ ہے کہ وہ جمہوریت کی خاطر قومی اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی ترک کردیں، ان کا کہنا تھا کہ اگر نوزاشریف بیرون ملک علاج کے لیے چلے جائیں تو جیل جانے سے بچ سکتے ہیں۔

    متحدہ قومی موومنٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ خفیہ طاقتیں متحدہ کے تمام دھڑوں کو الیکشن سے پہلے متحد کریں گی، بھگوڑوں کو متحد کرنے کا مقصد پیپلزپارٹی کا مخالف میدان میں اتارنا ہے۔

    سندھ کے وزیر صنعت و تجارت کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس کے بہانے متحدہ کے ناراض دھڑے پھر ملنے لگے ہیں، متحدہ پاکستان اور لندن پہلے سے ہی ایک ہیں، چار ماہ پہلے بھی میں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ متحدہ کے سارے دھڑے ایک ہی ہیں اب پی ایس پی ، متحدہ اور مہاجر بھی ان کے ساتھ ایک ہوجائیں گے۔


    مزید پڑھیں، چار ماہ قبل کی گئی متحدہ سے متعلق منظور وسان کی پیش گوئی


    یاد رہے آج سے چار ماہ قبل صوبائی وزیر منظور وسان نے بڑی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ جولائی تک میاں نواز شریف وزیر اعظم نہیں رہیں گے۔


    مزید پڑھیں: جولائی تک نواز شریف وزیراعظم نہیں رہیں گے، منظور وسان


    نواز شریف کا کاونٹ ڈاوٴن شروع ہوگیا ہے، نواز شریف خود استعفی دینگے اور دوسرا وزیر اعظم آئے گا، حالات کو دیکھتے ہوئے آہستہ آہستہ فیصلے آئیں گے۔

  • ملک کے لیے اگست،ستمبر ،اکتوبر بہت اہم ہیں، 3 ماہ میں احتساب میں بہت سے لوگ نااہل ہونگے، منظور وسان

    ملک کے لیے اگست،ستمبر ،اکتوبر بہت اہم ہیں، 3 ماہ میں احتساب میں بہت سے لوگ نااہل ہونگے، منظور وسان

    کراچی : وزیرصنعت سندھ منظوروسان نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے لیےاگست،ستمبر ،اکتوبر بہت اہم ہیں، 3 ماہ میں احتساب میں بہت سےلوگ نااہل ہونگے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرصنعت سندھ اور پیپلز پارٹی کے رہنما منظوروسان کی ملک کی سیاسی صورتحال پر پیشگوئیاں جاری ہے، منظوروسان کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے نیا وزیراعظم اسمبلی تحلیل کرکے جلد الیکشن کرائے، نیب کا فیصلہ آنے سے پہلے اسمبلی تحلیل کے روشن امکانات ہیں۔

    وزیرصنعت سندھ نے کہا کہ ملک کے لیے اگست،ستمبر ،اکتوبر بہت اہم ہیں، 3 ماہ میں احتساب میں بہت سےلوگ نااہل ہونگے اور احتساب کا سلسلہ صرف نواز تک محدود نہیں۔

    پرویز مشرف کے حوالے سے پی پی رہنما نے کہا کہ پرویزمشرف کا حالیہ بیان سمجھ سے بالاتر ہے، مشرف کے بیانات سے موجودہ اسٹیبلشمنٹ متاثر نہیں ہوسکتی۔


    مزید پڑھیں : عید میں بڑی قربانیاں شروع ہوں گی، منظور وسان


    منظور وسان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان سمیت دیگردھڑوں کی قیادت مشرف کرسکتے ہیں، مسلم لیگ کےدوسرےدھڑےبھی شامل ہو سکتےہیں۔

    اس سے قبل  وزیرصنعت سندھ منظوروسان کا کہنا تھا کہ عید میں بڑی قربانیاں شروع ہوں گی۔ موسم تو ٹھنڈا ہے پر سیاسی موسم گرم رہے گا۔ 24 جولائی سے 15 اگست کے درمیان اہم فیصلے ہوں گے۔

    پی پی رہنما نے کہا کہ احتساب کا جو سلسلہ چل پڑا ہے وہ سیاستدانوں تک محدود نہیں رہے گا، اس میں سب آئیں گے، اینٹی کرپشن اب آنٹی نہیں ہوگی اصل اینٹی ہوگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عید میں بڑی قربانیاں شروع ہوں گی، منظور وسان

    عید میں بڑی قربانیاں شروع ہوں گی، منظور وسان

    کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ عید قربان پر چھوٹی نہیں بڑی قربانی ہوگی ، نواز شریف کو وزیر اعظم رہنے میں بہت پریشانیاں آئیں گی۔

    سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ عید میں بڑی قربانیاں شروع ہوں گی۔ موسم تو ٹھنڈا ہے پر سیاسی موسم گرم رہے گا۔ 24 جولائی سے 15 اگست کے درمیان اہم فیصلے ہوں گے۔

    پی پی رہنما نے کہا کہ احتساب کا جو سلسلہ چل پڑا ہے وہ سیاستدانوں تک محدود نہیں رہے گا، اس میں سب آئیں گے، اینٹی کرپشن اب آنٹی نہیں ہوگی اصل اینٹی ہوگی۔

    منظور وسان نے چوہدری نثار کی کمر درد پر گفتگو کرتے ہوئے کہا چوہدری صاحب کی کمر کا درد کبھی بڑھتا جائے گا تو کبھی کم ہوگا،  چوہدری نثارکے کمر کا درد  شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے کے لیے ہے،  بہت سے لوگ اسپتال جائیں گے۔

    انکا کہنا تھا کہ نوازشریف کی تکلیف میں اضافے کا احساس ہے ، معاملہ نوازشریف تک محدود سمجھنا بھول ہے، معاملات اور لوگوں تک بھی جائیں گے۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما نے مزید کہا کہ جمہوریت ڈی ریل نہیں ہونی چاہئے اگر جمہوریت ڈی ریل ہوگی تو پھر الیکشن جلدی نہیں ہوں گے۔ پاکستان میں جمہوری نظام ہی ترقی کر سکتا ہے۔


    مزید پڑھیں : جولائی تک میاں نواز شریف وزیراعظم نہیں رہیں گے، منظور وسان


    یاد رہے اس سے قبل صوبائی وزیر منظور وسان نے بڑی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ جولائی تک میاں نواز شریف وزیر اعظم نہیں رہیں گے، نواز شریف کا کاونٹ ڈاوٴن شروع ہوگیا ہے، نواز شریف خود  استعفی دینگے اور دوسرا وزیر اعظم  آئے گا، حالات کو دیکھتے ہوئے آہستہ آہستہ فیصلے آئیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف کے ہاتھ سے وقت نکلتا جارہا ہے، منظور وسان

    نواز شریف کے ہاتھ سے وقت نکلتا جارہا ہے، منظور وسان

    کراچی: سندھ کے صوبائی وزیر منظور وسان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے ہاتھ سے وقت نکلتا جارہا ہے، متبادل وزیر اعظم نہ دیا تو قبل از انتخابات کے سوا آپشن نہیں، پاناماکیس کےفیصلےکےاثرات شریف فیملی تک محدودنہیں رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیرِ صنعت منظور وسان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے 3 آپشنز میں سے کسی ایک پرعمل نہ کیا تو نااہل ہوسکتے ہیں۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ مارچ 2018ء سے پہلے انتخابات ہوسکتے ہیں، پاناما لیکس میں نواز شریف وقت گنوا رہے ہیں‘ جولائی میاں نواز شریف کے لیے بہت اہم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پی پی آئندہ الیکشن میں 70 فیصد نشستیں حاصل کرے گی، جولائی کو پی ایس 114 پر ضمنی انتخاب میں کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔

     منظور وسان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ایس 114 پی پی کی نشست نہیں رہی لیکن سعید غنی مقابلہ کریں گے۔ ملکی حالات پرانہوں  نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی میں بیرونی اور اندرونی عناصر ملوث ہیں۔

    ایم کیو ایم کے حوالے سے منظور وسان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ لندن اور پاکستان ایک ہی ہیں۔ منظور وسان نے مزید کہا کہ عید کے بعد  دھمال لگے گا پارٹیاں بدلنے والے سیاسی مینڈکوں کو پانی اور پناہ چاہئے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال
    پرشیئرکریں۔

  • جی آئی ٹی تو بن گئی لیکن نوازشریف کے لئے جولائی خطرناک مہینہ  ہے، منظور وسان

    جی آئی ٹی تو بن گئی لیکن نوازشریف کے لئے جولائی خطرناک مہینہ ہے، منظور وسان

    سکھر: صوبائی وزیر منظور وسان نے کا کہنا ہے کہ جی آئی ٹی تو بن گئی ہے لیکن نوازشریف کے لئے جولائی خطرناک مہینہ ہے کچھ لوگ گھر جائیں گے تو کچھ لوگ تبدیل بھی ہو سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر انڈسٹری منظور وسان کا کہنا تھا کہ جولائی میں اہم فیصلے ہونے ہیں ، نواز شریف نے بھارتی بیوپاری سے خفیہ ملاقات کر کہ شق و شبہات بڑھا دیئے ہیں۔

    منظور وسان نے کہا کہ پاناما اسکینڈل کے حوالے سےجی آئی ٹی تو بن گئی ہے لیکن نوازشریف کے لئے جولائے خطرناک ماہ ہے کچھ لوگ گھر جائیں گے تو کچھ لوگ تبدیل بھی ہو سکتے ہیں ۔

    انھوں نے کہا کہ سی سی آئی اجلاس میں وزیر اعلی سندھ کی بات سنے بغیر جلسے میں چلے گئے، وفاق سندھ کی گیس پنجاب کو دے کرسندھ کو ایل این جی خریدنے کے بھاشن دی رہا ہے، 18وین ترمیم کے تحت گیس پیداوار کرنے والے صوبے کا پہلے حق ہے، نواز شریف حکومت چھوٹے صوبوں کے ساتھ زیادتی نہیں کرنی چاہئے۔

    منظوروسان نے کہا کہ  ہم جمہوریت کو چلتے دیکھنا چاہتے ہیں اوردوہزاراٹھارہ میں الیکشن چاہتے ہیں۔


    مزید پڑھیں : پندرہ جون سے جولائی تک میاں نواز شریف وزیراعظم نہیں رہیں گے، منظور وسان


    یاد رہے گزشتہ ماہ منظوروسان کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس پر فیصلہ آنے کے بعد نواز شریف کا کاونٹ ڈاوٴن شروع ہوگیا ہے، پندرہ جون سے جولائی تک عوامی احتجاج کے بعد نواز شریف وزیر اعظم نہیں رہیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ نواز شریف خود  استعفی دینگے اور دوسرا وزیر اعظم  آئے گا، حالات کو دیکھتے ہوئے آہستہ آہستہ فیصلے آئیں گے، پہلے  کہا تھا کہ نواز شریف رہے گا اور ڈینٹ پڑ ے گا اور وہ ہوگیا۔

    اس سے قبل پیپلزپارٹی کے رہنما اور اپنے خوابوں سے مشہور صوبائی وزیر سندھ منظور وسان نے کہا تھا کہ اپریل شہادتوں کا مہینہ رہا ہے اسی ماہ سیاست کروٹ بدلے گی اور اپریل کے بعد پی پی اور ن لیگ کا اصل سیاسی میچ شروع ہوگا، بھٹو کا تیر چلے گا تو شیر اور پتنگ کہیں نظر نہیں آئیں گے۔

  • پندرہ جون سے جولائی تک میاں نواز شریف وزیراعظم نہیں رہیں گے، منظور وسان

    پندرہ جون سے جولائی تک میاں نواز شریف وزیراعظم نہیں رہیں گے، منظور وسان

    کراچی : صوبائی وزیر منظور وسان نے بڑی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ پندرہ جون سے جولائی تک میاں نواز شریف وزیر اعظم نہیں رہیں گے، ایم کیو ایم لندن اور پاکستان ایک تھے اور ایک رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور خوابوں کے ماہر منظوروسان کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس پر فیصلہ آنے کے بعد نواز شریف کا کاونٹ ڈاوٴن شروع ہوگیا ہے، پندرہ جون سے جولائی تک عوامی احتجاج کے بعد نواز شریف وزیر اعظم نہیں رہیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ نواز شریف خود  استعفی دینگے اور دوسرا وزیر اعظم  آئے گا، حالات کو دیکھتے ہوئے آہستہ آہستہ فیصلے آئیں گے، پہلے  کہا تھا کہ نواز شریف رہے گا اور ڈینٹ پڑ ے گا اور وہ ہوگیا۔

    منظور وسان کا کہنا تھا کہ وہ پہلے بھی کہتے رہے ہیں کہ ایم کیو ایم لندن اور پاکستان ایک ہیں کل کے واقع نے میری بات کو سچ ثابت کردیا ہے، ایم کیو ایم کے تینوں دھڑے مل کر الیکشن لڑیں گے۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ پیر صاحب کی پیشگوئی ہےمیری اپنی الگ پیشگوئی ہے،  مجھے پنڈی سے نہیں بلکہ اللہ تعالی کی طرف ہدایت ملتی ہیں،  ایک وفاقی وزیر نے انتہائی گھٹیا زبان استعمال کی ہے اس پر میں بولنا بھی نہیں چاہتا ن لیگ کے وزرا سیاست کو ایک مرتبہ پھر نوے کی دہائی میں لیجانا چاہتے ہیں۔


    مزید پڑھیں : اپریل شہادتوں کا مہینہ ہے، سیاست کروٹ لے گی، منظور وسان


    اس سے قبل پیپلزپارٹی کے رہنما اور اپنے خوابوں سے مشہور صوبائی وزیر سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ اپریل شہادتوں کا مہینہ رہا ہے اسی ماہ سیاست کروٹ بدلے گی اور اپریل کے بعد پی پی اور ن لیگ کا اصل سیاسی میچ شروع ہوگا، بھٹو کا تیر چلے گا تو شیر اور پتنگ کہیں نظر نہیں آئیں گے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلزپارٹی رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، پی پی نے سیاسی جدوجہد کا آغاز کردیا جس کے بعد میاں صاحب کو رائیونڈ سمیت ملک میں کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک  وال پرشیئر کریں۔