Tag: Manzoor wasan

  • بلاول کا قائم علی شاہ اورمنظور وسان کو شوکاز نوٹس جاری

    بلاول کا قائم علی شاہ اورمنظور وسان کو شوکاز نوٹس جاری

    لندن:پاکستان پیپلز پارٹی کے نو جوان قائد بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ اوراہم وزیر منظور وسان کو شو کاز نوٹس اور سات دن کےاندر تحریری جواب طلب کر لیا۔

     تھرمیں قحط سالی کے نقصانات سےمتعلق مبینہ رپورٹ جاری کرنے پربلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ اورمنظوروسان کوشوکاز نوٹس جاری کردیئے، اپنے سیاسی کیریر کے آغاز میں بلاول بھٹو زرداری کا اپنی پارٹی میں یہ پہلا جارحانہ قدم ہے۔

    بلاول نے پیپلز پارٹی میں اپنے انکلز کو شو کاز نوٹس جاری کرکے محترمہ بے نظیر بھٹو کی یاد تازہ کردی، جب محترمہ نے پارٹی کی قیا دت سنبھالی تو انہیں بھی اپنے انکلز کو شو کاز نوٹس جاری کرنے پڑے تھے، کہا جاتا ہےکہ بےنظیر شہید کے اس بولڈ اقدام نے ہی انہیں اور پارٹی کو سیاسی دوام بخشا۔


    s

  • سینٹرل جیل کی شہر سے باہرمنتقلی زیرِغور ہے،منظوروسان

    سینٹرل جیل کی شہر سے باہرمنتقلی زیرِغور ہے،منظوروسان

    کراچی: صوبائی وزیر جیل خانہ جات منظور وسان کا کہنا ہے کراچی سینٹرل جیل کی شہر سے باہر منتقلی زیرغور ہے۔ حیدر آباد جیل پر بھی دہشت گرد حملے کا خدشہ ہے۔

    سندھ کے وزیر جیل خانہ جات منظور وسان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی جیل کے باہرسےحملے کے خطرات موجود تھے لیکن یہ علم نہیں تھا کہ دہشت گرد سرنگ سے آئیں گے ، وہ خود سرنگ دیکھ کر پریشان ہوگئے۔

    انھوں نے کہا کہ حیدر آباد جیل میں بھی دہشت گردی کا خطرہ ہے، سینٹرل جیل کوکراچی سے باہر منتقل کرنے کا معاملہ زیرِ غور ہے۔ منظور وسان کا کہنا تھا کہ غوثیہ کالونی کے اونچے مکانات جیل کی سیکورٹی کےلئے مسمار کیے جاسکتے ہیں۔

  • کراچی جیل میں سرنگ: گھرپولیس اہلکارکی ملکیت تھا

    کراچی جیل میں سرنگ: گھرپولیس اہلکارکی ملکیت تھا

    کراچی سینڑل جیل میں سرنگ کھودنے کی ابتدائی رپورٹ وزیر جیل خانہ جات منظور وسان کو پیش دی گئی ۔رپورٹ کےمطابق سرنگ کھودنے کے لئے خریدا جانے والا گھر پولیس اہلکار کاتھا۔

    کراچی سینٹرل جیل میں سرنگ کھودنے کے منصوبہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ صوبائی وزیر جیل خانہ جات منظور وسان کو پیش دی گئی ۔ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق جیل میں موجود کالعدم جماعتوں کے اہم رہنماؤں کو اس سرنگ کے ذریعے نکالنا تھا ۔

    جیل کے سامنے فرنٹ سے دوسرا گھر ملزمان نے سرنگ کھودنے کیلئے خریدا گیا جبکہ جس گھر سے سرنگ کھودی گئی وہ پولیس اہلکار کی ملکیت تھا جو دو ماہ قبل چار گنا زیادہ قیمت پر فروخت کردیا گیا اس حوالے سے گرفتار پولیس اہلکار سے تحقیقات کی جارہی ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 100 فٹ سرنگ کھود ی جاچکی تھی باقی چالیس سے پچاس فٹ کھدائی باقی تھی ۔رپورٹ کے مطابق مقامی لوگوں سے بھی تحقیقات کی جارہی ہے ۔

    منظور وسان کو پیش کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرنگ کھودنے کے دوران نکلی ہوئی مٹی کو ٹھکانے لگانے کے بارے میں اہل محلہ نے اطلاع نہیں دی۔