Tag: Manzoor Wassan

  • مستقبل میں خلائی مخلوق بہت کچھ کرنے والی ہے: کاغذات مسترد ہونے پر منظور وسان کی پیش گوئی

    مستقبل میں خلائی مخلوق بہت کچھ کرنے والی ہے: کاغذات مسترد ہونے پر منظور وسان کی پیش گوئی

    سکھر: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ مستقبل میں خلائی مخلوق بہت کچھ کرنے والی ہے۔

    یہ پیش گوئی انھوں نے کاغذات نام زدگی مسترد ہونے کے بعد کی. انھوں نے کہا کہ جو خلائی مخلوق کے ساتھ ہوگا، اسے مہلت ملے گی، ضد کرنے والا باہر ہوجائے گا۔

    [bs-quote quote=”جی ڈی اے بنی ہی اس لئے ہے کہ خلائی مخلوق ان کی مدد کرے، جی ڈی اے کی پہلی ترجیح الیکشن ملتوی کروانا ہے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”منظور وسان”][/bs-quote]

    منظوروسان نے یہ انکشاف بھی کیا کہ جی ڈی اے (گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس) بنی ہی اس لئے ہے کہ خلائی مخلوق ان کی مدد کرے۔

    انھوں نے الزام لگایا کہ جی ڈی اے کی پہلی ترجیح الیکشن ملتوی کروانا ہے، جی ڈی اے کی خواہش پر افسران بھی تعینات ہورہے ہیں۔

    منظوروسان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں بارگینگ کی جائے گی، پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ امیدواروں کے فارمز مسترد کیے جائیں گے۔

    پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے کہ میں نے سوچا تھا کہ بہت سے لوگ متاثر ہوں گے، معلوم نہیں تھا کہ خودہی اس سے متاثرہوجاؤں گا۔

    یاد رہے کہ آج پی ایس 27 خیرپور سے پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کے کاغذات نامزدگی اپیلٹ ٹربیونل نے مسترد کر دیے تھے۔


    ایم کیو ایم کا کراچی میں وجود ختم ہوچکا ہے، منظور وسان


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پی ایس ایل فائنل کی فاتح ٹیم کون ہوگی؟ منظور وسان کی اہم پیش گوئی

    پی ایس ایل فائنل کی فاتح ٹیم کون ہوگی؟ منظور وسان کی اہم پیش گوئی

    کراچی: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء اور صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت منظور وسان نے پاکستان سپرلیگ کے فائنل کے حوالے سے بڑی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور زلمی پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کی فاتح ٹیم ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق سیاسی حلقوں میں اپنے خوابوں اور پیش گوئیوں کی وجہ سے مشہور صوبائی وزیر نے اب کی بار کسی سیاسی جماعت کے مستقبل یا الیکشن کی پیش گوئی نہیں بلکہ انہوں نے  پاکستان سپرلیگ کے فائنل کی فاتح ٹیم کے بارے میں بتایا۔

    پی پی رہنماء کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں شامل تمام ٹیمیں ہماری اپنی ہی ہیں تاہم اگر کراچی کنگز فائنل تک رسائی حاصل کرتی تو میچ دیکھنے کی بات اور ہوتی۔

    مزید پڑھیں: آئندہ سال پی ایس ایل 4 کے آدھے میچ پاکستان میں ہوں گے،نجم سیٹھی

    منظور وسان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا فائنل کی وجہ سے شہر میں ہرطرف کرکٹ کا جنون دیکھنے کو مل رہا ہے، میں نے خود میچ دیکھنے کےلیے 12 ہزار والی 7 ٹکٹیں خریدیں اور اہل خانہ کے ہمراہ میچ دیکھنے نیشنل اسٹیڈیم جاؤں گا۔

    صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت نے پی ایس ایل فائنل کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ ’ یونائیٹڈ اور زلمی کے مابین ہونے والا فائنل پشاور کی ٹیم جیتے  گی اور شائقین کو اچھا کھیل دیکھنے کو ملے گا‘۔

    یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل فائنل : پشاور زلمی کی ٹیم کراچی پہنچ گئی

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان 25 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، اس ضمن میں صوبائی حکومت اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

  • ملک کے خلاف ہرزہ سرائی کا سلسلہ 1984 سے جاری ہے، منظور وسان

    ملک کے خلاف ہرزہ سرائی کا سلسلہ 1984 سے جاری ہے، منظور وسان

    کراچی: صوبائی وزیر صنعت و تجارت سندھ منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ ملک کے خلاف ہرزاسرائی کوئی نئی بات نہیں بلکہ یہ سلسلہ1984 سے جاری ہے کہ جب  مزار قائد پر پاکستان کا پرچم بھی جلایا گیا تھا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی سائٹ ایسوسی ایشن کے دورہ اور صنعتکاروں سے خطاب کے دوران کیا۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور وسان کا کہنا تھا کہ جب تک کراچی کے میئر جیل سے رہا نہیں ہوجاتے اُس وقت تک ڈپٹی میئر بطور قائم مقام میئر رہیں گے۔

    اُنہوں نے کہا کہ ’’کراچی پاکستان کا معاشی حب اور منی پاکستان ہے صنعتکاروں کو ماضی میں سیکیورٹی کے مسائل کا سامنا تھا پولیس نے رینجرز کے ساتھ تعاون کر کے امن کو بحال کیا ہےجس کے بعد بیرونِ ملک سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بحال ہوا ہے۔

    پڑھیں:   سندھ میں ہماری کارکردگی پر 2018پیپلز پارٹی کا سال ہوگا، منظور وسان

    منظور وسان کا کہنا تھا کہ کراچی کو پانی گیس اور دیگر بنیادی وسائل کی منصافانہ تقسیم کے لیے کوشش جاری ہیں اور سائٹ ایریا کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے ایک کروڑ روپے کا خصوصی گرانٹ جاری کیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن و امان کو قائم کر کے اس کو ملک کا منفرد شہر بھی بنایا جاسکتا ہے۔

    سائٹ ایسوسی ایشن کے دورے پر خواب کے بجائے دعویٰ کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ ’’ایم کیو ایم پاکستان ہمارے ساتھ ہے اور وسیم اختر جب تک جیل میں ہیں ڈپٹی مئیر ارشد وہرہ قائم مقام میئر کے فرائض سرانجام دیں گے‘‘۔اُن کا کہنا تھا کہ ’’مارچ کا موسم نہیں تاہم کچھ جماعتوں کی جانب سے شروع کیے جانے والے دھرنے حکومت کے لیے مشکل پیدا کرسکتے ہیں‘‘۔

    مزید پڑھیں:  صوبائی وزیر منظور وسان کا کراچی میں سائٹ لمیٹیڈدفتر پر چھاپہ

    اشتعال انگیز تقریر کے حوالے سے مظور وسان کا کہنا تھا کہ ’’ملک کے خلاف ہرزہ سرائی کوئی نہیں بات نہیں بلکہ یہ سلسلہ 1984 سے جاری ہے جب مزار قائد پر پاکستانی پرچم نذر آتش کیا گیا اور ملک کے خلاف نعرے بھی لگائے گئے تاہم اب کی بار بیورو کریسی اور سیاسی قیادت مشترکہ طور پر فیصلہ کرچکی ہے کہ اب اس طرز کے نعرے کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے‘‘۔ وزیر صنعت کا کہنا تھا کہ ’’صوبے اور ملک کے مفاد میں تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر چلنا ضروری ہے۔

    اس موقع پر منظور وسان نے سائٹ ایریا غنی چورنگی کے قریب صفائی مہم کا افتتاح کیا اور علاقے کا دورہ کر کے انتظامیہ کو کچرا فوری طور پر اٹھانے کی ہدایت کی تاہم انہوں نے صنعتکاروں سے بھی اپیل کی کہ ’’ہر انڈسٹری کے باہر کم از کم 20 درخت لگائے جائیں تاکہ آلودگی پر قابو پایا جاسکے اور صفائی کے معاملات بھی بہتر ہوں‘‘۔

     

  • عمران خان اور طاہر القادری کو14اگست پر اسلام آباد پہنچنا چاہیے,منظور وسان

    عمران خان اور طاہر القادری کو14اگست پر اسلام آباد پہنچنا چاہیے,منظور وسان

    سندھ: صوبائی وزیر جیل خانہ جات منظور وسان کا کہنا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری کو چودہ اگست پر اسلام آباد پہنچنا چاہیے۔

    سندھ کے مختلف جیلوں کے سپریٹنڈنٹس کو ہتھیاروں کی تقسیم میں صوبائی وزیر جیل خانہ جات منظور وسان کا کہنا تھا اگست کا مہینہ خطرے کی گھنٹی ہے ، کچھ لوگ آئیں گے اور کچھ لوگ جائیں گے ۔ اگست کے آخر تک مشرف بیرون ملک چلا جائنگے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونا چاہئیے، عمران خان اور طاہر القادری کو اسلام آباد پہنچنا چاہیے ۔ ہماری خواہش ہے کہ جنرل انتخابات ہوں،اگر مڈٹرم انتخابات ہوں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔