Tag: Manzoor Wassan

  • اگر مراد علی شاہ تبدیل ہوئے تو۔۔۔۔؟ منظور وسان نے اگلے وزیراعلیٰ سندھ کا نام بتا دیا

    اگر مراد علی شاہ تبدیل ہوئے تو۔۔۔۔؟ منظور وسان نے اگلے وزیراعلیٰ سندھ کا نام بتا دیا

    خیرپور: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے اگلے وزیراعلیٰ سندھ کا نام بتا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے میڈیا سےگفتگو میںکہا کہ ہمارا وزير اعلیٰ لے لو اپنا دے دو یہ بیان آتے رہتے ہیں، اگر وزیر اعلیٰ سندھ تبدیل ہوئے تو فریال تالپور وزیراعلیٰ ہونگی۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ 2025 اہم ہے کچھ بھی ہوسکتا ہے، یہ سال الیکشن کے حوالے سے بھی اہم ہے، پاکستان 2025 میں تبدیل ہوتے ہوئے نظر آرہا ہے۔

    منظور وسان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کسی فنڈز کی ضرورت ہی نہیں، بانی پی ٹی آئی کا عروج 2024 کے ساتھ ختم ہوگیا ہے، یہ سال بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے بھاری ہے۔

    منظور وسان نے مزید کہا کہ 31 جنوری تک بانی پی ٹی آئی مذاکرات بڑھاتے رہیں گے، چاہے احتجاج کی جتنی کالیں دیں کوئی فرق نہیں پڑتا، 2025 میں پی ٹی آئی میں اختلافات بڑہ جائیں گے۔

  • سندھ میں پانی کی قلت شدت اختیار کرگئی

    سندھ میں پانی کی قلت شدت اختیار کرگئی

    کراچی : سندھ میں پانی قلت شدت اختیار کرگئی، صوبائی حکومت نے پانی کی قلت کے باعث صوبے میں کی فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

    اس حوالے سے مشیر زراعت منظور وسان نے کہا ہے کہ ارسا، پنجاب سندھ کا پانی بند کرکے ریگستان بنانا چاہتے ہیں، ارسا کی مدد سے پنجاب لفٹ مشینوں کے ذریعے30 ہزار کیوسک پانی چوری کررہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ارسا کی نااہلی سے سندھ کو اس وقت53فیصد پانی کی قلت کاسامنا ہے، کینجھر جھیل میں پانی کی سطح کافی حد تک کم ہونے لگی ہے۔

    سندھ میں پانی کی قلت شدت اختیار کرگئی

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ چشمہ اور تونسہ بیراج پر پانی کی سطح میں40ہزار کیوسک کمی ہوگئی، پانی نہ ہونے سے سندھ میں کپاس اور گنے کی فصل جل چکی ہے۔

    منظوروسان نے کہا کہ زرعی پانی کی عدم فراہمی کے باعث سندھ میں زیادہ تر فصلیں خراب ہوچکی ہیں،
    لوگوں کے پاس اپنے مال مویشیوں کیلئے بھی پانی دستیاب نہیں ہے۔

    سندھ میں زرعی پانی کی قلت شدت اختیار کرگئی، خریف کی فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ

    مزید پڑھیں : سندھ میں پانی چوری روکنے کیلئے صوبائی حکومت کا اہم فیصلہ

    مشیر زراعت نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ کے حصے کا پانی چوری ہونے کا نوٹس لے کر فوری کارروائی کریں۔

  • 28 مارچ سے پہلے کیا ہوگا ؟ منظور وسان نے بڑی پیش گوئی کردی

    28 مارچ سے پہلے کیا ہوگا ؟ منظور وسان نے بڑی پیش گوئی کردی

    اسلام آباد : مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ ڈی چوک پر پی ٹی آئی اور اپوزیشن جلسہ نہیں کرے گی، 28 مارچ سے پہلے تمام معاملات حل ہوجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ شیخ رشید کو مستقبل میں مچھ جیل میں قید دیکھ رہا ہوں۔

    منظور وسان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید اب بہانہ ڈھونڈرہا ہے، مگران کی گیم اوورہوچکی ، ان کے 28 مارچ تک ایسے ہی بیانات آئیں گے اور شیخ رشید کو شیخ رشید نہیں سمجھا جائے گا۔

    مشیر زراعت سندھ نے مزید کہا کہ اراکین قومی اسمبلی عمران خان نفرت کااظہار کرکے ان سے الگ ہورہے ہیں اور عمران خان بائیکاٹ کا بہانہ کرکے فرار ہونا چاہتے ہیں۔

    پی پی رہنما نے پیش گوئی کی کہ ڈی چوک پر پی ٹی آئی اور اپوزیشن جلسہ نہیں کرے گی، 28 مارچ سے پہلے تمام معاملات حل ہوجائیں گے، بہت جلد بائے بائے عمران نیازی کی دھوم مچنے والی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ قومی حکومت بھی بن سکتی ہے جس میں کوئی حرج نہیں ، اچھی بات ہے لیکن قومی حکومت آگے چل کر عام انتخابات کروائے۔

    منظور وسان نے کہا کہ عمران خان اب کسی کوکچل نہیں سکتا کیونکہ اب وہ پہلے جیسے وزیراعظم نہیں۔

    گذشتہ روز مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے پیش گوئی کی تھی کہ عدم اعتماد کی ووٹنگ سے قبل ہی کوئی بڑا فیصلہ آجائے گا،عمران خان بائے بائے کرتے نظر آرہے ہیں۔

    اتحادی جماعتوں کے حوالے سے صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ جس کا پلڑا بھاری ہوگا اتحادی اس کے پاس جائیں گے، اس بار اپوزیشن کا پلڑا بھاری ہے۔

  • وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کامیاب ہوگی یا ناکام؟ منظور وسان نے  خواب دیکھ لیا

    وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کامیاب ہوگی یا ناکام؟ منظور وسان نے خواب دیکھ لیا

    حیدرآباد: مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے حکومت کے جانے سے متعلق خواب دیکھ لیا اور پیش گوئی کی کہ عدم اعتماد کی ووٹنگ سے قبل ہی کوئی بڑا فیصلہ آجائے گا،عمران خان بائے بائے کرتے نظر آرہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے ٹنڈوجام میں تقریب کےشرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا عدم اعتماد کی ووٹنگ سے قبل ہی حکومت کا کام اتر جائے گا۔

    منظور وسان نے پیش گوئی کی کہ نہ جلوس ہوگا نہ جلسے، اس سے پہلے ہی کوئی بڑا فیصلہ آجائے گا اور عدم اعتماد سے پہلے ہی تمام معاملات طے ہوجائیں گے۔

    اتحادی جماعتوں کے حوالے سے صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ جس کا پلڑا بھاری ہوگا اتحادی اس کے پاس جائیں گے، اس بار اپوزیشن کا پلڑا بھاری ہے۔

    انھوں نے کہا کہ عمران خان کےساتھ جوکچھ ہورہاہے،اچھا نہیں ہورہا، جوبھی ہوگاعوام کےحق میں ہوگا۔

    عام انتخابات سے متعلق منظور وسان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات بھی ہوسکتےہیں اورتاخیربھی ہوسکتی ہے، 28مارچ سے پہلے بہت اہم اوربڑے فیصلےہوں گے۔

    ایم کیو ایم سے متعلق انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ہماری پرانی اتحادی جماعت ہے، ایم کیو ایم کے اتحاد سے سندھ کے رہنے والوں کو نقصان نہیں ہوگا،

    صوبائی مشیر کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن ہوں گے ، جمہوریت چلے گی اورپولیٹیکل سسٹم چلے گا لیکن عمران خان بائے بائے کرتے نظر آرہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایم این ایز کو زبردستی اغواکرنیوالی باتوں میں صداقت نہیں، ایسے الزامات سے لگ رہا ہے ،عمران خان کو ممبران پر خود اعتماد نہیں۔

  • منظور وسان  کی  ایک بار پھر وزیراعظم کے مستعفی ہونے اور عام انتخابات کی پیش گوئی

    منظور وسان کی ایک بار پھر وزیراعظم کے مستعفی ہونے اور عام انتخابات کی پیش گوئی

    نواب شاہ : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے ایک بار پھر وزیراعظم کے مستعفی ہونے اور عام انتخابات کی پیش گوئی کردی اور کہا عوام مہنگائی سے سخت پریشان ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خواب دیکھا ہے کہ عمران خان کے حالات بہت خراب ہیں، وہ خودمستعفی ہو کر عام انتخابات کا اعلان کریں گے۔

    مہنگائی کے حوالے سے منظور وسان کا کہنا تھا کہ ملک میں اتنی مہنگائی کردی جس سے عوام سخت پریشان ہیں، عوام اچانک سڑکوں پر نکل آئیں گے۔

    رہنما پیپلز پارٹی نے نیب مقدمات کے سے متعلق کہا کہ میرے کیخلاف نیب نے جھوٹے مقدمات بنائے جوخودختم ہوجائیں گے، میرے خلاف مقدمات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

    منظور وسان کا کہنا تھا کہ ناظم جوکھیو کے قتل کے واقعہ انتہائی افسوناک ہے ، مقتول پیپلز پارٹی کا کارکن تھا ان کی موت پر بہت افسوس ہوا۔

    یاد رہے چند روز قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیشگوئی کی تھی کہ آئندہ سیٹ اپ میں پی پی اور ن لیگ حکومت اکٹھے کریں اور پی پی پی اس بار پنجاب، کے پی اوربلوچستان سے بھی جیتے گی۔

  • آئندہ سیٹ اپ میں پی پی اور ن لیگ کی حکومت، منظور وسان  کی بڑی پیشگوئی

    آئندہ سیٹ اپ میں پی پی اور ن لیگ کی حکومت، منظور وسان کی بڑی پیشگوئی

    کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ سیٹ اپ میں پی پی اور ن لیگ حکومت اکٹھے کریں اور پی پی پی اس بار پنجاب، کے پی اوربلوچستان سے بھی جیتے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہوسکتا ہے آئندہ سیٹ اپ میں پی پی اور ن لیگ حکومت اکٹھے کریں۔

    ،مشیرزراعت سندھ منظور وسان نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا یہ مہینہ مجھے خطرناک لگ رہا ہے، مجھے کپتان کامستقبل خراب اورکھلاڑیوں کا مستقبل اچھا نظرآرہا ہے کیونکہ کچھ وزرا عمران خان کے فیصلوں سے متفق نہیں۔

    منظور وسان کا کہنا تھا کہ پی پی پی اس بار پنجاب، کے پی اوربلوچستان سے بھی جیتے گی، تبدیلی کی ابتدا ہمیشہ بلوچستان سے ہوئی، بلوچستان کے بعد پنجاب اورپھرمرکز کی باری آنے والی ہے۔

    یاد رہے ستمبر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے آئندہ انتخابات کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئندہ انتخابات میں عمران خان نظرنہیں آرہے، بلاول بھٹوکا مستقبل دیکھ رہا ہوں۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت میں آکرنوکریوں سےنکالےگئےملازمین کوبحال کریں گے، نکالےگئےملازمین کوبحال کرنا اگر جرم ہے تو یہ ہم کرتے رہیں گے، پی ڈی ایم پی پی پی سے معافی مانگے تو اتحاد میں جانے کا سوچیں گے۔

  • منظور وسان کی آئندہ انتخابات کے حوالے سے  بڑی پیشگوئی

    منظور وسان کی آئندہ انتخابات کے حوالے سے بڑی پیشگوئی

    کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے آئندہ انتخابات کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات میں عمران خان نظرنہیں آرہے، بلاول بھٹوکا مستقبل دیکھ رہا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے ایک بارپھر پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ انتخابات میں عمران خان نظرنہیں آرہے، آئندہ انتخابات میں بلاول بھٹوکامستقبل دیکھ رہاہوں۔

    منظوروسان کا کہنا تھا کہ سندھ کووفاق سےشکایات ہیں، پانی اوربجلی سمیت دیگرچیزوں میں سندھ کونظراندازکیاجارہاہے، کھلامیدان کسی کیلئےنہیں چھوڑا،عمران خان غلط فہمی کاشکارہیں۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہا حکومت میں آکرنوکریوں سےنکالےگئےملازمین کوبحال کرینگے، نکالےگئےملازمین کوبحال کرنااگرجرم ہےتویہ ہم کرتےرہیں گے،پی ڈی ایم پی پی پی سے معافی مانگے تواتحادمیں جانے کا سوچیں گے۔

    یاد رہے پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے بڑی پیشگوئیاں کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوازشریف سال2022 تک واپس نہیں آئیں گے اور عمران خان جس تیزی سے آئے ، اسی تیزی سے واپس چلے جائیں گے۔

    الیکشن کے حوالے سے منظور وسان کا کہنا تھا کہ سال2022کےآخرمیں ملک میں عام انتخابات ہوتےدیکھ رہاہوں، الیکشن سال 2022کےاگست،ستمبر یا اکتوبرمیں ہوسکتےہیں۔

  • 2023 میں وزیراعظم کون ہوگا؟ منظور وسان نے بڑی  پیش گوئی کردی

    2023 میں وزیراعظم کون ہوگا؟ منظور وسان نے بڑی پیش گوئی کردی

    کراچی : پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ 2023 میں بلاول بھٹو وزیر اعظم ہوں گے اور عمران خان اپنے پانچ سال پورا نہیں کر سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کی سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زبان پھسل گئی اور پی ڈی ایم کو ایم آر ڈی کہہ دیا۔

    منظور وسان نے سیاسی حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنے پانچ سال پورا نہیں کر سکیں گے اور بلاول 2023 کے وزیر اعظم ہیں۔

    صحافی نے سوال کیا کیا پی پی ہی اپوزیشن کی سلیکٹیڈ ہے؟ جس پر پی پی رہنما نے جواب دیا کہ اس بات پر نہ جائیں سلیکٹیڈ سلیکٹڈ، ہر دفعہ کوئی نہ کوئی تو سلیکٹڈ ہوتا ہے۔

    اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں منظور وسان کی ضمانت قبل از وقت گرفتاری میں 4 مئی تک توسیع کردی تھی۔

    دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ منظور وسان کے خلاف انکوائری بند کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، انکوائری بند کرنے کی سفارش ہیڈ کوارٹر ارسال کردی اور جواب کا انتظار ہے۔

    بعد ازاں عدالت نے نیب حکام کو جواب کے لیے مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 4 مئی تک ملتوی کردی۔

  • منظور وسان کی وزیر اعظم عمران خان سے متعلق حیران کن پیش گوئی

    منظور وسان کی وزیر اعظم عمران خان سے متعلق حیران کن پیش گوئی

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ جون کے بعد حالات ایسے ہوں گے کہ وزیر اعظم خود ہی استعفیٰ دیں گے.

    تفصیلات کے مطابق پیش گوئیوں‌ کے لیے مشہور  پی پی رہنما منظور وسان نے وزیر اعظم عمران خان سے متعلق حیران کن پیش گوئی کی ہے، یہ پیش گوئی انھوں نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں کی.

    [bs-quote quote=”2020 عمران خان اور اس کی حکومت کے لیے کڑوا سال ثابت ہوگا، جون کے بعد حالات ایسے ہوں گے کہ عمران خان خود ہی استعفیٰ دیں گے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”منظور وسان”][/bs-quote]

    انھوں‌ نے کہا کہ جس طرح حکومت ٹویٹر سے چلائی جارہی ہے، اس طرح حکومتیں نہیں چلائی جاتیں، وزیر اعظم عمران خان سے عوام کا اعتماد ختم ہوچکا.

    انھوں نے کہا کہ پارٹی رہنماﺅں کی طرف سے ایسے حالات پیدا کئے جائیں گے، جس سے وزیر اعظم کی اہمیت ختم ہوجائے گی، عمران خان کی خیبر پختونخوا اورپنجاب میں پہلے والی پوزیشن ختم ہوتی جارہی ہے۔

    انھیں سوچ سمجھ کر فیصلے کرنے چاہییں، ایسا نہ ہو کہ مستقبل میں وزیر اعظم کے فیصلے نہ مانے جائیں اور انھیں اپنی سیاست سے ہاتھ دھونا پڑے.

    مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان نے 162ارب روپے کے کراچی پیکج کی منظوری دے دی

    انھوں نے وزیر اعظم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ان کا اقتدار میں‌ آنا غلطی تھا، 2020 وزیر اعظم عمران خان اور اس کی حکومت کے لیے کڑوا سال ثابت ہوگا، جون کے بعد حالات ایسے ہوں گے کہ عمران خان خود ہی استعفیٰ دیں گے.

    انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ عمران خان کی جگہ شاہ محمود قریشی کو نیا وزیراعظم لایا جائے، تحریک انصاف جو باتیں کر رہی ہے وہ سمجھ سے باہر ہے.

  • فضل الرحمٰن اچانک پی پی کو سرپرائز دیں گے، منظور وسان کا دعویٰ

    فضل الرحمٰن اچانک پی پی کو سرپرائز دیں گے، منظور وسان کا دعویٰ

    کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ مچ اور اڈیالہ جیل سمیت ملک کی تمام جیلوں کی صفائی مکمل ہوچکی ہے، آئندہ تین  ماہ تمام جماعتوں کے لیے اہم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی مرکزی رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ آئندہ تین ماہ ملک کی تمام جماعتوں کے لیے بہت اہم ہیں، پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ نواز اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس والے جیلوں کی ہوا کھائیں گے۔

    رہنما پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ مچ اور اڈیالہ جیل سمیت پاکستان کی تمام جیلوں کی صفائی ہوچکی ہے، پیپلز پارٹی کے رہنما اور کارکنان دونوں جیل دیکھ چکے ہیں، دوسروں کے لیے جیل جانا مسئلہ ہوگا۔

    رہنما پی پی پی منظور وسان نے کا کہنا تھا کہ جیلوں میں گرمی ہوگی سردی بھی ہوگی اور انچارج میں ہوں گا۔

    منظور وسان نے کہا ہے کہ اعتراز احسن صدر مملکت کے انتخاب کے لیے متفقہ امیدوار ہوں گے، انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ فضل الرحمٰن اچانک پاکستان پیپلز پارٹی کو سرپرائز دیں گے۔

    یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما نے کہا تھا کہ مستقبل میں خلائی مخلوق بہت کچھ کرنے والی ہے، اسے مہلت ملے گی، ضد کرنے والا باہر ہوجائے گا۔